کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام
اور السلام علیکم

میں‌ بھی ایک چکر مارے لیتا ہوں۔۔

کیا حال و احوال ہیں آپ دونوں کے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تیاری بس سو سو ہے شگفتہ :worried:۔۔ ابھی ڈیٹ شیٹ آنے کے انتظار میں ہوں ۔۔ پھر جت جاؤں گی پڑھائی میں اچھی طرح ۔۔۔

آپ کیسی ہیں پاؤں اب کیسا ہے ؟

سارہ ، میرا ان دنوں بڑا دل چاہ رہا امتحان دینے کا ، ایسا کریں آدھے پیپرز کی تیاری میں کر لیتی ہوں ، ایک ساتھ امتحان دے دیں گے :happy: پاؤں اللہ کا شکر ہے اب ٹھیک ہے بہت ۔ پہلے سہارا لے کر چلنا پڑتا تھا اب بغیر سہارا کے چلنے کی کوشش
 

سارہ خان

محفلین
ہائے شگفتہ ۔۔ نیکی اور پوچھ پوچھ ۔۔ تین سبجیکٹس کی تو میری کافی تیاری ہے ۔۔ تین کی آپ کر لیں ۔۔:tongue: مزے سے پیپر ہو جائیں گے ۔۔۔:battingeyelashes:

لیکن پہلے پاؤں کو اچھی طرح ٹھیک کر لیں ۔۔۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارہ بس ٹھیک ہے تینوں سبجیکٹ مجھے بھیج دیں :happy: اور اچھا ہے ناں جب تک پاؤں بھی بالکل ٹھیک ہو جائے گا مصروفیت میں

آجکل پھر کچن سے چھٹی لی ہوئی ہے کیا :happy:

 

سارہ خان

محفلین
شگفتہ کتاب بھیجوں یا سائیٹس بتاؤں ۔۔ جہاں سے پڑھنا ہے ۔۔؟:tongue:

کچن میں تو فل ٹائیم ڈیوٹی ہے آجکل ۔۔ امی کو ریسٹ کر وا رہی ہوں ۔۔ پیپرز ہونگے تو ویسے ہی چھٹی ہو جائے گی کچن سے ۔۔۔:battingeyelashes:
 

زین

لائبریرین
جی ایک ملائکہ اور فاطمہ چھوٹی تھی وہ دونوں بھی غائب ہیں

حال احوال ، اچھے ہیں ۔ آپ سنائیں

السلام علیکم ، زین بھائی خیریت سے ہیں ، کوئٹہ کا موسم کیسا ہے ؟
وعلیکم السلام
الحمداللہ سب خیریت ہیں
موسم آج کچھ ٹھیک نہیں گردوغبار ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ کتاب بھیجوں یا سائیٹس بتاؤں ۔۔ جہاں سے پڑھنا ہے ۔۔؟:tongue:

کچن میں تو فل ٹائیم ڈیوٹی ہے آجکل ۔۔ امی کو ریسٹ کر وا رہی ہوں ۔۔ پیپرز ہونگے تو ویسے ہی چھٹی ہو جائے گی کچن سے ۔۔۔:battingeyelashes:


سائیٹس بتا دیں :happy: اور ساتھ میں یہ بھی کہ مجھے کچھ ملنا بھی ہے یا نیکی کر کے دریا میں ڈالنا ہے :happy:

 

زین

لائبریرین
میرا رویہ ان کے ساتھ دوستانہ ہوتا ہے کیونکہ انہیں ڈاٹنے کے لئے امی کافی ہے ، بچپن میں میں بھی امی کے غصے سے بہت ڈرتا تھا
 

سارہ خان

محفلین
یہ کچھ ملنے کی کنڈیشن آفر کرتے وقت تو نہیں تھی ۔۔۔:tongue: اگر واقعی آدھا امتحان آپ کو دینا ممکن ہوتا تو پھر ۔۔ جو مانگتیں وہ مل جاتا ۔۔:grin: لیکن بس آپ دعا کریں میں خود ہی اچھا سا پڑھ لوں ۔۔۔:praying:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top