کون کس کو مس کر رہا ھے 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لیکن کیوں نہیں آئی، یہ بھی تو بتانا تھا۔

فہیم اور زین، یہ دونوں بھی گُم ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کو بتاؤ ناں کہ اس دھاگے پر بھی آنا ہے۔

ویسے مجھ سے کیا پوچھا جا رہا تھا؟
 

فہیم

لائبریرین
میں تو ادھر ہی ہوں۔

اور سارا صاحبہ (امریکہ والی جو ہیں) کو مس کررہا ہوں۔
 

عثمان

محفلین
بھئی میں تو پاکستان کو مس کر رہا ہوں۔ اتنے برس بیت گئے۔۔اتنے بیت گئے کہ اب تو یاد بھی نہیں۔:confused:
بس اتنا یاد ہے کہ انڈے بائیس روپے درجن، ڈبل روٹی چودہ روپے کی اور تندوری روٹی تین روپے کی مل جاتی تھی۔ ایک جاننے والے کا کہنا ہے کہ اب ان قیمتوں کے آخر میں صفر کا اضافہ کر لیں۔ :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
خیر اب اتنی بھی قیمتیں نہیں بڑھیں، روٹی پانچ روپے کی مل جاتی ہے۔

خادم اعلٰی سے ایک رکھشہ ڈرائیور نے ایسے درخواست کی تھی :

روٹی دو روپے تے گیس سو روپے

ہاں بجلی، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کون پاکستانی ہے جو پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کو یاد نہیں کرتا۔ لیکن موجودہ حکمرانوں نے اپنے پیارے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ پاکستان کے اندر رہنے والے بھی تڑپ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
زونی آنٹی کو مس کر رہا ہوں۔ نجانے اس دفعہ کیوں اتنا لمبا غوطہ مار گئی ہیں۔
 
میں تو اس وقت پرچے کی تیرای کر رہا ہوں اور سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا پڑھوں کیا نہ پڑھوں حالانکہ اوپن بک ایکزام ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اپنا وطن اور پھر وہ گلیاں جہاں بچپن گزرا ہو، اسے کون بھول سکتا ہے بھلا۔
 

عثمان

محفلین
میں تو اس وقت پرچے کی تیرای کر رہا ہوں اور سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا پڑھوں کیا نہ پڑھوں حالانکہ اوپن بک ایکزام ہے۔

اوپن بک امتحان سب سے مشکل ہے۔ بندہ مذتذب ہی رہتا ہے کہ کیا پڑھے اور کیا چھوڑے۔ ادھر پرچہ کرتے وقت سمجھ نہیں آتی کی ورق گردانی کی جائے یا جو پتا ہے وہی لکھا جائے۔:confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top