مبارکباد ہماری زھرا علوی بٹیا رانی کو افسرانہ سلام

آپ میں سے کتنے لوگوں کو علم ہے کہ محفل میں ہماری ایک بہت ہی فعال بٹیا رانی ہوا کرتی تھیں جن کی سبک شاعری کا ہم سب کو انتظار رہا کرتا تھا۔ اور پھر اچانک ان کے دماغ میں مقابلے کے امتحانات کا سودا سمایا تو ایسی گم ہوئیں کہ مہینوں محفل کا رخ نہیں کرتی تھیں۔ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ان کی لگن، جی توڑ محنت اور رفعتوں کو چھو لینے کی خواہش نے آج ہمیں یہ افتخار بخشا کہ ان کی خوشی تمام محفلین کے ساتھ شریک کر کے دو بالہ کرنا چاہتے ہیں۔ :) :) :)

2011 کے مقابلے کے امتحان میں پورے پاکستان میں 127 واں، پنجاب میں 100 واں اور خواتین میں 21 واں مقام حاصل کرنے کے بعد آفس مینیج گروپ کے لئے منتخب کی گئی ہیں۔ اس کے تحت ان شاء اللہ جلدی ہی اسلام آباد کی فیڈیرل سیکریٹرئیٹ میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کریں گی۔ :) :) :)

ہم محفل اور تمام محفلین کی جانب سے اس شاندار کامیابی کے لئے اپنی زھرا علوی بٹیا رانی کو ڈھیروں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیز آپ کے تابناک و خوشگوار مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔ اللہ آپ کو مزید رفعتوں سے روشناس کرائیں اور آپ کی ذات سے دیگر بچیوں کے لئے مثال قائم ہو۔ آمین! :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
شکر ہے کہیں تقرری تو ہوئی۔
بہت بہت مبارک ہو اور ہاں آتے ہوئے مٹھائی ضرور لے کر آنی ہے۔
اور دفتر میں سب سے پہلا کام میرا کرنا ہے جس کا انتظار کرتے کرتے یہ دن آ گئے ہیں۔
 
زھرا علوی

محفلین

السلام علیکم ! :)

امید ہے تمام احباب خیر و عافیت سے ہیں ۔۔
بھیا اب تو یقینا بہت سے نئے افراد ہماری محفل کے ممبر بن چکے ہیں جو مجھے نہیں جانتے ہونگے لیکن آپ نے بھی خوب تعارف کرایا۔۔ :)
میں دیکھ رہی ہوں ماشاللہ ہماری محفل بہت ترقی کر گئی ہے ۔۔ میں اتنا عرصہ اس سے دور رہی ہوں اس کا مجھے دکھ ہے ۔۔ آپ سب کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔

آپ سب کی مبارکباد کے لیے بہت مشکور ہوں !!!! :) :)
 
زھرا علوی

محفلین
شکر ہے کہیں تقرری تو ہوئی۔
بہت بہت مبارک ہو اور ہاں آتے ہوئے مٹھائی ضرور لے کر آنی ہے۔
اور دفتر میں سب سے پہلا کام میرا کرنا ہے جس کا انتظار کرتے کرتے یہ دن آ گئے ہیں۔

:blushing:
سلام شمشاد بھائی !
بہت شکریہ میبارک کے لیے ۔۔ آپ کا کام ، اور آپ کا پلاٹ میں کیسے بھول سکتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکا کام پہلی ترجیحات میں اتا ہے، بس اسلام آباد پہنچنے دیں مجھے پھر دیکھیے گا :battingeyelashes:
 
بہت بہت مبارک ہو بہن۔۔۔
"لیکن "
کام کرنا غریب پاکستان کے لیے نا صرف اپنے بنک بیلنس کے اضافہ کے لیے۔

کام آنا لاچار ۔مجبور،مسکین،غریبوں کے لیے ۔نا صرف پارٹی کے اعلی عہدہ والوں کے ۔
 
:)
اللہ ہم سب کو نیک توفیقات دے ! آمین !
بہت شکریہ
 
Top