روح

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ کی مجھے ایک بات پسند آئی ہے اور وہ ہے دلیل سے بات کرنا۔۔۔ ۔بلاشک و شبہ آپ میں مدلل گفتگو کا بہت ملکہ پایا جاتا ہے۔۔۔ روحانی بابا خوش ہوئے۔
گلشن راز والے تھریڈ کو آپ نے پڑھا ہے ؟؟؟؟اوپر لنک دیا ہے۔
میں نے کل ہی دونوں لنک اوپن کیے تھے
اور بک مارک کر کے محفوظ کر لیا
ہماری اردو والا آرٹیکل تو بعد میں پڑھوں گا
البتہ گلشن والا پڑھا مگر صرف مصنف کے تعارف اور موضوعات کی فہرست تک
جہاں تک پڑھا وہاں تک تو بہت مزہ آیا
باقی جیسے جیسے پڑھتا جاؤں وہیں تبصرہ کرتا جاؤں گا
جزاک اللہ ، جزاک اللہ ، جزاک اللہ ، جزاک اللہ
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کبھی کبھی مجازاّ نفس کو بھی روح کہہ دیا جاتا ہے، شائد یہا ں بھی مراد نفس ہی ہے، اگرچہ لفظ روح استعمال کیا گیا ہے۔۔۔
آپ کا تجزیہ بالکل درست ہے
شاید نہیں بالکل یہاں مراد نفس ہی ہے
میں نے جیسا کہ پہلے بھی کہا تھا (اور نایاب سائیں ہتھے سے اکھڑ گئے) کہ یہ بس کھوکھلے لفظ استعمال کرتا ہے، کھڑکنے اور شور مچانے والے، تاکہ دوسروں کی توجہ ادھر ہو
 
نایاب

لائبریرین
کبھی کبھی مجازاّ نفس کو بھی روح کہہ دیا جاتا ہے، شائد یہا ں بھی مراد نفس ہی ہے، اگرچہ لفظ روح استعمال کیا گیا ہے۔۔۔
محترم بھائی مجھے یہاں اک اشکال پیدا ہوگیا ہے ۔ کیا
یہ لفظ روح انگلش سے اردو ترجمہ کرنے والے نے استعمال کیا ہو گا ؟
یا خلیل جبران نے اپنی تحریر میں نفس کو مجازا روح لکھا ہوگا ؟
کیا انگلش میں روح اور نفس کو اک ہی لفظ سے بیان کیا جاتا ہے ۔ ؟
 
ہر بندے کی اپنی ایک رائے ہے پورا دھاگہ پڑھنے کے بعد چھوٹے غالب کی بات سے اتفاق کرونگا کہ وہ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔
دراصل حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے جدھر سے ملے لے لو یہ بات اپنی جگہ بالکل درست ہے لیکن فلسفہ ایک ایسی موشگافی ہے ایک اسیا چیستان ہے کہ اس کو حل کرنے کے چکر میں وہ لوگ جن کو دین کا معمولی نہیں بلکہ مکمل علم نہیں تھا وہ لوگ اس میں ایسے غرق ہوئے کہ فی النار ہوگئے۔
بندہ ناچیز ایسے کئی پروفیسرز کوجانتا ہے جو کہ فلاسفی کے شعبہ میں ڈاکٹر ہیں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کوئی بھی اچھی بات کہیں سے بھی ملے تو لے لینے چاھیئے
خواہ کوئی بھی کہہ رھا ھو
آپ کی بات مین وزن ہے پیارے بھائی

لیکن ذرا دل تھام کر بتائیے

کبھی آپ بس میں سوار ہوں یا کبھی اڈے پر دیکھا ہو
ایک بورڈ پر لکھا ہوتا ہے کہ "خبردار کسی اجنبی سے کوئی چیز لیکر نہ کھائیں"

آپ کے بیگ میں زیورات اور نقدی ہو، اور آپ کی ساتھ والی سیٹ پر ایک مشکوک بندہ بیٹھا ہو
وہ آپ سے کہے کہ لیجئے جناب مٹھائی کھائیں
آپ تو ضرور کھا لیں گے (دلیل آپ کی ہوگی، مسجد ڈھا دے ، مندر ڈھا دے ، ڈھا دے جو کجھ ڈھندا، پر کسے دا دل نہ ڈھاویں رب دلاں وچ رہندا)
اور نتیجہ آپ بھی بہتر سمجھ سکتے ہیں، اخبارات تو آپ بھی پڑھتے ہونگے

پیارے بھائی :۔ ایک دنیاوی نقدی بچانے کیلئے آپ اتنی احتیاط کرتے پھرتے ہیں
ایمان کی دولت اتنی ارزاں ہے کیا آپ کی نظر میں جسے ہر ایرے غیرے کی دی مٹھائی کھا کر آپ گنوانے کو بے تاب ہیں؟
 
علی چوہدری

محفلین
میں آپ کی بات کو رد نہیں کرتا کیوں کہ یہ آپ کے دیکھنے کا طریقہ ھے
لیکین ایک مثال پیش کرنا چاھوں گا
اگر ایک نشہ کرنے والا کہے کہ نشہ نہ کرو تو کیا آپ اُسکی بات کو لے لیں گے یا رد کر دیں گے
کچھ باتیں عرف عام میں اچھی ھوتی ھیں جو انسان کے اصل نظریات پر اثر انداز نہیں ھوتیں تو ایسی باتیں کھیں سے بھی ملیں لے لینیں چاھیں
 
حضور یہی "کچھ" والی رعایت ہی تو ہمیں ڈبو چکی ہے
انہیں ابہامات اور "کچھ" کی رعایت کی مدد سے ہمارے علما نے وہ وہ گل کھلائے ہیں کہ اب ہم بریلوی، دیو بندی، اہل حدیث ، شیعہ ، وہابی ، اسماعیلی وغیرہ وغیرہ تو ہے مگر مسلمان نہیں
ایک مثال دیتا ہوں
آپ کا نوکر پاکستان اور بھارت کی سرحد پر بکریاں چرا رہا ہو، وہ چاہے لاکھ کوشش کرے ، کیا کوئی بکری سرحدی لکیر پار نہیں کرے گی؟
(میں واہگہ بارڈر کی بات نہیں کر رہا جہاں نمائشی باڑ لگی ہے، صحرائے چولستان اور صحرائے تھر، یا رن آف کچھ کے علاقے میں سرحد کی کوئی نشانی بھی نہیں، بس ایک قدم بعد آپ بھارت کی زمین پردوسرا قدم رکھتے ہیں)

اسی بات سے بچنے کیلئے ہمیں ایسی باتوں کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے، کیا خبر کب بے خیالی میں ہماری آخرت کا کباڑا ہو جائے اور ہمیں خبر ہی نہ ہو

اللہ تعالیٰ سورۃ حجرات میں فرماتے ہیں (آدابِ رسول کے بیان میں)
میرے رسول ﷺ کو حجرات کے باہر کھڑے ہو کر آواز مت دو، بلکہ ان کے باہر تشریف لانے کا انتظار کرو، اور ان کی مجلس میں اپنی آواز ان سے نیچی رکھا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال غارت کر دئیے جائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو" (ترجمہ میں ہو بہو تو نہیں لکھ پایا مگر مطلب یہی تھا )

سرخ رنگ میں ہائی لائٹ کی گئی وارننگ یہودیوں یا کافروں کو نہیں مسلمانوں کو دی گئی ہے
اور مسلمان بھی کون، رسول اللہ ﷺ کے جانثار صحابہ کرام جن کی عظمت میں کوئی شک نہیں

اور الفاظ دیکھیں ۔ اعمال غارت کر دئیے جائیں اور تمہیں اس کی خبر نہ ہو

اگر صحابہ کرام جیسی عظیم ہستیوں کو ایسی وارننگ ملتی ہے ، اس سے بھی اندیشہ ہے تو پیارے بھائی ہم کس کھیت کی مولی ہیں؟
ہماری اوقات کیا ہے؟ جو ہم سمجھیں کہ صحابہ کے اعمال غارت ہونے کا ڈر تھا ہم سیانے ہیں ان سے، ہم بچ کے رہیں گے
 
علی چوہدری

محفلین
اللہ تعالیٰ سورۃ حجرات میں فرماتے ہیں (آدابِ رسول کے بیان میں)
میرے رسول ﷺ کو حجرات کے باہر کھڑے ہو کر آواز مت دو، بلکہ ان کے باہر تشریف لانے کا انتظار کرو، اور ان کی مجلس میں اپنی آواز ان سے نیچی رکھا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال غارت کر دئیے جائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو" (ترجمہ میں ہو بہو تو نہیں لکھ پایا مگر مطلب یہی تھا )
میری نظر سے یہ آیت کریمہ گزری ھے مطلب یہی ھے جو آپ نے لکھا لیکین معزرت کیساتھ اسکا ربط ھماری بات سے نہیں بنتا
یہ تو رسول کریم کی اھمیت کو اُجاگر کرتی ھے کہ کسی بھی حالت میں رسول اکرم( صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ) کی بات کو رد کرنا تو کیا انکے آگے اپنی آواز بھی اُنچی نہ کرو حتی یہاں تک احترام کرو کہ اُنکو باہر کھڑے ھو کر آواز تک نہ دو
اللہ اور اُسکے فرشتے نبی( صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ) پر درود بھجتے ھیں اے ایمان والو آپ بھی درود بھیجتے رھیں ( القران )
اللھم صل علٰی محمد و آل محمد
 
جناب عالی قرآن مجید کے صرف تیس پارے اپنے اندر اتنی جامعیت رکھتے ہیں، کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو قیامت تک کیلئے کافی قرار دے کر مزید نبیوں اور کتابوں سے انکار کر دیا

آپ ہوبہو یا ملتے جلتے الفاظ میں احکام چاہیں تو قرآن مجید کی بہت ساری جلدیں ہونی چاہیں تھیں
مگر کلام اللہ کی خوبصورتی یہی ہے کہ اسی ایک آیت میں حضور نبی کریم کی شان بیان ہو رہی ہے
اسی میں سائنس کے نکتے چھپے ہیں
اسی میں عبرت ہے، اسی میں بشارت ہے، یوں سمجھیں کہ ہر آیت اپنے اندر ایک وسیع سمندر رکھتی ہے جہان َ معنیٰ کا

اب ذرا ربط دیکھیں

آواز اونچی نہ کرو
اس کامطلب صرف آواز پر تو نہیں
کیا مطلب لیں اب ہم؟
کیونکہ رسول اللہ ﷺ ہم میں ظاہری طور پر موجود نہیں
جب کہ قرآن کی یہ آیت قیامت تک کے انسانوں کیلئے اللہ نے اتاری
کیا وجہ؟

میری ناقص سمجھ کے مطابق تو اس کا مطلب ہے کہ اپنی آواز ان کی آواز سے اونچی نہ کرو (صحابہ کرام کیلئے)
اپنی کسی بھی بات، یا کسی اور کی بات کو رسول اللہ ٖﷺ ک ارشاد مبارک ، ان کی سنت مبارک پر ترجیح نہ دو (ہمارے لیے جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کا زمانہ نہیں پایا)

یہاں تک سمجھ گئے؟

اب حدیث شریف سنیے (معذرت کہ میں حدیث شریف کا مفہوم ہی بیان کر سکوں گا)

دین کی باریکیاں علما کیلئے ہیں ، عام لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان کے قریب نہ جائیں

اسی طرح

اور کئی احادیث شریف میں بہت سی چیزوں کے قریب بھی جانے سے منع کیا گیا ہے
جیسے کہا گیا ہے زنا کے قریب بھی مت جاؤ یہ بہت بڑا گناہ ہے
کہا جا سکتا تھا کہ زنا نہ کرو یہ بہت بڑا گناہ ہے

مگر
قربان جاؤں پیارے آقاﷺ کی دور اندیشیوں کے
فرماتے ہیں قریب بھی مت جاؤ

یہی ایک مثال ہی کیوں
ہر معاملے میں احتیاط کا حکم دیا گیا ہے

جیسا کہ

مرد اور عورت کو تنہائی سے روکا گیا ہے
کیا زنا سے روک دینا کافی نہیں تھا؟

مطلب یہی کہ اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ جانتے ہیں کہ میرے بندے بہت کمزور دل اور دماغ کے ہیں
اس لیے احتیاط
جو معاملے بہت خطرناک ہیں ، ان کے قریب جانے سے بھی روکا گیا ہے

اب آپ بتائیے یہ معاملہ خطرناک ہے یا نہیں؟
خطرناک نہ ہوتا تو اللہ تعالی تفصیل سے بتا دیتا کہ روح کیا ہے
مگر کفار کے سوال کا جامع جواب دیا گیا کہ "روح امر اللہ ہے"

اب اگر کوئی دکان داری سجا لے
تو پیارے بھائی آپ بتاؤ
آپ کیا کرو گے؟
رسول اللہ ﷺ کے حکم پر سر جھکا کر اس قریب بھی نہیں جاؤ گے یا اپنے دماغ کی ذہانت کے غرور میں قریب جا کر دیکھنے کی کوشش کرو گے؟
 
باباجی

محفلین
پتا ہے مجھے اس سے چڑ کیوں ہے؟
مجھے کبھی یہ بہت پسند تھا
بے حد و بے حساب
مگر
اس نے مجھے دہریت پر لا کھڑا کیا
وہ تو اللہ کی رحمت ہوئی اور میں نے دیوان غالب میں پناہ لی
ورنہ میری تو حرام موت پکی تھی

تب سے مجھے اس کا نام سننا بھی پسند نہیں
جو اپنے فلسفے پر خود عمل نہ کر سکا
جو اپنا تلاش کیا ہوا سچ خود قبول نہ کر سکا
اس سے اپنا کیا لینا دینا
سب کی شروعات دہریت سےہوتی ہے چھوٹے۔
قرۃالعین صاحبہ نے بہت اچھی بات کی کہ آپ نے دہریت ہی کیوں لی۔
اگراس نےاپنے فلسفےپر عمل نہیں کیا تو اپ کر لیتے اگر آپ کہ اس کا فلسفہ سمجھ آگیا تھا
بہر حال دہریت بھی ایک بہانہ ہوتی ہے
:)
 
نواں ڈرامہ کھڑا نہ کر یار:atwitsend:
لو میں کان پکڑ کے مرغا بنتا ہوں
میں ہوں ہی چول ، اب اگر یہ غلطی کر ہی بیٹھا ہوں تو معافی کا مستحق بھی ہوں
بقول قبلہ استاد جی

حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے
آخر گنہگار ہوں، کافر نہیں ہوں میں
 
چل رہن دے یار ۔ چھ فٹا جوان مرغا بنا اچھا نہیں لگتا
مجھے لگتا ہے کہ مجھ جیسے کند زہن کو ایسی محفل میں نہیں آنا چاہیئے۔ علوم و معلومات کے دیو جمع ہیں یہاں اور میں بیچارہ بونا ہوں
جو سر اٹھا کر دیکھتا ہوں پھر تھک کر سر نیچے کرتا ہوں اور کہیں اور چلا جاتا ہوں
لیکن جو چیز میری دسترس میں آتی ہے اس سے فائدہ ضرور اٹھاتا ہوں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سب کی شروعات دہریت سےہوتی ہے چھوٹے۔
بہر حال دہریت بھی ایک بہانہ ہوتی ہے
:)
نیم ملا خطرہ ایمان
یار شکر کر مجھ سے بات کر رہے ہو
کسی مولانا صاحب نے سن لیا تو مرتد قرار دے کر واجب القتل قرار دے دے گا
دہریت کو مذاق سمجھ رکھا ہے کیا؟
میں درخواست کرتا ہوں کہ ایک بار اس دھاگے کو مکمل پڑھ لیجئے
پھر اس کے بعد
اگر آپ فلسفے پر اپنی چھریاں چاقو آزمانا چاہیں ، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا

جو لائن میں نے لال کی ہے اسے ذرا دوبارہ سوچو
پلیز پلیزپلیزپلیز
 
نایاب

لائبریرین
میرے محترم دوستو
علم و حکمت کی بات بات مومن کی گمشدہ میراث جہاں سے ملے لے لو ۔
علم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے ۔
علم حاصل کرنے کی راہ میں موت شہادت کے درجے میں
یہ نہ دیکھو کون کہہ رہا ہے یہ دیکھو کیا کہہ رہا ہے ۔
سنو سمجھو چھانو پھٹکو اور نصیحت و حکمت کی بات اختیار کر لو ۔
کوئی بھی ظاہری حکمت سے پر بات اگر کلام الہی کے متصادم ہو تو اسے چھوڑ دو ۔
 
احادیث سر آنکھوں پر
مگر اس بات کا پراپر جواب دیجئے

جذباتی ہوئے بغیر، ضد میں آئے بغیر

(یہ اقتباس ہے پورا تبصرہ اوپر ہے جسے آپ نے پڑھنا گوارہ نہیں کیا)
اب آپ بتائیے یہ معاملہ خطرناک ہے یا نہیں؟
خطرناک نہ ہوتا تو اللہ تعالی تفصیل سے بتا دیتا کہ روح کیا ہے
مگر کفار کے سوال کا جامع جواب دیا گیا کہ "روح امر اللہ ہے"

اب اگر کوئی دکان داری سجا لے
تو پیارے بھائی آپ بتاؤ
آپ کیا کرو گے؟
رسول اللہ ﷺ کے حکم پر سر جھکا کر اس قریب بھی نہیں جاؤ گے یا اپنے دماغ کی ذہانت کے غرور میں قریب جا کر دیکھنے کی کوشش کرو گے؟
 
باباجی

محفلین
نیم ملا خطرہ ایمان
یار شکر کر مجھ سے بات کر رہے ہو
کسی مولانا صاحب نے سن لیا تو مرتد قرار دے کر واجب القتل قرار دے دے گا
دہریت کو مذاق سمجھ رکھا ہے کیا؟
میں درخواست کرتا ہوں کہ ایک بار اس دھاگے کو مکمل پڑھ لیجئے
پھر اس کے بعد
اگر آپ فلسفے پر اپنی چھریاں چاقو آزمانا چاہیں ، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا

جو لائن میں نے لال کی ہے اسے ذرا دوبارہ سوچو
پلیز پلیزپلیزپلیز
یار چھوٹے ہم نے تو آجکل ہر چیز کو مذاق سمجھ رکھا ہے
اللہ معاف فرمائے قرآن کریم جیسی ضابطہ حیات کتاب و کلام کو ہم نے ریفرنس بک بنا لیا ہے
اللہ معاف فرمائے ہم سب کو
ہم لوگ واضح طور پر اللہ کے نا فرمان ہیں لیکن پھر فخر و ٖغرور کم نہیں ہوتا ہم میں
بات پر بات مارنا، دلیل کودلیل سے رد کرنا
کسی بھی بات کو لے کر بات کو بگاڑنا
یا بات کو بنا سنوارکے پیش کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے
منافقت کے بادشاہ ہیں ہم لوگ
چھپانے کے با وجود بھی چھپا نہیں پاتے
فقیر نے فقیری اسلئے اپنائی کے نگاہوں میں سما جائے
ہم لوگ عامیت سے نکل چکے ہیں بھائی
مذہب آجکل ایک بہانہ ہے ہر مکتبہ فکر کے بندے کے لیئے اپنے آپ کو سہی ثابت کرنے کا
تو کون بہتر ہے
وہ بہتر یا یہ ایک
 
Top