ایڈز کا علاج دریافت!!

اظہرالحق

محفلین
ان حالات میں ایسی خبر لگانا عجیب لگتا ہے ، مگر ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کا وہ امیج بھی سامنے لایا جائے جسے شاید ہم پاکستانی بھی نہیں‌مانتے

ڈاکٹر فردوس میری بہن ہے ، اور پچھلے سات برس سے وہ اس تحقیق میں لگی ہوئی ہے ، اس سال پہلی دسمبر کو ایڈز ڈے کے موقع پر ہم نے یہ اناؤنس کیا تھا اور کل باقاعدہ پریس کانفرنس میں‌اس کا اعلان کیا ہے ، اس خبر کو تقریباً تمام بڑے چینل نے کور کیا ہے ، اس وقت صرف نیشن کی نیوز کا لنک دے رہا ہوں باقی لنکس بعد میں ، اور انشااللہ اسی سائیٹ پر اسکی مزید تفصیلات پیش کروں گا

دی نیشن

آپ سب دوستوں سے اپیل ہے کہ دعا کریں کہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوں ، اور پاکستان کا ایک دوسرا امیج بھی سامنے لا سکیں
 
ریحان

محفلین
یہ تو میڈیکل سائینس میں ایک کرشمہ ہی ہے ۔۔ مگر کیسا بھی علاج دریافت ہو میرے خیال میں تو امیون سسٹم کی خرابی کو سلو تو کیا جا سکتا ہے واپس ریویس نہیں کیا جا سکتا ۔۔ یہ ایسا ہی ہوگا جیسے آج لگ گئی ہو اور پھر آگ کو ریورس کرنا پڑے ۔
 
arifkarim

معطل
ایڈز متعدد بیماریوں کیخلاف لگائے جانے والے" ویکسینز" سے پھیلائی گئی تھی۔ اگر اسکا حل مزید ٹیکے ہیں تو میرا خیال ہے اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔ باقی ماشاءاللہ اچھی ریسرچ ہے!
 
dxbgraphics

محفلین
اور یہ بیماری ویکسین کے ذریعے افریقہ میں پہلے پھیلائی گئی تھی۔
پھیلانے والا دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک امریکہ ہے
 
arifkarim

معطل
اور یہ بیماری ویکسین کے ذریعے افریقہ میں پہلے پھیلائی گئی تھی۔
پھیلانے والا دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک امریکہ ہے

یہ انفارمیشن آپتک کیسے پہنچ گئ؟ :grin:
میں اس بارہ میں اوپر لکھنے والا تھا مگر پھر سوچا کہ یہاں پر سب لوگ ایک ہی اسکول سے پڑھ کر آئیں اسلئے یقین کہاں‌کریں گے۔ خیر اس بارہ میں‌ ایک ڈاکومنٹری:
 
شمشاد

لائبریرین
ان حالات میں ایسی خبر لگانا عجیب لگتا ہے ، مگر ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کا وہ امیج بھی سامنے لایا جائے جسے شاید ہم پاکستانی بھی نہیں‌مانتے

ڈاکٹر فردوس میری بہن ہے ، اور پچھلے سات برس سے وہ اس تحقیق میں لگی ہوئی ہے ، اس سال پہلی دسمبر کو ایڈز ڈے کے موقع پر ہم نے یہ اناؤنس کیا تھا اور کل باقاعدہ پریس کانفرنس میں‌اس کا اعلان کیا ہے ، اس خبر کو تقریباً تمام بڑے چینل نے کور کیا ہے ، اس وقت صرف نیشن کی نیوز کا لنک دے رہا ہوں باقی لنکس بعد میں ، اور انشااللہ اسی سائیٹ پر اسکی مزید تفصیلات پیش کروں گا

دی نیشن

آپ سب دوستوں سے اپیل ہے کہ دعا کریں کہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوں ، اور پاکستان کا ایک دوسرا امیج بھی سامنے لا سکیں

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی بہن کو کامیابی و کامرانی نصیب ہو۔
 
مہوش علی

لائبریرین
دی نیشن کی خبر کافی نہیں۔
فردوس بہن جس طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے علاج دریافت کر رہی ہیں، اس تحقیق کے متعلق اور اسکے نتائج کے متعلق مزید معلومات کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں فردوس بہن کو ایک تفصیلی مضمون تیار کرنا چاہیے۔
والسلام۔
 
میر انیس

لائبریرین
اللہ کرے آپ کی بہن کامیاب ہوجائیں اس سے دنیا میں پاکستان کا امیج جو اسوقت کچھ اور ہی بنا ہوا ہے کافی بہتر ہوجائے گا اور مسلمانوں پر جو صرف دہشت گردی کی تہمت لگائی جاتی ہے اس میں بھی کافی کمی ہوجائے گی۔
 
فرخ

محفلین
مجھے تو اس بات پر افسوس ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ کو اسطرح حکومت سے اپیل کرنی پڑی ہے۔ ورنہ تو ایسے چیزوں پر ریسرچ کرنے پر سپورٹ کرنا تو حکومت پر فرض ہے۔ اور یہاں یہ حال ہے کہ عوام اس حکومت کے ہاتھوں ذلیل ہو رہے ہیں۔

بہرحال، اللہ جل شانہ ڈاکٹر صاحبہ کو کامیابی عطا کریں اور ایڈز کے مریضوں کو مسلسل تکلیف اور ذلت سے نجات ملے۔ آمین
 
dxbgraphics

محفلین
یہ انفارمیشن آپتک کیسے پہنچ گئ؟ :grin:
میں اس بارہ میں اوپر لکھنے والا تھا مگر پھر سوچا کہ یہاں پر سب لوگ ایک ہی اسکول سے پڑھ کر آئیں اسلئے یقین کہاں‌کریں گے۔ خیر اس بارہ میں‌ ایک ڈاکومنٹری:

مجھے یہ انفارمیشن یہاں سے دجال کے موضوع پر کتابوں سے ملیں
 
dxbgraphics

محفلین
مجھے تو اس بات پر افسوس ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ کو اسطرح حکومت سے اپیل کرنی پڑی ہے۔ ورنہ تو ایسے چیزوں پر ریسرچ کرنے پر سپورٹ کرنا تو حکومت پر فرض ہے۔ اور یہاں یہ حال ہے کہ عوام اس حکومت کے ہاتھوں ذلیل ہو رہے ہیں۔

بہرحال، اللہ جل شانہ ڈاکٹر صاحبہ کو کامیابی عطا کریں اور ایڈز کے مریضوں کو مسلسل تکلیف اور ذلت سے نجات ملے۔ آمین

حکومت لولی لنگڑی جمہوریت (ایک دوسرے پر لعن طعن ( سے فارغ ہو تو اس کے بارے میں سوچے۔

اگر پاکستان کی جگہ کسی یورپی ملک نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہوتا ہے ہماری حکومت کی جانب سے بڑے سراہنے والے بیانات آتے ۔ لیکن پاکستان کے خلاف یہود و صیہون اتنے متحرک ہیں کہ اس بات کو اتنی اہمیت ہی نہیں دی گئی۔

بے شک پاکستان میں ایک سے ایک ہیرا ہے اور اس کا ہر جوان ہمت مرداں ہے ۔ اللہ پیارے پاکستان کی ہمتوں اور صلاحیتوں کو صحیح سمت میں رواں کرے۔ اور یہ ہمارے لئے ایک بہت ہی فخر کی بات ہے یہ دوا پاکستان میں تیار ہوئی جبکہ یورپ ترقی کی منزلیں طے کر کے ایک ایسے مقام پر پہنچا ہے جہاں وہ یہ کہہ دے کہ سورج دو ٹکڑے ہوجائے گا تو لوگ تسلیم کر لیں گے۔لیکن وہ اسے تیار کرنے میں بلکل ناکام رہا ۔ 
 
arifkarim

معطل
ایڈز کا علاج وہیں سے ہوگا جہاں‌سے اسکا جنم ہوا تھا۔ یعنی چیمپینزی کے اعضاء سے۔ اب جو وائرس انسانی خون میں‌ موجود ہے۔ اسکو دور تو نہیں‌کیا جا سکتا۔ البتہ مدفعاتی نظام کو ضرور بہتر کیا جا سکتا ہے۔
 
Top