اطلاع

عزیزامین

محفلین
میں اسطرح آپ کے محفل چھوڑ کے جانے کے فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔ اختلاف تو ایک گھر میں ایک ساتھ رہنے والوں کے درمیان بھی ہوتے ہیں ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اپنے نظریات ہوتے ہیں۔ میں اگر کوئی نظریہ رکھتا ہوں تو ضروری نہیں آپ اس سے متفق ہوں پر ہوسکتا ہے کسی اور معاملے میں جو میرا نظریہ ہو وہی آپ کا بھی ہو ۔ محفل کے سینکڑوں کی تعداد میں ارکان ہیں تو آپ سب سے کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ ہر کوئی ہر بات سے اتفاق کرے۔ ہاں میں اس بات کا ضرور حامی ہوں کے اختلاف ایک حد میں اور بہت مناسب طریقے سے کیا جائے اسطرح نہیں کہ کسی کی دل آزاری ہو۔
مجھے بھی حد والی بات بہت اچھی لگی شکریہ
 

عزیزامین

محفلین
السلام علیکم عزیز امین بھائی۔۔۔!
محفل کو چھوڑنا یا نہ چھوڑنا آپ کا ذاتی فیصلہ ہے لیکن سب یہی جاننا چاہیں گے کہ کس بات سے آپ اتنے دل برداشتہ ہوگئے ہیں کہ اس کو چھوڑنے کی بات کر رہے ہیں
اگر اختلاف رائے سے الجھ رہے ہیں تو یہ تو ایک فطری سی بات ہے محض اس بات کو بنیاد بنا کر یہاں سے فراراختیار کرنا تو سراسر حماقت ہے (معذرت کے ساتھ) تو برائے مہربانی اس طرح محفل سے بھاگنے سے کبھی بھی آپ اپنا موقف دوسروں تک نہیں پہنچاسکیں گے، ایسے فورم کے ذریعے تو آپ اپنی بات آسانی کے ساتھ بے شمار لوگوں تک پہنچاسکتے ہیں اب یہ ضروری نہیں کہ سب ہی آپ کی بات کی تائید کریں لیکن آپ کے ہم خیال لوگ آپ کی بات کی حوصلہ افزائی ضرور کریں گے
معذرت کہ میری تقریر کافی طویل ہو گئی۔۔۔۔ !
مجھے تو کبھی بھی کوئی ہم خیال نہیں ملا
 

عزیزامین

محفلین
چلیں میں آ پ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ جیسے ہی ٹیم بنائیں گے میں فوراََ اس میں شامل ہوجاؤں گا ۔ دیکھا یہاں بھی میں آپ سے متفق نہیں ہوں:) ۔ پر ایک بات ہے ٹیم میں رہ کر بھی جو بات صحیح نہیں لگے گی اس کی مخالفت کروں گا اور یہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے
اب میں نہ جانے پر سوچوں گا ایک مثبت رائے پر شکریہ مجھے آپکی رائے سے مکمل اتفاق ہے جزاک اللہ
 

عزیزامین

محفلین
عزیز امین نے آج مجھ سے چیٹ کے دوران کہا کہ ٹیم کیوں نہیں بنتی۔ میں نے بتایا کہ آپ دھاگہ کھولیں، اس پر کچھ لکھیں پھر دوسروں کو دعوت دیں۔ ٹیم خود بنے گی۔ اس پر جواب ملا کیا میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اپنی فرینڈ لسٹ سے ڈیلیٹ کر دیں۔ میں نے کہا کہ قبلہ، آپ کی اپنی لسٹ ہے۔ جو چاہے کریں۔ پھر فرمایا کہ جسے دوست بنا لوں، اسے قبر تک نہیں چھوڑتا۔ عرض کیا کہ قبلہ اپنی قبر کہ دوست کی؟ فرمایا جو سمجھ لیں۔ میں نے اپنی جہالت کے سبب کہہ دیا کہ چلیں آپ کی۔ اس پر ناراض ہوتے ہوتے رہ گئے۔ خیر اصلاح فرمائی کہ ابھی انہوں نے دنیا تو کیا پورا کینیڈا بھی نہیں دیکھا۔ میں نے پھر سے چھیڑا کہ حضرت کینیڈا میں آئے اتنے سال ہوئے، ابھی تک نہیں دیکھا (اگر وہ کہہ دیتے کہ دیکھا ہے تو میں یہی سوال زندگی کے بارے بھی کر دیتا، مگر وائے قسمت)۔ خیر یہ ہماری برادرانہ گپ شپ تھی اور چونکہ اس میں کوئی ایسی خفیہ یا ذاتی بات نہیں تھی کہ جو میں یہاں نہ لکھ سکتا، اس لئے لکھ دیا۔ اس کا واحد مقصد یہ بتانا مقصود ہے کہ عزیز امین واقعی میں سنجیدہ ہیں۔ اگر انہیں کام کرنے کو ٹیم نہ ملی تو ہو سکتا ہے کہ دل برداشتہ (Disheart) ہو کر محفل سے عارضی کنارہ کشی بھی کر جائیں
پر مجھے آپ کی ساری گفتگو شئیر کرنے پر اختلاف ہے گفتگو اور دوستی کے آداب میں شامل نہیں
 

مہ جبین

محفلین
بڑی بات یہ نہیں کہ دنیا میں ہمارے ہزاروں دوست ہوں
بلکہ اہم یہ ہے کہ جب ساری دنیا میں ہمارا کوئی نہ ہو اس وقت بھی ایک مخلص دوست ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو تو ایک ہی دن میں چار مخلص دوست مل گئے بھائی جی ۔۔۔۔۔۔! اس سے بڑھ کر اور کیا چاہئے آپ کو بھائی؟ اللہ کا شکر کریں اور ایسے مخلصین کی قدر کریں عزیز بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کی بات مان لیتے ہیں۔ یہ بتائیں کم از کم کتنے اراکین کی ٹیم چاہیے آپ کو؟
 
Top