فانیش مسیح کی ہلاکت!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

dxbgraphics

محفلین
جب تک توہین رسالت آرڈینننس جیسے بے تکے قوانین کا صفایا نہیں ہو جاتا، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق غیر محفوظ ہیں۔ اس قانون کا جتنا مس یوز ہوا ہے، اگر اس پر کتابیں لکھی جائیں تو لائبریریز بھر جائیں گی!

محترم منتظمین۔ قادیانیوں کی طرف اشارہ کرنے پر انتباہ موصول ہوچکے ہیں اور پھر صلاح دی گئی کہ جواب کی بجائے منتظمین سے رابطہ کیا جائے۔ سو محفل کے تمام منتظمین سے گذارش ہے کہ اس پوسٹ کا نوٹس لیا جائے اور پھر مطلع بھی کیا جائے تا کہ اراکین محفل یہ محسوس نہ کریں کہ یہاں پر احمدیت کی حمایت کی جاتی ہے
شکریہ
 
dxbgraphics

محفلین
سیکولر ملک ہی ہے جناب۔ اگر یہ اسلامی ملک ہوتا تو اسکے قائدین یہاں انگریز کے زمانہ کا پارلیمانی نظام، پارٹی بازیاں، اور سپریم کورٹس جیسی بے کارمغربی عدالتیں کیوں نافذ کرتے؟
یہ آپ کی خوش فہمی ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ پاکستان ایک سیکولر ملک ہے جسمیں مسلمانوں‌کی اکثریت ہے۔ اسلامی ممالک میں تو اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہوتے تھے۔ ایسا کسی بھی موجودہ اسلامی ملک میں‌نہیں ہے، اسلئے تمام ممالک اسیکولر ہی کہلائیں گے!

آپ کی اطلاع کےلئے عرض ہے کہ پاکستان میں جیسی بھی حکومتیں رہی ہیں کسی نہ کسی طور پر اسلام کے لئے کوئی نہ کوئی کارنامہ انجام ہوتا رہا ہے۔ اور پاکستانی تاریخ کاسب سے بڑا کارنامہ احمدیوں کو غلط عقائد کی بناء پر خارج از اسلام قرار دیا جاچکا۔ آج تو ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ کسی اسمبلی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہئے تو اسی اسمبلی اور اسی مغربی عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے احمدی چکرا گئے لیکن احمدیت کے غلط عقائد اپنے آپ کو ثابت نہ کر سکے جیسا بھی ہے پاکستان پیارا پاکستان ہے اور اللہ پاکستان کو انشاء اللہ العزیز اسلام کے سمبول کی طرح پوری دنیا میں متعارف کرائے گا۔
 
محسن حجازی

محفلین
عارف کریم کو شمس العلما علامہ عارف کریم کے نام سے یاد کیا جائے ناحق بے ادبی ہوتی ہے۔
پاکستان بہرطور اسلامی ملک ہے یہاں شراب کھلے عام نہیں ملتی دیگر اسلامی شعائر کا احترام بھی موجود ہے حالات اتنے برے نہیں جتنے کہ آپ فرما رہے ہیں۔
اسلام نے قانون سازی سے منع نہیں کیا۔
اب بتائیے ٹریفک کے اسلامی قوانین آپ کہاں سے لائیں گے؟
ہر اچھی اور صالح چیز فطری ہے اور فطرت اسلام ہے۔ سو سرخ بتی پر رکنا اور ملکی قوانین کا احترام کرنا بھی بندگی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محترم منتظمین۔ قادیانیوں کی طرف اشارہ کرنے پر انتباہ موصول ہوچکے ہیں اور پھر صلاح دی گئی کہ جواب کی بجائے منتظمین سے رابطہ کیا جائے۔ سو محفل کے تمام منتظمین سے گذارش ہے کہ اس پوسٹ کا نوٹس لیا جائے اور پھر مطلع بھی کیا جائے تا کہ اراکین محفل یہ محسوس نہ کریں کہ یہاں پر احمدیت کی حمایت کی جاتی ہے
شکریہ

آپ کو قادیانیوں کی طرف اشارہ کرنے پر نہیں بلکہ آپ کی بیہودہ گوئی پر وارننگ دی گئی ہے۔ اور آپ اکیلے نہیں ہیں جو ہمیں قادیانیت نواز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئندہ اس قسم کا الزام عائد کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لینا۔
 
میرے احتجاج کو اگر الزام سمجھا جا رہا ہے تو میں اس پر بھی احتجاج کرتا ہوں اور پھر گذارش کرتا ہوں کہ اس پوسٹ کو حذف کیا جائے جس میں توہین رسالت کے قانون کو نفی انداز میں لکھا گیا ہے
شکریہ
 
زیک

مسافر
محترم منتظمین۔ قادیانیوں کی طرف اشارہ کرنے پر انتباہ موصول ہوچکے ہیں اور پھر صلاح دی گئی کہ جواب کی بجائے منتظمین سے رابطہ کیا جائے۔ سو محفل کے تمام منتظمین سے گذارش ہے کہ اس پوسٹ کا نوٹس لیا جائے اور پھر مطلع بھی کیا جائے تا کہ اراکین محفل یہ محسوس نہ کریں کہ یہاں پر احمدیت کی حمایت کی جاتی ہے
شکریہ

میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس تھریڈ کو قادیانی تھریڈ نہ بنایا جائے بلکہ فانیش مسیح اور توہین رسالت کے قانون کے استعمال پر ہی بات کی جائے ورنہ میں ایکشن لینے پر مجبور ہوں گا اور ایکشن کی زد میں مسلمان، احمدی، جہادی اور نیشنلسٹ سب آ سکتے ہیں۔ شکریہ۔
 
زیک بھائی اگر اس تھریڈ کو مذکورہ حوالے سے بھی دیکھا جائے تو توہین رسالت کے قانون کو بے تکا کہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا کیوں کہ کوئی بھی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ اگر عارف کریم کو بات ہی کرنی تھی تو اس کے استعمال پر بات کرتا لیکن اس نے تو براہ راست توہین رسالت کے قانون کو بے تکا کہہ دیا ہے میں نے تو صرف گذارش کی ہے کہ اس پوسٹ کو حذف کیا جائے کیوں کہ اس سے محفل کے اور اراکین کی بھی دل آہ زاری ہوتی ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس تھریڈ کو قادیانی تھریڈ نہ بنایا جائے بلکہ فانیش مسیح اور توہین رسالت کے قانون کے استعمال پر ہی بات کی جائے ورنہ میں ایکشن لینے پر مجبور ہوں گا اور ایکشن کی زد میں مسلمان، احمدی، جہادی اور نیشنلسٹ سب آ سکتے ہیں۔ شکریہ۔

فانیش مسیح نے خود کشی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی نے اس وجہ سے اسے قتل نہیں کیا ہے کہ اس نے توہین رسالت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ ہی کسی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی ہے۔ توہین رسالت یا توہین قرآن پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لئے میرے خیال میں یہاں توہین رسالت کے قانون پر بحث کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔۔۔شکر ہے کسی نے تو فرق کیا
 
نبیل

تکنیکی معاون
فانیش مسیح کی خود کشی محض جیل حکام کی خانہ پری کی کاروائی ہے، اور باغیرت مسلمان یقیناً اس معاملے کی تحقیقات کبھی نہیں چاہیں گے، کیونکہ یہ 'قومی مفاد' کے خلاف ہے۔ لیکن جس احمق عامر چیمہ کی خود کشی اس کے پوسٹ مارٹم سے بھی ثابت ہو گئی تھی اس کو ضرور قومی ہیرو کا درجہ دینا ضروری ہے۔
 
جناب !

فانیش مسیح نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق خود کشی کی ہے۔ جس کی اب عدالتی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اگر اسے ماورائے عدالت کیا گیا ہے تو میں سب سے پہلے اس بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتا ہوں۔ جب تک کوئی ثبوت نہیں کہ کیا ہوا ہے اس وقت تک کسی پر کیچڑ اچھالنا اچھی بات نہیں ہے۔

عامر چیمہ نے توہین رسالت کرنے والے کو اس کے انجام تک پہنچایا ۔ اگر وہ بزدل تھا تو ایسی کاروائی ہی نا کرتا۔ اور خود کشی ہمیشہ بزدل لوگ کرتے ہیں۔ کیا جرم کرنے والوں کو پوسٹ مارٹم میں ردو بدل کی اجازت نہیں تھی۔

جرمنی میں مروا الشربینی شہید حجاب کو بھری عدالت مین قتل کر دیا گیا اس کے شوہر کو پولیس والوں نے گولیاں مار دیں۔ اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں رہی ۔ اس پر کسی میڈیا ۔۔۔۔۔ کسی با غیرت مہذب تہزیب والوں نے آواز نہیں اٹھائی۔

پاکستان میں مسیحیوں کے خلاف ہونے والئ پے درپے واقعات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔ ان لوگوں کی سازش ہے جو آج کہہ رہے ہیں کہ توہین رسالت کا قانون ختم کیا جائے۔
کوئی بھی باغیرت مسلمان یہ گوارا نہیں کرتا ہے کہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف کوئی نا زیبا الفاظ استعمال کرئے اور مومن خاموش رہے۔
جب ہر کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا اپنے والدین کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا تو پھر کیوں مسلمان یہ گوارا کریں کے ان کے ماں باپ سے بھی بڑھ کر متکرم شخصیت کے خلاف کوئی ایسے الفاظ استعمال کرنے کی جسارت کرے۔

یہ ساری سازش توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کے لئے کی جا رہی ہے۔ جب تک پاکستان میں مسلمان موجود ہیں۔ یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی چاہے کوئی جتنا بھی زور لگا لے۔ چاہے کتنی بھی میڈیا وار کر لیں ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔
 
ساجد

محفلین
فانیش مسیح ، ایک پاکستانی تھا اور اس کی جان کو بھی اتنا ہی تحفظ حاصل ہونا چاہئیے تھا جتنا کہ ایک مسلم کی جان کو۔ لیکن ایک بات کا خیال نہیں رکھا جا رہا کہ فانیش مسیح کی موت کو قتل کہنے والے حضرات اور خود کشی کا نام دینے والوں کے پاس اپنے اپنے دعوی کی کوئی دلیل بھی موجود ہے یا صرف بحث برائے بحث والا معاملہ ہے۔
 
ساجد

محفلین
فانیش مسیح کی خود کشی محض جیل حکام کی خانہ پری کی کاروائی ہے، اور باغیرت مسلمان یقیناً اس معاملے کی تحقیقات کبھی نہیں چاہیں گے، کیونکہ یہ 'قومی مفاد' کے خلاف ہے۔ لیکن جس احمق عامر چیمہ کی خود کشی اس کے پوسٹ مارٹم سے بھی ثابت ہو گئی تھی اس کو ضرور قومی ہیرو کا درجہ دینا ضروری ہے۔
نبیل بھیا ، آپ اس سائٹ کے مائی باپ ہیں۔ ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتے ہیں کہ الفاظ کے انتخاب میں تھوڑی سی احتیاط فرما لیا کریں۔ ہم جیسے جاہل تو اپنی کم علمی کی وجہ سے ایسے ویسے الفاظ لکھ جاتے ہیں لیکن آپ تو ماشاء اللہ علمی و ادبی شخصیت ہیں ۔ آپ جیسی شخصیت کو تو بہت مہربان اور بندہ پرور ہونا چاہئیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جناب !

فانیش مسیح نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق خود کشی کی ہے۔ جس کی اب عدالتی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اگر اسے ماورائے عدالت کیا گیا ہے تو میں سب سے پہلے اس بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتا ہوں۔ جب تک کوئی ثبوت نہیں کہ کیا ہوا ہے اس وقت تک کسی پر کیچڑ اچھالنا اچھی بات نہیں ہے۔

عامر چیمہ نے توہین رسالت کرنے والے کو اس کے انجام تک پہنچایا ۔ اگر وہ بزدل تھا تو ایسی کاروائی ہی نا کرتا۔ اور خود کشی ہمیشہ بزدل لوگ کرتے ہیں۔ کیا جرم کرنے والوں کو پوسٹ مارٹم میں ردو بدل کی اجازت نہیں تھی۔
3

اب تک کی اطلاعات جیل حکام نے فراہم کی ہیں یا لاش کا کوئی پوسٹ مارٹم بھی ہوا ہے؟ اور لکھ کر رکھو کہ یہ کبھی بھی نہیں ہوگا کہ کیونکہ یہ 'قومی مفاد' کے خلاف ہوگا۔ اور عامر چیمہ کو بزدل کس نے کہا ہے؟ اور جرمنی والوں کو پوسٹ‌ مارٹم میں رد و بدل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں کی جیلوں میں مسلمان دہشت مفت کی کھا کھا کر پل رہے ہیں اور انہیں ناکافی ثبوت ہونے کی وجہ سے رہا بھی کیا جاتا رہا ہے۔ عامر چیمہ نے سبزی کاٹنے والی چھری سے کیا کارنامہ دکھانا تھا، یہ تو پاکستان کے نام نہاد صحافیوں نے اپنی زرد صحافت کی دکان چمکانے کی خاطر جھوٹی کہانیاں گھڑی ہوئی ہیں۔

۔
جرمنی میں مروا الشربینی شہید حجاب کو بھری عدالت مین قتل کر دیا گیا اس کے شوہر کو پولیس والوں نے گولیاں مار دیں۔ اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں رہی ۔ اس پر کسی میڈیا ۔۔۔۔۔ کسی با غیرت مہذب تہزیب والوں نے آواز نہیں اٹھائی۔

پاکستان میں مسیحیوں کے خلاف ہونے والئ پے درپے واقعات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔ ان لوگوں کی سازش ہے جو آج کہہ رہے ہیں کہ توہین رسالت کا قانون ختم کیا جائے۔
کوئی بھی باغیرت مسلمان یہ گوارا نہیں کرتا ہے کہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف کوئی نا زیبا الفاظ استعمال کرئے اور مومن خاموش رہے۔
جب ہر کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا اپنے والدین کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا تو پھر کیوں مسلمان یہ گوارا کریں کے ان کے ماں باپ سے بھی بڑھ کر متکرم شخصیت کے خلاف کوئی ایسے الفاظ استعمال کرنے کی جسارت کرے۔

درست فرمایا آپ نے۔ جرمنی میں پیش آنے والا واقعہ انتہا پسندی کا ثبوت تھا جبکہ پاکستان میں آئے دن توہین رسالت، توہین اسلام کے نام پر جو دشمنیاں چکائی جا رہی ہیں اور جو انسانوں کا قتل عام جاری ہے، اس کے لیے اتنا کہنا کافی ہے کہ یہ سازش ہے۔
توہین رسالت کے نام نہاد قانون پر کسی اور تھریڈ‌ میں بات ہو رہی ہے۔ یہاں یہ موضوع نہیں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فانیش مسیح ، ایک پاکستانی تھا اور اس کی جان کو بھی اتنا ہی تحفظ حاصل ہونا چاہئیے تھا جتنا کہ ایک مسلم کی جان کو۔ لیکن ایک بات کا خیال نہیں رکھا جا رہا کہ فانیش مسیح کی موت کو قتل کہنے والے حضرات اور خود کشی کا نام دینے والوں کے پاس اپنے اپنے دعوی کی کوئی دلیل بھی موجود ہے یا صرف بحث برائے بحث والا معاملہ ہے۔

ساجد، میرے پاس کوئی پوسٹ مارٹم رپورٹ تو موجود نہیں ہے، لیکن واقعاتی شہادت بھی کچھ ہنٹ‌ فراہم کرتی ہے۔ اور اس طرح کے واقعات آج سے نہیں ہو رہے بلکہ جنونیت کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ پولیس کی کسٹڈی میں تشدد کے باعث اموات روز کا معمول ہیں اور اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ فانیش کی موت پولیس کے تشدد کے باعث ہی واقع ہوئی ہے۔ بہرحال اصل بات تو طبی معائنے سے ہی پتا چل سکتی ہے لیکن اس کے ہونے کا امکان کم ہی ہے۔

نبیل بھیا ، آپ اس سائٹ کے مائی باپ ہیں۔ ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتے ہیں کہ الفاظ کے انتخاب میں تھوڑی سی احتیاط فرما لیا کریں۔ ہم جیسے جاہل تو اپنی کم علمی کی وجہ سے ایسے ویسے الفاظ لکھ جاتے ہیں لیکن آپ تو ماشاء اللہ علمی و ادبی شخصیت ہیں ۔ آپ جیسی شخصیت کو تو بہت مہربان اور بندہ پرور ہونا چاہئیے۔

آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے، میں بھی اس سائٹ کا ویسا ہی ممبر ہوں جس طرح آپ۔ آپ کو میرے کن الفاظ پر اعتراض ہے؟ آپ نشاندہی کریں تو اس کو تبدیل کر دیتا ہوں۔
 
فخرنوید

محفلین
اب تک کی اطلاعات جیل حکام نے فراہم کی ہیں یا لاش کا کوئی پوسٹ مارٹم بھی ہوا ہے؟ اور لکھ کر رکھو کہ یہ کبھی بھی نہیں ہوگا کہ کیونکہ یہ 'قومی مفاد' کے خلاف ہوگا۔ اور عامر چیمہ کو بزدل کس نے کہا ہے؟ اور جرمنی والوں کو پوسٹ‌ مارٹم میں رد و بدل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں کی جیلوں میں مسلمان دہشت مفت کی کھا کھا کر پل رہے ہیں اور انہیں ناکافی ثبوت ہونے کی وجہ سے رہا بھی کیا جاتا رہا ہے۔ عامر چیمہ نے سبزی کاٹنے والی چھری سے کیا کارنامہ دکھانا تھا، یہ تو پاکستان کے نام نہاد صحافیوں نے اپنی زرد صحافت کی دکان چمکانے کی خاطر جھوٹی کہانیاں گھڑی ہوئی ہیں۔

درست فرمایا آپ نے۔ جرمنی میں پیش آنے والا واقعہ انتہا پسندی کا ثبوت تھا جبکہ پاکستان میں آئے دن توہین رسالت، توہین اسلام کے نام پر جو دشمنیاں چکائی جا رہی ہیں اور جو انسانوں کا قتل عام جاری ہے، اس کے لیے اتنا کہنا کافی ہے کہ یہ سازش ہے۔
توہین رسالت کے نام نہاد قانون پر کسی اور تھریڈ‌ میں بات ہو رہی ہے۔ یہاں یہ موضوع نہیں ہے۔
جناب سبزی کاٹنے والی چھری کی بات آپ کر رہے ہیں۔ کہ اس سے کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ اللہ کی تدبیریں سب سے بہتر تدبیریں ہیں رہی بات کہ پاکستان کی زرد صحافت نے اس کو ہیرو بنایا ہے تو یہ جو خبر آپ فانیش مسیح کی لگا کر بیٹھے ہیں یہ بھی وہی زرد صحافت والے ہیں۔ ان پر تو آپ کو اعتبار ایسے ہے جیسے ایمان کامل ہی ان سے ہے۔

آپ کوئی ثبوت تو لے کر آئیں ۔ کہ فانیش مسیح کو ہلاک کیا گیا ہے کسی میڈیا سے ، کسی زرائع سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب ہر خود کشی والے اور مقتول کا پوسٹمارٹم قانونی لازمی ہے۔ اس لئے یہ نہ کہیں کہ پوسٹمارٹم نہیں ہوا ہے۔

آپ کے دل میں جذبہ ایمانی ہے اور حُب رسول ہے تو آپ بھی تو جرمنی میں موجود ہیں ۔ کیا آپ اپنے رسول کے ساتھ محبت کو وفا کرتے ہوئے کیا ایسے کسی شاتم رسول کے خلاف کوئی کاروائی کرنا پسند فرمائیں گے۔ کیا آپ نے کہیں کوئی آواز اٹھائی کہ یہ شاتم رسول ہے۔

دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ جب کوئی سچ بولنے لگتا ہے تو اسے آپ اپنی منتظمی سنا کر چپ کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
وہ ایسا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ شاتم رسول پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ اعدادوشمار بھی یہی ثابت کرتے ہیں۔ اسی لیے آئے روز کوئی نہ کوئی قتل توہین رسالت کے نام پر ہوتا رہتا ہے۔ پاکستان میں عامر چیمہ اور علم الدین جیسے مجرموں اور قاتلوں کو ہیرو بنانا ہی اس مذہبی جنونیت کا باعث بنا ہے۔
جہاں تک اپنے گریبان میں جھانکنے کا تعلق ہے تو میں آپ کی بندر اور کتے والی ٹیبلائڈ صحافت کا آئینہ دکھا دوں تو شاید آپ بولنے کے لائق نہیں رہیں گے۔ آپ جیسے صحافی اشاعت بڑھانے کی خاطر ہر غلاظت شائع کرنے کو بے تاب ہوتے ہیں، اور ناٹک رچاتے ہیں ناموس رسالت کے تحفظ کا۔
 
عسکری

معطل
گرم ہو چکی ہے محفل نبیل بھائی اس دھاگے کو تالہ لگا کر جا کر ٹھنڈا جوس پی لیں اور پھر کل کھول دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top