ونیلا فورم

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم،
میں نے محفل پر تلاش کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تلاش کی لیکن مجھے ونیلا فورمز سے متعلق کوئی دھاگہ نظر نہیں آیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ونیلا پر یہاں کام نہیں کیا گیا۔
میرے خیال میں تو ونیلا ایک اچھا فورم سافٹ وئیر ہے ۔میں اسے اردو جواب پر فورم کی اضافی آپشن کے طور پر انسٹال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔میں نے اپنے طور پر کوشش کی کہ اس کا ترجمہ کر سکوں لیکن یہ بہت صبر آزما اور کٹھن کام ہے اور میں اس سلسلے میں کوئی مہارت بھی نہیں رکھتا ۔
یہاں بہت قابل لوگ موجود ہیں ،آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ ذرا "ونیلا"کی بھی خبر لیجئے۔
میں نے کچھ ترجمہ کرنے کی کوشش ہے وہ فائل یہاں کیسے منسلک کروں تا کہ آپ دوست اس کو چیک کر سکیں۔
شکریہ
 

زبیر حسین

محفلین
میرا خیال ہے کہ پی ایچ پی بی بی اور مائی بی بی جیسے اوپن سورس فورمز نے ضرورت محسوس نہ ہونے دی ہو گی۔ ان دونوں کے اردو پیکج آپ کو محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں مل جائیں گے۔
جی عمران صاحب بجا کہا لیکن اگر آپ ان تینوں کا موازنہ کریں تو زیادہ فرق نظر نہیں آئے گا۔چند فیچر میں شائد ونیلا تھوڑا پیچھے ہو لیکن کچھ فیچر ایسی بھی ہیں جو ان دونوں میں موجود نہیں۔
ذرا یہ دیکھئے۔
 
ترجمے کی حد تک تو زیادہ تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لئے آپ چند محفلین احباب کا گروپ بنا کر یہ کام کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سے قبل یہ یقینی بنا لیں کہ اس پر صرف کیا جانا والا مین پاور لا حاصل نہیں ہوگا۔ نیز یہ کہ ترجمہ کر لینا کمال نہیں بلکہ ہر سوفٹوئیر کو مینٹین کرتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر ہم اپنی ترجیحات میں اس کے لئے وقت نہیں پاتے۔ ہاں کہیں کوئی پیچیدگی در پیش ہو تو ہر ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہوں گے۔ :)
 

MughalS

محفلین
ترجمے کی حد تک تو زیادہ تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لئے آپ چند محفلین احباب کا گروپ بنا کر یہ کام کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سے قبل یہ یقینی بنا لیں کہ اس پر صرف کیا جانا والا مین پاور لا حاصل نہیں ہوگا۔ نیز یہ کہ ترجمہ کر لینا کمال نہیں بلکہ ہر سوفٹوئیر کو مینٹین کرتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر ہم اپنی ترجیحات میں اس کے لئے وقت نہیں پاتے۔ ہاں کہیں کوئی پیچیدگی در پیش ہو تو ہر ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہوں گے۔ :)
جناب ادھر جو ورڈبینک تھا اسکا کیا بنا؟
 

زبیر حسین

محفلین
آپ لوگ بھی کہیں گے کہ شوشہ چھوڑ کے خود غائب ہو گیا،معذرت خواہ ہوں کہ رمضان کے دنوں میں صحیح طرح وقت نہیں نکل پاتا۔۔
سعید بھائی ،میں تو اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ سافٹ وئیر کو مینٹین رکھ سکوں اس کام میں دلچسپی ہے کچھ سیکھ لیا تو اپنی کوشش کرتا رہوں گا۔میرے ذہن میں تو یہ بات تھی کہ جیسے اور فورم سکرپٹس پر کام ہوا ہے اس پر بھی ہونا چاہیے،آپشنز بڑھ جائیں گے۔
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم۔
جناب ونیلا کو اردو سانچے میں ڈھالنے کی بحث کو آگے لے کر چلتے ہیں۔
ونیلا فورمز کے لیے عربی تھیم موجود ہے لیکن کچھ خامیوں کے ساتھ۔فی الحال میں نے اسی کو اردو کے لیے بھی منتخب کر رکھا ہے یہاں آکر دیکھئے۔
آپ لوگ دیکھ کر بتائیں کہ ہمیں یہی عربی تھیم آگے لے کر چلنی چاہیے یا کسی اور تھیم کو اردو کے سانچے میں ڈھالنا چاہیے۔
 

زبیر حسین

محفلین
زندگی تھیم تو اچھی ہے ۔ کوئی اور بھی منتخب کی ہے کہ نہیں ؟ اور کام کہاں تک پہنچا؟َ
آپ نے اس طرح دلچسپی رکھی تو کام کی رفتار تیز ہو ہی جائے گی۔
1024 الفاظ اور جملے ہیں جن کا ترجمہ کرنا ہے ابھی تو جو جو آسان لگا وہی کیا۔اگر آپ مدد کرنا چاہیں تو میں فائل اٹیچ کر دیتا ہوں مل کر یہ کام کرتے ہیں۔
 

MughalS

محفلین
آپ نے اس طرح دلچسپی رکھی تو کام کی رفتار تیز ہو ہی جائے گی۔
1024 الفاظ اور جملے ہیں جن کا ترجمہ کرنا ہے ابھی تو جو جو آسان لگا وہی کیا۔اگر آپ مدد کرنا چاہیں تو میں فائل اٹیچ کر دیتا ہوں مل کر یہ کام کرتے ہیں۔
میں نے ایک مرتبہ ایک سماجی رابطوں کی سکرپٹ کا ترجمہ کیا تھا۔ آپ چیک کرلیں اگر آپ مطمئن ہوں تو میں ترجمہ میں آپ کا ساتھ دے سکتا ہوں۔
اردو زبان کا پیکج
اردو ایڈیٹر پلگ ان
بس ان کو بعد میں مینٹین نہیں رکھ سکا تھا۔ لینگوئج پیک تو ٹھیک کام کرتا ہے البتہ اردو ایڈیٹر ایکسپائر ہو چُکا ہے۔
 

زبیر حسین

محفلین
مغل بھائی،
یوں سمجھیں میں تو بالکل کورا ہوں ابھی ہاتھ پیر مارنا سیکھا ہے۔
ونیلا کے ترجمہ کے لیے ایک ٹیم بنانا پڑے گی۔۔بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم آن لائن مل کر اسے مکمل کریں جیسے ونیلا کا دوسری زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے یہ ونیلا انتظامیہ کے زیر نگرانی ہے اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ کل نئی اپ ڈیٹس اور ایڈ آن ریلیز کرتے ہوئے یہ ترجمہ مدد گار ثابت ہو گا۔
پہلے آپ یہ پوسٹ دیکھیں۔
ان کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق میں نے رجسٹر ہو کر اردو زبان کو شامل کرنے کی درخواست کی جسے انہوں نے آج ہی پورا کر دیا اور اب ہم مل کر آن لائن اس ترجمے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
آپ یہاں آکر رجسٹر ہوں اور ہم شروع کر دیتے ہیں۔
 

زبیر حسین

محفلین
جی جناب
یہ عربی تھیم ہے جو میں استعمال کر رہا ہوں لیکن اس میں بہت سی خامیاں ہیں فی الحال اس کو لگا رکھا ہے ایک بار ترجمہ مکمل ہوجائے تو پھر ڈیفالٹ تھیم کی سٹائل ڈاٹ سی سی ایس میں تبدیلیاں کریں گے۔
ایک اور بات کہ آپ یہاں آ کر جو ترجمہ ہم نے کیا ہے اس کا استعمال دیکھ سکتے ہیں اور خامیوں کی نشاندہی کر کے مل کر درستگی کی جا سکتی ہے۔لفظی ترجمہ بعض اوقات کچھ اور ہی کہہ رہا ہوتا ہے ۔
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم:۔
ونیلا کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔
اس کو حتمی شکل دینے کے لئے یہاں کے ماہرین (نبیل،ابن سعید )صاحبان سے درخواست گزار ہوں کہ یہاںhttps://www.transifex.com/projects/p/vanilla/language/ur_PK/ آکر ایک نظر دیکھ لیں۔ری ویو کر لیں اور اسے حتمی شکل دے دیں جہاں غلطیاں ہیں وہاں ان کو درست بھی کر دیں۔
کئی جگہ ترجمہ لفظی نہیں ہے بلکہ موقع محل کی مناسبت سے بدلا گیا ہے۔جو شائد بعد میں آنے والے ونیلا کے ورژن کے لئے غلط لگے ۔انشا ء اللہ کوشش یہی ہو گی کہ اسے اپ دیٹ رکھا جائے۔
اردو ونیلا دیکھنےکے لئے یہاں آئیں۔
 
Top