بلاگر کے لیے اردو کسٹمائزڈ Prometheus ٹیمپلیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
prometheus01_cX1.gif

السلام علیکم،
کافی دنوں سے بلاگر کے لیے کوئی نئی اردو تھیم منظر عام پر نہیں آئی تھی۔ میں نے بلاگر کی پرومیتھیوس تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کرنے کی کوشش کی ہے۔

بلاگر کے لیے پرومیتھیوس تھیم کا اردو ورژن ڈاؤنلوڈ کریں

اس تھیم میں اردو ایڈیٹر بھی شامل کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے تبصرہ جات لکھ کر کاپی پیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ پرومیتھیوس پریمیم سٹائل تھیم ہے اور اس کے استعمال کے ذریعے ایک اچھا بلاگ تشکیل دینا ممکن ہے۔
 
ابھی دو روز قبل میں بلاگر کے تبصرہ کرنے کا خانہ ہیک کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا کسی حد تک کامیابی بھی ہوئی تھی پھر نیند آ‌گئی اور سو گیا۔ میں کوشش میں لگا ہوا تھا کہ ایک متبادل فارم بناد وں تبصرہ کے لئے جو کہ الگ آئی فریم میں ہونے کے بجائے نارمل مارک اپ میں ہو۔ اور اس طرح اس میں آسانی سے اردو پیڈ شامل کیا جا سکے گا۔ اور تبصرہ کے سیٹنگ میں اس کو علیحدہ ونڈو میں سیٹ کردیا جائے تاکہ گوگل کا تبصرے والا خانہ ظاہر ہی نہ ہو۔
 
ابن سعید، اگر ایسا ہو جائے تو بہت آسانی ہو جائے گی۔ میرے ذہن میں بھی یہی آئیڈیا تھا اور میرا خیال تھا کہ فائربگ کے ذریعے تمام فارم کوڈ کاپی کرکے آئی فریم سے باہر لے آؤں۔ لیکن اس کے رستے میں کچھ پیچیدگیاں حائل ہوگئی تھیں۔ تبصروں والے فارم میں CSRF پروٹیکشن کا استعمال بھی ہوا ہوا ہے، اور اس کے لیے شاید کچھ ڈائنامک کوڈ جنریٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
 
عین لام میم

محفلین
ماشااللہ بہت اچھی تھیم ہے نبیل بھائی۔۔۔ :)
میں نے اپنا لی ہے۔۔۔ اس میں جو اوپر صفحہ اول، تعارف، رابطہ وغیرہ کے ٹیبز ہیں ان پہ کلک کرنے سے وہی صفحہ کھل جاتا ہے۔۔ الگ سے صفحہ کیسے شامل کریں؟
 
جی نبیل بھائی کراس سائٹ ریکوئسٹ فورجری پروٹیکشن کا معاملہ میرے علم میں تھا اور میں نے اپنے علیحدہ فارم میں ان کو ہڈین فیلڈ میں جگہ دی تھی۔ ویسے بھی یہ وایولشن نہیں ہوگا کیوں کہ ہم کرس سائٹ کے بجائے انھیں کے ڈومین میں رہ کر بلکہ اسی پیج میں اپنے لئے جگہ بنا رہے ہیں۔ اگر وہ ٹیمپلیٹ ویریبلس مل گئے جن سے وہ سی ایس آر ایف کوڈ حاصل کئے جا سکتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ان شاء اللہ۔
 
عین لام میم

محفلین
ماشااللہ بہت اچھی تھیم ہے نبیل بھائی۔۔۔ :)
میں نے اپنا لی ہے۔۔۔ اس میں جو اوپر صفحہ اول، تعارف، رابطہ وغیرہ کے ٹیبز ہیں ان پہ کلک کرنے سے وہی صفحہ کھل جاتا ہے۔۔ الگ سے صفحہ کیسے شامل کریں؟
مدد درکار ہے۔۔
 
Top