دنیا کا سب سے پہلا پی سی وائرس بنانے والے ۔۔

وجی

لائبریرین
دنیا کا سب سے پہلا پی سی وائرس بنانے والے


پاکستان کے علوی برادران
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ وجی، کیا چیز شئیر کی ہے، بہت اچھا لگا دیکھ کے، کچھ تو پاکستان نے بنایا ہے
شکریہ فرحان آپ کا بھی
 

مکی

معطل

وجی

لائبریرین
مکی صاحب آپ عنوان ذرا غورسے پڑھیں
مکی صاحب بے شک کمپیوٹر کا پہلا وائرس نہیں ہے برین لیکن پی سی کا تو ہے
پی سی سے مراد Personal Computer ذاتی کمپیوٹر لیا جاتا ہے یا پھرخاص ائپل کے استعمال کرنے والے وینڈوز کے لیئے بھی استعمال کرتے ہیں
 

میم نون

محفلین
علوی برادران کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے ریسرچ کی تھی، لیکن یہ والی ویڈیوز (حاصکر پہلی) کمال ہیں :)

شکریہ شریک محفل کرنے کا
 

عثمان

محفلین
یہاں کچھ مغالطہ ہے، دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس کریپر تھا ناکہ سی برین، سی برین ایم ایس ڈوز کے لیے بنایا جانے والا پہلا وائرس تھا.. گویا ہم نے ہی سب سے پہلے مائکروسوفٹ کی خامیوں کو اجاگر کیا تھا (جنہیں وہ آج تک دور نہیں کر سکے) اور ہم ہی خیر سے اس کا خاتمہ کریں گے ان شاء اللہ..

کس کا خاتمہ ؟
وائرس کا؟ ونڈوز کا ؟
یا پھر دونوں کا! :grin:
 

مکی

معطل
مکی صاحب آپ عنوان ذرا غورسے پڑھیں
مکی صاحب بے شک کمپیوٹر کا پہلا وائرس نہیں ہے برین لیکن پی سی کا تو ہے
پی سی سے مراد Personal Computer ذاتی کمپیوٹر لیا جاتا ہے یا پھرخاص ائپل کے استعمال کرنے والے وینڈوز کے لیئے بھی استعمال کرتے ہیں

تحقیق یہ بتاتی ہے کہ یہ پی سی کا ہی پہلا وائرس ہے، اس سلسلے میں وکیپیڈیا کا بیان کچھ گول مول سا معلوم ہوتا ہے، آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں :)
 

دوست

محفلین
تجربہ یہ بتاتا ہے کہ اگر لینکس عوامی آپریٹنگ سسٹم ہوتا تو اس کے وائرس بھی آج اتنے ہی ہوتے جتنے ونڈوز کے ہیں۔ لینکس کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کو لاحق سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
جی بلکل ایسا ہی ہے، ابھی تک ہیکرز نے لینکس کی طرف زیادہ توجہ نہیں دی کیونکہ یہ کم استعمال کی جاتی ہے، لیکن اسکے استعمال بڑھنے کے ساتھ اسکی بیماریاں بھی بڑھیں گی
 

مکی

معطل
فی الحال اس پر توجہ دینی چاہیے جس کی بیماریاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں، لینکس کی بیماریاں بڑھیں گی یہ بات قبل از وقت ہے..
 

میم نون

محفلین
وہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن یہ بھی درست ہے کہ کچھ عرصے سے لینکس سسٹمز کے لئیے بھی اینٹی وائرس منظر عام پر آنے لگے ہیں، اور جہاں وائرس ہوتا ہے وہاں اینٹی وائرس کی بھی ضرورت ہوتی ہے، لیکن جہاں اینٹی وائرس ہوتا ہے وہاں وائرس خودبخود آ جاتا ہے۔

اور پو سکتا ہے کہ علوی برادران کی طرح کبھی کوئی ایسی چیز بنائے جس سے انکا مقصد ڈسٹرکٹیو نہ ہو، لیکن وہ آگے جا کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کو یکساں نقصان پہنچا سکیں، خیر یہ تو ایک مفروضہ ہے فی الحال، لیکن ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
 

مکی

معطل
لینکس کے اینٹی وائرس محض خانہ پُری ہیں، انہیں بنانے کا زیادہ تر مقصد لینکس مشین پر ونڈوز کے وائرس پکڑنا ہے ;)
 

وجی

لائبریرین
آپ کی اس بات سے میں اتفاق کرتا ہوں
لیکن وینڈوز کے وائرس پکڑنے کی ضرورت ان لوگوں کو پڑ رہی ہے جو یا تو کچھ کام لنکس اور کچھ وینڈوز استعمال کرتے ہیں
اس طرح اگر نیٹ ورک یا پھر کسی ڈسک کے ذریعے وائرس وینڈوز میں آجاتا ہے
 

غیاث

محفلین
دنیا کاپاکستان کو صرف وائرس کا مؤجد کہنا غلط ۔کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ پہلا اینٹی وائرس بھی پاکستان نے بنایاتھا۔
اگرچہ وائرس بنانے کا مقصد اچھا تھا مگر جب وائرس کانام لیا جاتا ہےتو برا تاثر ابھرتا ہے۔ کاش کہیں سے اینٹٰی وائرس بنانیوالے پاکستانی کی معلومات بھی مل جائیں۔
 

میم نون

محفلین
وکی پیڈیا کے مطابق پہلا ڈاکومنٹڈ اینٹی وائرس Bernd Fix نے 1987 میں بنایا تھا۔

وکی پیڈیا
In 1987 he devised a method to neutralize the Vienna Virus; this event marks the first documented antivirus software ever written.
 
Top