پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

الف نظامی

لائبریرین
بہت اچھا کام!
اس فائل frmInpageConverter.vb میں my_OutPut کے ویری ایبل کو سٹرنگ کے بجائے سٹرنگ بلڈر کا ابجیکٹ بنائیں تو تبدیلی کا کام پہلے کی نسبت بہت تیز ہو جائے گا :)
.

my_OutPut کے ویری ایبل کو سٹرنگ کے بجائے سٹرنگ بلڈر سے تبدیل کرنے کے بعد اس طرح کی تمام لائنوں میں جہاں سٹرنگ میں مزید کیرکٹر ز کا اضافہ کیا جا رہا ہے وہاں += کے بجائے سٹرنگ بلڈر کلاس کا append میتھڈ استعمال کرلیں۔
کوڈ:
my_OutPut += Convert.ToChar(32).ToString
کوڈ:
my_OutPut.Append(Convert.ToChar(32).ToString)
 
نیا سورس کوڈ
http://dl.dropbox.com/u/2700846/InPageConverter.zip

اس کوڈ کو تو میں چھوڑ ہی چکاہوں اس نئے کوڈ میں جو فاسٹ کنورٹ کا فنکشن ہے اسے دیکھیں‌اور اس کے بارے میں اگر کچھ بہتری آسکتی ہے تو بتائیں ، اس میں‌ ایک اور فارم بھی ہے جس میں رچ ٹیکسٹ باکس بنا ہوا ہے جو کمنٹس کیا ہوا ہے اگر آپ چاہیں‌تو output کو سیو کرنے کے بجائے اس میں براہ راست دیکھ سکتےہیں یا ریگولر ایکسپریشن کا رزلٹ دیکھنا چاہیں تو بھی دیکھ سکتے ہیں تھوڑی تبدیلی کر کے۔اس میں اگر کوئی بہتری کی گنجائش ہے تو بتائیں‌اور ریگولرایکسپریشن پربھی ذرا دھیان دیجئے گا،کیونکہ ان میں بہتری کی گنجائش تو رہتی ہی ہے
اس میں‌کچھ ویرایبل ایکسٹرا بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ مختلف قسم کے تجربات کیلیے انہیں‌استمال کرتا رہا ہوں تو شائد سب ابھی ختم نہ ہوئے ہوں‌انہیں نظر انداز کر دیجئے گا۔
 
اس نئے کوڈ میں بھی my_OutPut کے ویری ایبل کے ساتھ اوپر بتایا گیا ٹوٹکہ آزمائیں۔
فاسٹ کنورٹ کا فنکشن کس فائل میں ہے؟
 
اس نئے کوڈ میں بھی my_OutPut کے ویری ایبل کے ساتھ اوپر بتایا گیا ٹوٹکہ آزمائیں۔
فاسٹ کنورٹ کا فنکشن کس فائل میں ہے؟
اسی فائل میں سب سے نیچے جو چار فنکشن بنے ہوے ہیں‌ان میں‌اس کا کوڈ ہے بلکہ دوسرے میں‌ کنورٹنگ کا کوڈ ہے نیچے سے تیسرا sub
 
عارف انجم

محفلین
یونی کوڈ سے ان پیج منتقلی کاپی پیسٹ کے ذریعے کرتے ہوئے، کسی بھی ٹیکسٹ کا آخری حرف غائب ہو جاتا ہے۔ ٹیکسٹ کے آخر میں اسپیس ہو تو یہ نہیں‌ہوتا ، اسپیس نہ ہونے کی صورت میں‌آخری حرف غائب ہوگا۔ چاہئے وہ کوئی باقاعدہ حرف ہو یا فل اسٹاپ کی علامت یعنی ’’۔‘‘ ۔

جی اگر کوئی اور غلطی نوٹ کریں تو وہ بھی بتا دیں تاکہ اسے بھی ٹھیک کر دوں میں‌نے پہلے والے تجربے کی روشنی میں‌کافی حد تک کریکشن کر دی ہے لیکن ظاہر ہے سب ذہن میں ایک ساتھ تو نہیں آسکتیں ۔ آپ نوٹ کریں جو بھی غلطی نظر آئے اسے بتائیں‌میں انشاءاللہ اگلی اپڈیٹ میں ٹھیک کردوں گا۔اور سپیشلی " ئ اور ء" پر غورکیجئے گا اور جوڑ والے حروف کہ صیح کنورٹ ہو رہے ہیں اور اگر قرآن پاک اعراب کے ساتھ لکھا ہوا ہوتو اسے کنورٹ کریں‌تو اعراب اور ء کی غلطیاں‌جلدی پکڑی جاتی ہیں
ضرور ، اب یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں‌سامنے آ رہی ہیں‌تو ان کو ایک ساتھ ہی اپڈیٹ میں‌ٹھیک کرنا بہتر رہے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابرار، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ کوڈپلیکس پر اس پراجیکٹ سے متعلقہ ایک اکاؤنٹ بنا لیں۔ اس طرح اس پراجیکٹ کی اپڈیٹ فراہم کرنے میں آسانی رہے گی اور اس سے متعلق معلومات بھی وہاں اکٹھی کی جا سکیں گی۔
 
ابرار، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ کوڈپلیکس پر اس پراجیکٹ سے متعلقہ ایک اکاؤنٹ بنا لیں۔ اس طرح اس پراجیکٹ کی اپڈیٹ فراہم کرنے میں آسانی رہے گی اور اس سے متعلق معلومات بھی وہاں اکٹھی کی جا سکیں گی۔

رجسٹر تو کروا دیا ۔ لیکن ابھی پبلش نہیں‌کیا۔ لائنسس کون سا رکھوں mit یا gpl یا کوئی اور
یہ مشورہ بھی دے دیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے لائسنسز کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ جی پی ایل سوفٹویر میں شاید کچھ سقم یہ ہے کہ اسے اگر کسی اور سوفٹویر کی ڈیویلپمنٹ کے لیے استعمال کیا جائے تو اس سوفٹویر کو بھی اوپن سورس کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ لائسنس کچھ پابندیاں بھی عائد کرتا ہے۔ اس سے کچھ نرم شرائط lgpl کی ہیں۔ بہرحال اس بارے میں دوسرے دوست بہتر مشورہ دے سکیں گے۔
 
عارف انجم

محفلین
کاپی پیسٹ اور سادہ کنورٹ میں‌ ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی کے دوران، ’’ے‘‘ کے بعد اگر ’’ہ‘‘ لکھی ہو۔ جیسا کہ ’’یہ‘‘ (ے+ہ) میں تو لفظ ٹوٹ جاتا ہے، یعنی ’’ے ہ‘‘ ہوجاتا ہے اور ’’ے‘‘ کی ’’ی‘‘ میں تبدیلی نہیں‌ہو رہی۔ فاسٹ کنورٹر کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں۔
 
gplکیونکہ یہ ایک فری اوپن سورس سافٹوئیر ہے:
http://www.gnu.org/licenses/gpl.html

مجھے لائسنسز کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ جی پی ایل سوفٹویر میں شاید کچھ سقم یہ ہے کہ اسے اگر کسی اور سوفٹویر کی ڈیویلپمنٹ کے لیے استعمال کیا جائے تو اس سوفٹویر کو بھی اوپن سورس کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ لائسنس کچھ پابندیاں بھی عائد کرتا ہے۔ اس سے کچھ نرم شرائط lgpl کی ہیں۔ بہرحال اس بارے میں دوسرے دوست بہتر مشورہ دے سکیں گے۔

جی مجھے بھی زیادہ علم نہیں ہے اسلئے پوچھا تھا۔اور عارف بھائی کا مشورہ ہی ٹھیک ہے gnu جرنل پبلک لائسنس تاکہ بغیر کسی پابندی کے کوئی بھی استمال کرسکے
 
بہتر سے بہتر کیلئے: فاسٹ کنورٹ سے تبدیلی کے دوران دہری اسپسز ختم نہیں‌ہورہیں۔ کاپی پیسٹ سے ہو رہی ہیں۔
فاسٹ کنورٹ بھی اب دو فائلز جنریٹ کر رہا ہے جن میں سے "ود آوٹ سپیسز" والی میں سپیسز ریمو کر دیتا ہے۔
ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی میں، فاسٹ کنورٹ سے حمزہ +واؤ (ء+و ) تبدیل ہو کر ’’ؤ‘‘ نہیں بن رہا۔ دوسرے کنورٹ سے ہو رہا ہے۔ کاپی پیسٹ سے بھی تبدیلی ٹھیک ہو رہی ہے۔

کاپی پیسٹ اور سادہ کنورٹ میں‌ ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی کے دوران، ’’ے‘‘ کے بعد اگر ’’ہ‘‘ لکھی ہو۔ جیسا کہ ’’یہ‘‘ (ے+ہ) میں تو لفظ ٹوٹ جاتا ہے، یعنی ’’ے ہ‘‘ ہوجاتا ہے اور ’’ے‘‘ کی ’’ی‘‘ میں تبدیلی نہیں‌ہو رہی۔ فاسٹ کنورٹر کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں۔
یہ دونوں‌مسلے اب نہیں‌آئیں گے انشاءاللہ
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
 
عارف انجم

محفلین
بہت بہت شکریہ ابرار! کنورٹر سے دو فائلیں‌بنانے کے بجائے اگر اسپسز والا معاملہ اختیاری کر دیں‌تو اچھا ہے۔ بائے ڈیفالٹ بغیر اسپسز کی فائل بننی چاہئے اور چیک باکس کے ذریعے اسپسیز ختم کیے بغیرفائل بنانے کا آپشن دیدیا جائے۔

ویسے، فوری اپڈیٹ مہیا کرکے آپ مجھےہردفعہ حیران کر دیتے ہیں۔ :)
 
عید کے بعدپروگرام کے ڈیزائن میں تبدیلی کا ارادہ ہے اس کے بعد یہ آپشن ڈال دوں گا ۔ ابھی تو جگہ ہی نہیں‌ہے۔
ویسے، فوری اپڈیٹ مہیا کرکے آپ مجھےہردفعہ حیران کر دیتے ہیں۔ :)
کیونکہ پورا پروگرام میں نے خود ہی بنایا ہے اس لیے جب آپ کسی مسلے کی نشاندہی کرتے ہیں تو مجھے فورااندازہ ہوجاتا ہے کہ مسلہ کہاں‌ہے اس لیئے تصیح‌میں‌زیادہ دیر نہیں لگتی۔
 
عارف انجم

محفلین
ایک نیا مسئلہ

فاسٹ کنورٹر کے ذریعے ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی کے دوران، ہرجگہ ’’ہ‘‘ کے اوپر حمزہ لگ رہا ہے۔ کچھ اس طرح:
پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر حاجی غلام بلور کی خصوصی ۂدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کی سۂولت کیلئے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلۂ کیا گیا ۂے تاکۂ رش کے موقع پر مسافروں بالخصوص سرکاری ملازمین کو اپنے آبائی گھروں تک رسائی میں آسانی ۂو۔
اصل میں یہ عبارت یوں ہے:
پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر حاجی غلام بلور کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ رش کے موقع پر مسافروں بالخصوص سرکاری ملازمین کو اپنے آبائی گھروں تک رسائی میں آسانی ہو ۔
 
مدرس

محفلین
بھائی جان میرا بھی ایک مسئلہ حل کردیں
ان پیج کا ٹیکسٹ تو کورل میں‌امیپورٹ ہو جاتا ہے لیکن ان پیج سے کنورٹ کرنے کے بعد کورل میں‌امپورٹ نہیں‌ہو تا
کیا اس کا کو ئی حل ہے ؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
بھائی جان میرا بھی ایک مسئلہ حل کردیں
ان پیج کا ٹیکسٹ تو کورل میں‌امیپورٹ ہو جاتا ہے لیکن ان پیج سے کنورٹ کرنے کے بعد کورل میں‌امپورٹ نہیں‌ہو تا
کیا اس کا کو ئی حل ہے ؟؟؟؟

جناب انپیج جس طریقہ سے ٹیکسٹ کاپی کرتا ہے۔ وہ طریقہ ورڈ وغیرہ میں‌موجود نہیں ہے۔ وہاں سے آپکو باقائدہ eps یا پی ڈی ایف فائل بنا کر متن کورل میں لیجانا ہوگا!
 
عارف انجم

محفلین
۱) ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی کے دوران کاپی پیسٹ، فاسٹ کنورٹر دونوں میں جہاں بھی ’’ے‘‘ بیچ میں استعمال ہوئی ہو اور اس کے بعد ’’ڈ‘‘ آئے تو لفظ ٹوٹ جاتا ہے مثلاً اگر میڈیا کو ’’م ے ڈیا‘‘ کی کنجیوں سے لکھیں تو یونی کوڈ میں ’’مےڈیا‘‘ بجائے ’’میڈیا‘‘ بننے کے۔
۲) انپیج سے یونی کوڈ، فاسٹ کنورٹر کے ذریعے منتقلی کے دوران تمام کومے الٹ ہو جاتے ہیں، اسی طرح بڑے بریکٹس بھی الٹ جاتے ہیں۔
۳) انپیج سے یونی کوڈ،فاسٹ اور سمپل کنورٹر کے ذریعے منتقلی میں جہاں بھی ڈجٹس کے بیچ ڈیش لگی ہوتی ہے اس کے دونوں حصے الٹ جاتے ہیں مثلا 2007-08 لکھا ہو تو تبدیل ہو کر 08-2007 ہو جاتا ہے۔
۳) ایک اور مسئلہ ’’ؤ‘‘ کا ہے ۔ اب تک ہم ان پیج کے (ء+و) کو ’’ؤ‘‘ میں تبدیل کرتے رہے ہیں۔ ان پیج اور یونی کوڈ دونوں میں ایک بالائی حمزہ بھی ہے ( ٔ) یہ والا ۔ بعض لوگ ان پیج میں ’’ؤ‘‘ کو ( ٔ+و) سے لکھتے ہیں جو تبدیل ہونے پر ’’و‘‘ اور حمزہ کے درمیان خاصا فاصلہ آجاتا ہے۔ کچھ ایسے ’’بتاؤں ‘‘ (اردو نسخ‌ایشیا ٹائپ ‌میں‌یہ زیادہ واضح دکھائی دے گا)
۴) ایک اور کوما یہ والا بھی ہے ( ٗ ) جس کی encoding پتہ نہیں کیا ہے۔ اسے اگر اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں دیکھا جائے تو بہت ہی بھدا لگتا ہے۔ اگر یہ بھی تبدیل ہوسکے تو اچھا ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
۴) ایک اور کوما یہ والا بھی ہے ( ٗ ) جس کی encoding پتہ نہیں کیا ہے۔ اسے اگر اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں دیکھا جائے تو بہت ہی بھدا لگتا ہے۔ اگر یہ بھی تبدیل ہوسکے تو اچھا ہوگا۔
اسکی ویلیو تو تبدیل ہو نہیں سکتی البتہ شکل تو فانٹ کریٹر میں باآسانی بہتر کی جا سکتی ہے!
 
Top