کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
تھینک یو سو مچ آپی آپ کو بھی عید مبارک بہت ساری
سب تھیک ہے۔۔ بابا بھی اب بہت بہتر ہیں الحمدللہ۔ دن بہت ہی اچھے گزرے۔۔ پتا بھی نہیں چلا۔۔ سو سو سو بزی ۔۔ اتنی ڈھیر ساری دعوتیں ہی ہی ہی۔۔ چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں۔۔ آج بیک ٹو ورک
 
چلیں آئس کریم بھی کھا لیں۔ اور ہاں وی آل لو یو سو مچ۔ :)

ice_cream_sundae_catering.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، صبح بخیر ، عید کا تیسرا دن بھی ہو گیا ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آنے والا ہر لمحہ سب کے لیے بخیر ثابت ہو، امن اور خوشی کا پیغام لائے، آمین۔
 
وعلیکم السلام۔ صبح بخیر شگفتہ بٹیا۔ ابھی شب بخیر نہ کہیں، ابھی تو رات کے دس بھی نہیں بجے۔ اور ہم رات کے الؤں کو اتنی جلدی سونے کی عادت نہیں۔ :)

کیسی ہیں آپ اور بھتیجہ پارٹی کیا کر رہی ہے ان دنوں؟ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی آپ تو واقعی مستثنٰی ہیں، آخر آپ کتنے گھنٹے نیند لیتے ہوں گے چوبیس گھنٹوں میں ؟

اور آج مجھے لغت اٹھانا ہی ہو گی ، میں ذرا لغت کھول لوں پہلے !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں بالکل ٹھیک اور بھتیجا پارٹی بھی اللہ تعالی کا شکر ہے بالکل ٹھیک ٹھاک ہے اور عید چھٹیاں منا رہی ہے ۔ سب پارٹی نے لوٹ لیا عیدی کے نام پر مجھے ۔ ۔ ۔ لیکن اب میں بھی پورا بدلہ لینا ہے پڑھائی کے نام پر کیونکہ عید کے فوراً بعد بھتیجا پارٹی کے ماہانہ اسسمنٹس انتظار میں ہیں :happy:
 
شگفتہ بٹیا، مختصراً یہ کہ ہمارے بیدار ہونے کا ایک متعین وقت ہوتا ہے سونے کا نہیں۔ :)

ویسے آپ کو لغت کی ضرورت کیوں پیش آگئی؟ ایک واقعہ یاد آ گیا۔ کئی سال پہلے کی بات ہے۔ ہم کوئی کتاب پڑھ رہے تھے جس میں کاتب نے "لغت" لکھتے ہوئے غ کا نقطہ قدرے آگے رکھ دیا تھا۔ اور ہم اس کو "لعنت" پڑھ کر ہلکان ہوئے جائیں کہ آخر لعنت کا یہاں کیا محل۔ :)
 
میں بالکل ٹھیک اور بھتیجا پارٹی بھی اللہ تعالی کا شکر ہے بالکل ٹھیک ٹھاک ہے اور عید چھٹیاں منا رہی ہے ۔ سب پارٹی نے لوٹ لیا عیدی کے نام پر مجھے ۔ ۔ ۔ لیکن اب میں بھی پورا بدلہ لینا ہے پڑھائی کے نام پر کیونکہ عید کے فوراً بعد بھتیجا پارٹی کے ماہانہ اسسمنٹس انتظار میں ہیں :happy:

ویسے آپ چاہیں تو ہماری طرف سے پوری بھتیجہ پارٹی کو بطور عیدی ان کی ناک کی نوک پر ایک ایک عدد بوسہ ثبت فرما دیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دلچسپ :happy:
لغت سے لعنت ۔ ۔ ۔ کاتبین کی غلطیاں بعض اوقات بہت دلچسپ اور حتٰی کہ خطرناک بھی ثابت ہوتی تھیں ، کچھ مصنفین نے ایسی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی ہے اپنی تحریروں میں ۔ ۔ ۔ آئیڈیا ۔ ۔ ۔ ایسا کرتے ہیں ایسی اغلاط کو اکٹھا کرتے ہیں ۔

میں دراصل کلمہ "بھتیجا" کی املاء دیکھنا چاہ رہی تھی ۔ سرِ دست فیروز اللغات ہے اس میں "بھیتجا" لکھا ہے ، آپ نے "بھتیجہ" لکھا تھا تو شک ہو گیا ہے کہ درست املاء کیا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top