حدود قوانین پر امیر جماعت اسلامی کا مضحکہ خیز موقف

عثمان

محفلین
کوٹیشن مارکس میرے دیے ہوئے نہیں۔ میں ویڈیو دیکھ کر ملامت کررہا ہوں۔ میرا تبصرہ واضح ہے بالکل ویسے جیسے آپ کا درد ملا واضح ہے۔
 
دنیا ڈی ان اے - آر ان اے اور فورینسک لیب پر پہنچ گئی ہے اور ملائیت ابھی تک چھٹی صدی میں رینگ رہی ہے کہیں صحراؤں بیابانوں میںِ انجام سامنے ہے۔ ان کی تعلیمات سے اب بو علی سینا جابر بن حیان نہیں بیت اللہ مسحود حکیم اللہ مسحود اور الیاس کشمیری جیسے درندے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جنہیں علم و دنیا فنون و علوم سائنس سے نفرت اور جہالت گمراھی بغاوت اور انسانی خون سے پیار ہے ِ۔ یہ سب ملائیت کی لیٹسٹ پروڈکشن ہی تو ہے ِملائیت ہی نے تو دنیا میں فساد مچا رکھا ہے ورنہ کیا ڈاکٹر استاد انجینیر فنکار ہے جو بم باندھے پھرتے ہیں؟۔
ايك طرف تو آپ فورينزك جيسے جديد شواہد كى حمايت ميں ہلكان ہو رہے دوسرى طرف آنكھوں کے سامنے موجود وڈیو شہادت كو نظر انداز كر رہے ہیں جس ميں واضح ہے كہ یہ الفاظ كہے ہی نہیں گئے ؟
ملا سے بغض ركھنا آپ كا حق ہے ضرور ركھیے ، ليكن شہادت اور تحقيق سے متعلق اپنے بلندبانگ دعووں كا كچھ تو پاس فرمائیے ۔
 
مجھے ابھی تک یہ ویڈیو دیکھنے کا موقع نہیں ملا تھا ابھی جب دیکھی تو اس ویڈیو میں تو کہیں بھی اس ملا نے اپنا یہ نقطہ نظر نہیں پیش کیا
ہاں اینکر نے یہ سوال از خود اٹھایا جس کے بعد بحث چھڑ گئی
انصاف اور تحقیق ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہیے اور ہر کسی کے ساتھ بغیر کسی تفریق اور تعصب کے
جزاك اللہ خيرا ، ليكن بعض مسلمانوں كو صرف اپنی داڑھیاں مونڈ كر سكون نہیں آتا يہ دنيا كے سب مردوں كا مُثلہ كر دينا چاہتے ہیں ۔
 

عسکری

معطل
ايك طرف تو آپ فورينزك جيسے جديد شواہد كى حمايت ميں ہلكان ہو رہے دوسرى طرف آنكھوں کے سامنے موجود وڈیو شہادت كو نظر انداز كر رہے ہیں جس ميں واضح ہے كہ یہ الفاظ كہے ہی نہیں گئے ؟
ملا سے بغض ركھنا آپ كا حق ہے ضرور ركھیے ، ليكن شہادت اور تحقيق سے متعلق اپنے بلندبانگ دعووں كا كچھ تو پاس فرمائیے ۔

ھم کیوں حلکان ہو گے کبھی ہمیں گلے پھاڑ چیختے نعرے لگاتے بم پھٹاتے دیکھا ہے کیا ؟ ہلکان تس وہ ہو جاتے ہیں جو جھاگ اڑاتے اندھا دھند تقلید کرتے ہوئے پاگل ہو جاتے ہیںِ فورینسک غلط ہو سکتی ہے یا اس میں اندیشہ غلطی ہے بالکل اسی طرح جسطرح جھوٹی گواہی دی یا بدلی جا سکتی ہے
 

حماد

محفلین
محترمہ نور العین صاحبہ . اصلاح کا شکریہ . آپ نے درست فرمایا کہ واوین میں لکھنے سے یہی تصور ملتا ہے کہ انہوں نے یہی الفاظ استعمال کیے . میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں . لیکن کیا آپ اس بات کو ثابت کر سکتی ہیں کہ ان کا کہنے کا مقصد و مفہوم کچھ اور تھا . آپ کا اصل موضوع سے ہٹ کر غیر اہم بات پر اعتراض کرنے پر مجھے اردو کا ایک محاوره یاد آ رہا ہے جس میں کھمبا نوچنے کا ذکر ہے .
 

شمشاد

لائبریرین
حضرات اگر تو موضوع پر بات کرنی ہے تو اہلاً و سہلاً، دوسری صورت میں زحمت نہ فرمائیں۔
 
کوٹیشن مارکس میرے دیے ہوئے نہیں۔ میں ویڈیو دیکھ کر ملامت کررہا ہوں۔ میرا تبصرہ واضح ہے بالکل ویسے جیسے آپ کا درد ملا واضح ہے۔

الحمد للہ ملا سے محبت تو ميرا سرمايہ ء افتخار ہے۔ قرآن كريم نامى كتاب ہدايت ايك ملا پر اترى اور ملاؤں کے ذريعے مجھ تك پہنچی ۔ محبت ہے تو اس كا ٹھوس اور معقول سبب موجود ہے۔
ملا بيزار جس بات كو ملا سے نفرت كا جواز بناتے ہیں ویسا تو دنيا كے ہر طبقے کے ساتھ ممكن ہے۔ ايك شخص كمپاؤنڈر سے سرجرى كروائے اور نقصان ہونے پر دنيا كے سارے طبيبوں کے خلاف اعلان جنگ كر دے تو قصور كس كا ہے؟

حيرت كى بات ہے لوگ كيسے نا معقول رويوں كے باوجود خود كو عقل مند گردانتے ہیں؟
 

حماد

محفلین
ساتویں منٹ کو غور سے سنیے۔ بقول اس ملا کے اگر گواہ موجود نہیں ہیں تو عورت کو خاموش رہنا چاہیے۔
ملا کا تقابل "مچھ منڈا" سے ایک ملا ہی کرسکتا ہے۔ ملا دراصل ایک ذہنیت کا نام ہے۔ یہ ذہنیت ضروری نہیں ایک مرد ہی کی ہو۔ تو ان ملا افراد کے نزدیک اگر ایک عورت کا ریپ ہوتا ہے تو وہ گواہ برآمد کرے (جیسا کہ ریپ کھلے میدان میں ہوا ہو گا) ورنہ چپ کرکے سر نیہوڑائے گھر کی راہ لے۔ تو مچھ منڈا صاحب کی گذارش ملا مرد و عورتوں سے یہ ہے کہ وہ اپنے لئے بے شک اس راستے کا انتخاب کریں ، لیکن یہ سبق دوسروں کو مت پڑھائیں۔ باقی دنیا میں ریپ کا شکار عورت کی رپورٹ فی الفور درج ہوجاتی ہے نیز ثبوت کے لئے اس کا میڈیکل ٹیسٹ ہی کافی ہے۔

بہت درست فرمایا .
 

عثمان

محفلین
الحمد للہ ملا سے محبت تو ميرا سرمايہ ء افتخار ہے۔ قرآن كريم نامى كتاب ہدايت ايك ملا پر اترى اور ملاؤں کے ذريعے مجھ تك پہنچی ۔ محبت ہے تو اس كا ٹھوس اور معقول سبب موجود ہے۔
ملا بيزار جس بات كو ملا سے نفرت كا جواز بناتے ہیں ویسا تو دنيا كے ہر طبقے کے ساتھ ممكن ہے۔ ايك شخص كمپاؤنڈر سے سرجرى كروائے اور نقصان ہونے پر دنيا كے سارے طبيبوں کے خلاف اعلان جنگ كر دے تو قصور كس كا ہے؟

حيرت كى بات ہے لوگ كيسے نا معقول رويوں كے باوجود خود كو عقل مند گردانتے ہیں؟

کھسیانی بلی کھمبا نوچے والا محاورا آپ پر واقعی چست ہورہا ہے۔ اس تھریڈ کا موضوع بالکل واضح ہے۔ ویڈیو میں ملا صاحب کی جہالت بھی بالکل واضح ہے۔ تاہم موضوع کو زیر بحث لانے کی بجائے آپ بے پر کی اڑا رہی ہیں۔
تو ایک خاتون جو ریپ یا گینگ ریپ کا شکار ہوئی ہے ، وہ اپنے پر ہونے والے ظلم کی شکایت درج کرانے کی بجائے ، ایک ناممکن شرط پوری کرنے میں لگی رہے۔ چار گواہ ڈھونڈ کر لائے جو یہ اقرار کریں کہ انھوں نے یہ فعل ہوتے دیکھا ہے۔ اس کے بعد رپورٹ درج کرائے۔ عہد جدید کے فورینزک ثبوت تو خیر ملا طبقے کی لغت میں نہیں۔ یہ ریپ کیا بھرے مجمع میں ہوتا ہے کہ اس کے گواہان برآمد کرتے پھریں ؟
زمانہ قدیم میں مقدمہ کی کامیابی کے لئے گواہان پیش کرنے کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہ تھا۔ نیز گواہ پیش کرنا مقدمہ درج کرنے کے لئے کوئی شرط نہیں۔ رسول اللہﷺ سے ریپ کا شکار عورت کے متعلق ان باتوں کا تذکرہ بھی نہیں ملتا۔ البتہ رسول اللہ ﷺ کے بعد مذہب کے ٹھیکیداروں المعروف ملاؤں نے نے بہت کچھ گھڑ رکھا ہے۔ یہاں تک زنا بالرضا کی حدود زنا بالجبر تک کھینچ کر لے گئے ہیں۔ تو ملاؤں سے محبت روا رکھیے ، عام مسلمانوں کو دین اور عقل ہی کی پیروی کرنے دیجئے۔
 
محترمہ نور العین صاحبہ . اصلاح کا شکریہ . آپ نے درست فرمایا کہ واوین میں لکھنے سے یہی تصور ملتا ہے کہ انہوں نے یہی الفاظ استعمال کیے . میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں ..

الحمد للہ ،

لیکن کیا آپ اس بات کو ثابت کر سکتی ہیں کہ ان کا کہنے کا مقصد و مفہوم کچھ اور تھا . .

ان كى بات آدھی رہ گئی بلكہ جاہل بد تہذيب مچھ منڈے مثلہ شدہ مرد نے كاٹ دى ، وہ كيا كہنا چاہ رہے تھے یہ اللہ تعالى بہتر جانتا ہے۔ (معذرت كے ساتھ جب ملا كے ليے مذكورہ بالا الفاظ استعمال كرنے كى اجازت ہو سكتى ہے تو مثلہ شدہ مردوں کے متعلق بھی ان كے استعمال كى اجازت ہونى چاہیے) ۔

. آپ کا اصل موضوع سے ہٹ کر غیر اہم بات پر اعتراض کرنے پر مجھے اردو کا ایک محاوره یاد آ رہا ہے جس میں کھمبا نوچنے کا ذکر ہے.
محترم آپ نيتوں كا حال جاننے كا دعوى كر سكتے ہوں گے ضرور كريں ۔ ميرے نزديك جب كوئى خبر لائى جائے تو اس كى تحقيق كرنا ضرورى ہوتا ہے اور جب كوئى بات كسى شخص كى طرف منسوب كى جائے تو اس كى تصديق كرنا ضرورى ہوتا ہے كہ اس نے یہ كہی يا نہیں ۔ يہ غير ملاؤں كے نزديك ايك غير اہم بات ہو گی مگر ہم ملاؤں كو اس كا حكم قرآن مجيد ميں ديا گيا ہے۔ اور قرآن حكيم كا حكم ہم ملاؤں كے نزديك غير اہم نہیں ہوتا ہے۔
بات موضوع سے ہٹ كر قطعا نہیں تھی ، موضوع ہے :" حدود قوانین پر امیر جماعت اسلامی کا مضحکہ خیز موقف"
جو كچھ انہوں نے كہا نہیں وہ موقف كيسے ہوا؟ يا ملا كے معاملے ميں آپ كا ميزان عدل ذرا دوسرا ہے؟
 

طالوت

محفلین
ملا جی فرما رہے تھے کہ اگر یہ جرم یعنی زنا مرد و عورت سے ہو جائے تو انھیں خاموش رہنا چاہیے ، میزبان نے لقمہ دیا کہ "آپ یہ کہہ رہے آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر کسی عورت کا ریپ ہو جاتا ہے تو وہ پھر بتائے نہ جا کہ رپورٹ نہ کرے "؟ ملا جی فرماتے ہیں "میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر گواہ موجود نہیں ہے تو پھر اس کو بھی خاموش رہنا چاہیے اور اگر وہ گواہ پیش کر سکتی ہے تو گواہ پیش کرے"
اور پھر ملا جی آپے سے باہر ہوتے چلے گئے ۔

خاتون آپ الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں ۔ نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات ایسی باتوں سے پاک ہے ۔ یہ موضوع نہیں وگرنہ ملا کسے کہتے ہیں اور اس کی مذمت میں نامی گرامی علماء کیا کچھ کہتے ہیں میں ضرور کچھ کہتا یقینا آپ بھی جانتی ہونگی۔
 

حماد

محفلین
یھاں یہ بھی نوٹ کیا جائے کہ ملاؤں کی خاص عادت ہوتی ہے کہ جب ان سے سوال کیا جائے یا دلیل طلب کی جائے تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں اور کفر کا فتویٰ لگا کر سوال کرنے والے کا منہ بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں . عطاالحق قاسمی نے درست کھا تھا کہ "پہلے بزرگ لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا کرتے تھا ، آجکل خارج کرتے ہیں " . منور حسن صاحب یھاں یہی کرتے نظر آ رہے ہیں اور میزبان کو کلمہ پڑھنے کا مشوره دے رہے ہیں کیونکہ اس کا جرم اتنا ہے کہ اس نے خاموشی سے ہاں میں ہاں ملانے کی بجاے دلیل کے ساتھ واضح جواب طلب کیا .
 

عثمان

محفلین
اان كى بات آدھی رہ گئی بلكہ جاہل بد تہذيب مچھ منڈے مثلہ شدہ مرد نے كاٹ دى ، وہ كيا كہنا چاہ رہے تھے یہ اللہ تعالى بہتر جانتا ہے۔

مچھ منڈے نے ملا صاحب کو بار بار موقع دیا اپنی بات کلیر کرنے کو ، لیکن اس وقت تک تیر کمان سے نکل چکا تھا۔ ;) ملا صاحب موضوع سے ہٹ کر وہی فتوی بازی اور چھلانگیں مارنے پر مجبور ہوگئے جو ملا طبقے کا خاصہ ہے۔ چلئے ملا صاحب کی مدد آپ کردیجئے۔ :)
 
خاتون آپ الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں ۔ نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات ایسی باتوں سے پاک ہے ۔ یہ موضوع نہیں وگرنہ ملا کسے کہتے ہیں اور اس کی مذمت میں نامی گرامی علماء کیا کچھ کہتے ہیں میں ضرور کچھ کہتا یقینا آپ بھی جانتی ہونگی۔

تلقين كا شكريہ طالوت ، ذرا حضرات كو بھی یہی تلقين فرمائيے ۔ ملا بھی موضوع نہیں تھا بلكہ حدود قوانين پر منور حسن كا موقف موضوع تھا ۔
ملا کے نام پر داڑھی جيسى مبارك سنت رسول صلى اللہ عليہ وسلم كو نشانہ بنانا كوئى نئى بات نہیں۔
داڑھی مچھ منڈوں كى مذمت ميں نامی گرامی علماء کیا کچھ کہتے ہیں ؟ یقینا آپ بھی جانتے ہوں گے؟ مثلہ انہى علماء كرام كا استعمال كردہ لفظ ہے ! ان كے نزديك حلق اللحية مثلہ ہے ۔
 

سویدا

محفلین
انصاف کی نگاہ سے دیکھا جائے تو منور حسن نے بھی ٹھیک نہیں کیا کہ فورا ہی فتوی لگادیا
اور منور حسن کی طرح یہاں موجود مبصرین نے بھی فورا ملا کے خلاف فتوی لگادیا
اس لیے ہم سب برابر ہیں کوئی کسی سے کم نہیں
جو غلطی منور حسن نے اس ویڈیو میں کی وہ ہم سب یہاں مل کر کررہے ہیں
 

طالوت

محفلین
ہماری غلطی اور منور حسن کی غلطی میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ ہم کسی کو متاثر نہیں کرتے کسی کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی کسی شئے پر حرف آخر سمجھے جاتے ہیں ۔

خاتون میری تلقین اس ذات بابرکت سے متعلق معاملے پر ہے جن کے لئے امت مسلمہ میں سوائے منافقین کے سب سر جھکائے رہتے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اور اسی ایمانیت میں سر پھٹول بھی کرتے رہتے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے۔ میری رائے میں اگر آپ منور حسن کے مذکورہ جملوں کی مذمت کر دیں تو تمام ایم ایم اے (ملا مخالف الائنس) اپنے لب و لہجے پر غور کرے گا اور یقین جانئے کہ یہ ایم ایم اے والے سنجیدہ فکر و دانش کے حامل طبقے کی ایسی مخالفت کرنے والے نہیں بلکہ یہ جو ہتھے سے اکھڑتے ہیں وہ ہے ڈھٹائی جس کا بدقسمتی سے منور حسن مظاہرہ کر رہے تھے ۔ کہ بہرحال ایم ایم اے کا لہجہ نہ تو کسی کو ایمان کی تجدید کی تلقین کر رہا ہے اور نہ دائرہ اسلام سے اٹھا کر باہر پٹخ رہا ہے۔
 

سویدا

محفلین
جس طرح منور حسن سیخ پا ہوگئے اسی طرح یہاں بھی بہت سے حضرات سیخ پا ہوگئے
جو اوروں کے لیے پسند نہیں کرتے وہ اپنے لیے بھی ناپسندیدہ ہونا چاہیے
 
Top