1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

چھٹی سالگرہ ہو مبارک یہ تم کو برتھ ڈے تمہاری

فہیم نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 2, 2011

  1. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,202
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    سب سے پہلے تو محفل کے پرانے اور نئے آنے والے ممبران کی خدمت میں باادب سلام پیش خدمت ہے۔

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

    سلام کے بعد میں عرض کرنا چاہوں گا،،،،،،،،،،،،
    "ارے گھبرائیے مت میں کوئی چورن نہیں بیچنے والا کہ ابھی تھیلے میں ہاتھ ڈال کر چورن کی ڈبّی برآمد کروں گا"۔

    ہاں تو سلام کے بعد پہلے میں نئے آنے والے ممبران جن میں مقدس ممبران بھی شامل ہیں کو اپنا مختصر سا تعارف پیش کرتا چلوں۔

    خاکسار، غم خوار، برخوردار (آپ چاہیں تو چڑی مار بھی کہہ لیں) کو فہیم کہتے ہیں۔
    کچھ لوگ چھوٹو کہتے ہیں، تو کچھ نے کہا بھائی
    کچھ نے کہا دوست تو کچھ نے بے رخی دکھائی
    عرصہ دراز ہوا جب ہمارا یہاں ایک چھوٹا سا مکان تھا۔ جو محفل میں موجود لوگوں کی بڑی عمارتوں کے نزلہ گرنے،،، مطلب ملبہ گرنے سے تھوڑا خستہ حال ہو چلا تھا۔
    تو ہم اس کو چھوڑ کر فرار ہولیے تھے۔
    اب اردو محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے سوچا کیوں نہ اس کی پھر سے تھوڑی مرمت کی جائے کہ نئے آنے والے کہیں ہماری غربت کو دیکھ ناک بھویں نہ چڑھائیں۔
    تو اس سلسلے میں محفل کے مخیر ایڈمنز سے تعاون کی اپیل ہے کہ ہمارے مکان کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں دل کھول کر تعاون فرمائیں۔ تاکہ آپ کے جیب اور پیٹ کا بوجھ بھی ہلکا ہو اور اس غریب کا بھی بھلا ہو:)

    ہاں تو ہم تھے اپنے تعارف پر جو خیر اتنا خاص نہیں کہ بہت زیادہ دیر کرایا جائے۔

    تو تعارف کر پیچھے کرتے ہیں اور آگے بڑھ کر محفل کی سالگرہ پر آتے ہیں۔
    اس سالگرہ میں دیر سے شرکت کرنے پر ہم معذرت خواہ ہیں اصل میں ہم نے سالگرہ کے لیے سوٹ سلنے کا آرڈر دے رکھا تھا لیکن بھلا ہو کراچی کی لوڈشیڈنگ کا کہ وہ سوت مقررہ وقت پر نہ مل سکا اور اب ہم اگر ایسے ہی عام سے لباس میں چلے آتے تو شاید گیٹ سے ہی واپس کردیا جاتا۔
    تو ابھی ہم سوٹ بوٹ پہن کر اور خوشبو لگا کر آن پہنچے۔

    لیکن آکر سوائے اتنے بکواس کے ابھی تک کچھ نہیں کرپائے۔ اب ہمیں ذرا دم لینے دیں کہ ہم یہاں کچھ بیٹھ کر آرام کریں۔ اور اپنے چھوٹوں سے کہیں کہ تھوڑا پانی وغیرہ پلادیں لاکر۔
    ہم سے چھوٹے اس محفل میں زین، ملائکہ اور ناعمہ ہیں اس میں سے زین اور ملائکہ کا تو کچھ اتہ پتہ نہیں اب ناعمہ ہی رہ گئی ہے۔ تو نمی ذرا ایک گلاس پانی پلیز:)


    ارے توبہ ان باتوں میں یہ کہنا تو بھول ہی گیا۔
    میری جانب سے اردو محفل کو چھٹی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    یہ ہوئی نا بات۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,202
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    لیکن اپنی بات سے خود ہم مطمئن معلوم نہیں ہوتے:)
    عرصہ دراز کی گرد چڑھی ہے۔ وقت تو لگے گا صاف ہوتے ہوتے:)
     
  4. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    ویکیوم کلینر بھجوائیں؟ :)
     
  5. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,202
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    تھوڑا سمینٹ اور سریا بجھوادیں۔
    آخر کو خستہ حال مکان کو مضبوط کرنا ہے:p
     
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہم کس لیے ہیں، کہیں تو دو چار کو ساتھ لے آئیں تا کہ آپ کی گرد اچھی طرح جھاڑ سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,202
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    کس کو لے کر آرہے ہیں آپ۔
     
  8. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    28,441
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    آئی تھنک آپ نے اپنا انٹرو کروایا ہے لیکن ہی مشکل لفظوں میں۔۔ زیادہ سمجھ نہیں آئی لیکن آئی ایم شیور کہ آپ نے کچھ اچھا لکھا ہو گا۔۔۔تھینک یو
     
  9. طارق راحیل

    طارق راحیل محفلین

    مراسلے:
    439
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اردو محفل کو چھٹی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
     
  10. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,402
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    حضور! پانی پی لیا کہ پیش کروں ؟
     
  11. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,202
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    ہائیںںںںںں۔
    اس میں کون سے مشکل الفاظ ہیں بھلا:confused:
     
  12. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,202
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    ابھی تو پیپسی پینے کا دل کررہا ہے:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    ہائیں!!! لالہ میں آپ سے چھوٹی نہیں ہوں یا اس محفل کا حصہ نہیں:confused:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,202
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    اوپس:blushing:
    سوری پیاری سی گڑیا رانی:)
    بس ہمارا دماغ بھی آج کل کچھ زیادہ ہی خراب ہو چلا ہے۔ کہ ہم آپ جیسی سویٹ سی بہن کو بھول گئے:)
    چلیں اب آپ ہی جلدی سے پانی پلادیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. ناعمہ عزیز

    ناعمہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    23,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    لالہ اب تو آپکی پیاس پیپسی سے کئی باب بجھ گئی ہوگی اس لئے میری آئسکریم کا ہی بندوبست کر ڈالیں ان فٹا فٹ:)
    آج تو ویسے بھی میری سالگرہ ہے آتے ہوئے تحفہ لیتے آئیے گا نہیں میری آپکی کُٹی:)
     

اس صفحے کی تشہیر