ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

پڈ گن کے بجائے ایمپیتھی بہتر انتخاب ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں گی ٹالک کی ویڈیو چیٹ کا بھی سپورٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو چیٹ کے لئے سکائپ بھی بہترین ہے۔
 
ابو یاسر

محفلین
سعود بھائی میری مدد کریں مجھ سے سی ڈی بھی رائٹ ہو گئی مگر ابھی تک میرا اردو کا مسئلہ حل نہیں ہوا
میں انگلش ابنٹو سے آپ کو یہ تحریر لکھ رہا ہوں
اردو والا پھر نہیں چلا
کوئی بہترین لنک دیں جس میں لیمپ بھی آسانی سے چلے
 
جیہ

لائبریرین
پڈ گن کے بجائے ایمپیتھی بہتر انتخاب ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں گی ٹالک کی ویڈیو چیٹ کا بھی سپورٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو چیٹ کے لئے سکائپ بھی بہترین ہے۔
شکریہ سعود بھائی۔ مگر پشتو فونیٹک کی بورڈ کیسے ڈیفائن کروں ئی بھی تو بتائیں
 
محمد سعد

محفلین
شکریہ سعود بھائی۔ مگر پشتو فونیٹک کی بورڈ کیسے ڈیفائن کروں ئی بھی تو بتائیں
دو عدد نقشے تو پہلے سے شامل ہوں گے۔
System -> Preferences -> Keyboard -> Layouts
By Language -> Pushto; Pashto
Variants: Afghanistan Pashto, Afghanistan OLPC Pashto

کیا آپ خود کی بورڈ لے آؤٹ تیار کرنا چاہتی ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
سعود بھائی میری مدد کریں مجھ سے سی ڈی بھی رائٹ ہو گئی مگر ابھی تک میرا اردو کا مسئلہ حل نہیں ہوا
میں انگلش ابنٹو سے آپ کو یہ تحریر لکھ رہا ہوں
اردو والا پھر نہیں چلا
کوئی بہترین لنک دیں جس میں لیمپ بھی آسانی سے چلے

اگر انگریزی والا ابنتو درست طریقے سے چل رہا ہے تو اسی میں لیمپ نصب کر لیں جس کا آسان طریقہ میں نے اوپر بتایا ہے۔ اردو سپورٹ بھی آپ اس میں بڑی آسانی سے شامل کر سکتے ہیں۔ فیڈورا میں ویب سرور کی سیٹنگز کے لیے system-config-httpd کے نام سے تصویری (گرافیکل) پروگرام ہوتا ہے، ابنتو کا معلوم نہیں کہ اس میں کون سا اوزار ہوتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
البتہ یہ بات مجھے حیران کئے ہوئے ہے کہ روز روز کے اپڈیٹس کا کیا فائدہ ہے؟ مجھے تو اپڈیٹس کے بعد کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا کہ کونسی تبدیلی آئی ہے۔
اپڈیٹس دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک چھوٹے درجے کے جو کسی خرابی کو دور کرتے ہیں اور دوسرے بڑے درجے کے جو پروگرام میں نئی سہولیات کا اضافہ کرتے ہیں۔ ابنٹو کی پالیسی یہ ہے (غالباً سنبھالنے میں آسانی کے لیے) کہ ایک بار اس کا کوئی نسخہ (ورژن) جاری ہو جائے تو اس میں صرف چھوٹے درجے کے اپڈیٹس ہی آتے ہیں۔ اگر کسی پیکج کا بڑے درجے کا اپڈیٹ آیا بھی ہو تو اسے موجودہ نسخے کے لیے دستیاب نہیں کیا جاتا بلکہ ابنتو کے اگلے نسخے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اسی لیے آپ کو زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا جب تک کہ آپ کا اپنا واسطہ کسی ایسے مسئلے کے ساتھ نہ پڑا ہو جسے اپڈیٹ درست کرتا ہے۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
یاہو، سکائپ اور مائیکروسافٹ (ایم ایس این) والے اپنے فوری پیغام رسانی (انسٹنٹ مسیجنگ) کے پروٹوکول کو دوسروں سے چھپا کر رکھتے ہیں چنانچہ ان پروٹوکولز کو مکمل طور پر چلا پانا ان کے علاوہ کسی اور کے لیے ممکن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یاہو اور ایم ایس این کے لیے با آواز بات چیت کی سہولت مکمل طور پر بغیر مسائل کے صرف ان کے اپنے پروگراموں میں ہی دستیاب ہے۔
ان کے برعکس گوگل ایک آزاد پروٹوکول XMPP کا استعمال کرتا ہے جس کی تفصیلات سب کے لیے دستیاب ہیں۔ چنانچہ اسے مکمل طور پر سپورٹ کرنے والے اطلاقیے آپ کو کوڑیوں کے مول ملیں گے۔ اس میں با آواز و با تصویر بات چیت کی سہولت بھی موجود ہے جس کو Empathy اور Pidgin بہت عمدہ طریقے سے استعمال کر لیتے ہیں۔
XMPP کے استعمال کا ایک اور اہم فائدہ بھی ہے کہ آپ خواہ جس ادارے کی خدمات حاصل کریں، XMPP استعمال کرنے والے دیگر صارفین کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے/سکتی ہیں۔ مثلاً گوگل ٹاک میں میرے دوستوں کی فہرست میں کئی موبائل والے روابط بھی ہیں جو کسی اور ادارے کی XMPP پر مبنی خدمات کا استعمال کرتے ہیں۔ یعنی صارفین کسی ایک ادارے پر پوری طرح منحصر نہیں ہوتے بلکہ جس کو چاہیں چن سکتے ہیں۔ اسے کہتے ہیں آزادی! :)
 
محمد سعد

محفلین
اگر آپ سے Ekiga چل جائے تو اس میں استعمال ہونے والا VoIP پروٹوکول بھی انہی خصوصیات کا حامل ہے جیسے میں نے XMPP کے متعلق بتایا۔ یہ خاص طور پر با آواز بات چیت کے لیے ہے، یعنی سکائپ کا متبادل۔ میں بڑے عرصے سے اسے چلانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ایک سال پہلے کام کر رہا تھا اور پھر اچانک بند ہو گیا۔ یہ سوچ کر کہ شاید پی ٹی سی ایل والوں نے کچھ تبدیلیاں کی ہوں، ان سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ اگر سافٹ وئیر کا مسئلہ نہیں ہے تو اسے کام کرنا چاہیے۔ اگر دیگر دوست (خصوصاً مختلف انٹرنیٹ کنکشن والے) اس کی آزمائش کر سکیں تو مسئلے کی جڑ کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔
 
محمد سعد بھائی میں VoIP کی خدمات Ekiga کے بجائے Twinkle سے لیتا ہوں۔ اچھا پروگرام ہے۔ در اصل میں Gizmo5 استعمال کرتا تھا لیکن اس کی اپڈیٹ 2007 سے اب تک نہیں ہوئی اور اس میں آواز کے حوالے سے بڑے مسائل تھے لہٰذا اس کو نکال کر باہر کیا اور ٹوئنکل کو گزمو کے لئے کنفیگر کر لیا۔ اب باسانی میری گوگل وائس کی کالز ٹوئنکل پر موصول ہوتی ہیں۔
 
گزمو 5 کا کھاتہ تو میں نے بھی کسی زمانے میں بنایا تھا اور کم از کم اپنے پروگرام میں اچھی طرح چلتا تھا۔ ٹوئنکل میں سرور وغیرہ کون سے درج کرنے ہیں؟
 
ابوشامل

محفلین
شکریہ فہد بھائی۔ اب میں ابنٹو کی عادی ہوتی جا رہی ہوں اور ہ ابنٹو استعمال کرتے ہوئے مزا آ رہا ہے۔ اوبنٹو 9۔04 نے پریشان کیا تھا مگر ورژن 10 کافی یوزر فرینڈلی واقع ہوا ہے۔ مسائل سامنے آتے ہیں مگر تھوڑی سی محنت کے بعد حل ہو جاتے ہیں۔ ایک مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا ، وہ ہے وی پی ٹی سی ایل وائریس کے انسٹالیشن کا۔ دوسرا مسئلہ جسے اب تک میں نے حل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے وہ ہے پشتو فونیٹک کی بورڈ دیفائن کرنے کا۔ اوبنٹو کی سب سے بڑی خوبی جو مجھے نظر آئی وہ ہے وائرس سے چھٹکارا۔ جب بھی فلیش ڈرائو لگاتی ہوں وائرس نظر آ جاتا ہے۔ اسے با آسانی ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔ دوسری خوبی یہ ہے کہ بلوٹوتھ ڈوائسز آسانی سے ڈیڈکٹ ہو جاتے ہیں بہ نسبت وینڈوز کے۔ البتہ یہ بات مجھے حیران کئے ہوئے ہے کہ روز روز کے اپڈیٹس کا کیا فائدہ ہے؟ مجھے تو اپڈیٹس کے بعد کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا کہ کونسی تبدیلی آئی ہے۔ ایک کمی جو مجھے محسوس ہوتی ہے وہ ہے وینڈوز بیسڈ پروگرامز کا۔ اے ایم ایس مسنجر اور جی میل نوٹیفائر تو مل گئے ہیں البتہ یاہو مسینجر کی کمی محسوس کر رہی ہوں۔
ادی جیہ! سب سے پہلے تو دیر سے جواب دینے کی معذرت کہ اس سوال پرنظر ہی اب پڑی ہے۔ خوشی ہوئی کہ آپ لینکس پر خوب تجربات کر رہی ہیں :) اب آپ کا پہلا مسئلہ:
وی پی ٹی سی ایل وائرلیس کے مسئلے کا حل میرے علم میں نہیں ہے اور نہ ہی اب میرے پاس وی کا کنکشن ہے ورنہ ضرور چیک کر کے بتا دیتا۔ ایک اندازہ لگا لیتا ہوں کیونکہ اسی "جگاڑ" نے میرے موجودہ وائرلیس براڈ بینڈ کنکشن پر کام کیا تھا۔ آپ سب سے پہلے GNOME-PPP نامی ایک پیکیج انسٹال کر لیں یہ آپ کو اوبنٹو سافٹ ویئر سینٹر میں مل جائے گا۔ یا پھر ٹرمینل میں کمانڈ ڈالیں، یہ خودبخود انسٹال ہو جائے گا:
sudo apt-get install gnome-ppp
گنوم-پی پی پی کی انسٹالیشن بعد اسے root privileges کے ساتھ کھولیں یعنی ٹرمینل میں یہ کمانڈ لکھ کر اس ڈائلر کو کھولیں:
gksudo gnome-ppp
سافٹ ویئر کھل جائے گا settings میں جائیں اور موڈیم کو تلاشنے کے لیے detect کا بٹن دبائیں۔ اگر No modem found کا ایرر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موڈیم اوبنٹو نے ڈیٹیکٹ کر لیا ہے اور وہ اس کی لوکیشن بھی بتا دے گا۔ اب آپ یوزر نیم، پاس ورڈ اور فون نمبر وغیرہ درج کریں اور connect پر کلک کر دیں۔
میرا اندازہ ہے کہ کنیکٹ ہو جانا چاہیے۔
دوسرا مسئلہ پشتو فونیٹک کی بورڈ کی انسٹالیشن کا ہے۔ کیا افغانستان والا پشتو کی بورڈ آپ استعمال نہیں کرتیں؟ وہ تو اوبنٹو میں موجود ہے۔ اگر نہیں کرتیں تو آپ واقعی ہمیں اسے ڈیفائن کرنا ہوگا۔ اس کا طریقہ بڑا اوکھا ہے، یعنی ہر لفظ کی یونیکوڈ ویلیو کو اس کی بورڈ کی فائل میں ڈالنا۔ مجھ سے تو آج تک یہ کام نہیں ہوا ، وہ تو شکر ہے کہ اوبنٹو والوں نے NLA کا کی بورڈ کر دیا اور میرا مسئلہ حل کر دیا۔ اس معاملے میں شاید شاکر عزیز آپ کی رہنمائی کر سکیں۔
آپ نے ونڈوز کے پروگرامز کا ذکر کیا ہے، میرے خیال میں ایک عام گھریلو صارف کے لیے لینکس میں تمام ونڈوز پروگرام کے بہت اچھے متبادل موجود ہیں۔ اگر پھر بھی کسی ونڈوز پروگرام کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے تو ان ونڈوز پروگرامز کی بڑی تعداد WINE کے ذریعے چل جاتی ہے جو ایک emulator ہے جو ونڈوز پروگرامز کو لینکس پر چلاتا ہے۔ گزشتہ دنوں مجھے notepad++ کی ضرورت پڑی، معلوم ہوا کہ بذریعہ وائن یہ بخوبی چلتا ہے تو انسٹال کیا اور واقعی بالکل ونڈوز کی طرح چل رہا ہے۔ آپ بھی وائن کو آزمائیے ہو سکتا ہے کام نکل جائے لیکن یہ یاد رکھیں کہ وائن کے ذریعے بھی کئی سافٹ ویئر لینکس پر نہیں چل پاتے۔
 
جیہ

لائبریرین
دو عدد نقشے تو پہلے سے شامل ہوں گے۔
System -> Preferences -> Keyboard -> Layouts
By Language -> Pushto; Pashto
Variants: Afghanistan Pashto, Afghanistan OLPC Pashto

کیا آپ خود کی بورڈ لے آؤٹ تیار کرنا چاہتی ہیں؟

جی سعود بھائی میں خود اپنا کی بورڈ تیار کرنا چاہتی ہوں جو کہ صوتی ہو۔
 
جیہ

لائبریرین
ادی جیہ! سب سے پہلے تو دیر سے جواب دینے کی معذرت کہ اس سوال پرنظر ہی اب پڑی ہے۔ خوشی ہوئی کہ آپ لینکس پر خوب تجربات کر رہی ہیں :) اب آپ کا پہلا مسئلہ:
وی پی ٹی سی ایل وائرلیس کے مسئلے کا حل میرے علم میں نہیں ہے اور نہ ہی اب میرے پاس وی کا کنکشن ہے ورنہ ضرور چیک کر کے بتا دیتا۔ ایک اندازہ لگا لیتا ہوں کیونکہ اسی "جگاڑ" نے میرے موجودہ وائرلیس براڈ بینڈ کنکشن پر کام کیا تھا۔ آپ سب سے پہلے GNOME-PPP نامی ایک پیکیج انسٹال کر لیں یہ آپ کو اوبنٹو سافٹ ویئر سینٹر میں مل جائے گا۔ یا پھر ٹرمینل میں کمانڈ ڈالیں، یہ خودبخود انسٹال ہو جائے گا:
sudo apt-get install gnome-ppp
گنوم-پی پی پی کی انسٹالیشن بعد اسے root privileges کے ساتھ کھولیں یعنی ٹرمینل میں یہ کمانڈ لکھ کر اس ڈائلر کو کھولیں:
gksudo gnome-ppp
سافٹ ویئر کھل جائے گا settings میں جائیں اور موڈیم کو تلاشنے کے لیے detect کا بٹن دبائیں۔ اگر No modem found کا ایرر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موڈیم اوبنٹو نے ڈیٹیکٹ کر لیا ہے اور وہ اس کی لوکیشن بھی بتا دے گا۔ اب آپ یوزر نیم، پاس ورڈ اور فون نمبر وغیرہ درج کریں اور connect پر کلک کر دیں۔
میرا اندازہ ہے کہ کنیکٹ ہو جانا چاہیے۔
دوسرا مسئلہ پشتو فونیٹک کی بورڈ کی انسٹالیشن کا ہے۔ کیا افغانستان والا پشتو کی بورڈ آپ استعمال نہیں کرتیں؟ وہ تو اوبنٹو میں موجود ہے۔ اگر نہیں کرتیں تو آپ واقعی ہمیں اسے ڈیفائن کرنا ہوگا۔ اس کا طریقہ بڑا اوکھا ہے، یعنی ہر لفظ کی یونیکوڈ ویلیو کو اس کی بورڈ کی فائل میں ڈالنا۔ مجھ سے تو آج تک یہ کام نہیں ہوا ، وہ تو شکر ہے کہ اوبنٹو والوں نے NLA کا کی بورڈ کر دیا اور میرا مسئلہ حل کر دیا۔ اس معاملے میں شاید شاکر عزیز آپ کی رہنمائی کر سکیں۔
آپ نے ونڈوز کے پروگرامز کا ذکر کیا ہے، میرے خیال میں ایک عام گھریلو صارف کے لیے لینکس میں تمام ونڈوز پروگرام کے بہت اچھے متبادل موجود ہیں۔ اگر پھر بھی کسی ونڈوز پروگرام کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے تو ان ونڈوز پروگرامز کی بڑی تعداد WINE کے ذریعے چل جاتی ہے جو ایک emulator ہے جو ونڈوز پروگرامز کو لینکس پر چلاتا ہے۔ گزشتہ دنوں مجھے notepad++ کی ضرورت پڑی، معلوم ہوا کہ بذریعہ وائن یہ بخوبی چلتا ہے تو انسٹال کیا اور واقعی بالکل ونڈوز کی طرح چل رہا ہے۔ آپ بھی وائن کو آزمائیے ہو سکتا ہے کام نکل جائے لیکن یہ یاد رکھیں کہ وائن کے ذریعے بھی کئی سافٹ ویئر لینکس پر نہیں چل پاتے۔

شکریہ فہد بھائی رہنمائی کے لئے۔ میں نے وائن انسٹال تو کر دیا ہے مگر اس میں صرف نوٹپیڈ کے علاوہ دوسرے پروگرام کیسے چلاؤں۔ خاص کر ویژول فاکس پرو ۔ ویژول فاکس پرو میں اپنی لائبریری لسٹ کے لئے پروگرام (جو کسی مہربان نے بناکر دیا تھا) چلانا چاہتی ہوں۔
 
دوست

محفلین
ویژؤل فاکس پرو، ہائے کس زمانے کی یاد کرا دی آپ نے۔ یہ اب تک چلتی ہے؟ لینکس پر اس کے چلنے کی امید کم ہی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
ارے جناب فاکس پرو تو بہت اچھا پروگرام ہے۔

تو وائن کے ذریعے کون کون سے پروگرام آسانی سے رن ہو سکتے ہیں؟
 
جویریہ بٹیا آپ کا ویزول فاکس پرو پروگرام کرتا کیا کیا ہے یہ بتا دیں تو شاید کوئی بہتر بدل فراہم کیا جا سکے۔ :) اور یہ کہ کیا آپ اس کی ڈاٹا فائلیں سی ایس وی میں ایکسپورٹ کر سکتی ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
وائن کے ذریعے کون کون سے پروگرام آسانی سے رن ہو سکتے ہیں؟
یہاں پر فہرست موجود ہے۔
http://appdb.winehq.org
(صرف دس نام دیکھ کر پریشان نہ ہو جانا۔ یہ وہ دس پروگرام ہیں جو بہترین طریقے سے چلتے ہیں اور خاصے مقبول بھی ہیں۔ مزید کے لیے بائیں جانب "Browse Apps" والا ربط دیکھیں)
 
وجی

لائبریرین
Top