مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم

مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
آمنہ کے دلبروں دلدار پرلاکھوں سلام
انبیاء کے سروروں سردار پر لاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
دونوں عالم کے خزانے کردیے حق نے عطا
دونوں جہاں کےمالک و مختار پر لاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
قبر میں لہرایں گے جس وقت جلؤے نور کے
ہم پڑھیں گے روح پُراَنور پر لا کھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
مسجد نبوی کے مِحراب و منبر پر دورود
سبز گنبد اور ہر مِینار پرلاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
رحمتیں لاکھوں ابوبکر،عمر،عثمان پر
میرے مولا حیدرکرارپرلاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
میرے پیارے پُیرومُرشد سیدی غوث الوریٰ
اولیاء اللہ کے سردار پر لاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
جو گیا اجمیر میں دل کی مُرادیں پا گیا
میرے خواجہ کے سخی درباد پر لاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
سیدی احمد رضا نے خوب لکھا ہےکلام
ان کے سارے نعتیہ اشعار پر لاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم

نوٹ: اگر مجھ سے اس کلام میں ٹائپنگ کے دوران کوئی غلطی ہوگئی ہوتو اللہ تعالی معاف فرمائے۔
 

کاشفی

محفلین
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ جزاک اللہ فرحان دانش بھائی۔۔ اللہ رب العزت ہم سب حق پرستوں کو حق پر رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔اور اللہ اور اللہ رب العزت کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ سے سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اُمت کو حق کی طرف لانے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین۔ثم آمین

خوش رہیں فرحان دانش بھائی۔۔ دل خوش کر دیا آپ نے۔۔ جزاک اللہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوبصورت کلام شئیر کرنے کے لئے شکریہ فرحان صاحب۔ اگر یہ آپ کی شاعری نہیں ہے تو براہِ مہربانی شاعر کا نام ضرور دیا کریں۔ بہت شکریہ!
 

سیما علی

لائبریرین
مجھ سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو جاندار نہیں ہے لیکن سانس لیتی ہے؟
میں عجیب اچھنبے میں پڑ گیا کہ بھلا وہ کیا چیز ہوسکتی ہے جو جاندار نہ ہو لیکن سانس لیتی ہو؟
کافی دیر کے بعد اچانک قران کی یہ آیۃ ذہن میں کوندی:
"والصبح اذا تنفس" (تکویر آیۃ 18)
قسم ہے صبح کی جب وہ گہری سانس لے۔
میں نے جواب دیا کہ وہ صبح ہے جو جاندار تو نہیں لیکن سانس لیتی ہے۔
سائل نے تعریف کی لیکن میں الجھ گیا کہ صبح بھلا کیسے سانس لے سکتی ہے؟
تفاسیر وغیرہ کھول کر دیکھیں تو مفسرین نے تنفس کا ترجمہ زندہ ہوجانے سے کیا تھا کہ جیسے سانس لے کر انسان زندہ ہوتا ہے اسی طرح صبح بھی ہر دن زندہ ہوتی ہے کچھ نے صبح کو سانس لینا اور رات کو سانس چھوڑنا تعبیر کیا۔ بعض نے کہا کہ لیل سے مراد اسلام سے پہلے کی تاریکی تھی اور یہاں صبح سے مراد حضور ﷺ کی بعثت کا اجالا ہے۔
کل ایک تفسیر پڑھی تو حیران رہ گیا:
آپ کو معلوم ہے کہ جب ہم سانس لیتے ہیں تو اپنے اندر آکسیجن سمیٹ لیتے ہیں اور جب چھوڑتے ہیں تو کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالتے ہیں۔
اللہ نے قران میں صبح کی قسم کھائی اور فرمایا کہ جب وہ "گہری" سانس لے۔
عجیب معاملہ ہہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی سائنس نے "فوٹوسینتھیسس" کا عمل ایجاد کیا ہے جس میں درخت ایک غیر حسی طریقے سے ہوا میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر سمو کر آکسیجن کا اخراج کرتے ہیں۔ اور یہ عمل صبح کے وقت سب سے زیادہ عروج پر ہوتا ہے یعنی دنیا میں سب سے زیادہ آکسیجن کی مقدار صبح کے وقت پائی جاتی ہے اور یہی دنیا کی گہری سانس ہوتی ہے۔ یہ عمل بتدریج کم ہوتا جاتا ہے، دوپہر میں ہلکا ہوتا ہے، شام میں ختم ہوتا ہے اور رات میں الٹا ہوجاتا ہے کہ درخت آکسیجن کی بجائے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرنے لگتے ہیں لیکن پھر اگلی صبح وہی عمل دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔
میں شدید حیران ہوا کہ قران کی ایک چھوٹی سی آیت نے سائنس کا اتنا بڑا معمہ سینکڑوں سال پہلے کیسے بتا دیا تھا!!!
 
Top