دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
میں غمِ جہاں سے نڈھال ہوں کہ سراپا حزن و ملال ہوں
جو لکھے ہیں میرے نصیب میں وہ الم کسی کو خُدا نہ دے
(شکیل بدایونی)


نصیب
 

عمر سیف

محفلین
وہ میرے نصیب کی جنت بھی مل گئی اوروں کو
ہم زاہد نہ سہی مگر عبادت ہم نے بھی کی تھی

زاہد
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وہ تیرے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں
دلِ بے خبر میری بات سُن، اسے بھول جا ، اسے بھول جا
-امجد اسلام امجد

چھت
 

محمداحمد

لائبریرین
میں تنہا کمرے میں چھت کو تکتا ہوں
خاموشی دیوار سے باتیں کرتی ہے

۔۔۔ خاکسار ۔۔۔

اگلا لفظ: دیوار
 

فہیم

لائبریرین
عذاب آئے تھے ایسے کہ پھر نہ گھر سے گئے
وہ زندہ لوگ مرے گھر کے جیسے مر سے گئے

لوگ
 

عمر سیف

محفلین
کہاں سے لاؤں وہ دل، جو تیرا بُرا چاہے
عدوئےِ جاں، تیرا دُکھ بھی کوئی پرایا نہیں

پرایا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کاغذی پھول یہاں پھیل گئے ہیں گھر گھر
دکھ بیاں آپ کا اے سر و سمن کس سے کروں
(انور شعور)


دکھ
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
-احمد فراز

عذاب آئے تھے ایسے کہ پھر نہ گھر سے گئے
وہ زندہ لوگ مرے گھر کے جیسے مر سے گئے

لوگ
اب کوئی آئے تو کہنا کہ مسافر تو گیا
یہ بھی کہنا بھلا اب بھی نہ جاتا لوگو!

-ابن انشاء

اب
 

محمداحمد

لائبریرین
دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے
دروازہ مجھ کو تیز ہوا کھولنے تو دے

امجد اسلام امجد

اگلا لفظ: گماں
 

مغزل

محفلین
گماں نہ کر کہ مجھے جراتِ سوال نہیں
فقط یہ ڈر ہے تجھےلاجواب کردوں گا !
(نامعلوم)

اگلا لفظ: ڈر
 

شمشاد

لائبریرین
سر سے پا تک وہ گلابوں کا شجر لگتا ہے​
باوضو ہو کے بھی چھوتے ہوئے ڈرلگتا ہے​
(بشیر بدر)


شجر
 

مغزل

محفلین
تھکن بہت تھی مگر سایۂ شجر میں جمال
میں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا ۔۔۔۔
جمال احسانی

تھکن
 

محمداحمد

لائبریرین
تھکن تو اگلے سفر کے لئے بہانہ تھا​
وگرنہ تھک کے کہیں تو ٹہر ہی جانا تھا​
فاطمہ حسن​
سفر
 

شمشاد

لائبریرین

عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟
کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے
(فراز)


عشق
 

محمداحمد

لائبریرین
عشق بارِ دگر ہوا ہی نہیں
دل لگایا تھا دل لگا ہی نہیں

لیاقت علی عاصم

اگلا لفظ: دگر
 
Top