لطیفے

نبیل

تکنیکی معاون
میری بیٹیاں جب بھی کوئی لطیفہ پڑھتی ہیں، وہ فوراً مجھے سنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

کل میری بڑی بیٹی نے لطیفہ سنایا کہ ایک شخص اونچی آواز میں گانا گاتا ہوا اپنے آفس میں داخل ہوا اور آتے ہی اپنے باس کے منہ پر طمانچہ رسید کیا۔ اس کے وہ گنگناتے ہوئے جا کر اپنی میز پر پاؤں رکھ کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس کے آفس کے ایک آدمی نے آ کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کہا، معاف کرنا یار، میں نے تم سے مذاق کیا تھا کہ تم نے لاٹری جیت لی ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
ایک لطیفہ میرے بھی پڑھنے میں آیا۔
جیسے یہاں پٹھانوں اور سرداروں کے لطیفے مشہور ہیں اسی طرح کا ایک غیر ملکی لطیفہ تھا۔

ایک انگریز اور ایک آئرش تھیٹر میں فلم دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
فلم میں ایک سین آتا ہے کہ، ایک شخص ایک بدگے ہوئے گھوڑے پر سوار ہوتا ہے اور گھوڑا بہت تیز دوڑرہا ہوتا ہے۔
انگریز فوراً چیخ کر کہتا ہے یہ ضرور گر جائے گا۔
آئرش بھی چیخ کر کہتا ہے کہ نہیں گرے گا۔
دونوں میں شرط لگ جاتی ہے۔
اور تھوڑی دیر بعد وہ آدمی گھوڑے سے گر جاتا ہے۔
انگریز چہکتے ہوئے بولتا ہے دیکھا میں نے کہا تھا نہ یہ گر پڑے گا۔

آئرش منہ لٹکاتے ہوئے کہتا ہے۔ "دراصل میں نے کل رات بھی یہ فلم دیکھی تھی اور یہ کل رات بھی گر پڑا تھا۔
تو میرا خیال تھا کہ اس بار یہ گھوڑا سنبھل کر چلائے گا"
 
نایاب

لائبریرین
میری بیٹیاں جب بھی کوئی لطیفہ پڑھتی ہیں، وہ فوراً مجھے سنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

کل میری بڑی بیٹی نے لطیفہ سنایا کہ ایک شخص اونچی آواز میں گانا گاتا ہوا اپنے آفس میں داخل ہوا اور آتے ہی اپنے باس کے منہ پر طمانچہ رسید کیا۔ اس کے وہ گنگناتے ہوئے جا کر اپنی میز پر پاؤں رکھ کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس کے آفس کے ایک آدمی نے آ کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کہا، معاف کرنا یار، میں نے تم سے مذاق کیا تھا کہ تم نے لاٹری جیت لی ہے۔

مجھے نبیل والا لطیفہ سمجھ نہیں آیا :(
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ کی امان سدا آپ پر آمین
کسی نے کہا تیری لاٹری نکل آئی ہے ۔ تو ارب پتی بن گیا ہے ۔
اسی زعم میں جناب نے اپنے باس کو تھپڑ دے مارا کہ اب نوکری کی کیا مجبوری ہے مجھے ۔
جب علم ہوا ہوگا کہ یہ لاٹری کی خوش خبری غلط تھی تو کیا بیتی ہو گی ۔ ؟؟؟
(آپس کی بات ہے مجھے بھی ابھی سمجھ آیا ہے )
نایاب
 
ابوشامل

محفلین
اتنا بھاری لطیفہ؟؟؟ ماشآ اللہ بٹیا رانی تو خوب تیز ہیں۔۔۔۔ یہ تو پہلی دفعہ میں ہمیں ہی سمجھ نہ آیا تھا حالانکہ خود کو عقلِ کل سمجھتے ہیں۔ :(
 
تیلے شاہ

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ کی امان سدا آپ پر آمین
کسی نے کہا تیری لاٹری نکل آئی ہے ۔ تو ارب پتی بن گیا ہے ۔
اسی زعم میں جناب نے اپنے باس کو تھپڑ دے مارا کہ اب نوکری کی کیا مجبوری ہے مجھے ۔
جب علم ہوا ہوگا کہ یہ لاٹری کی خوش خبری غلط تھی تو کیا بیتی ہو گی ۔ ؟؟؟
(آپس کی بات ہے مجھے بھی ابھی سمجھ آیا ہے )
نایاب
اسی لئے کہتے ہیں عورتیں ایک لطیفہ سن کر تین بار ہنستی ہیں پہلی بار اس لئے کہ انہوں نے لطیفہ سنا دوسری بار اس لئے کے ان کو لطیفہ کا مطلب پتہ چلا اور تیسری بار اس لئے کے ۔۔۔؟؟؟
 
نایاب

لائبریرین
اسی لئے کہتے ہیں عورتیں ایک لطیفہ سن کر تین بار ہنستی ہیں پہلی بار اس لئے کہ انہوں نے لطیفہ سنا دوسری بار اس لئے کے ان کو لطیفہ کا مطلب پتہ چلا اور تیسری بار اس لئے کے ۔۔۔؟؟؟

السلام علیکم
محترم تیلے شاہ جی
ثابت ہوا کہ صنف نازک عقل مند اور سمجھدار ہوتی ہیں ۔
سن کر سمجھتی ہیں اور سمجھ کر ہنستی ہیں ۔
" سنو سمجھو عمل کرو "
صنف کرخت کی طرح بلا سمجھے ہی ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
اب صنف کرخت کے بارے اور کیا لکھوں کہ میں بھی اسی صف میں ہوں ۔
نایاب
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری چھوٹی بیٹی کا سنایا ہوا لطیفہ سنیے۔

ایک کتے نے خرگوش کے کان پر کاٹ‌ کھایا۔ خرگوش نے خفگی سے کہا، یہ کیا حرکت کی تم نے۔ کتے نے جھینپ کر کہا، میں دیکھ رہا تھا کہ کہیں تم چاکلیٹ کے تو نہیں بنے ہوئے۔ :)
 
آبی ٹوکول

سبحان اللہ ما شاءاللہ اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے بیٹی کو
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میری بیٹیاں جب بھی کوئی لطیفہ پڑھتی ہیں، وہ فوراً مجھے سنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

کل میری بڑی بیٹی نے لطیفہ سنایا کہ ایک شخص اونچی آواز میں گانا گاتا ہوا اپنے آفس میں داخل ہوا اور آتے ہی اپنے باس کے منہ پر طمانچہ رسید کیا۔ اس کے وہ گنگناتے ہوئے جا کر اپنی میز پر پاؤں رکھ کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس کے آفس کے ایک آدمی نے آ کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کہا، معاف کرنا یار، میں نے تم سے مذاق کیا تھا کہ تم نے لاٹری جیت لی ہے۔

:haha::haha:
 
ابوشامل

محفلین
میری چھوٹی بیٹی کا سنایا ہوا لطیفہ سنیے۔

ایک کتے نے خرگوش کے کان پر کاٹ‌ کھایا۔ خرگوش نے خفگی سے کہا، یہ کیا حرکت کی تم نے۔ کتے نے جھینپ کر کہا، میں دیکھ رہا تھا کہ کہیں تم چاکلیٹ کے تو نہیں بنے ہوئے۔ :)
بہت ہی اعلیٰ ۔۔۔۔ اللہ بٹیا کو سلامت رکھے۔
میں نے دیکھا ہے کہ آجکل کے بچوں کی حس مزاح بہت اعلیٰ ہے۔ ہمارے خاندان بھر کے بچوں کا محبوب مشغلہ بھی لطیفے سننا اور سنانا ہی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بڑی بیٹی کی طرف سے ایک اور لطیفہ حاضر ہے۔۔

ایک بیکری کے مالک نے نئے ملازم کو کہا کہ اس کیک پر ہیپی برتھ ڈے لکھ کر لاؤ۔ نئے ملازم نے تذبذب کے عالم میں کیک کو دیکھا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ کچھ دیر بعد بیکری کے مالک نے آواز دے کر پوچھا کہ بھئی ابھی تک لکھا نہیں گیا کیک پر؟ نئے ملازم نے جواب دیا، تھوڑی دیر ٹھہر جائیں، مجھ سے کیک ٹائپ رائٹر میں فٹ نہیں ہو رہا ہے۔ :)
 
مغزل

محفلین
میری چھوٹی بیٹی کا سنایا ہوا لطیفہ سنیے۔

ایک کتے نے خرگوش کے کان پر کاٹ‌ کھایا۔ خرگوش نے خفگی سے کہا، یہ کیا حرکت کی تم نے۔ کتے نے جھینپ کر کہا، میں دیکھ رہا تھا کہ کہیں تم چاکلیٹ کے تو نہیں بنے ہوئے۔ :)
بڑی بیٹی کی طرف سے ایک اور لطیفہ حاضر ہے۔۔

ایک بیکری کے مالک نے نئے ملازم کو کہا کہ اس کیک پر ہیپی برتھ ڈے لکھ کر لاؤ۔ نئے ملازم نے تذبذب کے عالم میں کیک کو دیکھا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ کچھ دیر بعد بیکری کے مالک نے آواز دے کر پوچھا کہ بھئی ابھی تک لکھا نہیں گیا کیک پر؟ نئے ملازم نے جواب دیا، تھوڑی دیر ٹھہر جائیں، مجھ سے کیک ٹائپ رائٹر میں فٹ نہیں ہو رہا ہے۔ :)

واہ وہ واہ ۔۔ کیا کہنے ، بھئی ماشا اللہ ، کیا خوب حسِ مزاح پائی ہے ، (نبیل بھائی کچھ بچوں کااثر ہی لے لیجے:biggrin:)
ہماری گڑیا رانی کو ہماری طرف سے پیار دیجے گا، بہت خوب
 
Top