Recent content by صریر

  1. صریر

    { برائے اصلاح }

    الحمدللہ،‌ میں بھی خیریت سے ہوں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، کچھ معاشی تگ ودو میں لگا ہوا تھا۔ اب تو کوشش رہے گی، کہ آنا جانا لگا رہے۔
  2. صریر

    { برائے اصلاح }

    جی، دنیا تو اک کارگہِ رنج و غم ہے، جہاں قدرت اپنے نت نئے دکھوں کے ساتھ ہر روز جلوہ گر ہوتی ہے۔ انتہائی کوشش تو یہی کی جا سکتی ہے ، کہ اس کے ہر ستم کو من و عن قبول کرلیا جائے ،‌ یا پھر دل کو وہ کارخانۂ عجیب بنا لیا جائے ، جہاں ہر طر ح کے غموں کا خام مال پہنچتا ہے، اور خوشی و مسرت میں تبدیل ہو...
  3. صریر

    { برائے اصلاح }

    ماشاء اللہ اشرف علی بھائی، اچھے اشعار ہیں! آپ کے کلام کی تکنیکی درستی اور بیان کی صفائی پر رشک آتا ہے۔ اشعار کے تسلسل سے ایک مربوط کہانی بیان ہو رہی ہے، سب خیریت ناں؟ اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
  4. صریر

    برائے اصلاح: ہم نے کیا زندگی گذاری ہے

    'خامشی' والا شعر ، وزن کی درستی کے بعد تو ٹھیک لگ رہا ہے۔
  5. صریر

    برائے اصلاح: ہم نے کیا زندگی گذاری ہے

    ماشاء اللہ مقبول سر، اچھے‌اشعار ہیں۔ تکنیکی اور معنوی باریکیاں تو استادِ محترم دیکھیں گے، کچھ اوپری اوپری تجاویز میری طرف سے یہ ہیں۔ نوری اور ناری کے تلازم سے 'بیوقوں' اپنی جگہ نہیں بنا پارہا۔ خاک زادوں میں بحث جاری ہے کون نوری ہے کون ناری ہے کوئی آتا نہیں وہاں جا کر موت یک طرفہ ہی سواری...
  6. صریر

    اس کی نگاہِ ناز میں کتنا غرور ہے

    اس میں بھی کچھ چھوٹ گیا نظر آتا ہے۔ بہتر صورت یہ نظر آتی ہے، دشمن ہے یا وہ دوست ہے ، پرکھا تو کیجئے رب نے جو اتنا آپ کو بخشا شعور ہے
  7. صریر

    اس کی نگاہِ ناز میں کتنا غرور ہے

    ہے کی نشست کھٹک رہی ہے، اگر اندازِ تخاطب بدلنے سے غزل کی فضا میں فرق نہ پڑتا ہو، تو اسے اس طرح کر سکتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ تم سے ہمیں پیار ہو گیا الفت کی اک نگاہ سے دیکھا ضرور ہے
  8. صریر

    اس کی نگاہِ ناز میں کتنا غرور ہے

    ماشاء اللہ سر! یہ اندازِ بیاں پسند آیا آپ کا۔ مطلع کے قافیہ کو دیکھ لیجئے، قافیہ میں 'رور' کی قید لگ گئی ہے، جب کے غزل کا ہر قافیہ اس کی پاسداری کرتا نظر نہیں آتا، جیسے کہ حور، قصور۔ اس قید سے آزاد نیا مطلع، یا مطلع میں دوسرے قافیے کی ضرورت ہے۔
  9. صریر

    کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

    حلوہ حد سے آگے کھاؤگے، روگ لگے گا، اور حلوہ ہلاک کردے گا۔ ہاہاہا😆
  10. صریر

    غزل - (2024-03-30)

    شتر گربہ لگتا ہے۔😐 سزا وار ہوں آپ کے پیار کا ذرا بھی تکلف نہ فرمائیے لیکن سزاوار کے تو دو معنی ہوتے ہیں ناں؟ خزاؤں سے ڈرتے ہوں خورشید تو چمن کو گلوں سے نہ مہکائیے
  11. صریر

    شتر گربہ سے متعلق تفتیش

    اوہ۔۔ اب جاکے واضح ہوا👍🏻۔ اللّٰہ آپ کے علم و عمر میں برکت عطا فرمائے!
  12. صریر

    شتر گربہ سے متعلق تفتیش

    الف عین السلام علیکم استادِ محترم، کیسے مزاج ہیں آپ کے، امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔ دراصل ایک مصرع مجھے کئی دنوں سے پریشان کر رہا ہے، جو کہ میرے ذہن میں آیا تھا۔ "دیکھو وہی عبید ہے، پہچان جائیے " کیا اس میں شتر گربہ ہے؟؟ مجھے تو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ لیکن میں نے پھر داغ کا یہ شعر دیکھا، یہاں...
  13. صریر

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    بہت خوب سر! مشکل زمین میں بھی آپ نے اپنے خیالات کو بآسانی سمو دیا ۔👍👍
  14. صریر

    مبارکباد سیما جی چالیس ہزاری

    بہت بہت مبارک ہو سیما آپا!!💐💐 آپ کی توجہ ، شفقت اور محبت وہ ڈور ہے، جو ہمیں محفل سے باندھے رکھتی ہے۔ ان چالیس ہزار مراسلوں میں آپ نے جو محبت اور مامتا بکھیر ی ہے اور ہم محفلین کو سمیٹے رکھا ہے، اس کے لئے مبارکباد کے ساتھ ساتھ آپ کا دل سے شکریہ بھی کرتے ہیں ۔ اللہ پاک تا دیر آپ کی شفقت کا سایہ...
  15. صریر

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    شاید منزل کی تلاش میں، اب رستہ بھی بھول گئے ۔
Top