ساتویں سالگرہ ٹائپنگ اپ ڈیٹس .... جولائی 2011 تا جولائی 2012

محمد امین

لائبریرین
محاورات میں جنس کی کوئی قید نہیں ہوتی کیا؟؟؟؟ :)

دوسروں کو نصیحت خود بی بی فضیحت کو لوگوں نے "میاں فضیحت" لکھنا کہنا بھی شروع کردیا۔۔۔اب وہ بی بی فضیحت جی بھر کر کوستی ہونگی لوگوں کو کہ ان کی جنس تبدیل کر دی۔۔۔۔ :p
 

الف عین

لائبریرین
زبردست۔ لیکن یہ کتابیں لائبریری میں کب آ رہی ہیں۔ اب تک پہلی ہی پروف ریڈنگ نہیں ہو سکی ہے، تب بھی مجھے واحد فائل کی صورت میں بھجوا دی جائیں یہ کتابیں۔ ہر کتاب کی الگ فائل۔ تو میں پروف ریڈنگ کر لوں گا۔
 

فاتح

لائبریرین
دوسروں کو نصیحت خود بی بی فضیحت کو لوگوں نے "میاں فضیحت" لکھنا کہنا بھی شروع کردیا۔۔۔ اب وہ بی بی فضیحت جی بھر کر کوستی ہونگی لوگوں کو کہ ان کی جنس تبدیل کر دی۔۔۔ ۔ :p
متفق۔۔۔ ہمارا بیان بائن یا مغلظہ کے زمرے میں نہیں آتا تھا بلکہ سراسر رجعی تھا لہٰذا ہمیں اپنے سابقہ بیان سے مکرنے کا شرعی حق حاصل ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکر ہے اچھے وقتوں کے دو صفحات کی وجہ سے نیچے سے تیسرے نمبر پر ہوں حالانکہ باقی حضرات نے بھی دو صفحات کا ہی گناہ کیا تھا۔ :)
 
جن جن لوگوں نے محنت سے کام کیا ہے (دکھ سے خود کو اس محنتی گروپ سے علیحدہ کرنا پڑ رہا ہے) وہ لائق صد ستائش ہیں اور جو لوگ داد دے رہے ہیں وہ بھی کم از کم حوصلہ افزائی پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور اس طرح میں اور فاتح کسی قدر مبارکباد وصول کرنے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
کمال کردیا ہے مقدس نے
او رہم نے دو صفحے ٹائپ کرکے کمال کو بھی نہال کردیا ہے
اس سال میں زبردست کام ہوا ہے ماشاء اللہ
 

مقدس

لائبریرین
Top