انٹرویو انٹرویو کے لئے تشریف لائیے

طارق راحیل

محفلین
انٹرویو کے لئے تشریف لائیے

آپ سب سے میرے چند سوالات ( جو بڑھانا چاہیں وہ بڑھا سکتے ہیں یا خود سے کچھ کہنا چاہیں یا بتانا چاہیں تو کیا ہی بات ہے؟







جنکا انٹرویو ہو چکا ہے ان سے بھی درخواست ہے جاب کے لئے تو کئی بار دیتے ہیں فورم کے لئے بھی ایک بار مزید دے دیں
اس طرح ایک ہی جگہ سب ایک دوسرے کے بارے مین جان سکیں گے

آپ سب کے جوابات کا منتظر ہوں۔۔۔۔۔


سوالات کچھ یوں ہیں



آپ کا اصل نام ؟
(اگر بتانا چاہیں تو)


تاریخ پیدائش؟
اور جائے پیدائش؟


آپ کی تعلیم؟


آپ کا مشغلہ؟


پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟


پسندیدہ موسم اور تہوار؟


پسندیدہ رشتہ؟


شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟


اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟ اگر چاہئیں تو(مزید(


پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟


پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟


خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟



خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟



کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟



اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟


فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟



فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟



فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟



آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟



آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟


آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟


آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟


کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟(not me) ‌


اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟


تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟


غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟


پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟


سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟


دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے
(جتنے بھی ہیں سب کے(


مستقبل کے ارادے؟








ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
طارق بھائی بہت سے اراکین کے انٹرویو ہو چکے ہیں۔

اسطرح تو کئی ایک اراکین ایک ہی وقت میں جواب دینا شروع کریں گے تو سب گُڈمُڈ ہو جائے گا۔

آپ ایسا کریں کہ کسی رکن کو منتخب کریں اور ذاتی پیغام میں اس سے انٹرویو کی اجازت لے لیں۔ اس میں دوسرے اراکین بھی آپ کی مدد کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اوپر طارق بھائی نے انٹرویو کے لیے بہت سارے سوال لکھے ہیں، ان کے ترتیب سے جواب دو، پھر آگے چلتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
آپ کا اصل نام ؟
(اگر بتانا چاہیں تو)


عمران خان

تاریخ پیدائش؟
اور جائے پیدائش؟


7 جنوری 1984 بہاول وکٹوریہ ہاسپٹل بہاولپور پنجاب پاکستان

آپ کی تعلیم؟


میٹرک کی ہے کالج کے پہلے 7 ماہ بعد ہی چھوڑ دی تھی

آپ کا مشغلہ؟

انٹر نیٹ اور کتابیں پڑھنا


پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟


سبز نیلا خوشبو ون مین شو

پسندیدہ موسم اور تہوار؟
سرد موسم 14 اگست 23 مارچ 6 ستمبر

پسندیدہ رشتہ؟


ماں

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟

سوچا نہیں ابھی دیر ہے


اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟ اگر چاہئیں تو(مزید(

کیا بتائیں اب تک سب سو گئے ہوں گے فیملی میں 3 بھائی تین بہنیں ماں بابا ہیں جو مدینہ منورہ میں رہتے ہیں


پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟

جگجیت سنگ - بہت سارے گانے پسند ہیں پر غزل جب بہار آئی تو بہت پسند ہے- فلم بلیک ہاک ڈاؤن-کتاب کائنات کے ان کھلے راز-جانور کتا

پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟

کڑھائی گوشت-نا پسند ہمممممممم بہت سی سبزیاں


خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

اپنے روم میں سارا وقت اکیلے گزارنا

خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟

بہت سی ہیں پر اسلام سے حالیا دنوں دوری بہت بری لگتی ہے انشااللہ جلد راہ راست پر آ جاؤں گا۔

کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟

محبت مر چکی اب راکھ باقی ہے جو کبھی سلگتی ہے لیکن اب دوبارہ نا کرنے کی قسم لی ہے جس پر کئی سالوں سے قائم ہیں

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟
صدارتی محل مسمار کرا کر دو کمروں کا صدارتی گھر بنوا دوں گا

فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟

شمشاد بھائی باجو خوشی فاطمہ زینیب زین ملائکہ فہیم طالوت علی زاکر اور دوس احباب بہت پسند ہیں مہوش کی ہٹ دھرمی بحث ضد نا پسند ہے

فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟

گپ شپ

فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟

مجھے یاد نہیں غالبا ایسے سرفنگ میں ملا تھا

آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟

نا چیز میں ایسا کچھ نہیں سادگی ہی سادگی ہے

آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟
بہت ہیں سستی جلد یقین کر لینا کسی پر اور بہت ساری ہیں رہنے دو یار

آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟
متوسط گھرانے کے بچوں جیسے پر مچھلی کا شکار سکول گلی محلے کی یادیں اور بے فکری کے دن آج بھی یاد کرا کے بہت افسردہ کر دیتے ہیں کاش سب ویسا رہتا

آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟
بہت سے ہیں بھئی چھوڑیں

کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟(not me) ‌


ہممممممم اب نہیں ایک حد ہوتی ہے ہر چیز کی

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
کہ یہ بندہ اتنا سست ہے سارا دن کمپیوٹر کے آگے پڑا رہے گا پر اٹھ کر کھانا تک گرم کر کے نہیں کھا سکتا

تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
پکی تنہائی

غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟

بہت کچھ توڑ دیتے ہیں حالیہ موبائل کار کا اسٹیرنگ کور کچن کا سامان 3 دن پہلے توڑا ہے

پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟

یار کتنے مہینوں سے کسی نئے بندے کو ملا نہیں پر اس کی بات اور لباس پر شاید

سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟

لائٹ آف اور جاگتے ٹوتھ برش اور ٹھنڈا پانی فریج سے نکال کر ضرور پیتا ہوں

دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟

اتنا قریب نہیں کوئی پر کام کے کچھ لوگوں کو دوست کہا جا سکتا ہے

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے
(جتنے بھی ہیں سب کے(

بلاگ فورم ویب سب بنا کر دیکھ لیے مغز ماری ہے رہنے دیں سب بند کر دیے میں نے

مستقبل کے ارادے؟

پاکستان جا کر سیٹل ہونا ہے چھوٹے سے بزنس کے ساتھ بس زندگی کٹ جائے اتنا کافی ہے۔






ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟

سب سے معزرت میں نے اگر دل دکھایا ہو ہو جانے انجانے میں لیکن یقین کریں مجھے سب اپنے لگتے ہیں یہاں۔
 

زین

لائبریرین
بہت اچھا لگا عمران بھائی آپ کے بارے میں ‌مزید جان کر:)

شروع شروع میں‌ آپ کی کچھ باتیں‌ مجھے ناپسند تھیں لیکن اب نہیں‌
 

arifkarim

معطل
تاریخ پیدائش؟
اور جائے پیدائش؟

1،5،1987
راولپنڈی، ہولی فیملی ہسپتال!


آپ کی تعلیم؟
کالج
کمپیوٹر نیٹورکنگ


آپ کا مشغلہ؟
نیٹ سرفنگ، فانٹ سازی اور جھوٹے پراپیگنڈوں کا مقابلہ کرنا

پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟
سبز، سفید (پاکستانی پرچم والا)پھول: گلاب، چنبیلی۔خوشبو: موتیا

پسندیدہ موسم اور تہوار؟
موسم تو سب ہی پسند ہیں، بہار اور خزان زیادہ پسند ہے۔ سردیاں کم مدت کیلئے ٹھیک ہیں۔
تہوار: عیدین، مختلف میلے وغیرہ



پسندیدہ رشتہ؟
اولاد کا رشتہ، والدین سے!

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟
فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کچھ دن تو آزادی سے جینے دیں! :grin:


اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟ اگر چاہئیں تو(مزید(
فیملی میں ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ سب چھوٹے ہیں خاکسار سے!
ابو ڈاکٹر ہیں اور والدہ۔۔۔ امی ہیں :)


پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟
گلوکار بہت سے پسند ہیں اور ہر ملک سے ہیں اسلئے کوئی خاص رائے قائم کرنا درست نہ ہوگا
موسیقی میں کلاسیکل، پاپ، صوفیا قوالیاں وغیرہ پسند ہیں نیز بعض فلمز کا اسکور بہت اچھا لگتا ہے۔ فلمیں تو روز ہی ڈاؤنلوڈ ہوں، کسکو بہترین کہوں؟!;)
انٹرنیٹ کی آمد کے بعد کتابیں کو ٹھکانے لگا دیا ہے اور پالتو جانور کمپیوٹر کو رکھ لیا ہے!


پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟
کھانے میں بریانی، تکہ کباب، نان، ہر قسم کا سالن پسند ہے
بعض دالیں بالکل نہیں پسند!


خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
سچائی کو پرکھنا اور حق بات کہنا۔ کسی "بڑے" سے" ڈرے "بغیر حقائق بیان کرنا



خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟
حقائق بیان کرتے وقت آپے سے باہر ہو جانا :(


کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟
جاندار چیزوں سے ابھی نہیں کی ہے۔ بے جان چیزوں سے کی ہے اور ناکامی ہوئی ہے! :)


اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟
سب مولویوں کو الٹا لٹکا کر انکی چھترول کروں گا! :)

فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟
نبیل بھائی سے زیادہ پسندیدہ شخصیت اور کون ہو سکتی ہے؟


فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟
ٹائپوگرافی و خطاطی، اردو سافٹ وئیر ریلیز


فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟
اردو یونیکوڈ فانٹس کی تلاش میں یہاں آدھمکا، اس وقت سے یہیں ہوں!


آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟
میاں مٹھو بننے کا شوق نہیں!


آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟
بغیر پوچھے پیدا ہوا تھا!

آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟
جنت سے زیادہ حسین

آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟
ابھی یہ زمانہ ختم نہیں ہوا ہے، بعد میں بتاؤں گا!

کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟(not me) ‌
موت کو!

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
کس مخلوق سے پالا پڑا ہے! :)

تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
جی ہاں محفل فارم پر جانا اچھا لگتا ہے۔ تنہائی پسند نہیں ہوں پر بیکار پارٹی پسند بھی نہیں ہوں!

غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟
جس پر غصہ آئے، اسپر غصہ نکالتا ہوں!
ٹینشن کے وقت دعا کرتا ہوں


پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
کس چیز سے واسطہ پڑ گیا ہے :rolleyes:

سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟
بیت الخلا؟!:eek:

دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟
سب ہی کلاس میٹس۔ کچھ محلے کے دوست۔ باقی قلمی دوست تو بہت ہیں
آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے
(جتنے بھی ہیں سب کے(
نیٹ پر ذاتی تشہیر کو پسند نہیں کرتا، اسلئے کوئی نہیں ہے!

مستقبل کے ارادے؟
انسانیت کی خدمت اور جھوٹے پراپیگنڈوں کے بھانڈے پھوڑنا
 

شمشاد

لائبریرین
سوچا نہیں پر پہلے تو کچھ زرعی زمین لیتا ہوں اگلے سال پھر گھر بنا کر کاروبار کریں گے لمبی کہانی ہے شمشاد بھائئ:rolleyes:

مطلب یہ کہ پاکستان نہیں جانا کیونکہ پاکستان میں اتنی زرعی اراضی خریدنا جس سے اچھی گزر بسر ہو سکے، زراعت کے ساز و سامان، پھر گھر بنانا، لگتا ہے اگلا سو سالہ منصوبہ بنا رکھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو عارف کریم بھی اپنے پنڈی وال ہیں۔

پنڈی میں کہاں سے تعلق ہے؟

کہ میں وی پنڈی تُوں آں۔
 
Top