دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

خاورچودھری

محفلین
تمام محفلین کی خدمت میں آداب

مجھے فن دوہانگاری سے متعلق کتابوں اور دوہوں کے مجموعوں سے متعلق معلومات درکار ہیں۔ ہندوستان پاکستان میں تازہ دوہانگاروں کی بابت جاننا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں کوئی معلومات دے سکے تو ممنون رہوں
 
تلمیذ

لائبریرین
جمیل الدین عالی عصر حاصر کے ایک مسلمہ دوہا نگار ہیں انہوں نے بہت دوہے تحریر کیے ہیں۔ آج کل ڈاکٹر طاہرسعید ہارون دوہا نگاری میں بہت ’ان‘ ہیں۔ ان کی دوہوں کی کتاب کُوک بہت مشہور ہے۔ اس کا آن لائن نسخہ حاصل کرنے کے خواہشمند مجھ سے ذاتی مکالمے میں ای میل پتہ ارسال کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
تمام محفلین کی خدمت میں آداب

مجھے فن دوہانگاری سے متعلق کتابوں اور دوہوں کے مجموعوں سے متعلق معلومات درکار ہیں۔ ہندوستان پاکستان میں تازہ دوہانگاروں کی بابت جاننا چاہتا ہوں ۔۔۔ ۔۔ اس سلسلے میں کوئی معلومات دے سکے تو ممنون رہوں
ایک کتاب میرے پاس بھی پہنچی ہے، کوئی دو سال ہوئے۔
’’سمپورن‘‘ طبع اول ۲۰۱۱ء ۔ شاعر : مشتاق عاجز (اٹک شہر) ۔ ناشر : مثال پبلشرز، رحیم سینٹر، پریس مارکیٹ، امین پور، فیصل آباد
قیمت: 240 روپے درج ہے۔
 
ایک کتاب میرے پاس بھی پہنچی ہے، کوئی دو سال ہوئے۔
’’سمپورن‘‘ طبع اول ۲۰۱۱ء ۔ شاعر : مشتاق عاجز (اٹک شہر) ۔ ناشر : مثال پبلشرز، رحیم سینٹر، پریس مارکیٹ، امین پور، فیصل آباد
قیمت: 240 روپے درج ہے۔

شاعر کا ڈاک کا پتہ ہے:
مشتاق عاجز ۔ مکان نمبر ۱۸ ، محلہ مہر پورہ غربی ، اٹک شہر ۔
 
نئے دوہا نگاروں کے بارے میں تو زیادہ علم نہیں لیکن کلاسیکل دوہا نگاروں میں کبیر داس، رحیم، اور رس کھان خاصے مشہور رہے ہیں۔ :) :) :)
 
یہ کتاب (سمپورن) شاید آن لائن بھی دستیاب ہو۔ جناب الف عین بتا سکتے ہیں؛ کہ ان کا لکھا ہوا مضمون ’’مترنم دوہے‘‘ شاملِ کتاب ہے۔

دوہے کا میرا ذاتی مطالعہ تو خیر کوئی نہیں۔ جو نام لئے جا رہے ہیں، درج کئے دیتا ہوں، شاید کسی کام آ جائیں:

امیر خسرو، بابا فرید، بلھے شاہ، عبدالرحیم خان خانان، کبیر داس، سور داس، تلسی داس، بہاری لال، پرتھوی راج، تاج سعید، جمال پانی پتی، جلال مرزا خانی، قتیل شفائی، ڈاکٹر وحید قریشی، الطاف پرواز، قدرت نقوی، عبدالعزیز خالد، صہبا اختر، صابر آفاقی، شاعر صدیقی، احمد حسین مجاہد، امین خیال، بشیر مُنذر، ع س مسلم، کشور ناہید، زکیہ غزل کے نام؛ اور اس موضوع پر ڈاکٹر عرش صدیقی (عادل فقیر) کا مقالہ ’’پاکستان میں اردو دوہے کا ارتقا‘‘ 1991ء کتاب میں شامل ڈاکٹر طاہر ہارون کے مضمون ’’سمپورن ۔۔۔ ایک سُر ساگر‘‘ میں مذکور ہیں۔

امین خیال نے کتاب (سمپورن) میں شامل مضمون ’”دوہے کا معجز‘‘ میں جمیل الدین عالی، تاج سعید، عرش صدیقی، خواجہ دل محمد، طاہر سعید ہارون، پرتو روہیلہ، رئیس احمد رئیس، مناظر عاشق ہرگانوی، فراز حامدی، شاہد جمیل، شمیم انجم وارثی، قتیل شفائی، اور نذیر فتح پوری کے نام دوہا نگار شعرا کے طور پر لکھے ہیں۔

دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

خاورچودھری صاحب
 
الف عین

لائبریرین
جمیل الدین عالی عصر حاصر کے ایک مسلمہ دوہا نگار ہیں انہوں نے بہت دوہے تحریر کیے ہیں۔ آج کل ڈاکٹر طاہرسعید ہارون دوہا نگاری میں بہت ’ان‘ ہیں۔ ان کی دوہوں کی کتاب کُوک بہت مشہور ہے۔ اس کا آن لائن نسخہ حاصل کرنے کے خواہشمند مجھ سے ذاتی مکالمے میں ای میل پتہ ارسال کر سکتے ہیں۔
پھر آن لائن کس طرح ہوئی؟ اگر ان پیج فائل ہو تو مجھے بھیج دیں، ای میل میرے کوائف نامے میں ملے گا
 
خاورچودھری

محفلین
آسی صاحب شکر گزار ہوں ۔۔۔۔۔ میرے پاس یہ کتاب موجود ہے ۔۔۔۔ شاعر میرے مہربان ہیں ۔۔۔۔ کتاب میں انھوں نے میرا ذکر بھی کیا ہے ۔۔۔۔ آپ نے دیکھا ہو گا۔
 
الف عین شکریہ حضور مجھے اسی کی تلاش تھی
محمد یعقوب آسی دیکھیں حضور ڈھونڈ لی نا :)
تسیں پہنچے ہوئے بزرگ ہو جناب۔ تہاڈے نال گل ہو رہی سی تے اودوں میرے ذہن وچ نہیں سی۔
آپس دی گل اے، ایہ لنک میں ایں لبھیا سی۔ میرے توں پہلوں وی کئیاں نے لبھیا ہووے گا، لازمی گل اے۔
ہن پڑھو! تے رانجھا راضی کرو۔
 
اللہ آپ کو سلامت رکھے آمین
 
Top