آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

سلام علیکم
اردو ادب میں، یادوں کی برات، حضرت جوش ملیح آبادی۔ ماضی کے مزار، موسی سے مارکس تک، سبط حسن۔
انگریزی میں، دی کیمیونسٹ مینوفسٹ، کیپیٹل، کارل مارکس
اس کے علاوہ قرآن آور حدیث سے متعلق مختلف کتابیں پڑھ رہا ہوں۔
 
خوشی

محفلین
میں‌آج کل یادوں کی بارات پڑھ رہی ہوں ساتھ میں میرے ماہ وسال جاوید شاھین کی شروع کر رکھی ھے
 
فرخ منظور

لائبریرین
کلیاتِ جگر مراد آبادی کا مطالعہ کررہا ہوں

قبلہ شاہ صاحب! جگر مراد آبادی کی کلیات میں سے محفل میں بھی کچھ شئیر کریں لیکن پوسٹ کرنے سے پہلے ٹیگ میں جا کر جگر مراد آبادی کے ٹیگ سے تلاش ضرور کر لیجیے گا یہ نہ ہو کہ آپ وہی دوبارہ پوسٹ کر رہے ہوں جو کلام پہلے پوسٹ ہو چکا ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھ پر اس رمضان میں آپ بیتیاں پڑھنے کا پھر سے دورہ پڑا ہوا ہے :)

احسان دانش کی 'جہانِ دانش'، محمد ظفر ایبک کی 'خاطرات'، مولانا ابوالکلام آزاد کی 'خودنوشت'، عشرت رحمانی کی 'عشرتِ فانی'، حافظ لدھیانوی کی 'یادوں کے انمول خزانے' کے بعد دیوان سنگھ مفتوں کی 'ناقابلِ فراموش' کا پہلا حصہ مطالعے میں، دوسرے حصے 'سیف و قلم' کے بعد، شورش کاشمیری کی 'بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل' اور 'پسِ دیوارِ زنداں'، مولانا عبدالمجید سالک کی 'سرگزشت' وغیرہ فہرست میں ہیں۔

جوش کی 'یادوں کی برات' کو ستائیسویں کی رات کیلیے بچا کر رکھا ہوا ہے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ برادرم۔ تو شب قدر کو یادوں کی بارات سے منور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ :)
آپ کا مطالعہ اور مطالعے کی رفتار قابل رشک ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مجھ پر اس رمضان میں آپ بیتیاں پڑھنے کا پھر سے دورہ پڑا ہوا ہے :)

احسان دانش کی 'جہانِ دانش'، محمد ظفر ایبک کی 'خاطرات'، مولانا ابوالکلام آزاد کی 'خودنوشت'، عشرت رحمانی کی 'عشرتِ فانی'، حافظ لدھیانوی کی 'یادوں کے انمول خزانے' کے بعد دیوان سنگھ مفتوں کی 'ناقابلِ فراموش' کا پہلا حصہ مطالعے میں، دوسرے حصے 'سیف و قلم' کے بعد، شورش کاشمیری کی 'بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل' اور 'پسِ دیوارِ زنداں'، مولانا عبدالمجید سالک کی 'سرگزشت' وغیرہ فہرست میں ہیں۔

جوش کی 'یادوں کی برات' کو ستائیسویں کی رات کیلیے بچا کر رکھا ہوا ہے :)

وارث بھائی یہ مصرع مرزا بیدل علیہ الرحمہ کا ہے نا؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
وارث بھائی یہ مصرع مرزا بیدل علیہ الرحمہ کا ہے نا؟

جی یہ بیدل کا ہی ہے۔

بوئے گل ، نالۂ دل ، دودِ چراغِ محفل
ہر کہ از بزمِ تو برخاست ، پریشاں برخاست

اور غالب نے اسے یوں لکھا ہے۔

بوئے گل ، نالۂ دل ، دودِ چراغِ محفل
جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
 
مذکورہ مصرعے اور شعر کے حوالے سے خاکسار کے پاس صرف ایک حوالہ ہے، ڈاکٹر سید تقی عابدی کی عروض پر کتاب 'رموزِ شاعری' اور سرقے اور توارد کے ضمن میں انہوں نے بیدل اور غالب کے مذکورہ اشعار لکھے ہیں، اسکے علاوہ کہیں اور یہ بات نظر سے نہیں گزری، غالب کے ناقدین نے بھی اسکا ذکر نہیں کیا، حتی کہ مولانا غلام رسول مہر نے بھی 'نوائے سروش' میں اسکا ذکر نہیں کیا کیونکہ نوائے سروش میں جہاں جہاں غالب کے اشعار پر فارسی اشعار کا توارد یا سرقہ ہونے کا کوئی شبہ بھی ہے مولانا نے اس کا رد کیا ہے، لیکن اس شعر کے ضمن میں خاموش ہیں۔

مشکل بلکہ حیران کن بات لگتی ہے کہ لوگوں کو اس کا علم نہ ہوا ہو کہ ہو بہو شعر کا ترجمہ ہے اور بیدل کا کلام ناپید بھی نہیں بلکہ عام ملتا ہے اور اس دور کے علماء و فضلاء کو تو یقیناً بیدل کا کلام ازبر ہوگا، بھلا یہ بات کیسے پوشیدہ رہ سکتی تھی؟

دوسری طرف تقی عابدی صاحب بھی میرے نزدیک مستند نقاد اور محقق ہیں۔ واللہ اعلم باالصواب، ہاں دوستوں کے علم میں مزید کوئی حوالہ ہو تو ضرور شیئر کریں :)
 
وارث بھائی اس شعر کو تو ڈاکٹر عبد الغنی نے "دی لائف اینڈ ورک آف مرزا بیدل" میں‌بھی ذکر کیا ہے اور شاید "روح‌بیدل" میں‌بھی ہو۔
 
زونی

محفلین
مجھ پر اس رمضان میں آپ بیتیاں پڑھنے کا پھر سے دورہ پڑا ہوا ہے :)

احسان دانش کی 'جہانِ دانش'، محمد ظفر ایبک کی 'خاطرات'، مولانا ابوالکلام آزاد کی 'خودنوشت'، عشرت رحمانی کی 'عشرتِ فانی'، حافظ لدھیانوی کی 'یادوں کے انمول خزانے' کے بعد دیوان سنگھ مفتوں کی 'ناقابلِ فراموش' کا پہلا حصہ مطالعے میں، دوسرے حصے 'سیف و قلم' کے بعد، شورش کاشمیری کی 'بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل' اور 'پسِ دیوارِ زنداں'، مولانا عبدالمجید سالک کی 'سرگزشت' وغیرہ فہرست میں ہیں۔

جوش کی 'یادوں کی برات' کو ستائیسویں کی رات کیلیے بچا کر رکھا ہوا ہے :)

کمال ھے ماشااللہ سے میرا شوق چرایا ھے آپ نے یا میں نے آپکا چرایا ھے :rolleyes: چلیں جس نے بھی چرایا لیکن رمضان میں ان سب کو ہضم کرنے کا حوصلہ خالص ‌آپ ہی کے پاس ھے :wasntme:

میں دیکھتی اگر رمضان میں آپ کو پکوڑے اور سموسے بنانے پڑتے تو یادوں کی برات کہاں سے گزرتی
:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
نظامی صاحب ان دونوں کتب میں دیکھتا ہوں آج رات۔

زونی بالکل صحیح کہا، خواتین پر رمضان کافی بھاری پڑتا ہے :)
 
ابھی تھائی لینڈ کے سفر کے دوران اور اے ائی ٹی میں قیام کے دوران خالد حسینی کا ناول
دی کائٹ رنرر پڑھا ۔ بہت ہے بے کار تعصبی ناول ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی اس شعر کو تو ڈاکٹر عبد الغنی نے "دی لائف اینڈ ورک آف مرزا بیدل" میں‌بھی ذکر کیا ہے اور شاید "روح‌بیدل" میں‌بھی ہو۔

نظامی صاحب مجھے ان دونوں کتابوں کے متعلقہ حصوں میں، جہاں ڈاکٹر صاحب نے غالب پر بیدل کے اثرات کا جائزہ لیا ہے، نہیں ملا، یہ چھوڑنے والا شعر نہیں ہے، یہ تو سیدھی سیدھی سینہ زوری ہے چاہے کوئی بچہ ہی کرے۔

دونوں کتابیں آپ کے پاس بھی ہیں شاید، آپ بھی دیکھیئے، ہر دو صورت میں مطلع فرمائیں، یہ معاملہ دلچسپ ہے :)
 
Top