کچھ باتيں شعر و شاعري کي

بنت آدم

محفلین

اسلام و عليکم

وہ شعر جو اکثر آپ کے لبوں پر رہتا ہے؟

e5h9fn.jpg

وہ شعر نظم يا غزل جو آپکے پسنديدہ شاعر سے تعارف کي بنياد بنا؟

e5h9fn.jpg

کسي نے آپ کو ديکھ کر بے ساختہ کوئي شعر پڑھا ہو؟

e5h9fn.jpg

وہ غزل جو آپ نے ٹي وي يا ريڈيو پر سني تو گائيکي کي بنا پر آپ کو اچھي لگي؟

e5h9fn.jpg

کلاسيکي شاعري ميں سے آپ کا انتخاب؟

e5h9fn.jpg

کہاں تو طے تھا چراغاں ہر ایک گھر کے لیے
کہاں چراغ میّسر نہیں شہر کے لیے
یہاں درختوں کے سائے میں دھوپ لگتی ہے
چلو یہاں سے چلیں، اور عمر بھر کے لیے

میری پسند پیش ہے جی​
 
محمد وارث

لائبریرین
وہ شعر جو اکثر آپ کے لبوں پر رہتا ہے؟
بہ دیدۂ نم
من مستِ خرابات نمازے کہ گذارم
بانگے نہ قیامے نہ رکوعے نہ سجودے
(بوعلی قلندر)

وہ شعر نظم يا غزل جو آپکے پسنديدہ شاعر سے تعارف کي بنياد بنا؟
ابنِ مریم ہوا کرے کوئی (غالب)

کسي نے آپ کو ديکھ کر بے ساختہ کوئي شعر پڑھا ہو؟
آج تک تو ایسا اتفاق پیش نہیں آیا :)

وہ غزل جو آپ نے ٹي وي يا ريڈيو پر سني تو گائيکي کي بنا پر آپ کو اچھي لگي؟
دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی (غلام علی، ناصر کاظمی)

کلاسيکي شاعري ميں سے آپ کا انتخاب؟
رہی نہ طاقتِ گفتار اور اگر ہو بھی
تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
(غالب)
 
جیا راؤ

محفلین
اسلام و عليکم

وعلیکم السلام:)

وہ شعر جو اکثر آپ کے لبوں پر رہتا ہے؟

محبت کے لئے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والا
یہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میں

وہ شعر نظم يا غزل جو آپکے پسنديدہ شاعر سے تعارف کي بنياد بنا؟

محبت کی طبیعیت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ امجد اسلام امجد

کسي نے آپ کو ديکھ کر بے ساختہ کوئي شعر پڑھا ہو؟

دیکھ کر تو نہیں۔۔ مگر عادات پر 2،3 بارمختلف لوگوں سے یہ شعر سنا ہے۔۔۔۔

ہم چھین لیں گے تم سے یہ شانِ بے نیازی
تم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے !

:grin:

وہ غزل جو آپ نے ٹي وي يا ريڈيو پر سني تو گائيکي کي بنا پر آپ کو اچھي لگي؟

کچھ اس طرح سے آج وہ پہلو نشیں رہے
جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے

کلاسيکي شاعري ميں سے آپ کا انتخاب؟

یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
کبھی ظاہر کبھی کھلا دیکھا
 
شمشاد

لائبریرین
وہ شعر جو اکثر آپ کے لبوں پر رہتا ہے؟

زیادہ تر پنجابی کے لوگ گیتوں میں سے کسی ایک گیت کے بول رہتے ہیں

مثلاً :

آئے ہائے کلیجہ ڈول گیا
ساڈے ستیاں پیاں نوں ٹھول گیا

وہ شعر نظم يا غزل جو آپکے پسنديدہ شاعر سے تعارف کي بنياد بنا؟

جواب دینے سے قاصر ہوں۔

کسي نے آپ کو ديکھ کر بے ساختہ کوئي شعر پڑھا ہو؟

کبھی ایسا اتفاق نہیں ہوا۔

وہ غزل جو آپ نے ٹي وي يا ريڈيو پر سني تو گائيکي کي بنا پر آپ کو اچھي لگي؟

وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا
(اطہر نفیس)

کلاسيکي شاعري ميں سے آپ کا انتخاب؟

کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن اچھی شاعری ہو اور گانے والے تسلی سے گائی ہو تو اچھی لگتی ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
وہ شعر جو اکثر آپ کے لبوں پر رہتا ہے؟

لب پہ آتی ہے دعا، بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

وہ شعر نظم يا غزل جو آپکے پسنديدہ شاعر سے تعارف کي بنياد بنا؟

حادثہ سے بڑا سانحہ یہ ہوا
لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر

(عنایت علی خان)

کسي نے آپ کو ديکھ کر بے ساختہ کوئي شعر پڑھا ہو؟

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ “شاعر“ ہوتا :mad:

وہ غزل جو آپ نے ٹي وي يا ريڈيو پر سني تو گائيکي کي بنا پر آپ کو اچھي لگي؟

اللہ ہی اللہ کیا کرو، دکھ نہ کسی کو دیا کرو
جو دنیا کا مالک ہے، نام اسی کا لیا کرو

کلاسيکي شاعري ميں سے آپ کا انتخاب

ابن مریم ہوا کرے کوئی
مرے دکھ کی دوا کرے کوئی
 
ادیب

محفلین
وہ غزل ہو ہر وقت گنگنانے کو دل کرتا ہے
اے جزبہِ دل گر میں چاہو ہر چیز مقابل آ جاے
منزل کے لیے دو گام چلو اور سامنے منزل آ جاے
 
شمشاد

لائبریرین
ادیب بھائی یہ بہزاد لکھنوی کی لکھی ہوئی غزل ہے جسے نیرہ نور نے گایا ہے۔ اصل شعر ایسے ہے :

اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
 
ادیب

محفلین
شکریہ شمشام بھائی ۔۔۔۔۔۔اصل میں میں اکثر ہی ً ں ً ڈالنا بھول جاتا ہو بلکہ ایسا کہیے کہ میں اس معاملے میں کلر بلاٰینڈ ہو۔
 
مژگان نم

محفلین
وعلیکم السلام
وہ شعر نظم يا غزل جو آپکے پسنديدہ شاعر سے تعارف کي بنياد بنا
اپنے گهر کی کهڑکی سے میں آسماں کو دیکهوں گا
جس پر تیرا نام لکها ہے اس تارے کو ڈهونڈو گا
امجد اسلام امجد کی خوبصورت غزل
کسي نے آپ کو ديکھ کر بے ساختہ کوئي شعر پڑھا ہو
بے ساختہ تو نہیں لیکن ایک بار فئیر ویل پہ جونئیر نے پوئم ڈیڈیکیٹ کیا تها
دراز پلکیں
وصال آنکهیں
مصوری کا کمال آنکهیں
وہ غزل جو آپ نے ٹي وي يا ريڈيو پر سني تو گائيکي کي بنا پر آپ کو اچھي لگي
یہ نہ تهی ہماری قسمت (مرزا غالب(
 
اسلام و عليکم

وہ شعر جو اکثر آپ کے لبوں پر رہتا ہے؟
وعلیکم السلام
کئی اشعار مجھے پسند ہیں۔ان میں سے ایک آپ کی نظر۔
کچھ تو مجھ پر کرم کریں غم روزگار کی تلخیاں
میں خراب کوچہ دشت ہوں مجھے اپنے گھر کی تلاش ہے
غم تیرگی میں اجاڑ گئی وہ تصورات کی محفلیں
کبھی شام مجھے کوعزیز تھی مگر اب سحر کی تلاش ہے
 
Top