آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

اشتیاق علی

لائبریرین
کل افطاری میں کھجور ، روح افزاء لیموں نچوڑ کر ، ساتھ میں آلو کے چپس ، پکوڑے اور بیسن لگا کر تلے ہوئے بینگن، ساتھ میں ایک پلیٹ چاول بمعہ چنے اور دہی کا رائتہ۔
آج سحری میں آلو قیمہ کا سالن اور دیسی گھی لگی دو روٹیاں اور ایک بڑا مگ پانی کا۔:D
 
طالوت

محفلین
افطار تو کجھور اور لسی یا دودھ سے چل رہی تھی مگر کل سے کڑوے پنیر سے ہوا کرے گی ۔ سحری تو بس کبھی چاول کبھی روٹی ۔ پراٹھوں پر دل ابھی آمادہ نہیں ہوا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی افطاری سے واپس آیا ہوں۔ ہوٹل میں تھی اور انواع و اقسام کی نعمتیں تھیں جن سے لطف اندوز ہوا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ سات کھجوریں کھانے میں کیا حکمت ہے؟
حضرتانس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوہارے طاق عدد
میں کھاتے تھے۔ صحیح
بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 909
یہ ہی میں نے کھجوروں کے بارے میں سنا ہے- دوسرا کھجوریں مجھے بے حدپسند ہیں تو
میں افطارمیں زیادہ تعداد میں کھا سکتا ہوں :) ویسے میں سحری میں بھی کھجوریں کھاتا ہوں
اورمسجد میں اکثر رکھی ہوتی ہیں تو تراویح کے بعد وہاں سے بھی کھالیتا ہوں :)
 
میرے ذہن میں دو چیزیں تھیں پہلی یہ کہ شاید کسی حدیثِ مبارکہ میں ہو کہ اتنی کجھوریں کھانی چاہئیں اور دوسری یہ کہ آپ کیلوریز وغیرہ کے حساب سے کھاتے ہوں۔لہذٰا پہلا اندازہ درست نکلا
اور آپکا بہت شکریہ کہ یہ حدیثِ مبارکہ بتا کر آپ نے میرے علم میں اضافہ کیا
اللہ آپکو اسکا اجرِ عظیم دے۔آمین
 
زبیر مرزا

محفلین
افطار میں- کھجوریں - فروٹ چاٹ - میٹھے دہی بڑے اور پانی کا ایک گلاس
سحری میں - پراٹھا دہی کے ساتھ - تھوڑا سا گڑ اور چائے کا ایک کپ
 
حضرتانس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوہارے طاق عدد
میں کھاتے تھے۔ صحیح
بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 909
یہ ہی میں نے کھجوروں کے بارے میں سنا ہے- دوسرا کھجوریں مجھے بے حدپسند ہیں تو
میں افطارمیں زیادہ تعداد میں کھا سکتا ہوں :) ویسے میں سحری میں بھی کھجوریں کھاتا ہوں
اورمسجد میں اکثر رکھی ہوتی ہیں تو تراویح کے بعد وہاں سے بھی کھالیتا ہوں :)
ویسے ایک دھاگہ ضرور ہونا چاہئیے جس مین رمضان المبارک کے متعلق احادیث بیان کی جائیں تاکہ میرے جیسوں کے علم میں اضافہ ہو
 
افطار میں- کھجوریں - فروٹ چاٹ - میٹھے دہی بڑے اور پانی کا ایک گلاس
سحری میں - پراٹھا دہی کے ساتھ - تھوڑا سا گڑ اور چائے کا ایک کپ
میں نے بھی آج افطار میں 5 کھجوریں کھائیں تھیں۔
علاوہ ازیں پانی چائے روٹی
 
افطار میں- کھجوریں - فروٹ چاٹ - میٹھے دہی بڑے اور پانی کا ایک گلاس
سحری میں - پراٹھا دہی کے ساتھ - تھوڑا سا گڑ اور چائے کا ایک کپ
آپ گُڑ والی چائے بنا لیا کریں۔کافی مزیدار ہوتی ہے
ویسے آپکی چائے میں پانی اور دودھ کا کیا تناسب ہوتا ہے
 
Top