آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (6)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سعید بھائی میں نے بھی بلاگنگ کی دنیا میں تقریباََ قدم رکھ ہی لیا ہے ۔ اور اب آپ ایک میر انیس کو شاعری کے حوالے سے تو یاد کرتے ہی تھے اب ایک اور میر انیس بہترین بلاگر کی حثیت سے بھی جانا جائے گا۔اور پھر میں ایک اچھا مصنف بن جائوں گا جس کے نام کے جوتے پوری دنیا میں بجیں گے ۔ سوری ڈنکے بجیں گے اور پھر اپنی ساری کتابوں کو بیچ کر ایک گائے خرید لوں گا پھر وہ بچے دے گی تو میرے پاس بہت سی گائیں آجائیں گی پھر ان سب کو بیچ کر ایک ٹرک خرید لوں گا پھر ان میں چاکلیٹس بھر بھر کر آپ کو اور ناعمہ کو بھیجا کروں گا:biggrin:

گائیں بیچ کر ٹرک تو خرید لیں گے، لیکن چاکلیٹ کیا بیچ کر خریدیں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نمبرو ں کا لالچ نہ بھی دیتے تو آپ کے لئے بنا لیتی کیو نکہ میں بہت اچھی ہوں:battingeyelashes: یہ لیں انجوائے کریں:coffee:

ارے نہیں یہ بات نہیں۔ وہ اصل میں کیا ہے کہ زیادہ نمبر لینے کے لیے ایک عدد بکرا اور کچھ لوازمات چاہییں۔ ان کا بندوبست کر دو۔ بیشک زونی سے پوچھ لو۔ اس نے بھی یہی کیا تھا اور اس کے بہت اچھے نمبر آئے تھے۔
 

زونی

محفلین
ارے نہیں یہ بات نہیں۔ وہ اصل میں کیا ہے کہ زیادہ نمبر لینے کے لیے ایک عدد بکرا اور کچھ لوازمات چاہییں۔ ان کا بندوبست کر دو۔ بیشک زونی سے پوچھ لو۔ اس نے بھی یہی کیا تھا اور اس کے بہت اچھے نمبر آئے تھے۔






میں نے کیا کیا تھا ؟ کب ، کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :idontknow:
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار بغیر کسی لاگت کے اور گاہک بھی اتنے کہ شمار نہیں

پیری مریدی
 

میر انیس

لائبریرین
چاکلیٹ میں‌آپ کے حصے کی بھیج دیتی ہوں انھیں ، آُپ جو ظلم پڑھنے والوں پہ کرنے جا رھے ھیں اس سے باز آ جائیں پلیززززززززززززززززززززززززز

ظلمممممممممممممم ارے میں تو اتنا بڑا احسان کرنے جارہا ہوں دنیا پر اب آپ خود سوچیں کہ اگر آپ کو کوئی ایک بہت بڑے خزانے کا پتہ بتادے تو کیا یہ آپ پر احسان نہیں ہوگا کیا۔ میں دنیا کو اپنے ذریعے ایک بہت بڑے علمی خزانے سے روشناس کرا نا چاہتا ہوں اور جب میرے ذہن سے علم کے دریا بہیں گے تو سب ہِش ہِش کر اٹھیں گے۔ ہاں جہاں تک چاکلیٹ کی بات ہے تو وہ خوشی جی آپ باخوشی کسی کو بھی خوشی خوشی میری طرف سے بھیج کر اسکی اور میری دونوں کی خوشی کا سامان کر سکتی ہیں ۔ اب تو خوش ہیں نا
 

فہیم

لائبریرین
اوہو میرا مطلب اب تو آئسکر یم کا زمانہ ہے:tongue:

اوہ۔ شرارتی یہ کس کا نام لے دیا۔
میرے سامنے کوئی آئسکریم کا ذکر کرے تو میرا بہت دل کرتا ہے کہ جاکر آئسکریم کھاؤں:biggrin:
ویسے جو موسم ابھی ہورہا ہے ٹھنڈا ٹھنڈا اس میں تو آئسکریم کھانے کا مزہ ہی اور ہے:)
 

میر انیس

لائبریرین
جلدی جلدی کریں جو بھی کر نا ہے چاکلیٹ کے انتظار میں کہیں میں پھر سے جوان نہ ہو جاؤں:timeout::timeout:
ارے نہیں اتنی جلدی کہاں اب اتنی مشکل سے تو بوڑھی اپنے آپ کو تسلیم کیا ہے تو اتنی آسانی سے دوبارہ جوان تھوڑی ہونے دونگا۔ ویسے تم پہلی بڑھیا ہو جس نے اپنے آپ کو بوڑھا تسلیم کیا ورنہ باقی کی خواتین 19 سال تک اپنے آپکو 19 سال کی ہی کہتی رہتی ہیں ۔ ویسے میرا دعوٰی ہے کہ اس میسیج کے بعد تم بھی بدل جائو گی اور یہی کہو گی کہ میں تو 19 سال کی ہوں۔(نوٹ: شکر کرو میں نے اس میں تدوین کردی ورنہ فیصل آباد سے کراچی میرے لیئے ایک عدد بیلن یا سینڈل آرہی ہوتی اب میں نے سوچا اپنی بہن کو اتنا ناراض کرنا بھی صحیح نہیں)
 

میر انیس

لائبریرین
لو ابھی ایک بہن کو ہی بھگت رہے تھے کہ ایک بھائی بھی آگئے آئسکریم کے دیوانے ۔ بھائی آپ سب صبر کریں مجھکو دنیا پر چھاجانے دیں آئیسکریم اور چاکلیٹ کے درخت آپ لوگوں کے لیئے لگادوں گا۔
 

میر انیس

لائبریرین
یار شمشاد بھول گئے گائے پالوں گا نا انکی کھال سے مشک بنے گی ۔ کوئی چیز خریدنے کی ضرورت نہیں تم کو تمہارا بھائ ہے نا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top