مبارکباد عید کی پیشگی مبارکباد

افضل حسین

محفلین
اردو محفل کے تمام احباب کو عید کی پیشگی مبارکباد​
eid%2520copy.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
تمام احباب اور اہل اسلام کو میٹھی عید کی خوشیاں بہت بہت بہت مبارک ہوں۔
افضل بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ دھاگہ کھولا کیونکہ ہم جیسے محفلین عید پر مشکل سے ہی محفل پر آ سکتے۔ شکریہ۔
 
افضل حسین

محفلین
تمام احباب اور اہل اسلام کو میٹھی عید کی خوشیاں بہت بہت بہت مبارک ہوں۔
افضل بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ دھاگہ کھولا کیونکہ ہم جیسے محفلین عید پر مشکل سے ہی محفل پر آ سکتے۔ شکریہ۔
جی اشتیاق بھائی درست کہا آپ نے عید کے دن اردو محفل کے دوستوں سے ملاقات مشکل ہی ہوجاتی ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
جی جی عید کی ہی بات ہو رہی ہے اور عید کے ہی آنے کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارک بادیں دی جا رہی ہیں۔

عید شاید خوشی کا ہی نام ہے ، اور خوشی تو اندر سے محسوس ہوتی ہے۔ جب خوشی ہی محسوس نا ہو تو عید کیسی !!! اور جب عید ہی نا ہو تو مبارکباد کیسی !!!
 
اشتیاق علی

لائبریرین
عید شاید خوشی کا ہی نام ہے ، اور خوشی تو اندر سے محسوس ہوتی ہے۔ جب خوشی ہی محسوس نا ہو تو عید کیسی !!! اور جب عید ہی نا ہو تو مبارکباد کیسی !!!
آپ دل چھوٹا مت کریں اور دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ ، اللہ تبارک و تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ وسیلہ سے سب ٹھیک کر دے گا۔
مایوس نہ ہوا کریں ۔
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی پیشگی ہی دے رہا ہوں کہ باہر، بلکہ چھپانے کی کیا بات ہے، ببانگ دہل کہہ دوں کہ محبوب نگر جا رہا ہوں ابھی۔ عید کے بعد ملاقات ہو گی، یا انٹر نیٹ مل گیا تو اس سے پہلے بھی
 
مخلصي رند

محفلین
اس موقعی پر حضرت علی (ع) کا ایک قول یاد آ گیا ہے آپ فرماتے ہیں کے مؤمن کے لیے ہر وہ دن عید کا ہے جس دن وہ گناہ نہ کرے۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
اب تو عید میں کچھ گھنٹے رہ گئے ہیں سو میری طرف سے بھی تمام اہل اسلام اور خصوصا تمام محفلین کو دلی عید مبارک قبول ہو۔

Eid_Mubarak.png

eid-mubarak.bmp
 
Top