اطلاع

ساجد

محفلین
ہم ابھی تک یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کہیں عزیز امین صاحب کا اکاؤنٹ کسی کے ہتھے تو نہیں چڑھ گیا!!!۔:D
 
قیصرانی

لائبریرین
عزیز امین نے آج مجھ سے چیٹ کے دوران کہا کہ ٹیم کیوں نہیں بنتی۔ میں نے بتایا کہ آپ دھاگہ کھولیں، اس پر کچھ لکھیں پھر دوسروں کو دعوت دیں۔ ٹیم خود بنے گی۔ اس پر جواب ملا کیا میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اپنی فرینڈ لسٹ سے ڈیلیٹ کر دیں۔ میں نے کہا کہ قبلہ، آپ کی اپنی لسٹ ہے۔ جو چاہے کریں۔ پھر فرمایا کہ جسے دوست بنا لوں، اسے قبر تک نہیں چھوڑتا۔ عرض کیا کہ قبلہ اپنی قبر کہ دوست کی؟ فرمایا جو سمجھ لیں۔ میں نے اپنی جہالت کے سبب کہہ دیا کہ چلیں آپ کی۔ اس پر ناراض ہوتے ہوتے رہ گئے۔ خیر اصلاح فرمائی کہ ابھی انہوں نے دنیا تو کیا پورا کینیڈا بھی نہیں دیکھا۔ میں نے پھر سے چھیڑا کہ حضرت کینیڈا میں آئے اتنے سال ہوئے، ابھی تک نہیں دیکھا (اگر وہ کہہ دیتے کہ دیکھا ہے تو میں یہی سوال زندگی کے بارے بھی کر دیتا، مگر وائے قسمت)۔ خیر یہ ہماری برادرانہ گپ شپ تھی اور چونکہ اس میں کوئی ایسی خفیہ یا ذاتی بات نہیں تھی کہ جو میں یہاں نہ لکھ سکتا، اس لئے لکھ دیا۔ اس کا واحد مقصد یہ بتانا مقصود ہے کہ عزیز امین واقعی میں سنجیدہ ہیں۔ اگر انہیں کام کرنے کو ٹیم نہ ملی تو ہو سکتا ہے کہ دل برداشتہ (Disheart) ہو کر محفل سے عارضی کنارہ کشی بھی کر جائیں
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے درست کہا شمشاد بھائی

دراصل واقعی اس بار عزیز امین کافی سنجیدہ ہیں کہ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ میں نے بھی اوپر والا پیغام اسی وجہ سے لکھا :)
 
عثمان

محفلین
یعنی ہم ٹیم بنائیں اور آپ تیار ہیں؟ جزاک اللہ

عزیز امین، جلدی سے آئیں، دیکھیں عثمان شامل ہو گئے ہیں ہماری ٹیم میں :)
ہائیں تو کیا ٹیم کی صورت میں باہر نکلنا ہے۔ :shock: نہیں بھئی ، میرا جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہاں جو جانا چاہتے ہیں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہائیں تو کیا ٹیم کی صورت میں باہر نکلنا ہے۔ :shock: نہیں بھئی ، میرا جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہاں جو جانا چاہتے ہیں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔:)
باہر تو نہیں جانا۔ آرام سے کمپیوٹر پر بیٹھ کر کچھ نہ کچھ لکھنا ہے۔ وہ بھی اپنی مرضی کے موضوعات پر :) اور وہ بھی جتنا دل چاہے :)
 
عثمان

محفلین
باہر تو نہیں جانا۔ آرام سے کمپیوٹر پر بیٹھ کر کچھ نہ کچھ لکھنا ہے۔ وہ بھی اپنی مرضی کے موضوعات پر :) اور وہ بھی جتنا دل چاہے :)
لکھنے کے معاملے میں تو میں کافی کاہل واقع ہوا ہوں۔ پون دو سال میں ڈیڑھ ہزار مراسلے بھی نہیں ہوئے۔ ایک بلاگ تھا۔ اس کا بھی یارانہ نہ رہا۔ :(
 
قیصرانی

لائبریرین
لکھنے کے معاملے میں تو میں کافی کاہل واقع ہوا ہوں۔ پون دو سال میں ڈیڑھ ہزار مراسلے بھی نہیں ہوئے۔ ایک بلاگ تھا۔ اس کا بھی یارانہ نہ رہا۔ :(
کوئی بات نہیں۔ آپ ساتھ ہیں، Moral Support کے طور پر ہی سہی :) چلے گا۔ دوسرا کبھی کبھار مطلوبہ موضوعات پر کچھ لنک ہی پوسٹ کر دیئے وغیرہ وغیرہ۔ :)
 
میر انیس

لائبریرین
یہ آپ لوگ عزیز امین کو اور زیادہ ناراض نہیں کر رہے؟ یہ یاد رکھیں کہ میں غیر مشروط طور ر انکی ٹیم میں شامل ہوچکا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے نہیں، عزیز امین کا دل بہت بڑا ہے۔ اس طرح کے مذاق سے وہ ہرگز نہیں برا منانے والے۔ @عثمان، میر انیس، عزیز امین اور @قیصرانی، ہم چار ہو گئے ٹیم میں اب۔ دیکھیں باقی کتنے دوست ساتھ آتے ہیں :)
 
یار اتنا تو برا مان گئے کہ خود ساختہ جلا محفلی اختیار کرنے کا سوچ لیا ۔ خیر اگر واقعی وہ برا نہیں مانتے تو بہت اچھی بات ہے ۔ اب دیکھیں وہ کہ رہے تھے کہ میری ٹیم میں کوئی نہیں آئے گا ایک دن میں ہی چار ہوگئے ۔ اور جہاں مل جائیں چار یار وہیںراتیں ہوں گلزار۔ اب شمشاد کی کمی رہ گئی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی

ٹیم لیڈر:
عزیز امین

اراکین:
شمشاد بھائی
میر انیس
عثمان
قیصرانی
 
Top