انپیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر۔

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

میرے پاس ایک عدد انپیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر تھا۔
جو کہ کافی عرصہ قبل پتہ نہیں کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا۔ مفت میں۔
یعنی کہ فری ورژن تھا۔ لیکن تھا مکمل کوئی ڈیمو شیمو نہیں‌ تھا۔

اور کام بھی بالکل پرفیکٹ کرتا تھا۔
اس کی اپلیکیشن فائل کے لوگوں میں 3 عدد باکس بنے ہوئے تھے۔ دونیچے اور ایک اوپر۔

اور اسے انسٹال وغیرہ بھی نہیں کرنا پڑتا تھا بس انزپ کرکے ڈائریک چل جاتا تھا۔

ہوا یوں کہ وہ ایک وائرس کی نظر ہوگیا اور اپنے آپ ہی اڑ گیا:(

اب جب میں نیٹ‌ پر دیکھتا ہوں تو اس کام کے لیے نایاب کنورٹر ہی نظر آرہا ہے اور وہ بھی پیسوں والا۔
مفت میں صرف ڈیمو ورژن ہی مل رہا ہے۔

کوئی اگر مجھے میرا پرانا والا کنورٹر کہیں سے مہیا کرسکے تو عنایت۔
 

عثمان رضا

محفلین
کیا اس کی شکل کچھ اس قسم کی تھی

image001qa.jpg


تو یہ شارق مستقیم صاحب کنورٹر ہے لنک آسانی سے مل جائے گا پہلے آپ بتائیں یہ ہے کہ نہیں
 

فہیم

لائبریرین
جی جناب بالکل یہی ہے۔
اور یاد آیا کہ یہ روزنامہ بوریت کی سائیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا شاید۔
اور اب وہ سائیٹ بند ہوچکی ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
جناب یہاں سے آپ یہ ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں اور میرا خیال یہی آخری ورژن رہا ہے اگر اس کے بعد بھی کوئی آیا ہے تو کوئی ساتھی بتلادیگا
 

فہیم

لائبریرین
جناب یہاں سے آپ یہ ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں اور میرا خیال یہی آخری ورژن رہا ہے اگر اس کے بعد بھی کوئی آیا ہے تو کوئی ساتھی بتلادیگا

یہ تو کہتا ہے کہ ڈاؤنلوڈ‌ کرنے کے لیے پہلے رجسٹر ہونا پڑے گا۔
اور میرا ای سنیپ پر اکاؤنٹ نہیں ہے۔

اگر آپ اسے کسی آسانی سے ڈاؤنلوڈ ہوجانے والی جگہ اپلوڈ‌ کردیں تو نوازش:blushing:
 
Top