چھٹی سالگرہ ہو مبارک یہ تم کو برتھ ڈے تمہاری

فہیم

لائبریرین
سب سے پہلے تو محفل کے پرانے اور نئے آنے والے ممبران کی خدمت میں باادب سلام پیش خدمت ہے۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

سلام کے بعد میں عرض کرنا چاہوں گا،،،،،،،،،،،،
"ارے گھبرائیے مت میں کوئی چورن نہیں بیچنے والا کہ ابھی تھیلے میں ہاتھ ڈال کر چورن کی ڈبّی برآمد کروں گا"۔

ہاں تو سلام کے بعد پہلے میں نئے آنے والے ممبران جن میں مقدس ممبران بھی شامل ہیں کو اپنا مختصر سا تعارف پیش کرتا چلوں۔

خاکسار، غم خوار، برخوردار (آپ چاہیں تو چڑی مار بھی کہہ لیں) کو فہیم کہتے ہیں۔
کچھ لوگ چھوٹو کہتے ہیں، تو کچھ نے کہا بھائی
کچھ نے کہا دوست تو کچھ نے بے رخی دکھائی
عرصہ دراز ہوا جب ہمارا یہاں ایک چھوٹا سا مکان تھا۔ جو محفل میں موجود لوگوں کی بڑی عمارتوں کے نزلہ گرنے،،، مطلب ملبہ گرنے سے تھوڑا خستہ حال ہو چلا تھا۔
تو ہم اس کو چھوڑ کر فرار ہولیے تھے۔
اب اردو محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے سوچا کیوں نہ اس کی پھر سے تھوڑی مرمت کی جائے کہ نئے آنے والے کہیں ہماری غربت کو دیکھ ناک بھویں نہ چڑھائیں۔
تو اس سلسلے میں محفل کے مخیر ایڈمنز سے تعاون کی اپیل ہے کہ ہمارے مکان کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں دل کھول کر تعاون فرمائیں۔ تاکہ آپ کے جیب اور پیٹ کا بوجھ بھی ہلکا ہو اور اس غریب کا بھی بھلا ہو:)

ہاں تو ہم تھے اپنے تعارف پر جو خیر اتنا خاص نہیں کہ بہت زیادہ دیر کرایا جائے۔

تو تعارف کر پیچھے کرتے ہیں اور آگے بڑھ کر محفل کی سالگرہ پر آتے ہیں۔
اس سالگرہ میں دیر سے شرکت کرنے پر ہم معذرت خواہ ہیں اصل میں ہم نے سالگرہ کے لیے سوٹ سلنے کا آرڈر دے رکھا تھا لیکن بھلا ہو کراچی کی لوڈشیڈنگ کا کہ وہ سوت مقررہ وقت پر نہ مل سکا اور اب ہم اگر ایسے ہی عام سے لباس میں چلے آتے تو شاید گیٹ سے ہی واپس کردیا جاتا۔
تو ابھی ہم سوٹ بوٹ پہن کر اور خوشبو لگا کر آن پہنچے۔

لیکن آکر سوائے اتنے بکواس کے ابھی تک کچھ نہیں کرپائے۔ اب ہمیں ذرا دم لینے دیں کہ ہم یہاں کچھ بیٹھ کر آرام کریں۔ اور اپنے چھوٹوں سے کہیں کہ تھوڑا پانی وغیرہ پلادیں لاکر۔
ہم سے چھوٹے اس محفل میں زین، ملائکہ اور ناعمہ ہیں اس میں سے زین اور ملائکہ کا تو کچھ اتہ پتہ نہیں اب ناعمہ ہی رہ گئی ہے۔ تو نمی ذرا ایک گلاس پانی پلیز:)


ارے توبہ ان باتوں میں یہ کہنا تو بھول ہی گیا۔
میری جانب سے اردو محفل کو چھٹی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
 

فہیم

لائبریرین
لیکن اپنی بات سے خود ہم مطمئن معلوم نہیں ہوتے:)
عرصہ دراز کی گرد چڑھی ہے۔ وقت تو لگے گا صاف ہوتے ہوتے:)
 

مقدس

لائبریرین
آئی تھنک آپ نے اپنا انٹرو کروایا ہے لیکن ہی مشکل لفظوں میں۔۔ زیادہ سمجھ نہیں آئی لیکن آئی ایم شیور کہ آپ نے کچھ اچھا لکھا ہو گا۔۔۔تھینک یو
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم سے چھوٹے اس محفل میں زین، ملائکہ اور ناعمہ ہیں اس میں سے زین اور ملائکہ کا تو کچھ اتہ پتہ نہیں اب ناعمہ ہی رہ گئی ہے۔ تو نمی ذرا ایک گلاس پانی پلیز:)

۔[/]

ہائیں!!! لالہ میں آپ سے چھوٹی نہیں ہوں یا اس محفل کا حصہ نہیں:confused:
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں!!! لالہ میں آپ سے چھوٹی نہیں ہوں یا اس محفل کا حصہ نہیں:confused:

اوپس:blushing:
سوری پیاری سی گڑیا رانی:)
بس ہمارا دماغ بھی آج کل کچھ زیادہ ہی خراب ہو چلا ہے۔ کہ ہم آپ جیسی سویٹ سی بہن کو بھول گئے:)
چلیں اب آپ ہی جلدی سے پانی پلادیں:)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لالہ اب تو آپکی پیاس پیپسی سے کئی باب بجھ گئی ہوگی اس لئے میری آئسکریم کا ہی بندوبست کر ڈالیں ان فٹا فٹ:)
آج تو ویسے بھی میری سالگرہ ہے آتے ہوئے تحفہ لیتے آئیے گا نہیں میری آپکی کُٹی:)
 
Top