خواہشات کا ستیاناس

یہ کھیل انتہائی سہل مگر دلچسپ ہے۔ اس میں پچھلے پیغام میں کی گئی خواہش کو ایسے انداز میں پورا کرنا ہے کہ خواہش مند کو سوچنا پڑ جائے کہ اگر یہ قیمت چکانی تھی تو کاش ہم نے خواہش ہی نہ کی ہوتی۔ اور پھر نئی خواہش پوسٹ کر کے کسی اور کا انتظار کرنا ہے جو آکر آپ کی خواہش کا ستیاناس کرے۔

مثلاً: شمشاد بھائی خواہش کریں: "اس بار عید کے موقع پر گھر پر ڈھیر سارے مہمان آئیں۔"

اور ہم آ کر ان کی خواہش یوں پوری کریں: "ضرور، لیکن آپ کے یہاں دن بھر کے لئے بجلی چلی جائے۔"

اور پھر ہم خواہش کرتے ہیں:

ہماری جیب میں ڈھیر سارے نوٹ ہوں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
کھیلتے کھیلتے اگر باس نے روک دیا۔

بارش میں نہانے کو جی چاہ رہا ہے۔

اور آپ کے جواب سے پہلے بیس جواب آ جائیں۔

اب شمشاد بھائی والی خواہش پوری کی جائے۔ :)

اور تیزابی بارش ہوگئی تو؟؟؟

ہماری خواہش ہے کہ ہم بڑے ہو کر کرکٹر بنیں۔۔۔۔یا کم از کم کمانڈو ہی بن جائیں
 
Top