امریکہ کے کیمیائی ہتھیاروں نے افغان بچوں کے چہرے پگھلا دیئے

dxbgraphics

محفلین
story5.gif
 

دوست

محفلین
یہ تو اوپن سیکرٹ ہے جی کہ امریکہ نے پورے افغانستان میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔ تورا بورا کے غاروں پر گرائے جانے والے بم جو آکسیجن چوس لیتے تھے، اس کی مثال ہیں۔
 

عسکری

معطل
Kabul probes use of chemical weapons

Saturday, 18 June 2011

http://unitednews.com.pk/en/top-stories/9801-kabul-probes-use-of-chemical-weapons


کرزئی بھی کہہ سکتا ہے پر کر کچھ نہیں سکتا :brokenheart:

لیکن وائٹ فارسفورس کے گرنیڈز استمال کرنے میں حقیقیت نہیں ہے کیونکہ اسطرح وہ خود بھی اس سے متاثر ہوتے گرنیڈ بلاسٹ ہوتے ہیں 50 میٹر کے دائر میں اور خود استمال کنندہ بھی ساتھ جاتا ۔ہاں جیسا کہ امریکہ شیطان کا سب جانتے ہیں وہ اسے مارٹرز ہیل فائر میزائلز جی بی یو لیزر گائڈر مزائیلوں آرٹلری شیلز میں استمال کر سکتے ہیں اور یقینا کرتے ہوں گے ورنہ یہ سب نا ہوتا ۔لیکن میرا نہیں خیال کے ایکسر سائز میں سموک گرنیڈز کی بجائے کوئی پاگل ہی وہائٹ فارسفورس ہینڈ گرنیڈ استمال کرے گا یہ ائیر بلاسٹ ہتھیار ہے جو ہوا میں ہی پھٹ جاتا ہے اور پھیل جاتا ہے ۔ ۔وائٹ فارسفورس ہتھیار سب کے پاس ہیں انڈیا اسرائیل امریکہ پاکستان چین روس فرانس برطانیہ وغیرہ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس وقت افغانستان ميں آئ – ايس – اے – ايف کے 49 اتحادی شراکت داروں کے علاوہ 130000 امريکی اور عالمی افواج مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قريب 60 ممالک سميت بے شمار عالمی تنظيميں افغانستان اور پاکستان کو امداد مہيا کر رہی ہيں۔ افغانستان اور پاکستان سے متعلق قريب 30 خصوصی نمايندے مستقل رابطوں اور ملاقاتوں کے ذريعے پاليسی مرتب کرتے ہیں۔

يہ ممکن نہيں ہے کہ يہ تمام ممالک اور بے شمار خود مختار عالمی تنظيميں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے باہم رضامندی سے اس بات کے ليے رضامند ہو جائيں کہ افغانستان ميں دانستہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ بچوں پر کيمياوی ہتھياروں کا استعمال بھی کيا جائے جيسا کہ میڈيا کے کچھ عناصر دعوی کر رہے ہيں۔

ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ امريکی حکومت نے"کیميکل ويپنز کنونشن ٹريٹی" نامی ايک معاہدے پر دستخط کر رکھے ہيں اور اس معاہدے کے تحت امريکہ پوری طرح پابند ہے۔ سی – ڈبلیو – سی دراصل ہتھياروں پر کنٹرول کا معاہدہ ہے جو کيمياوی ہتھياروں کی تياری، ان کے ذخيرے اور استعمال کو غیر قانونی قرار ديتا ہے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد "پروہوبيشن آف کيميکل ويپنز"(او – پی – سی – ڈبليو) نامی ايک نجی تنظيم کے ذمے ہے جس کا صدر دفتر ہالينڈ ميں ہے۔

اس معاہدے کے تحت سب سے اہم ذمہ داری تمام تر کيمياوی ہتھياروں کو تلف کرنے اور ان کے استعمال سے اجتناب کے ساتھ ساتھ ان کی تياری کی روک تھام کے حوالے سے ہے۔ ان ہتھياروں کو تلف کرنے کے عمل کی تصديق او – پی – سی – ڈبليو کی جانب سے کی جاتی ہے۔ اسی معاہدے ميں کيمياوی اور عسکری کارخانوں کی مرحلہ وار درجہ بندی کے حوالے سے بھی شقیں موجود ہيں۔ اس کے علاوہ معاہدے میں موجود دیگر رياستوں کی نشاندہی پر کيمياوی ہتھياروں کی تياری اور ان کے استعمال کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقيق بھی کی جاتی ہے۔

اگست 2010 تک امریکہ سميت کل 188 رياستيں سی – ڈبليو – سی کے معاہدے ميں شامل ہيں۔ ہم اپنے عالمی معاہدوں اور جنگی قواعد و ضوابط کے تحت معصوم شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے اور انھيں ہر ممکن تحفظ مہيا کرنے کے حوالے سے پابند ہيں۔ انھی قواعد وضوابط کا اطلاق ان عسکری آپريشنز اور باہمی تعاون سے جاری مہمات پر بھی ہوتا ہے جو ہم اپنے اتحاديوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کرتے ہيں۔

حقیقت يہی ہے کہ امريکہ دنيا ميں کہيں بھی ممنوعہ ہتھياروں کے استعمال ميں قطعی طور پر ملوث نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 

عسکری

معطل
لعنت بھیجو فواد کی پوسٹ پراور آگے بولو :rollingonthefloor: یہ اسی کا چمچہ ہے جس نے ہیروشیما ناگا ساگی جاپان میں ایٹم بم ۔ ایجنٹ اورنج ویت نام میں فاسفورس بم افغانستان میں اور ان گنت انسان مار کے بھی فرشتے بن کر پوسٹ کراتے ہیں ان کرائے کے ٹٹوؤں سے :mad:
 

اظفر

محفلین
ہیروشیما ناگا ساگی جاپان میں ایٹم بم

دیکھو فواد ابھی ثابت کر دے گا کہ ایٹم بم گرانا اچھا فیصلہ تھا
 

najmi

محفلین
ہیروشیما ناگا ساگی جاپان میں ایٹم بم

دیکھو فواد ابھی ثابت کر دے گا کہ ایٹم بم گرانا اچھا فیصلہ تھا


گرائے ہی کب گئے تھے
وہ تو میڈیا ہائپ ہے کیا آپ نے اپنی آنکھوں سے گراتے دیکھا؟ جاپان کا اپنے ہی شہروں پہ ایٹم بم پھاڑ کر شور ڈالنا بھی عین ممکن ہے۔ اور جو پائلٹ انٹرویو دئیے انہیں کیا علم وہ جناتی سائز کے فوڈ کنٹینر ہوں۔ کیوں فواد صاحب؟
اصل میں میڈیا شروع دن سے امریکہ کے خلاف ہے۔ جیسے ہم لوگ خوامخواہ زرداری صاحب کو رگیدتے رہتے ہیں
 

طالوت

محفلین
جنگوں میں گلدستے تو کوئی گرائے گا نہیں ، جب جب جو جو تگڑا ہوا وہ یہی کچھ کرتا آیا ، ۔۔ یہ دنیا الو کے پٹھوں سے بھری ہوئی ہے جس کا جہاں تک بس چلتا ہے وہ کوئی کسر نہیں چھوڑتا ۔اس دنیا کے چھ ارب نام نہاد انسانوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فی الحال ایک ہی دنیا ہے اور اسی میں سب کو جینا ہے تو بندے کے پتروں کی طرح کیوں نہیں رہتے ہو ۔
بہرحال مغرب کے نوجوانوں نے ان تمام خرابیوں کی ماں "سرمایہ داری" کو قابو کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے اور ہم ابھی بھی جادو کی چھڑی کے منتظر ہیں۔
 

محمد مسلم

محفلین
واقعی جنگ میں گلدستے تو کوئی نہیں گرائے گا، مگر غاصب کو غاصب کہنے اور ظالم کو ظالم کہنے کا حوصلہ ہمارے اندر ہونا ضروری ہے۔ اور ایمان کا کمزور ترین درجہ یہ ہے کہ ظلم کو برا تو سمجھیں۔
 

arifkarim

معطل
جنگ کا مطلب ہی دجل ہے۔ یا آپ جنگیں بین کر دیں یا جنگ میں ہونے والے مظالم پر رونا دھونا بند کر دیں۔
 
Top