چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

طالوت

محفلین
ماوراء فہرست تقریبا مکمل ہے اگر اس میں مزید ایوارڈ بھی شامل کر لئے جائیں جن کی طرف توجہ تعبیر اور عارف نے دلوائی ہے ۔
(ایک ایوارڈ بہترین رکن برائے ڈھٹائی نہیں ہو سکتا ؟ )
وسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے ان ممبران سے شکائت ہے کہ جو سارا سال تو محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن محفل کی سالگرہ یا ایسے ہی مواقع پر فوراً اپنا حق جتانے آ جاتے ہیں اور دوسرے ممبران کو نصیحت و فضیحت شروع کر دیتے ہیں۔

جی بلکل ٹھیک فرمایا آپ نے
 

ماوراء

محفلین
میں ذرا پہلے پتہ کر لوں کہ یہ صراطِ مستقیم دکھانے والے کون ہیں۔۔ اور ڈھیٹ رکن کون ہیں۔۔ پھر نئے ایوارڈز لسٹ میں شامل کرتی ہوں۔:grin:

ویسے ایوارڈز کچھ زیادہ ہی نہیں ہو جائیں گے۔۔۔! پچھلی بار بیس تھے۔۔۔اس بار اب تک 28 ہو گئے ہیں۔ تیس سے زیادہ نہیں ہونے چاہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
29 ہوجائیں تو کیا برا ہے کہ کسی کو ایوارڈ نہ ملے تو اس پر بھی ایک ایوارڈ ہوجانا چاہیئے کہ شاید اس دفعہ کم از کم مجھے تو ایک ایوارڈ ملے جائے ۔ پچھلی دفعہ تو لوگ تھیلے بھر بھر کر ایوارڈ لے گئے تھے ۔ ایک ہم تھے کہ کسی نے بھی ہمیں اپنا ایوارڈ بھی صاف نہیں کرنے دیا تھا ۔ :grin:
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام

شاباش ماوراء ویسے تو تمام کیٹگریز میں سے رکن چننا ہے لیکن لطائف والے سیکشن کا ذکر نہیں ہے یہاں

اس کے علاوہ گپ شپ والا ایوارڈ ہمیشہ شمشاد بھائی لے جاتے ہیں اور خواتین بے چاریاں رہ جاتی ہیں تو کیوں نا اس ایوارڈ کانام مس گپ شپ رکھا جائے اور مسٹر گپ شپ یا پھر محفل کی رانی/محفل کا راجہ

اس کے علاوہ کچھ فنی ایوارڈز بھی ہوں

یہ فارم اردو کا ہے تو کیوں نا ایک ایوارڈ اس حوالے سے بھی ہو یعنی بہترین اردو بولنے/لکھنے والا

میرے جیسوں کے لیے بری اردو لکھنے والا ایوارڈ بھی ہونا چاہیے :grin:

تعبیر، میرا دل ہے گپ شپ کا ایوارڈ نکال ہی دیتے ہیں۔ لیکن محفل کی رانی ، راجہ ہو سکتا ہے۔ رانی، راجہ کو "مس محفل" اور "مسٹر محفل" میں بدل دیں یا رانی، راجہ ہی رہنے دیں؟

اور باقی رہنے دیں۔۔ایسا لگ رہا ہے کہ ایوارڈز کی فیکٹری کھل گئی ہے۔:(
 

ماوراء

محفلین
میرا خیال ہے لسٹ فائنل ہو گئی ہے۔

اگلا مرحلہ نامزدگیوں کا ہے۔۔جس کی مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے ہو گا۔ آپ سب سے درخواست ہے سنجیدگی سے ایوارڈز کے لیے نام منتخب کریں۔

وارث آپ اگر محفل ادب ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے مدد کریں تو۔۔؟
5 - بہترین لکھاری
6 - بہترین شاعر
7 - بہترین رکن برائے پسندیدہ کلام
8 - بہترین مزاح نگار
9 - بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن


نبیل بھائی، عارف اور باقی حضرات بھی اردو کمپیوٹنگ کی کیٹگری میں مدد کریں۔
10- بہترین فانٹ ساز
11 - بہترین سافٹ وئیر میکر
12 - بہترین گرافکس ڈئزائنر
13 - معاون رکن برائے فانٹ سازی و ٹائپوگرافی
14 - بہترین رکن برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز


باقی تمام ایوارڈز کے لیے سب ایک ایک نام دیں۔ میں شروع کرتی ہوں۔۔

1- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے۔۔
اعجاز انکل
شمشاد بھائی
؟

2۔ ممبر آف دا ائیر
نبیل
زکریا
؟
 

arifkarim

معطل
شکریہ ماورا، لگتا ہے آج رات آپنے سونا نہیں ہے!
ویسے بھی اوسلو میں اس وقت کونسا اندھیرا ہوتا ہے ۔ یہاں درامن میں ابھی رات کے دو بجے بھی روشنی ہے۔۔۔۔۔:happy:

ایک حقیر سی کوشش کی ہے۔ امسال کےبہترین اراکین جنہوں نے شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی و ٹائپوگرافی میں نمایا کام کیا:
10- بہترین فانٹ ساز
۔عبدالمجید
-علوی امجد
-جمیل نستعلیق
- محمد عویدص
-شاکر القادری
-ارتضیٰ حسن

11 - بہترین سافٹ وئیر میکر
-الف نظامی
-نبیل
-ابن سعید
-محسن حجازی

12 - بہترین گرافکس ڈئزائنر
-ابوشال
-محمد کاشف مجید
-عبد المجید
-شاکر القادری

13 - معاون رکن برائے فانٹ سازی و ٹائپوگرافی
-شاکر القادری
-محسن حجازی
-عارف کریم
-علوی امجد
-عبدالمجید
-نبیل

14 - بہترین رکن برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز
-محمد صابر
-فخر نوید
-ایم بلال
-الف نظامی
مزید؟؟؟

نوٹ :اس لسٹ میں ترمیم عین ممکن ہے۔ اپنی قیمتی آراء سے نوازیں۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
1- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے۔۔
-اعجاز انکل
-شمشاد بھائی
-ابن سعید
-نبیل

2۔ ممبر آف دا ائیر
-نبیل
-زکریا
-جمیل نستعلیق
-علوی امجد
-خرم
-ظفری

ترمیم کی اجازت ہے:)
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب۔ آدھا کام تو ہو گیا۔ باقی ایوارڈز پر بھی ایک نظر ڈالیے گا۔
باقی سب بھی اپنی تجاویز دیں۔

عارف، مجھے صبح چھٹی ہے۔۔ تو غنیمت جانتے ہوئے آج رات اردو محفل کے کاموں کے لیے ہی لگا رہی ہوں۔ اور بالکل۔۔آج کل ساری رات روشنی ہی ہوتی ہے۔ دو ، سوا دو تو صبح کی نماز کا وقت بھی ہو جاتا ہے۔
اب تین بجے تک میرے دماغ کی بتی بجھ گئی ہے۔۔باقی کام کل کروں گی۔
 

arifkarim

معطل
خوب۔ ان ایوارڈز کے گرافکس ڈیزائنز کا بھی ایک مقابلہ کروا لیں۔ اُمید ہے احباب انٹرسٹ لیں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں ذرا پہلے پتہ کر لوں کہ یہ صراطِ مستقیم دکھانے والے کون ہیں۔۔ اور ڈھیٹ رکن کون ہیں۔۔ پھر نئے ایوارڈز لسٹ میں شامل کرتی ہوں۔:grin:

ویسے ایوارڈز کچھ زیادہ ہی نہیں ہو جائیں گے۔۔۔! پچھلی بار بیس تھے۔۔۔اس بار اب تک 28 ہو گئے ہیں۔ تیس سے زیادہ نہیں ہونے چاہیں۔

کیا اب مجھے ہر بات کھول کر بیان کرنا پڑے گی؟ میرا خیال ہے اشارہ ہی کافی ہونا چاہیے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث آپ اگر محفل ادب ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے مدد کریں تو۔۔؟
5 - بہترین لکھاری
6 - بہترین شاعر
7 - بہترین رکن برائے پسندیدہ کلام
8 - بہترین مزاح نگار
9 - بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن

ماوراء میں اگلے چند دنوں تک ان سب ایوارڈز کیلیے نامزد اراکین کے نام دے دونگا (اپنی سمجھ کے مطابق) جسے پر اراکینِ محفل بحث کر سکتے ہیں۔

ان سب ایوارڈز کا فیصلہ عام رائے شماری سے ہوگا سوائے 'بہترین شاعر' کے جسکا فیصلہ ایک پینل کرے گا، انشاءاللہ اس پر بھی جلد ہی کام کرتا ہوں۔

والسلام
 

مغزل

محفلین
بہت خوب ماوراء صاحبہ ۔ بڑی محنت اور اعصاب شکن کام انجام دیا ہے آپ نے ، مجھے نہ تو کسی سے اختلاف ہے اور نہ کوئی رائے دینا لازمی ہے کہ سبھی احباب نے اپنی رائے پورے خلوص سے شامل کی ہے ، فیصلہ تو فیصلہ کرنے والے ہی فرمائیں گے ۔ ہم دعا گو ہیں۔
 

بلال

محفلین
14 - بہترین رکن برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز
-محمد صابر
-فخر نوید
-ایم بلال
-الف نظامی
مزید؟؟؟

نوٹ :اس لسٹ میں ترمیم عین ممکن ہے۔ اپنی قیمتی آراء سے نوازیں۔۔۔۔

جناب آپ نے میرا نام کہاں لکھ دیا۔۔۔ میں تو غیر فعال سا رکن ہوں اس کے علاوہ میں نے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز میں کونسا تیر مارا ہے؟ اس لئے بہتر ہے کہ میرا نام حذف کر دیا جائے۔
ویسے بھی ہمارے ایوارڈ شو کیس میں اب ایوارڈ کے لئے جگہ باقی نہیں۔۔۔ہا ہا ہا (صرف مزاح کے لئے)
 

ظفری

لائبریرین
1-
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے۔۔

-اعجاز انکل
-شمشاد بھائی
-ابن سعید
-نبیل

2۔ ممبر آف دا ائیر
-نبیل
-زکریا
-جمیل نستعلیق
-علوی امجد
-خرم
-ظفری

ترمیم کی اجازت ہے:)

ارے بھیا ۔۔۔ میرا نام کدھر ڈال دیا ، میں تو مذاق کر رہا تھا ۔ میرے ایوارڈز تو اس محفل پر دوستوں کی محبتیں اور شکوے ہیں ۔ یہ تو بچوں اور " بچیوں " کے شغل ہیں ۔ ;)
اور ویسے بھی مجھے خالی خولی ایوارڈ نہیں‌ لینا ۔۔۔۔ ایوارڈ کیساتھ کم از کم دس ہزار ڈالرز کی رقم کا انعام ہو تو شاید پھر میں بھی اس کھیل کا حصہ بننے پر سوچوں ۔ :grin:
 

فہیم

لائبریرین
محترم جناب محمد علی مکی صاحب اکیلے ہی اردو سلیکس لینکس آپریٹنگ سسٹم تیار کیا۔
اس کے علاوہ بھی اردو کے لیے ان کی خدمات کافی ہیں۔

تو ایک کیٹگری ایسی بھی ہونی چاہیے جس میں اس طرح‌ کا کوئی ایوارڈ ہو۔


اور یہ ایوارڈ لسٹ کافی طویل ہے اس میں کچھ ایوارڈ ایسے بھی ہیں جن کی میرا نہیں خیال کوئی ضرورت باقی رہتی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
اسپیشل ایوارڈز

1- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (اس کو تو صرف دوسال میں ایک بار رکھا جائے تو سمجھ آتا ہے)
2 - ممبر آف دا ائیر
3 - پسندیدہ فی میل رکن
4 - پسندیدہ میل رکن

محفل ادب ایوارڈز
5 - بہترین لکھاری
6 - بہترین شاعر
7 - بہترین رکن برائے پسندیدہ کلام (اس ایوارڈ‌ کی بھی کوئی تک سمجھ نہیں‌ آتی کہ کچھ پسند کرنے پر ایوارڈ دیا جائے)
8 - بہترین مزاح نگار
9 - بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن

ارود کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایوارڈز
10- بہترین فانٹ ساز
11 - بہترین سافٹ وئیر میکر
12 - بہترین گرافکس ڈئزائنر
13 - معاون رکن برائے فانٹ سازی و ٹائپوگرافی
14 - بہترین رکن برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز

محفل فیملی ایوارڈز
15 - فعال ترین رکن۔ یہ ایوارڈ بھی غالباً ختم ہونا چاہیے
16 - معاون ترین رکن
17 - بہترین معلوماتی رکن
18 - بہترین نئی فیمیل اینٹری
19 - بہترین نیومیل اینٹری
20 - محفل کی مسکراہٹ
21 - بہترین رکن برائے گپ شپ۔ ساتھ میں یہ بھی
22 - بہترین کھیل یا بہترین سلسلہ
23 - بہترین رکن برائے کچن کارنر
24 - بہترین رکن برائے فیشن و ملبوسات
25 - سیاست کا بہترین رکن
26 - بہترین رکن برائے اسلامی تعلیمات
27 - بہترین تصاویر پوسٹ کرنے والا رکن

مقابلہ جات ایوارڈز
28 - مقابلہ فوٹو گرافی:بہترین فوٹو گرافر
29 - تحریری مقابلہ: بہترین مضمون

لائبریری ایوارڈز(شگفتہ یا فرحت)
؟
؟
؟


فی الوقت سرسری نگاہ ڈالی ہے۔
شاید کچھ نئے ایوارڈ شامل کیے جاسکتے ہیں۔
اور اس میں سے بھی مزید کانٹ چھانٹ کی گنجائش نکل سکتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
جناب آپ نے میرا نام کہاں لکھ دیا۔۔۔ میں تو غیر فعال سا رکن ہوں اس کے علاوہ میں نے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز میں کونسا تیر مارا ہے؟ اس لئے بہتر ہے کہ میرا نام حذف کر دیا جائے۔
ویسے بھی ہمارے ایوارڈ شو کیس میں اب ایوارڈ کے لئے جگہ باقی نہیں۔۔۔ہا ہا ہا (صرف مزاح کے لئے)

کیا ہوگیا؟ اپنا کیا ہوا کام بھول گئے؟
یاد کرو امسال آپنے اردو کمپیوٹنگ کیلئے بلاگز و سیڈیز بنا بنا کر ہمیں خوب نیچا دکھایا ہے! :grin:
 
Top