تعارف یہ عمل کی جگہ ہے۔مسلمان ہونے پر فخر ہے۔(سیالکوٹ)

bilal260

محفلین
میرا نام سید آصف رضا ہے۔میرا تعلق سیالکوٹ پنجاب پاکستان سے ہے۔مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے نہ کی سیالکوٹی ہونے پر اس طرح مسلمان دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی رہتے ہیں۔ان کو بھی مسلمان ہونے پر فخر ہےنہ کے اپنی قومیت پر فخر۔میری عمر 31سال ہے۔میں نے ڈی اے ای مکینیکل ٹیکنالوجی میں تین سال کا ڈپلومہ کیاہے۔میں ان دنوں ایک سرجیکل فیکٹری میں بطور کمپیوٹر آپریٹر کام کر رہا ہوں۔مجھ کو یہ فورم بہت اچھا لگتا ہے۔اور اس فورم سے متعلق مفید پوسٹ بہت ہی زیادہ ہے۔میں کوشش کروں گا تمام پوسٹیں پڑھوں ۔سب کو ریپلائے کرواور ان میں دی ہوئی اچھی اچھی باتوں پر عمل کروں۔آپ سے بھی نیک اور اچھی باتوں پر عمل کی درخواست ہے اپنی آخرت بنائیں اور کسی دینی تنظیم سے منسلک ہوجائیں۔اللہ عزوجل آپ سب کا حامی وناصرہو۔فی امان اللہ۔ www.sunnatscience.wordpress.com میرے اس بلاگ کو ملاحظہ فرمائیں اور اس بلاگ پر کمنٹس ضرور دیں۔​
 
mfdarvesh

محفلین
:AOA:
خوش آمدید سید آصف رضا
ماشااللہ آپ کا بلاگ بہت اچھا ہے، ہمارے ایک ساتھی محمد نوید بھی سیالکوٹ سے ہیں
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کوملے گا
 
حماد

محفلین
محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
سیالکوٹ کا اسرائیل سے کیا تقابل؟ سمجھ نہیں آئ؟
 
bilal260

محفلین
:AOA:
خوش آمدید سید آصف رضا
ماشااللہ آپ کا بلاگ بہت اچھا ہے، ہمارے ایک ساتھی محمد نوید بھی سیالکوٹ سے ہیں
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کوملے گا
مجھ سے آپ کچھ بھی نہیں سیکھ سکتے میں تو خود طا لب علم ہوں میں تو آپ صاحب کے قدموں میں علم(دین ودنیا ) سیکھنے حاضر ہوا ہوں میر ی کیا اوقات میں کسی کو سیکھائوں ۔آپ تو جانتے ہیں وقت بڑا استاد ہے۔تو نوید صاحب کونسے علاقہ یا گائوں سے ہے۔میری کوشش ہو گی ان سے مل سکوں۔انشاء اللہ عزوجل۔
 
bilal260

محفلین
میرا کام آل رائونڈر ہے۔میںms word,ms excel,inter net ,make job order,make update list ,photo copier Operator,browsing and Blogging, and many mor easy things.
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ڈی اے ای مکینیکل ٹیکنالوجی کیا ہے؟ اور یہ کتنی تعلیم کے بعد اس میں داخلہ ملتا ہے؟
 
mfdarvesh

محفلین
مجھ سے آپ کچھ بھی نہیں سیکھ سکتے میں تو خود طا لب علم ہوں میں تو آپ صاحب کے قدموں میں علم(دین ودنیا ) سیکھنے حاضر ہوا ہوں میر ی کیا اوقات میں کسی کو سیکھائوں ۔آپ تو جانتے ہیں وقت بڑا استاد ہے۔تو نوید صاحب کونسے علاقہ یا گائوں سے ہے۔میری کوشش ہو گی ان سے مل سکوں۔انشاء اللہ عزوجل۔
نوید تو سمبڑیال کے ہیں
ہر بندہ استاد ہوتا ہے جی، اللہ نے ہر مسلمان کو کسی نہ کسی خصوصیت سے ضرور نوازا ہوتا ہے

یہ ڈی اے ای مکینیکل ٹیکنالوجی کیا ہے؟ اور یہ کتنی تعلیم کے بعد اس میں داخلہ ملتا ہے؟
شمشاد بھائی
یہ ڈپلومہ ان ایسویٹ انجینئرنگ ہوتا ہے اور یہ میٹرک کے بعد عموما تین سال کا ہوتا ہے اور پولی ٹیکنیک ادارے صرف کرواتے ہیں
اب پتہ نہیں میں نے ٹھیک بھی کہا ہے یا ایویں ہی چھوڑ دی ہے
 
bilal260

محفلین
محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
سیالکوٹ کا اسرائیل سے کیا تقابل؟ سمجھ نہیں آئ؟
مثال کوئی بھی دی جا سکتی ہے۔کسی کو امریکی ہونے پر فخر ہے کسی کو پاکستانی ہونے پر کسی کو انڈین ہونے پر کسی کو سعودی ہونے پر وغیرہ وغیرہ۔
کسی کوپنجابی ہونے پر کسی کو سندھی ہونے پر کسی کو بلوچی کسی کو پٹھان ہونےپر
کسی کو سیالکوٹی ہونے پر کسی کو فیصل آبادی ہونے پر کسی کو ملتانی ہونے پر کسی کو کسی وجہ سے تو کسی کو کسی وجہ سے فخر ہے تو مجھ کو صرف مسلمان ہونے پر فخر ہے
اور
سیالکوٹ کا اسرائیل سے کوئی تقابل نہیں ہے بلکہ یہ ملکی مثال تھی فخر ہونے کے حوالے سے ۔
 
bilal260

محفلین
رضا صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
خو ش آمدید کہنے پر بہت بہت شکریہ۔کیا ہی اچھا ہوتا کسی نئے آنے والے کو خوش آمدید کےرسمی لفظ کے علاوہ السلام علیکم بھی کہ دیا جائے ۔تمام جوابات ارسال کرنے والوں کو اسلام ُعلیکم۔
 
mfdarvesh

محفلین
خو ش آمدید کہنے پر بہت بہت شکریہ۔کیا ہی اچھا ہوتا کسی نئے آنے والے کو خوش آمدید کےرسمی لفظ کے علاوہ السلام علیکم بھی کہ دیا جائے ۔تمام جوابات ارسال کرنے والوں کو اسلام ُعلیکم۔

:waslam:
جناب اپنے پیغام میں نے تو آپ کو کہا تھا،
 
bilal260

محفلین
شمشاد بھائی
یہ ڈپلومہ ان ایسویٹ انجینئرنگ ہوتا ہے اور یہ میٹرک کے بعد عموما تین سال کا ہوتا ہے اور پولی ٹیکنیک ادارے صرف کرواتے ہیں
اب پتہ نہیں میں نے ٹھیک بھی کہا ہے یا ایویں ہی چھوڑ دی ہے[/quote]

D.A.E. Diploma of Associate Engineer.جی آپ نے صحیح کہا ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیرء۔یہ تین سال کا ہوتا ہے اس میں مختلف ٹیکنالوجیز ہوتیں ہیں۔میں نے مکینیکل ٹیکنالوجی میں ایڈمیشن لیا تھا ۔(شمشاد بھائی تسی گریٹ ہو جی )آہو جی۔
 
Top