کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عندلیب

محفلین
عندلیب اپیا وہاں خوبانی کا میٹھا دیکھ کر یاد آیا آج میرا خوبانی کھانے کو بہت دل کررہا تھا ۔
khubani.jpg

یہب لیجیے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ اپیا اااااا
جلدی سے یہاں آئیں ناں میں ابھی جانے لگی تھی تو دیکھا آپ آئیں ہیں ۔

میں خاص طور پر آپ کے لیے اس وقت آنلائن ہوئی تھی عائشہ کہ آپ اسی وقت ہوتی ہیں ۔ اگر ممکن ہو تو کچھ جلدی آ جایا کریں ، آج میں سوچا تھا کہ سونے سے پہلے آپ سے بات کرنا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گڈ۔ آل دا بیسٹ :)
اب ایک شکریہ تو یہاں بنتا ہی ہے عائشہ :)۔ انشاءاللہ ایسے ہی بات ہوتی رہے گی۔

السلام علیکم ، کیسی ہیں فرحت اور کہاں ہیں گھر پہنچ گئیں یا ابھی آف نہیں ملا ؟ بہت عرصہ بعد آپ آئی ہیں فورم پر
 
فہیم

لائبریرین
یہ کیا طرز تخاطب ہے صاحب؟

میرے محترم اور بہت ہی پیارے سے شمشاد بھائی،
مجھے افسوس ہے کہ اگر آپ کو میرے مراسلے میں کچھ غیر اخلاقی سا لگا۔
یقین کیجئے میں بہت شرمندہ ہوں کہ میں نے کچھ ایسا لکھا جو آپ کو ناگوار لگا :(
اصل میں یہ طرز تخاطب کوئی ایسا نہیں اکثر انسان باتوں میں اس طرح بول جاتے ہیں۔
میرا نہیں خیال کہ اس میں کچھ ایسا ہو جو اگر چار لوگوں کے درمیان یہ منہ سے نکل جائے تو بیہودہ تصور کیا جائے۔
لیکن مجھے اس بات پر بہت شرمندگی ہے کہ آپ کو یہ اچھا محسوس نہیں ہوا۔
میں آپ سے بہت شرمندہ ہوں یہ سب بھی بہت ہمت کرکے لکھ رہا ہوں کہ،
میرے اتنے پیارے سے بڑے بھیا کو میری بات بری لگی :(
 
شمشاد

فہیم بھائی جب ہم ایک نجی محفل میں ہوں تو نجانے منہ سے کیا کچھ نکلتا ہے اور ایکدوسرے کو کیا کچھ کہتے ہیں لیکن اوپن فورم پر ایسی زبان زیب نہیں دیتی کہ اسے صرف میں نے یا آپ کے قریبی دوست احباب نے نہیں پڑھنا بلکہ سب اراکین اس کو پڑھ کر کیا تاثر لیں گے، یہ آپ خود سمجھ سکتے ہیں۔

واللہ میرا مقصد آپ کو شرمندہ کرنے کا بالکل بھی نہیں تھا۔ مجھے آپ کا دوست ہوتے ہوئے آپ کی ایک بات اچھی نہیں لگی سو میں نے کہہ دیا۔ اسے آپ میری صاف گوئی کہہ لیں یا کچھ اور نام دے لیں، آپ کو اختیار ہے۔

خوش رہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عندلیب اپیا وہاں خوبانی کا میٹھا دیکھ کر یاد آیا آج میرا خوبانی کھانے کو بہت دل کررہا تھا ۔
ہشش، مانو بلیاں خوبانی نہیں کھاتیں، وہ صرف دودھ پیتی ہیں، اور گندی بلیاں تو چو۔۔۔۔۔۔ بھی کھاتی ہیں۔ چلو تم جا کر دودھ پیؤ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top