غزل : حاصلِ کُن ہوں بقا کے سلسلے میں قید ہوں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہ
سبحان اللہ
" قلم فاتح " پر کیا خوب مہربان ہوا ہے وہ سچا "فتاح العلیم "
کتنی بار پڑھی جب بھی اس پر کچھ لکھنا چاہا ۔۔۔
تو " حاصل کن " کو " بقا کے سلسلے " میں اسیر پاتے اور اس پر " یزداں " کے " قہقے "
میرا وجدان و خیال " چاک ہست و بود " کے " دائرے " میں " بلمپت لے " پر
دیوانہ وار رقص کرنے لگتا ہے ۔۔۔ ۔۔ اور بھول جاتا ہوں کہ کیا لکھنا ہے۔۔۔ ۔۔۔
۔۔۔ ۔۔۔
برادرم! آپ کی اس قدر خوبصورت داد نے نہال کر دیا۔۔۔ حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں۔ خوش رہیے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت ہی اعلی ہے جناب! معلوم ہوتا ہے کہ غالب اتر آئے ہیں فورم میں،
محبت ہے آپ کی لیکن اس قدر مبالغے سے کام مت لیں کہ ہمیں سوائے شرمندگی کے کچھ سجھائی نہ دے۔
واہ فاتح بھائی
کیا خوب غزل کہی ہے آپ نے۔
بہت شکریہ جناب
 
رانا

محفلین
بہت ہی اعلی ہے جناب! معلوم ہوتا ہے کہ غالب اتر آئے ہیں فورم میں،
غالب کی کیفیت عالم ارواح میں اس تبصرے کے بعد۔
:atwitsend:

ارے نہیں بھئی مذاق کررہا ہوں:)

بہت ہی پیاری غزل ہے۔ سارے ہی شعر لاجواب ہیں کسی ایک کا ذکر کیا۔
جسمِ خاکی حدّتِ جذبات سے جلنے لگا
آگ ہے میری سرشت اور کوئلے میں قید ہوں
لاجواب۔​
مجھ نالائق کی طرف سے بھی بہت داد وصول کیجئے۔​
 
فاتح

لائبریرین
بہت ہی اعلی ہے جناب! معلوم ہوتا ہے کہ غالب اتر آئے ہیں فورم میں،
غالب کی کیفیت عالم ارواح میں اس تبصرے کے بعد۔
:atwitsend:

مزمل میاں! آخر کو کروا ہی دیا نا ایک راجپوت کو دوسرے کے ہاتھوں شرمندہ۔۔۔ :rollingonthefloor: ہم نے کہا بھی تھا کہ
محبت ہے آپ کی لیکن اس قدر مبالغے سے کام مت لیں کہ ہمیں سوائے شرمندگی کے کچھ سجھائی نہ دے۔

بہت ہی پیاری غزل ہے۔ سارے ہی شعر لاجواب ہیں کسی ایک کا ذکر کیا۔
جسمِ خاکی حدّتِ جذبات سے جلنے لگا
آگ ہے میری سرشت اور کوئلے میں قید ہوں
لاجواب۔​
مجھ نالائق کی طرف سے بھی بہت داد وصول کیجئے۔​
برادرم! محبت ہے آپ کی۔۔۔ پذیرائی پر ممنون ہوں۔
 
رانا

محفلین
مزمل میاں! آخر کو کروا ہی دیا نا ایک راجپوت کو دوسرے کے ہاتھوں شرمندہ۔۔۔ :rollingonthefloor:
ارے آپ بھی راجپوت ہیں۔ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا۔
خوب گزرے گی جب مل بیٹھیں گے رانے دو۔:)

مزمل میاں! آخر کو کروا ہی دیا نا ایک راجپوت کو دوسرے کے ہاتھوں شرمندہ۔۔۔ :rollingonthefloor:
ہا ہا ہا۔:)
بھائی صاحبان کوئی سنجیدگی سے نہ لے۔ صرف اور صرف مذاق تھا۔ کبھی کبھی فورا ہی کوئی بات ذہن میں آتی ہے تو نالائق ذہن کی میموری کم ہونے کی وجہ سے ٹکتی نہیں وہ بات زہن میں آئی ہوئی۔:)

ویسے فاتح بھائی آپ شاعر حضرات بعض اوقات اتنی مشکل غزلیں کہتے ہیں کہ ہم جیسے بے چارے تو اپنی نالائقی کے احساس تلے دب کر داد دینے کے لئے آتے ہوئے بھی شرماتے ہیں۔:sick:
 
فاتح

لائبریرین
ارے آپ بھی راجپوت ہیں۔ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا۔
خوب گزرے گی جب مل بیٹھیں گے رانے دو۔:)

ویسے راجپوت کی راجپوت کے ساتھ خوب نہیں گزرتی۔۔۔ چونکہ دونوں کا ہی اوپر کا پورشن خالی ہوتا ہے یا آگ بھری ہوتی ہے لہٰذا کچھ ہی دیر میں دست و گریبان ہو چکے ہوتے ہیں۔ ہاہاہاہا
ہا ہا ہا۔:)
بھائی صاحبان کوئی سنجیدگی سے نہ لے۔ صرف اور صرف مذاق تھا۔ کبھی کبھی فورا ہی کوئی بات ذہن میں آتی ہے تو نالائق ذہن کی میموری کم ہونے کی وجہ سے ٹکتی نہیں وہ بات زہن میں آئی ہوئی۔:)
اب آپ ہزار کہہ لیں کہ مذاق تھا مگر صاحبان میں سے کون ماننے والا ہے جناب۔۔۔ سب نے یہی کہنا کہ یہی حقیقت تھی اور دل کی بات لبوں پر آ گئی۔۔۔ ہاہاہاہاہا
ویسے فاتح بھائی آپ شاعر حضرات بعض اوقات اتنی مشکل غزلیں کہتے ہیں کہ ہم جیسے بے چارے تو اپنی نالائقی کے احساس تلے دب کر داد دینے کے لئے آتے ہوئے بھی شرماتے ہیں۔:sick:
ایسا اتفاق سے ہی ہو جاتا ہے اور شاید اس کی وجہ اساتذہ کے کلام کا مطالعہ کرنے کے باعث ان کے استعمال کردہ الفاظ زبان پر چڑھ جانا ہے۔
 
باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوب استاد محترم
کلاسیکی شاعری کا سا انداز آجکل بہت کم ملتا ہے

میں خداؤں کا ہوں مسکن اور خدائی کا ثبوت
گو مثالِ اہرمَن ہوں، بت کدے میں قید ہوں​
 
جاسمن

لائبریرین
کَل نِبھا لوں گا تعلق روح کا میں، آج تو
عارضی سے عارضوں کے عارضے میں قید ہوں
واہ واہ۔ بہت خوب!
کچھ اشعار میں الفاظ کے معنی ابھی ڈھونڈنے ہیں۔ پہلے بھی ایک دن پڑھی تھی۔ اب پھر پڑھی ہے۔
جو اشعار میرے لئے سمجھنے آسان ہیں اُن پہ بس سر دھن رہی ہوں۔
اللہ نے کمال کا ذہن دیا ہے آپ کو۔ اللہ بہت بہت خوش رکھے۔ آمین!
جب صحیح طرح سمجھ لوں گی تو پھر آؤں گی انشاء اللہ!
 
بہت عمدہ
چاکِ ہَست و بُود کے کب دائرے میں قید ہوں
میں ازَل سے اک نظر کے زاویے میں قید ہوں

ہجر کی گھڑیاں ہوئی ہیں سب زمانوں پر محیط
وقت رک جائے جہاں اس ثانیے میں قید ہوں

کَل نِبھا لوں گا تعلق روح کا میں، آج تو
عارضی سے عارضوں کے عارضے میں قید ہوں
فاتح بھائی
 
دوستوں میں بیٹھا تھا باتوں باتوں میں آپ کی غزل بھی سنائی پچھلی والی سب نے تعریف کی آپ کے لئے بہت داد وصول کی . پھر ایک گرماگرم سیاسی بحث کا آغاز ہو، دریں اثنا میں میں موبائل پر محفل میں ادھر سے ادھر گھوم رہا تھا. ادھر دوستوں سے گرم گفتاری بھی جاری تھی....
اتنے میں ناگہاں آپ کی یہ غزل سامنے آگئی .........
میں دوستوں میں بیٹھا بیٹھا جھومنے لگا. سب نے پوچھا بھئی یہ تغیر کیسا ؟ ابھی تو بانچھوں سے تھوک آرہا تھا اور اب لطف سے جھومتے ہو؟
میں نے جواباََ آپ کی یہ غزل سنا دی ........
اب ایک نہیں چار افراد بیٹھے جھوم رہے ہی. ...
کاش میں وہ سب تعریفی کلمات ریکاڑ کر کے آپ کو سنوا سکتا....
یعنی ایک غزل نے پورے مشاعرے کا سما باندھ دیا....
واہ .... واہ .... فاتح بھائی واہ ...
مزہ آگیا یار ......
کیا کہنے کیا کہنے .....
 
ابھی ایک مشترکہ قرارداد منظور ہوئی ہے کہ اس نشست میں اس غزل کے بعد کوئی شعر نہیں پڑھا جائے گا...
آج کی نشست کا حاصل یہی غزل ہے اور بس ...
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ فاتح بھائی ! زبردست!! کیا بات ہے اس غزل کی!
جسمِ خاکی حدّتِ جذبات سے جلنے لگا
آگ ہے میری سرشت اور کوئلے میں قید ہوں

کیا خوبصورت کہا ہے !! کیا سلیقہ ہے ! واہ!! شاد و آباد رہیئے !!
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ۔ بہت خوب!
کچھ اشعار میں الفاظ کے معنی ابھی ڈھونڈنے ہیں۔ پہلے بھی ایک دن پڑھی تھی۔ اب پھر پڑھی ہے۔
جو اشعار میرے لئے سمجھنے آسان ہیں اُن پہ بس سر دھن رہی ہوں۔
اللہ نے کمال کا ذہن دیا ہے آپ کو۔ اللہ بہت بہت خوش رکھے۔ آمین!
جب صحیح طرح سمجھ لوں گی تو پھر آؤں گی انشاء اللہ!
جاسمن بہن، یہ آپ کی محبت ہے کہ ان مدفون غزلیات کو نکال کر لے آتی ہیں ورنہ اب تو یہ عالم ہے کہ بعض اوقات اپنا شعر بھی سنوں تو یہ پوچھتا ہوں کہ "کچھ سنا سنا سا لگ رہا ہے، کس کا شعر ہے؟"
بہت شکریہ
جن الفاظ کے مطالب سمجھنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، وہ بتا دیجیے تا کہ ان کے معانی یہیں لکھ دوں۔
 
فاتح

لائبریرین
دوستوں میں بیٹھا تھا باتوں باتوں میں آپ کی غزل بھی سنائی پچھلی والی سب نے تعریف کی آپ کے لئے بہت داد وصول کی . پھر ایک گرماگرم سیاسی بحث کا آغاز ہو، دریں اثنا میں میں موبائل پر محفل میں ادھر سے ادھر گھوم رہا تھا. ادھر دوستوں سے گرم گفتاری بھی جاری تھی....
اتنے میں ناگہاں آپ کی یہ غزل سامنے آگئی .........
میں دوستوں میں بیٹھا بیٹھا جھومنے لگا. سب نے پوچھا بھئی یہ تغیر کیسا ؟ ابھی تو بانچھوں سے تھوک آرہا تھا اور اب لطف سے جھومتے ہو؟
میں نے جواباََ آپ کی یہ غزل سنا دی ........
اب ایک نہیں چار افراد بیٹھے جھوم رہے ہی. ...
کاش میں وہ سب تعریفی کلمات ریکاڑ کر کے آپ کو سنوا سکتا....
یعنی ایک غزل نے پورے مشاعرے کا سما باندھ دیا....
واہ .... واہ .... فاتح بھائی واہ ...
مزہ آگیا یار ......
کیا کہنے کیا کہنے .....
ابھی ایک مشترکہ قرارداد منظور ہوئی ہے کہ اس نشست میں اس غزل کے بعد کوئی شعر نہیں پڑھا جائے گا...
آج کی نشست کا حاصل یہی غزل ہے اور بس ...
یقین مانیے کہ اس قدر بھرپور پذیرائی اور ذرہ نوازی نے سیروں خون بڑھا دیا۔ نہال کر دیا آپ کی محبت بھری داد نے۔
شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ جیتے رہیے سلامت رہیے خوش رہیے۔
 
Top