انگلش ترجمہ قران از مفتی محمد تقی عثمانی

ذیشان

محفلین
جب سے سنا تھا کہ حضرت الاستاذ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے قرآن کریم کا انگلش میں ترجمہ کیا ہے تلاش تھی کہ کہیں‌سے یہ پی ڈی ایف فارمیٹ وغیرہ میں‌مل جائے اور ایک جگہ پر یہ مل گیا جس کو اتار کر میں‌نے اس اپ لوڈ کر دیا ہے ربط ہے
quran_en_taqiusmani.pdf - DivShare
اپنی دعاؤں میں‌یاد رکھیے گا.
اللہ تعالی حضرت الاستاذ کا سایا تادیر خیرو عافیت سے قائم رکھیں .آمین
 

مدرس

محفلین
ذیشان بھائی ۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا
آپ مفتی تقی صاحب کو اپنا استاذ بتا یا ہے
کیا اس کی کچھ تفصیل اور اپنے بارے میں‌بتانا پسند کریں گے ؟
 

سویدا

محفلین
آپ نے پہلے کیوں‌نہیں‌بتایا میرے پاس تو یہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں‌چار ماہ پہلے ہی آگیا تھا
خیر دیر آید درست آید
 

باسم

محفلین
یہ ترجمہ اوپن برہان پر پیش کرنے کیلیےفاروق سرور صاحب کی توجہ ایک بار پھر مطلوب ہے
اگر ضرورت ہو تو اسکی مرتب ٹیکسٹ فائل دوبارہ بھیج سکتا ہوں
 
میری سمجھ سے بالا تر ہے کہ لوگ اس قدر اشتہاری عنوان کیوں رکھتے ہیں۔ اگر عنوان سے دھاگے کے نفس مضمون کا پتا چلے تو بعد میں لوگوں کو تلاش کرنے میں بھی سہولت رہتی ہے۔ برادرم ذیشان سے درخواست ہے کہ عنوان بدل کر کوئی مناسب عنوان دے دیں
 
اس کا عنوان اگر یہ ہوتا ’’ کینیڈین ویزا صرف تین ماہ میں ، چلو چلو کینیڈا چلو ‘‘ تو شاید مزید احباب بھی اس دھاگے میں شرکت فرما لیتے۔
 
جی برادر بالکل بدل سکتے ہیں پر امید کی جاتی ہے کہ اس طرح صاحب مضمون آئندہ موڈریٹرز کے کاموں میں اضافہ نہیں فرمائیں گے۔
 

سویدا

محفلین
مفتی تقی عثمانی کا اردو میں‌بھی ترجمہ قرآن آچکا ہے غالبا 3 جلدوں میں‌ہے
کیا وہ کسی کے پاس پی ڈی ایف فارمیٹ میں‌موجود ہے ؟
 

مدرس

محفلین
جی میں بھی منتظر ہوں اور احباب اس کام کے لئے تیار بھی ہیں لیکن صرف اجازت کا مسئلہ ہے
کہیں استاذ محترم مفتی تقی عثمانی صا حب ناراض نہ ہو جا ئیں‌
 

iqbalkuwait

محفلین

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
Tuesday, 09 February 2010
وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ [٦:٥٥]
قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ ۚ قُلْ لَا أَتَّبِعُ أَهْوَاءَكُمْ ۙ قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ [٦:٥٦]
اور اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیلاً بیان کرتے ہیں اور (یہ) اس لئے کہ مجرموں کا راستہ (سب پر) ظاہر ہوجائے،
فرمادیجئے کہ مجھے اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ میں ان (جھوٹے معبودوں) کی عبادت کروں جن کی تم اﷲ کے سوا پرستش کرتے ہو۔ فرما دیجئے کہ میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کرسکتا اگر ایسے ہو تو میں یقیناً بہک جاؤں اور میں ہدایت یافتہ لوگوں سے (بھی) نہ رہوں (جو کہ ناممکن ہے)،
This is how We explain the verses in detail, so that the way of the guilty may become exposed.
Say, :I have been forbidden from worshiping those whom you invoke beside Allah. Say, :I do not follow your desires, because if I were to do that, I would be going astray and would no more be of those on the right path.
ف٤ پہلے فرمایا تھا کہ پیغمبر تبشیر و انذار کے لئے آتے ہیں، چنانچہ اس رکوع کے شروع میں وانذربہ الذین یخافون الخ سے شان انذار کا استعمال تھا۔ اب مومنین کے حق میں شان تبشیر کا اظہار ہے یعنی مومنین کو کامل سلامتی اور رحمت و مغفرت کی بشارت سنا دیجئے تاکہ ان غریبوں کا دل بڑھے اور دولت مند متکبرین کے طعن و تشنیع اور تحقیر آمیز برتاؤ سے شکستہ خاطر نہ رہیں۔ اسی لئے ہم احکام و آیات تفصیل سے بیان کرتے ہیں نیز اس لئے کہ مومنین کے مقابلہ میں مجرمین کا طریقہ بھی واضح ہو جائے (تنبیہ) یہ جو فرمایا کہ "جو کوئی کرے تم میں سے برائی ناواقفیت سے "اس سے شاید یہ غرض ہو کہ مومن جو برائی یا معصیت کرتا ہے خواہ نادانستہ ہو یا جان بوجھ کر، وہ فی الحقیقت اس برائی اور گناہ کے انجام بد سے ایک حد تک ناواقف اور بےخبر ہی ہو کر کرتا ہے اگر گناہ کے تباہ کن نتائج کا پوری طرح اندازہ اور استحضار ہو تو کون شخص ہے جو اس اقدام کی جرأت کرے گا۔
ف ٥ گزشتہ آیت میں وہ چیزیں بیان ہوئیں جو مومنین سے کہنے کے لائق ہیں۔ اس رکوع میں ان امور کا تذکرہ ہے جو مجرمین و مکذبین کے حق میں قابل خطاب ہیں۔ یعنی آپ فرما دیجئے کہ میرا ضمیر، میری فطر ت، میری عقل، میرا نور وشہود اور وحی الٰہی جو مجھ پر اترتی ہے، یہ سب مجھ کو اس سے روکتے ہیں کہ میں توحید کامل کے جادہ سے ذرا بھی قدم ہٹاؤں۔ خواہ تم کتنے ہی حیلے اور تدبیریں کرو میں کبھی تمہاری خوشی اور خواہش کی پیروی نہیں کر سکتا۔ بفرض محال اگر پیغمبر کسی معاملہ میں وحی الٰہی کو چھوڑ کر عوام کی خواہشات کا اتباع کرنے لگیں تو خدا نے جنہیں ہادی بنا کر بھیجا تھا معاذاللہ وہ ہی خود بہک گئے، پھر ہدایت کا بیج دنیا میں کہاں رہ سکتا ہے۔
مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 467 مکررات 0
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا روزہ اور قرآن دونوں بندہ کے لیے شفاعت کریں گے۔ چنانچہ روزہ کہے گا کہ اے میرے پروردگار میں نے اس کو کھانے اور دوسری خواہشات مثلا پانی، جماع اور غیبت وغیرہ) سے دن میں روکے رکھا لہٰذا میری طرف سے بھی اس کے حق میں شفاعت قبول فرما۔ قرآن کہے گا کہ میں نے اسے رات میں سونے سے روکے رکھا، لہٰذا میری طرف سے بھی اس کے حق میں شفاعت قبول فرما۔ چنانچہ ان دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ (بیہقی)
تشریح
قرآن سے مراد تلاوت قرآن ہے علامہ طیبی فرماتے ہیں کہ قرآن سے تہجد اور تلاوت قرآن و عبادت وغیرہ کے لیے شب بیداری مراد ہے روزہ اور قرآن دونوں کی شفاعت کا ثمرہ یہ ہو گا کہ غالبا روزہ کی شفاعت سے تو گناہ ختم کر دئیے جائیں گے اور قرآن کی شفاعت سے درجات عالیہ نصیب ہوں گے۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle was asked, "What is the best deed?" He replied, "To believe in Allah and His
Apostle (Muhammad). The questioner then asked, "What is the next (in goodness)? He
replied, "To participate in Jihad (religious fighting) in Allah's Cause." The questioner again
asked, "What is the next (in goodness)?" He replied, "To perform Hajj (Pilgrim age to
Mecca) 'Mubrur, (which is accepted by Allah and is performed with the intention of seeking
Allah's pleasure only and not to show off and without committing a sin and in accordance
with the traditions of the Prophet)."
اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں

3%20color%20zekr%20okokok.gif
 

ابو ثمامہ

محفلین
جی میں بھی منتظر ہوں اور احباب اس کام کے لئے تیار بھی ہیں لیکن صرف اجازت کا مسئلہ ہے
کہیں استاذ محترم مفتی تقی عثمانی صا حب ناراض نہ ہو جا ئیں‌
معذرت كى ساتہ.... ميرى رائے ان كے بارى ميں يہ نہيں، بلكہ اميد ہے وہ اس سے خوش ہوں گے۔
 

sirajkb

محفلین
مفتی تقی عثمانی کا اردو میں‌بھی ترجمہ قرآن آچکا ہے غالبا 3 جلدوں میں‌ہے
کیا وہ کسی کے پاس پی ڈی ایف فارمیٹ میں‌موجود ہے ؟
 
Top