ماشاء اللہ اشتیاق علی بھائی، بہت خوب۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش وخرم رکھے۔ آمین۔
آپ کے پیش کردہ سبق میں بس کچھ اضافہ کروں گا۔
قمص اور فتح (פַּתַח‎‎) میں فرق سمجھ لیں ہم۔
قمص الف مد کے لیے آتا ہے جیسے ب+ا=با۔
اور فتح (فتحہ) کے معنی تو ہم سب جانتے ہیں کہ زبر کے ہوتے ہیں، اسی سے مفتوح ہوتا ہے۔ یہ زبر کے لیے آتا ہے جیسے ج+ َ=جَ (ג+ַ=גַ
فتح کو انگریزی میں پٹاخ لکھتے ہیں لیکن چونکہ ہماری اردو میں اس کے صحیح عبرانی تلفظ کے ساتھ اس کی ادائیگی ہوجاتی ہے بلکہ یہ (فتح) مستعمل بھی ہے اردو میں اس لیے اسے ہی اختیار کریں۔ اس سے بات سمجھنا بھی آسان ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
پیش تو کیا جاسکتا ہے، لیکن میرے خیال میں یہ باتیں تدریجاً سامنے آئے تو مفید ہوگی۔ ہر سبق میں کسی نہ کسی انداز میں یہ بات سامنے آرہی ہے۔
آپ بات تو درست کر رہے ہیں ۔ مگر اس طرف دھیان دینا ہو گا ۔ ہو سکتا ہے کہ تمام اسباق مکمل کرنے کے بعد اس کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
دیر آئد درست آئد والی اصطلاح سے ایماں اٹھتا جا رہا ھے۔ ;) میں تو بہت پیچھے رہ گیا ھوں تمام ساتھیوں سے
کوئی بات نہیں۔ اب تک صرف تین اسباق ہی پیش کیے گئے ہیں، آپ بخوبی انہیں یاد کرکے اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ چل سکتے۔ :)
 
فتح کو انگریزی میں پٹاخ لکھتے ہیں لیکن چونکہ ہماری اردو میں اس کے صحیح عبرانی تلفظ کے ساتھ اس کی ادائیگی ہوجاتی ہے بلکہ یہ (فتح) مستعمل بھی ہے اردو میں اس لیے اسے ہی اختیار کریں۔ اس سے بات سمجھنا بھی آسان ہے۔
جزاك اللہ خيرا ، مد اور زبر كى مثال سے سمجھنا آسان ہو گيا ۔
 
جی انشاء اللہ کوشش جاری رکھیں گے۔ مجھے دراصل قبّالہ کے بارے میں کچھ تجسس ہے ہوسکتا ہے عبرانی حروف تہجی کا بنیادی علم اس معاملے میں کچھ مددگار ثابت ہو
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت خوب محمود صاحب۔۔ اسی طرح اسباق پڑھتے رہئے گا ۔ کم از کم عبرانی زبان پڑھنی تو آ ہی جائے گی۔
اور اگر عربی زبان سے واقف ہوں تو تھوڑی سی محنت سے عبرانی سمجھنے بھی لگیں گے۔ جیسے مثال کے طور پر:
רָאִיתָ אִישׂ (رئیت ایش) اس کو عربی میں کہیں گے رأیت رجلاً۔
 
جی انشاء اللہ کوشش جاری رکھیں گے۔ مجھے دراصل قبّالہ کے بارے میں کچھ تجسس ہے ہوسکتا ہے عبرانی حروف تہجی کا بنیادی علم اس معاملے میں کچھ مددگار ثابت ہو
بہت اچھی بات۔ قَبَلَہ کے موضوع پر دھاگہ کھولا تو جاسکتا ہے، لیکن اس کے بعد اس دھاگہ میں جو خانہ جنگی ہوگی اس کو سوچ کر ہی اشہب قلم رک رک جاتا ہے۔ ;)
 
Top