چھٹی سالگرہ محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر

نبیل

تکنیکی معاون
زیک، آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
خیریت تو ہے، ہسپتال میں کیا کام پڑ گیا تھا؟
 

زیک

مسافر
کچھ مبہم لکھا گیا۔ ہسپتال تو ایک دن ہی امی کے ساتھ رہا ان کی طبیعت ناساز تھی اب بہتر ہیں۔

گھر آنے سے مراد واپس امریکہ آنا تھی۔

سوچ رہا ہوں کہ پچھلے ایک سال میں میں محفل پر بہت کم ہی آیا ہوں مصروفیات کی وجہ سے تو سالگرہ کی تقریر تو مشکل ہی ہو گی البتہ اپنے موجودہ پراجیکٹ کے بارے میں کچھ لھنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس کے نتائج سے محفلین کو آگاہ کرتا ہوں ذرا جیٹ لیگ دور ہو جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی آپ کے والدین کو اپنی حفاظت میں رکھیں، آمین۔
اور آپ ضرور اپنی مصروفیات اور اپنے پراجیکٹ کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کریں۔
 

ہادی

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہترین :applause:
آپ سب کو سالگرہ مبارک ہو
اور آپ کا صدارتی خطبہ
کیا ہی اچھا ہو اگر یہاں موجود ٹیم محفل کے لیے ایک خاص ایپلیکیشن وی بیلیٹن کی طرح کی بنا لیں جس سے یقینا اردو کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ سب کو سالگرہ مبارک ہو
میں بھی یہی چاہتا ہوں آپ سب لوگ اس طرف بھی توجہ دیں
 

ابوشامل

محفلین
الحمد للہ ثم الحمد للہ وہ قافلہ جو آج سے چھ سال قبل اس عزم کے ساتھ چلا تھا کہ سائبر دنیا میں اردو کے فروغ کے لیے کام کرے گا، اس نے اپنی بساط سے کہیں زیادہ بڑے کارنامے انجام دیے اور اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ آج انٹرنیٹ پر اردو جس بھی مقام پر موجود ہے اس میں سب سے بڑا کردار اردو محفل اور القلم فورم کے روح رواں شاکر القادری صاحب کا ہے۔

خاکسار کو کچھ عرصہ اس عظیم محفل کا ایک چھوٹا سا حصہ رہنے کا شرف حاصل رہا ہے۔ صرف یہاں تکنیکی امور ہی کے بارے میں نہیں جانا بلکہ محفل نے میری شخصیت اور سوچ پر بھی اتنے ہی اثرات ڈالے جتنا میرے قریب رہنے والے افراد نے مرتب کیے۔ شاید یہ محفل اور بلاگنگ ہی کا نتیجہ ہے کہ 2007ء اور آج کے فہد میں بہت زیادہ فرق ہے۔ مجھے یہ بات کہتے ہوئے فخر بھی محسوس ہو رہا ہے اور احسان مندی کے بوجھ تلے بھی دباجا رہا ہوں کہ آج اگر فہد کو کوئی ابوشامل کے نام سے جانتا ہے، کوئی اسے بلاگ (ابوشامل یا کرک نامہ) کے حوالے سے پہچانتا ہے تو وہ صرف اور صرف اردو محفل کی وجہ سے ہے۔ آج اگر فہد کی دنیا کے معدودے چند افراد سے گہری وابستگی و دوستی ہے تو وہ بھی اسی فورم کی وجہ سے ہے۔ اس احسان عظیم پر میں اردو محفل اور اس کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

گو کہ صورتحال 'نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں' کے مصداق ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ جذبات ٹھنڈے پڑ گئے ہوں گے یا اردو محفل اپنے مقاصد کے حصول میں کچھ سست پڑ گیا ہے، میری ذاتی رائے میں اب حکمت عملی کو بدلنےکی ضرورت ہے۔ پہلے میدان بہت زیادہ خالی تھا، چھوٹے چھوٹے کام بھی اہم سنگ میل لگتے تھے، ایسے کام جن کے لیے بہت زیادہ محنت و تکنیکی جانکاری کی بھی ضرورت نہ ہوتی تھی اس لیے محفل پر لوگوں نے اردو کے لیے جان لڑا دی لیکن اب لوگوں کا ابتدائی جوش بھی ٹھنڈا پڑ چکا ہے اور اردو بھی اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں تمام کام اب اعلی پائے کا رہ گیا ہے اور اسے ماہرین سے کروانے کی ضرورت ہے چاہے وہ او سی آر کا منصوبہ ہو یا نئے نستعلیق فونٹ کا یا پھر اردو لینکس کا یا کوئی بھی دیگر منصوبے۔ اس لیے میری ذاتی رائے میں اردو محفل کے لیے ایک ایسا فنڈ قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں سالانہ ڈیولپمنٹ کے لیے کچھ رقم مختص کی جائے اور وہاں سے کام کوانتہائی پیشہ ورانہ انداز میں چلایا جائے۔ جو بھی لوگ منصوبے میں شامل ہوں انہیں، چاہے معمول سے کم ہی سہی، لیکن ادائیگی ضرور کی جائے اور پروجیکٹ مینیجر سے لے کر نچلی سطح تک کے شریک فرد کو اس کے کام کے اعتبار سے ذمہ داریاں دی جائے اور اسی لحاظ سے منصوبے کے لیے مختص رقم میں اس کا حصہ رکھا جائے۔ یوں کام زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں ہو سکتا ہے اور اس کے نتائج بھی بہت اچھے ہوں گے۔ رضاکارانہ طور پر کام کرنے میں زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ مرضی ہوئی تو کر لیا، دل نہ چاہا تو کوئی زبردستی بھی نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر معمولی سی رقم بھی دی جائے گی تو نہ صرف اس میں دلچسپی کا عنصر بڑھے گا بلکہ کام بھی زیادہ بہتر انداز میں اور بہتر طریقے سے ہوگا۔

پہلے محفل پر چند افراد ہوتے تھے جو پروجیکٹ کو منظم انداز میں چلایا کرتے تھے، اب اس سلسلے کو مزید بہتر بنا کر کرنے کی ضرورت ہے۔ چند افراد کو متعین کیا جائے ان کی ذمہ داریوں کا بھرپور انداز میں تعین کیا جائے اور اس بات کا بھی ٹیم کے اندر کون شخص کب، کیا اور کیسے کام کرے گا ۔ اس میں ٹائم فریم بھی مقرر ہو تو کام کو جلد از جلد کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ذریعے آمدنی کو حاصل کرنے کا طریقہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے جیسا کہ اگر اردو لینکس بن جاتا ہے تو اس کی فی سی ڈی قیمت 200 روپے رکھی جائے اور ڈاؤنلوڈ کی صورت میں 100 روپے اور اسی طرح ادائیگی کے مختلف طریق کار متعین کر دیے جائیں جیسا کہ پاکستان میں ایزی پیسہ بہت آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پے پال وغیرہ۔ یوں چاہے اخراجات نہ بھی نکل پائيں لیکن کم از کم ان کا کچھ حصہ تو recover ہو سکتا ہے۔ اس طرح مزید نئے پروجیکٹس بھی بن سکتے ہیں اور کام پیشہ ورانہ انداز میں آگے بھی بڑھ سکتا ہے۔

آخر میں میری آپ سے دست بستہ درخواست ہے کہ رواں سال اردو محفل کے لیے اشتہارات کے حصول کا کوئی سلسلہ کیا جائے تاکہ اس کے ہوسٹنگ کی مد میں کچھ اخراجات نکل جائیں اور پھر ہوسٹنگ کی مد میں بچ جانے والے اخراجات کو پروجیکٹس میں لگایا جا سکے۔ اس کے لیے خصوصا پاکستان میں کسی ادارے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے کہ وہ اردو محفل کو اسپانسر کریں، اس سے ٹھیک ٹھاک آمدنی متوقع ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ ایک ہی کمپنی کے اشتہار سے اردو محفل کی ہوسٹنگ کے اخراجات نکل سکتے ہیں تاہم یہ اردو محفل کے وزیٹرز کی تعداد پر منحصر ہے۔

گو کہ میں اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی مصروفیات کے باعث اردو محفل کو وقت نہیں دے پا رہا لیکن میری کوشش ہوگی کہ مندرجہ بالا سلسلے میں اپنی بساط کے مطابق مجھ سے جو کچھ ہو سکا وہ ضرور کروں۔

آخر میں اس خاص موقع پر چند لوگوں کا ذکر کرنا بہت ضروری سمجھوں گا جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ایک محب علوی جنہوں نے مجھے بلاگنگ میں دھکا دیا، دوسرے ساجد اقبال جنہوں نے میرے بلاگ کے تکنیکی مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر نہ صرف ہمیشہ حل کیا بلکہ مجھے سمجھایا بھی، تیسرے عمار ضیاء اور شعیب صفدر جن کے ساتھ دوستی بلاگز کی دنیا سے باہر تک پہنچ چکی ہے، پھر شاکر القادری صاحب کا جن کی محبتوں کا میں ہمیشہ اسیر رہوں گا۔ ان کے علاوہ میں اس موقع پر محمد وارث، ظفری، ادی جویریہ (جیہ)، ادی شگفتہ، ادی سارہ اور ادی تعبیر کو بھی یاد کرنا چاہوں گا جن سے میں نے بہت بہت کچھ سیکھا۔ اللہ سب کو خوش رکھے اور اردو محفل کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم فہد، یقین جانیں کہ آپ کا مراسلہ پڑھ کر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے۔ آپ نے جتنی محبت اور محنت سے اپنا پیغام لکھا ہے وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ اس کے نکات کا تفصیلی جواب بھی دیا جائے۔ ایک مرتبہ پھر آپ کے خلوص اور محبت کا شکریہ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اب اردو ویب اور اردو محفل فورم کے پراجیکٹس میں وہ پرانی والی سرگرمی نظر نہیں آتی ہے۔ میں اپنی پہلی پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں اور آپ نے بھی اس کا ذکر کیا ہے کہ اب پراجیکٹس کا سکیل بہت بڑھ چکا ہے۔ اردو فونٹ سازی، اردو سپیچ ریکگنیشن اور اردو او سی آر جیسے پراجیکٹس پر کام کے لیے مؤثر لیڈر شپ اور افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے میں ذاتی وجوہات کی بنا پر پہلے کی طرح ان پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیے وقت نہیں نکال پایا ہوں۔ اگرچہ میں کچھ سوفٹویر کی تیاری اور اپڈیٹ پر کام کر رہا ہوں، لیکن اب اس کے لیے پہلے کی نسبت کم وقت دستیاب ہوتا ہے۔ اس لیے پہلی اہمیت متبادل لیڈر شپ کی دستیابی ہے۔ فی الحال تو اردو ویب کی ذمہ داریوں کا زیادہ بوجھ ابن سعید کے کندھوں پر ہے۔ وہ بس تقریر کرنے کے لیے مجھے آگے کر دیتے ہیں۔ :)

اردو کمپیوٹنگ کے پراجیکٹس پر کام کے لیے معاوضے کی ادائیگی اور اس کے لیے فنڈز جنریٹ کرنا ایک ایسا موضوع جس پر میں ایک طویل عرصے سے سوچ رہا ہوں۔ آپ نے اچھا کیا کہ اس کا ذکر چھیڑ دیا۔ ہر سال ہمیں جب اردو ویب کی ہوسٹنگ کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے پیسے اکٹھے کرنے پڑتے ہیں تو خیال آتا ہے کہ اس کے لیے ایک علیحدہ ریوینیو سٹریم ہونا بہتر رہے گا۔ بد قسمتی سے مجھے اس کا ابھی تک کوئی حل نہیں ملا ہے۔ اردو ویب کی ہوسٹنگ کے لیے جو پیسے اکٹھے کیے جاتے ہیں وہ سیدھے ڈریم ہوسٹ کی جیب میں جاتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہم نے یہاں پر گوگل ایڈ سینس کا استعمال شروع کیا تھا۔ یہ میرا ذاتی ایڈ سینس اکاؤنٹ ہے۔ کچھ عرصے بعد میں نے اس کا استعمال موقوف کر دیا تھا۔ اس کی کئی وجوہات تھیں۔ کم از کم اس وقت تک گوگل ایڈ سینس اردو کو صحیح سپورٹ نہیں کرتا تھا۔ اب بھی یہی صورتحال ہوگی۔ دوسرے کلک ریٹ اور اس سے جنریٹ ہونے والے ریوینیو کی صورتحال بھی کچھ خاص حوصلہ افزا نہیں تھی۔ اس کے علاوہ بھی اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ کا استعمال موقوف کرنے کی کچھ وجوہات تھیں۔

حال ہی میں میں نے سوچا ہے کہ اردو ویب کے انگریزی حصے کو ڈیویلپ کیا جائے، یعنی اس پر موجود معلومات کو انگریزی زبان میں بھی عام کیا جائے۔ اس سے ایک طرف تو سرچ انجنز پر اردو ویب کے ریسورسز کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے، دوسرے وہاں پر ایڈ سینس کو استعمال کرنا زیادہ سود مند بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنیوں سے اشتہارات حاصل کرنے اور انہیں اردو ویب پر ڈالنے سے بھی اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ہمیں کئی مرتبہ اس سلسلے میں ای میلز بھی موصول ہوتی رہتی ہیں، لیکن مجھے کبھی سمجھ نہیں آیا ہے کہ اس کو کس طرح ہینڈل کیا جائے۔ میرے خیال اردو ویب کا علیحدہ سے ایک پے پال اکاؤنٹ تشکیل دے دیا جانا چاہیے۔ لیکن سب سے پہلے اصل اہمیت فورم کے وزیٹرز کی تعداد بڑھانا ہے تاکہ اس کو بہتر طور پر مارکیٹ کیا جا سکے۔ مجھے امید ہے کہ یہ سالگرہ اس کا ایک نکتہ آغاز ثابت ہوگا۔ ایک دو مہینے میں ہم انشاءاللہ محفل فورم کو ایک نئے سوفٹویر پلیٹ فارم پر منتقل کر دیں گے۔ آج کل اسی سلسلے میں دوڑ دھوپ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد امید ہے کہ محفل فورم کی رونقیں بڑی حد تک بحال ہو جائیں گی۔ اس کے بعد اشتہارات کا حصول پہلے کی نسبت کچھ آسان ہو جائے گا۔

میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ اردو کی ترقی اور ترویج کا کام جہاں بھی ہو رہا ہے، وہ میرے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔ القلم اور اردو کوڈر کے پراجیکٹس میرے لیے اردو ویب کے پراجیکٹس جتنے اہم ہیں۔ ہمارے لیے جیسے بھی ممکن ہوا، ہم ان کے کام میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی، سب سے پہلے تو ذرہ نوازی کا شکریہ۔

اب کیونکہ اس موضوع پر بات چل نکلی ہے تو کچھ بنیادی نوعیت کا کام ہو ہی جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں آپ مجھ سے ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں، میں کچھ متعلقہ اور موزوں افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد معاملات آپ کے گوش گزار کرا دوں گا۔
ان میں سب سے پہلے کچھ معلومات کی ضرورت ہوگی کہ اردو محفل کی آمدنی کے موجودہ ذرائع کون کون سے ہیں اور ان کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟ یہ سب سے بنیادی چیز ہوگی کیونکہ اس کے بغیر منصوبوں پر کام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

اس کے بعد دوسرا مرحلہ یہ ہوگا کہ کون سے بڑے منصوبے ہیں اس وقت زیر تکمیل ہیں اور ان کو کتنی فنڈنگ کی ضرورت ہے؟ جو افراد بھی ان منصوبوں میں شامل ہیں انہیں منصوبے کی پوری حکمت عملی مرتب کر کے پیش کرنے کا کہا جائے جس میں اخراجات سے لے کر ٹیم کے اراکین اور ان کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ جب ان کا proposal جمع ہو جائے تو پھر اس بنیاد پر ان کو فنڈز جاری کیے جائیں اور ساتھ ساتھ کام کی تکمیل کا عرصہ بھی متعین کیا جائے۔

یہ کام اس قدر آسان نہیں ہوگا اس کے لیے ہمیں ایسے افراد کی ضرورت ہوگی جو نہ صرف کام لینا جانتے ہوں بلکہ اس کے معیار کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کے بھی حامل ہوں۔ آپ کا کہنا بالکل درست ہے کہ متبادل لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں اگر ایک مرتبہ پیسہ درمیان میں آ جائے تو ایسے لوگوں کو اکٹھا کرنا اتنا بھی مشکل نہیں ہوگا۔ آدھا کام ان کا اردو کے لیے جذبہ کرے گا اور آدھا کام پیسہ۔ یوں گاڑی درست ٹریک پر چلتی رہے گی۔

اردو محفل کی آمدنی کے سلسلے میں ایک طریقہ، جو میرے خیال میں سب سے بہتر ہے، یہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے بڑے اداروں خصوصا ٹیلی کام اداروں سے رابطہ کیا جائے۔ آجکل زونگ اور ٹیلی نار ویب ایڈورٹائزنگ پر بہت کام کر رہے ہیں اورکسی حد تک یو فون بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔ ان کے علاوہ نوکیا اور سام سنگ بھی کافی کام کر رہے ہیں۔ ان اداروں سے اگر ازخود رابطہ کیا جائے اور انہیں کسی حد تک قائل کیا جا سکتا ہے کہ وہ اردو ویب پر اپنے اشتہارات لگائیں۔ اس سے معقول آمدنی ہو سکتی ہے۔ اس وقت پاکستان کے متعدد بلاگز اس حکمت عملی کو اپنائے ہوئے ہیں اور کامیاب جا رہے ہیں۔ لیکن اس میں سب سے بنیادی کردار اردو محفل کے وزیٹرز کی تعداد پر ہوگا۔ اگر وہ تعداد زیادہ ہے تو اشتہار با آسانی اور اچھی قیمت میں مل سکتا ہے بصورت دیگر ممکن نہیں ہوگا۔ میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ فی الوقت کسی بھی اردو ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس کا استعمال بالکل بے فائدہ ہے۔

آپ کا اردو ویب پر موجود معلومات کو انگریزی میں بھی عام کرنے کا خیال بہتر ہے۔ منتخب معلومات کو پیش کرنے کے ذریعے ہم ایڈسینس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

میں فنڈز جنریٹ کرنے اور اس کی بنیاد پر پروجیکٹس چلانے کا اس لیے بھی حامی ہوں کہ اگر آپ ایک مرتبہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو آپ بھول جائیں کہ صارفین آپ کو چھوڑ کر جائیں گے۔ اس وقت تو یہ صورتحال ہے کہ اردو ویب کے موجودہ متحرک صارفین کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جنہیں میں یکسر نہیں جانتا۔ یعنی کہ پوری کی پوری ٹیم تبدیل ہو چکی ہے۔ اگر محفل پرانے لوگوں کی آمدنی اور شوق کو پورا کرنے کا ذریعہ ہوتی تو یقینا یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

آپ اردو ویب کی نئے سافٹویئر پلیٹ فارم پر منتقلی کا کام مکمل کریں۔ اس عرصے میں محفل کی تشہیر کے لیے کوئی نئی حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ آنے والے دنوں میں اسے بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

آخر میں تفصیلی جواب دینے کا بہت شکریہ نبیل بھائی۔ مندرجہ بالا گفتگو کے بعد اس سلسلے میں ای میل پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ہم محفل کے وزیٹرز اور تشہیر کے لیے حکمت عملی کو درون خانہ مرتب کر سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم فہد، میں نے آپ کو اپنا ٹیلی فون نمبر ای میل میں ارسال کر دیا ہے۔ انشاء اللہ آپ سے اس سلسلے میں مشاورت جاری رہے گی۔
 

سلیم احمد

محفلین
بانی محفل کا خطاب ملاحظہ فرمائیں
محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر

عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو اور تمام اردو سے محبت رکھنے والوں کو محفل فورم کی چھٹی سالگرہ مبارک ہو۔ اپنے آغاز سے لے اب تک اردو محفل فورم کو صرف اردو کمیونٹی ہی میں نہیں بلکہ دوسری فورمز میں بھی اپنی جدت، تنوع، بہترین صلاحیت رکھنے والے اور بے لوث محبت کرنے والے ممبران کے باعث امتیاز حاصل رہا ہے۔ اردو ویب پر جاری اور تکمیل شدہ پراجیکٹس اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج اگرچہ ہم یہ دعوی تو نہیں کر سکتے کہ اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا جائز مقام حاصل ہو گیا ہے، لیکن اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ کم از کم نیٹ کی دنیا میں اردو ناپید نہیں رہی ہے۔ اگرچہ کچھ پرانے ممبران اپنی ناگزیر مصروفیات کے باعث اب باقاعدگی سے نہیں آ پاتے اور نئے ممبران کی آمد جاری رہتی ہے لیکن اردو ویب اور اردو محفل فورم کے آغاز سے اب تک ہم الحمدللہ اس اعتبار سے خوش قسمت رہے ہیں کہ ہر وقت کوئی نہ کوئی باصلاحیت دوست تخلیقی اور تعمیری کاموں میں مثبت انداز میں ہمارا ساتھ دیتے آئے ہیں۔ اور مجھے یقین ہے کہ جب تک ہمیں آپ جیسے مخلص اور محبت کرنے والے دوستوں کا ساتھ نصیب رہے گا، اردو کا کاروان یونہی آگے بڑھتا رہے گا۔
درج بالا پیغام بذریعہ گوگل صاحب مختلف زبانوں میں پیش خدمت ہے۔ ترجمہ میں فرق یا غلطی ہونے کی صورت میں گوگل سے رابطہ کریں۔
مزید زبانوں میں ترجمہ کے لئے درج ذیل لنک استعمال کرسکتے ہیں:
لنک
 

سلیم احمد

محفلین
Forum am sechsten Jahrestag
Lieber Christian Freund,
Liebe euch alle und für alle Urdu Forum der sechsten Geburtstag. Seit seiner Gründung bis heute die einzige Urdu Urdu Forum Foren in anderen Gemeinden, sondern auch in Innovation, Vielfalt und mit den besten Möglichkeiten lus liebende Mitglieder der Diskriminierung erreicht wird. Urdu Urdu Web-Projekte auf den Weg und absolvierte als Meilenstein in der Geschichte der Informatik. Heute können wir nicht behaupten, dass der Welt der Informationstechnologie in Urdu es hat seinen Platz, aber es kann definitiv sagen, dass die Mindest-Netto-napyd Urdu ist nicht die Welt sein. Auch wenn einige ältere Mitglieder ihre wesentlichen Aktivitäten und neue Mitglieder kommen jetzt regelmäßig zu Besuch hält Urdu und Urdu Forum Web seit Anfang des Lobes sind wir in dem Sinne, dass jedes Mal, wenn jemand kreative und talentierte Freunde zu uns in konstruktiven Aktivitäten teilzunehmen positiv ist. Glück und ich bin mir sicher, Solange wir mit hingebungsvollen und liebenden Freunde sind gesegnet, und Karwan Urdu weiter vorangetrieben werden.
 

سلیم احمد

محفلین
Forum on the sixth anniversary
Dear Christian friend,
Love you all and to all Urdu Forum's sixth anniversary. From its inception until now, the only Urdu Urdu Forum forums in other communities but also in innovation, diversity, and with the best potential lus loving members of the discrimination is achieved. Urdu Urdu web projects underway and completed as a milestone in the history of computing. Today we can not claim that the information technology world in Urdu it has its place, but it can definitely be said that the minimum net napyd Urdu is not the world. Although some older members of their essential activities and new members are now coming regularly to visit keeps Urdu and Urdu Forum Web since the beginning of the praise we are lucky in the sense that every time someone creative and talented friends to join us in constructive activities has a positive view. and I'm sure As long as we're blessed with devoted and loving friends, and Karwan Urdu continues to be progressed.

 

سلیم احمد

محفلین
論壇上的六週年
親愛的基督徒朋友,
愛你們和所有烏爾都語論壇六週年,從成立以來到現在為止,只有烏爾都語烏爾都語等社區論壇,論壇還創新性,多 樣性,並與最有潛力LU的愛心成員的歧視的實現。烏爾都語烏爾都語 web項目正在進行,完成一個里程碑,在歷史上的計算,今天我們不能說,信息技術世界烏爾都語它有它的位置,但可以肯定地說,最低淨 napyd烏爾都語是不是世界,雖然他們的一些老成員和新成員的基本活動,現在經常來探望保持烏爾都語和烏爾都語論壇網站從一開始的好評,我們很幸運在這 個意義上,每一次有人創意和才華的朋友加入我們的活動有積極的建設性的意見 ... ...我敢肯定只要我們擁有得天獨厚的投入,熱愛朋友,Karwan烏爾都語繼續取得進展。
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ سلیم احمد۔
ایک چیز تو واضح ہو جاتی ہے کہ ابھی مشین ٹرانسلیشن قابل اعتبار نہیں ہے۔ میں نے لکھا محفل فورم کی چھٹی سالگرہ پر ہے، اور ترجمہ کرنے والے نے اسے چرچ کا خطاب بنا دیا ہے۔ :)
 
اردو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں اردو ویب کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میری طرف سے تمام دوستوں کو مبارکباد

برادرم وہاب اعجاز خان، ناقابل فراموش تو آپ کی ماضی کی تحریریں اور محفل میں آپ کا مجموعی کردار بھی ہے۔ بس آپ اتنا بتا دیں کہ اتنی طویل غیر حاضریاں کرکے آپ ہماری یاد داشت کا امتحان کیوں لیتے ہیں؟ :) :) :)
 
یاد کرنے کا شکریہ ابن سعید صاحب ۔ کچھ مصروفیات ایسی درپیش رہیں جس کی وجہ سے یہ دوری کی دیوار بیچ میں حائل ہوگئی۔ مگر انشاء اللہ میری کوشش رہے گی کہ باقاعدگی سے فورم پر نہ صرف حاضری دیتا رہوں بلکہ جہاں تک ممکن ہوسکے یہاں پر کسی پروجیکٹ کا حصہ بھی بن سکوں۔
 
Top