ونیلا فورم

MughalS

محفلین
الحمداللہ زندگی بھائی کی انتھک محنت سے ہم نے ونیلا کا ترجمہ مکمل کرلیا ہے۔ جہاں کہیں غلطیاں ہیں ان کی درستگی کا کام جاری ہے۔ ایک دو تھیموں کو بھی اردو میں ڈھال لیا ہے۔ اردو ایڈیٹر پر کام جاری ہے۔
نبیل اور ابن سعید بھائی اردو ایڈیٹر ویسے بہترین چل رہا ہے لیکن ایک مسئلہ آرہا ہے کہ جب کوئی پاپ اپ کھلےتو اس میں ایڈیٹر کام نہیں کرتا۔ ونیلا میں جب آپ سائن ان یا نئے پیغام پر کلک کرتے ہیں تو ایک نئے پاپ اپ میں فارم دکھاتا ہے اس میں جے کوئری کی سکرپٹ لوڈ نہیں ہوتی اور اردو ایڈیٹر کام نہیں کرتا۔ اردو ایڈیٹر کا علیحدہ پلگ ان بنایا ہے۔اس کا کوئی حل بتائیں پلیز
اردو ونیلا آپ یہاں اور یہاں چیک کرسکتے ہیں۔اردوایڈیٹر یہاں پر فعال ہے۔
 
زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم:۔
جب میں نے ونیلا کا انتخاب کیا تھا اس وقت میں نہیں جانتا تھا کہ جو خصوصیات ونیلا کی ہیں وہ واقعی دوسرے کسی فری فورم سافٹ وئیر میں ملنا ممکن نہیں۔
ونیلا کی ان خصوصیات سے MughalS صاحب نے صحیح فائدہ اٹھا یا ہے۔کسی سکرپٹ میں اردو ایڈیٹر لگانے کےلئے پروگرامنگ سے تھوڑا بہت آشنا ہونا ضروری ہے لیکن ونیلا میں اردو ایڈیٹر لگانے کےلئے کوئی پروگرامنگ قابلیت درکار نہیں ۔
ایک
دو
تین
اور اردو ایڈیٹر کام کرنے لگ جائے گا۔
جی آپ چیک ضرور کیجئے۔ونیلا کے لئے اردو ایڈیٹر ایڈ آن یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
MughalS صاحب داد کے مستحق ہیں۔
 
زبیر حسین

محفلین
ترجمے کی حد تک تو زیادہ تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لئے آپ چند محفلین احباب کا گروپ بنا کر یہ کام کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سے قبل یہ یقینی بنا لیں کہ اس پر صرف کیا جانا والا مین پاور لا حاصل نہیں ہوگا۔ نیز یہ کہ ترجمہ کر لینا کمال نہیں بلکہ ہر سوفٹوئیر کو مینٹین کرتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر ہم اپنی ترجیحات میں اس کے لئے وقت نہیں پاتے۔ ہاں کہیں کوئی پیچیدگی در پیش ہو تو ہر ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہوں گے۔ :)
وقت زیادہ لگا لیکن اب نہ صرف ترجمہ ہو چکا ہے بلکہ کافی ساری اضافی سہولیات جو دوسرے مفت دستیاب فورم میں نہیں ہیں وہ ونیلا کی بدولت یونہی پر موجود ہیں۔
کافی وقت لگا اور میں نے کافی کچھ سیکھا تھیم کو اردو کے سانچے میں ڈھالنے پر مجھے کافی مشکل پیش آئی اور ابھی بھی خامیاں موجود ہیں جو تاحال میں ٹھیک نہیں کر پایا لیکن عام لوگ ان کو نظر اندازکر جاتے ہیں ۔ میری کوشش کہ جتنی جلدی ہو سکا ان کو ٹھیک کردوں۔
ابن سعید بھائی میں نے آپ کی بات کو تو اسی وقت سے پلے باندھ لیا تھا لیکن میرے ساتھ کچھ زیادہ لوگ موجود نہیں تھے اپنے MughalS بھائی کا ساتھ تھا جو بعد میں روزگار کے سلسلے میں زیادہ مصروف ہو گئے۔ابھی اس سافٹ وئیر کو مینٹین کرنا تب ہی ممکن تھا کہ کوئی اردو میں آن لائن فورم موجود ہوتا اور جہاں نئی آنے والی خوبیوں اور تبدیلیوں کو آزمایا جاتا رہتا۔ اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے اور چند ایک دوستوں کے کہنے پر بھی میں نے یونہی فورم ونیلا پر بنا دیا۔ اب آپ سے اتنی گزارش ضرور ہے کہ ایک نظر دیکھئے گا تھیم کی خامیاں تو دور ہو جائیں گے لیکن ایک کام میرے بس میں نہیں ہے وہ یہ کہ مینشن کا فیچر انگلش کیریکٹر کے لئے کام کرتا ہے لیکن اردو کیریکٹر کے لئے کام نہیں کرتا ،خود سے ارود کیریکٹر کی سپورٹ شامل کرنا پڑے گی جس کی ابجد سے بھی میں ناواقف ہوں۔
تمام اردو سے پیار کرنے والوں کے لئے کہ اگر آپ میں سے کوئی بھی فری فورم سافٹ وئیر دیکھ رہا ہے تو ونیلاکو ضرور آزمائے کیوں کہ کسی اور فورم کے مقابلے میں ونیلا زیادہ لچکدار اور آسان ہے۔
 
مینشن کا فیچر انگلش کیریکٹر کے لئے کام کرتا ہے لیکن اردو کیریکٹر کے لئے کام نہیں کرتا ،خود سے ارود کیریکٹر کی سپورٹ شامل کرنا پڑے گی جس کی ابجد سے بھی میں ناواقف ہوں۔
آپ اس کی ڈیویلپر کمیونٹی سے یونیکوڈ سپورٹ شامل کرنے کی درخواست کریں۔ :) :) :)
 
زبیر حسین

محفلین
یونی کوڈ کی سپورٹ شامل ہوئے بغیر کس طرح ونیلا سب زبانوں میں کام کر رہا ہے؟ آپ اگر زحمت نہ سمجھیں تو یہ دیکھیں یہاں میں نے یہی بات ونیلا کمیونٹی سے پوچھی تھی لیکن جو حل بتایا گیا وہ میری سمجھ میں نہیں آیا اگر آپ آسانی سے وضاحت کر پائیں تو میشن کا زبردست فیچر کام کرنے لگ جائے گا۔ :)
 
در اصل ناموں کی شناخت کے لیے ریگیولر ایکسپریشن نام کی ایک چیز استعمال میں لائی جاتی ہے۔ اتفاق سے موجودہ امپلیمینٹیشن میں جو ریگیولر ایکسپریشن لکھا گیا ہے وہ محض لیٹن کیریکٹرس کو سمجھتا ہے اس لیے دیگر زبانوں کے یونیکوڈ کیریکٹر اس کی گرفت میں ہی نہیں آتے۔ اس ریگیولر ایکسپریشن کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ :) :) :)
 
زبیر حسین

محفلین
آپ کے خیال میں یہ کام طویل اور وقت طلب ہے یا ایک دو تین والی بات ہو سکتی ہے؟ اگر ایک دو تین والی بات ہے تو چونکہ یہ اوپن سورس ہے اور گِٹ حب پر یہاں آکر کچھ مدد ہو سکتی ہے۔
 
آپ کے خیال میں یہ کام طویل اور وقت طلب ہے یا ایک دو تین والی بات ہو سکتی ہے؟ اگر ایک دو تین والی بات ہے تو چونکہ یہ اوپن سورس ہے اور گِٹ حب پر یہاں آکر کچھ مدد ہو سکتی ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ ریگیولر ایکسپریشن کی تبدیلی کے بعد اس کو ٹھیک سے چیک نہ کیا جائے تو غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ اور چیک کرنے کے لیے پورا سیٹ اپ چاہیے۔ اتنی فرصت ان دنوں ہمیں ہوتی نہیں ہے۔ آپ چاہیں تو تجربہ کر سکتے ہیں۔ آپ نے اوپر ایک ربط دیا تھا وہاں دو فائلوں اور ان میں موجود ریگ ایکس کا ذکر ہے، ہم اس میں تبدیلی کر کے بتا دیتے ہیں، آپ چیک کر لیں، شاید کام بن جائے۔

PHP:
Change:
'/(^|[\s,\.>])@(\w{1,50})\b/i'
To:
'/(^|[\s,\.>])@([\p{L}]{1,50})\b/iu'
And change:
'/(?:^|[\s,\.>])@(\w{3,20})\b/i'
To:
'/(?:^|[\s,\.>])@([\p{L}]{3,20})\b/iu'
 
جناب میں چیک کر کے آپ کو بتاتا ہوں۔
 
زبیر حسین

محفلین
ابن سعید بھائی
میں نے لوکل سرور پر تبدیلی کر کے دیکھا ہے مینشین فیچر تو درست کام کرنے لگ گیا ہے اور یہ دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے لیکن ہلکی سی تشویش غیر متوقع نتائج کی۔۔۔ اگر فی الحال کوئی مسئلہ نہیں ہوا تو کیا کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
 
غیر متوقع نتائج کا ابھی سے کیا کہہ سکتے ہیں بھلا۔ اور یہ کہ آپ نے کس قدر ٹیسٹنگ کی جو اس قدر وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ دوسری بات یہ کہ ہم اس سافٹوئیر کے ڈھانچے سے واقف نہیں جو بتا سکیں کہ کب اور کہاں غیر متوقع نتائج آپ کا انتظار کر رہے ہوں گے۔ آپ خوش فہم ہونا چاہتے ہیں تو بصد شوق اس پیچ کو استعمال کریں، جب تک کوئی مسئلہ سامنے نہ آجائے۔ جب اطمینان ہو جائے تو یہ پیچ آپ اس سافٹوئیر کی مین ریپازیٹری میں پُل ریکوئیسٹ کے طور پر شامل کر دیجیے گا تا کہ دوسروں کا بھی بھلا ہو جائے۔ :) :) :)
 
Top