کچھ مزید لطیفے

شمشاد

لائبریرین
لو میرج کے بعد پہلی رات دولہا نے دلہن سے کہا "پانی پلاؤ۔"

دلہن پانی لائی تب تک دولہا سو چکا تھا، دلہن صبح تک پانی لیے کھڑی رہی۔

جب دولہا کی آنکھ کھلی اور دلہن کو پانی لیے کھڑے دیکھا تو کہا "تم نے مجھے خوش کر دیا، بولو کیا مانگتی ہو، میں سب دینے کو تیار ہوں۔"

دلہن بولی "مجھے طلاق دے دو۔"
 

شمشاد

لائبریرین
شوہر بیوی سے "شادی سے پہلے تمہارے کتنے بوائے فرینڈز تھے؟"

بیوی نے ایک تھیلی اس کو پکڑا دی، جس میں کچھ مونگ کی دال کے دانے اور ۱۲۰ روپے تھے۔

شوہر نے پوچھا "یہ کیا ہے؟"

بیوی بولی "میں جب بھی کوئی بوائے فرینڈ بناتی تھی تو اس تھیلی میں مونگ کی دال کا ایک دانہ ڈال دیتی تھی۔"

شوہر نے دانے گنے اور بولا "تو تمہارے ۱۰ بوائے فرینڈز تھے اور یہ ۱۲۰ روپے کیوں رکھے ہیں؟"

"وہ کیا ہے کہ" بیوی نے بتایا "۱۰ دن پہلے ہی میں نے ایک کلو مونگ کی دال بیچی ہے یہ اس کے پیسے ہیں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب نے اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کی قبر پر یہ لکھوایا "میری روشنی بجھ گئی۔"

کچھ عرصہ بعد ان صاحب نے دوسری شادی کر لی۔ دوست نے کہا "اب تو اپنی پہلی بیوی کی قبر سے یہ الفاظ صاف کروا دو۔"

ان صاحب نے جواب دیا "نہیں اس کی ضرورت نہیں، بس نیچے یہ لکھوا دوں گا کہ میں نے دوسری شمع روشن کر لی۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک مرتبہ ایک آدمی نے غصے سے کہا "اس زندگی سے موت اچھی۔"

اسی وقت اس کے پاس موت کا فرشتہ آ گیا اور کہا "میں تمہاری جان نکالنے آیا ہوں۔"

آدمی بولا "یہاں تو بندہ مذاق بھی نہیں کر سکتا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
لڑکیاں کتنی محنتی ہوتی ہیں، اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ۱۰۰ میں سے ۱۲ لڑکیاں قدرتی طور پر حسین و جمیل ہوتی ہیں جب کہ ۸۸ لڑکیا اپنی محنت سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شوہر "تم ساری دنیا میں ڈھونڈو گی تو مجھ جیسا دوسرا نہیں ملے گا۔

بیوی "تم کیا مجھے پاگل سمجھتے ہو، میں کوئی دوسرا بھی تم جیسا ڈھونڈوں گی؟"
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی بدتمیز لڑکی میں نے زندگی میں نہیں دیکھی، سب کے سامنے میرے کان میں کہتی ہے "آپ کے اکاؤنٹ کی رقم یہ کال ملانے کے لیے ناکافی ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی کو پاگل خانے داخل کروانے کے لیے لایا گیا۔ ڈاکٹر نے اس کا معاینہ کیا۔بظاہر بندے نے سب سوالوں کے جواب تسلی بخش دیئے۔

ڈاکٹر نے پوچھا پھر لوگ تمہیں پاگل کیوں کہتے ہیں؟

بندہ کہنے لگا “ میں نے ایک بیوہ سے شادی کی، اس کی ایک جواں بیٹی تھی، اس نے میرے باپ سے نکاح کر لیا۔ یوں میری بیٹی میری ہی ماں بن گئی۔ ان کے گھر بیٹی ہوئی تو وہ میری بہن بن گئی لیکن میں اسکا نانا ہوا اس لیے وہ میری نواسی ہوئی، میرے ہاں بیٹا ہوا ۔ میرا بیٹا اپنی دادی کا بھائی بن گیا اور میں اپنے بیٹے کا بھانجھا بن گیا۔ میرا باپ میرا دادا بن گیا، میرا بیٹا اپنے دادا جی کا سالا بن گیا ، میری بیٹی ۔۔۔۔۔“

ڈاکٹر چلایا “چپ کرو۔۔۔۔ ورنہ میں سچ مچ پاگل ہو جاؤں گا۔“
 

شمشاد

لائبریرین
ایک عورت سڑک پار کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار گاڑی اس کی طرف بڑھی۔ اچانک اس عورت کو آواز آئی “بچو“، عورت چونک کر ایک طرف ہو گئی لیکن اسے آواز دینے والا نظر نہ آیا۔

“تم کون ہو؟“ اس نے پوچھا

“فرشتہ“ جواب ملا۔

تھوڑے عرصے بعد وہ ایک بوسیدہ عمارت کے نیچے سے گزر رہی تھی کہ آواز آئی “بچو“۔ عورت جلدی سے ہٹ گئی۔ اسی دوران عمارت گر گئی۔

تیسری دفعہ جب فرشتے نے عورت کو بچایا تو عورت نے غصے سے کہا “تم ہر بار مجھے بچاتے ہو لیکن اس وقت کہاں تھے جب میری شادی ہوئی تھی؟“

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
گپ شپ

تین افراد بیٹھے گپیں ہانک رہے تھے۔

ایک نے کہا ایک بار میں جنگل میں گیا تو میرے سامنے تین شیر آ گئے۔ میری بندوق میں صرف ایک گولی تھی۔ میں نے شیروں کو حکم دیا کہ ایک لائن میں کھڑے ہو جاو۔ جب وہ کھڑے ہو گئے تو میں نے گولی چلائی اور ایک ہی گولی سے تینوں کو مار دیا۔

دوسرے نے کہا ایک دفعہ میں جنگل میں گیا ۔ میرے پاس بندوق نہ تھی بلکہ اس کا لائسنس تھا۔ میں نے شیر کو لائسنس دکھایا تو وہ ڈر کے مارے مر گیا۔

تیسرے فرد نے کہا تم دونوں نے کوئی خاص بات نہیں کی۔ میں ایک دفعہ جنگل میں گیا۔ میرے پاس بندوق تھی نہ لائسنس۔ میں نے شیر سے کہا کہ تم کو ذرا بھی شرم نہیں آتی، بھرے جنگل میں ننگے پھرتے ہو، یہ سنتے ہی شیر شرم کے مارے مر گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی عاطف بھائی سے ملنے ان کے دفتر گئے۔ ابھی بٹ صاحب نے ان کے لیے چائے منگوائی ہی تھی کہ بارش شروع ہو گئ۔ بٹ صاحب بڑے مضطرب سے نظر آئے۔ ساجد بھائی کے کچھ پلے نہ پڑا کہ بارش شروع ہونے سے بٹ صاحب اتنے پریشان کیوں ہو رہے ہیں۔بالآخر انہوں نے پوچھ ہی لیا۔ بٹ صاحب کہنے لگے کہ آپ کی بھابھی صدر گئی ہوئی ہے اور بارش شروع ہو گئی ہے۔

"تو اس میں اتنا پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ کوئی بچی تو نہیں ہیں کہ بارش میں بھیگ جائیں گی۔ بارش سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی شاپنگ مول میں چلی جائیں گی۔" ساجد بھائی نے اپنی رائے دی۔

"یہی تو پریشانی کی بات ہے۔" بٹ صاحب نے جیب پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔
 

باباجی

محفلین
موت کا فرشتہ ایک خوبصورت لڑکی کے پاس گیا
لڑکی نے پوچھا کیوں آئے ہو؟
فرشتے نے کہا تمہاری جان نکالنے
لڑکی نے کہا کوئی چانس مل سکتا ہے؟
فرشتے نے کہا اگر تم یہ لطیفہ پڑھنے والے سے شادی کرلو تو تمہاری جان نہیں لوں گا
لڑکی بولی
آآآآخ خ خ خ خ تُھو
نکال جان
:rollingonthefloor:
 

کھوکھر

محفلین
خاتون نادرا کے آفس میں
یہ آپ نے میرے آئی ڈی کارڈ پر بیوہ لکھ دیا ہے مگر میں بیوہ نہیں ہوں
یہ میرے شوہر میرے ساتھ آئے ہیں میرا آئی ڈی کارڈ ٹھیک کریں

آفیسر نے دراز میں سے پستول نکالی اور اس کے شوہر کو گولی مار دی اور کہا ۔۔۔۔۔ جاو بی بی ٹھیک ہو گیا ہے
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
لو میرج کے بعد پہلی رات دولہا نے دلہن سے کہا "پانی پلاؤ۔"

دلہن پانی لائی تب تک دولہا سو چکا تھا، دلہن صبح تک پانی لیے کھڑی رہی۔

جب دولہا کی آنکھ کھلی اور دلہن کو پانی لیے کھڑے دیکھا تو کہا "تم نے مجھے خوش کر دیا، بولو کیا مانگتی ہو، میں سب دینے کو تیار ہوں۔"

دلہن بولی "مجھے طلاق دے دو۔"

:heehee:
 

شعیب صفدر

محفلین
ایک عورت سڑک پار کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار گاڑی اس کی طرف بڑھی۔ اچانک اس عورت کو آواز آئی “بچو“، عورت چونک کر ایک طرف ہو گئی لیکن اسے آواز دینے والا نظر نہ آیا۔

“تم کون ہو؟“ اس نے پوچھا

“فرشتہ“ جواب ملا۔

تھوڑے عرصے بعد وہ ایک بوسیدہ عمارت کے نیچے سے گزر رہی تھی کہ آواز آئی “بچو“۔ عورت جلدی سے ہٹ گئی۔ اسی دوران عمارت گر گئی۔

تیسری دفعہ جب فرشتے نے عورت کو بچایا تو عورت نے غصے سے کہا “تم ہر بار مجھے بچاتے ہو لیکن اس وقت کہاں تھے جب میری شادی ہوئی تھی؟“

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

یار عورت کی جگہ مرد ہوتا تو لطیفہ سچا ہوتا
 

شعیب صفدر

محفلین
موت کا فرشتہ ایک خوبصورت لڑکی کے پاس گیا
لڑکی نے پوچھا کیوں آئے ہو؟
فرشتے نے کہا تمہاری جان نکالنے
لڑکی نے کہا کوئی چانس مل سکتا ہے؟
فرشتے نے کہا اگر تم یہ لطیفہ پڑھنے والے سے شادی کرلو تو تمہاری جان نہیں لوں گا
لڑکی بولی
آآآآخ خ خ خ خ تُھو
نکال جان
:rollingonthefloor:

خُوب
 

عاطف بٹ

محفلین
نفسیاتی مریض: مجھے شادی نہیں کرنی، مجھے سب عورتیں بری لگتی ہیں۔
ڈاکٹر: شادی کرلو پھر تمہیں صرف ایک ہی عورت بری لگے گی اور باقی سب اچھی لگنے لگیں گی!
 
Top