کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شکریہ نبیل بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی دعائیں پڑھ کر نانی اماں یاد آتی ہے وہ بھی مجھے اسی طرح دعائیں دیتی ہیں :)

تو یہ کون سے کسی نانی اماں سے کم ہیں؟

یہ نانیاں یہ دادیاں، محبتوں کی بربادیاں
پوچھتی ہیں کب بنے گی تُو دلہن
 

جیہ

لائبریرین
غلط غلط غلط، کٹ کٹ کٹ

ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار

اب بتاؤ دوسرا مصرعہ

اس کا دوسرا مصرع ہے

یا الہی یہ ماجرا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اور شمشاد بھائی آپ کا اشارہ جس مشتاق کی طرف ہے۔۔۔۔۔ اسی کی نظر غالب کا یہ شعر

جان تجھ پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے :blushing:
 

فہیم

لائبریرین
انہیں بھئی ،۔ ہم خود مرچیں چبا رہے ہیں ۔ آپ کو چائے کی پڑی ہے ۔:idontknow:

مرچیں چائیں کوئی گل نہیں۔
لیکن بس خیال کیجئے گا منہ سے آگ نہ نگلے اور بعد میں آپ کے پیٹ کا جو ہونا ہے وہ تو سب کو معلوم ہی ہے:grin:


چلوں کسی بہانے سہی ، پڑھ تو لو :biggrin:

ہمممممممممم
شاید پڑھ ہی لوں:rolleyes:
 

زین

لائبریرین
پڑھ تو ہم بھی لیں گے لیکن سمجھائے گا کون ؟ :( :grin:

ویسے جیہ بہنا ٹھیک کہ رہی ہیں‌ انکل فہیم کو اب شادی کرلینی چاہیئے :lovestruck:
 

فہیم

لائبریرین
شادی تو مجھ سے پہلے شاید زین کی ہوجائے۔

کہ خالہ کے گھر آنا جانا بڑھ گیا ہے آج کل;)

اور جیہ جی یہ بالی عمریا بھلا کون سی عمر ہوتی ہے:rolleyes::grin:
 

جیہ

لائبریرین
بقول شاعر ۔۔۔

عمر کی جان جوان، جوانی کی ہیں یہ جان
سولہ سے بیس تک جو بھی ہو سال اچھا ہے

اب آئی سمجھ؟
 

جیہ

لائبریرین
ربط تو یاد نہیں۔۔۔ انہیں دھاگوں میں لکھا تھا۔۔۔۔ کل تفصیل سے لکھتی ہوں



اب تو چلتی ہوں ۔ اللہ حافظ
 

فہیم

لائبریرین
یہ لکھا تھا۔

السلام علیکم

سوات سے آن لائن ہوں۔ 18 کو اسلام آباد سے پشاور اور 20 جولائی کو سوات واپسی مکمل ہو گئی ۔ حالات پر سکون ہیں۔ مگر شہر اب بھی خالی ہے۔ جگہ جگہ ناکے ہیں دن کو کرفیو میں نرمی ہوتی ہے مگر بازار بند ہوتے ہیں۔ فون ، موبائل کام نہیں کر رہے سوائے پی ٹی سی ایل وائرلیس فون کے۔ اسی سے آن لائن ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top