سہاگ رات ۔۔۔ کیا ، کیوں ، کیسے ؟؟ (کتاب و سنت کی رہنمائی)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

باذوق

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

کسی بھی نوجوان لڑکے یا لڑکی کی زندگی میں شادی کا تصور ایک انتہائی خوش آئیند و مسرت خیز تصور ہوتا ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تعبیر بھی اس کے حسین خوابوں کی طرح ہو۔
البتہ ہمارے مسلم معاشرے میں مذہب سے کچھ نہ کچھ حد تک لگاؤ رکھنے والے نوجوانوں کی ایک خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ شبِ زفاف (سہاگ رات) سے قبل یا بعد کے آداب یا مسائل کے حل کا ادراک اس کو سنت مطہرة کی روشنی میں حاصل رہے۔

یوں تو اس ضمن میں عربی میں بہت سی مفید کتب لکھی گئی ہیں جنہیں گوگل پر "تحفة العروس" یا "تحفة العروسين" لکھ کر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہی میں سے ایک کتاب محمد الاستنبولی کی بھی رہی ہے جس کا اردو ترجمہ ایک زمانے سے اردو داں طبقہ میں مقبول رہا ہے۔ اردو میں بھی یہ کتاب "تحفة العروس" ہی کے نام سے شائع ہوئی ہے۔ کچھ اور بھی اردو کتب ہیں جن کے نام اس وقت مجھے یاد نہیں آ رہے۔
مگر برصغیری معاشرے میں عموماً پریم شاستر ، کوک شاستر ، گربھ شاستر جیسی محزب الاخلاق اور بازاری زبان پر مبنی ، بھڑکتے جذبات کو وقتی تسکین پہنچانے والی کتب کا چلن زیادہ رہا ہے۔ ایسے مواد کو پڑھ کر نوجوان کچھ سیکھے یا نہ سیکھے لیکن مذہب و اخلاقیات سے دور ضرور ہوتا جاتا ہے۔

سہاگ رات ۔۔۔۔ کسی نوجوان کی زندگی میں آنے والی ایک خوشگوار حقیقت اگر ہے تو ایک ایسا نازک موضوع بھی ہے جس کے بارے میں اور جس کے مسائل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عموماً ہمارے مسلم معاشرے میں جھجھک محسوس کی جاتی ہے۔

بلاشبہ انسانی زندگی کا کوئی رُخ یا کوئی موضوع ایسا نہیں ہے جس پر کتاب و سنت سے یقینی رہنمائی نہ ملتی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب عصر حاضر کے محدث نبیل علامہ ناصر الدین البانی رحمتہ اللہ علیہ سے ان کے ایک دوست نے اپنی شادی کے موقع پر ان سے ایک کتاب کا تقاضا کیا تو علامہ علیہ الرحمة نے وقت کی قلت کے باوجود ایک ایسی مفید کتاب کو تحریر کیا جس میں سہاگ رات سے قبل اور بعد میں پیش آنے والے مسائل اور مباشرت کے آداب کو کتاب و سنت کی رہنمائی سے واضح کرنے کی موثر کوشش کی گئی ہے۔

شیخ موصوف نے اس نازک موضوع پر ایسی پاکیزہ اور اعلٰی معلومات بہم پہنچائی ہیں جن کی بنیاد اللہ تعالٰی کا مقدس کلام اور رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے نکلے ہوئے محبوب ترین الفاظ ہیں۔

عربی زبان میں اصل کتاب کا نام [ARABIC]آداب الزفاف في السنة المطهرة[/ARABIC] ہے اور جو نیچے دئے گئے ربط سے ورڈ فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

چونکہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ عرب کے معاشرے اور برصغیری رہن سہن میں بہت سا فرق ہے لہذا اس پوری کتاب کا جوں کا توں اردو ترجمہ کئے جانے کے بجائے فاضل مترجم نے اردو داں قاری کے لیے درج ذیل آسانیاں فراہم کی ہیں :
** بعض مقامات پر ترجمہ کے بجائے مفہوم کا سہارا لیا گیا
** طویل اور علمی قسم کے مباحث کو نظرانداز کیا گیا
** مشکل الفاظ کی تشریح کی گئی
** کسی حدیث کے تمام حوالوں کو درج کرنے کے بجائے صرف معروف کتب کے حوالے دئے گئے
** تمام حوالہ جات بعینہ وہی نقل کئے گئے جو شیخ البانی کی اصل عربی کتاب میں ہیں



امید کی جاتی ہے کہ شادی کرنے والے نوجوان اس کتاب سے مناسب رہنمائی لینے کے قابل ہو جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس کو جلد از جلد اردو یونیکوڈ میں بھی پبلش کیا جائے۔

ڈاؤن لوڈ روابط :

عربی کتاب : [ARABIC]آداب الزفاف في السنة المطهرة[/ARABIC]
- ورڈ فائل
- صفحات:44
- 52 کیلوبائیٹس

اردو کتاب : سنتِ مطہرة اور آدابِ مباشرت
- پ-ڈ-ف فائل
- صفحات:90
- 2.65 میگابائیٹس


*****************

کتاب کا نام : سنتِ مطہرة اور آدابِ مباشرت
تالیف : علامہ ناصر الدین البانی (رحمة اللہ)
اردو ترجمہ : محمد اختر صدیق
ناشر : مکتبہ اسلامیہ ، لاہور
صفحات : 90
پ-ڈ-ف فائل سائز : 2.65 میگابائیٹس


فہرست مضامین

نمبر شمار || مضمون کا عنوان || صفحہ نمبر
1 || عرض مترجم || 5
2 || تقدیم || 8
3 || مقدمہ طبع اول || 13
4 || بیوی کے ساتھ لطف و مہربانی || 20
5 || بیوی کے سر (پیشانی) پر ہاتھ رکھ کر دعا کرنا || 21
6 || میاں بیوی کا اکٹھے نماز پڑھنا || 22
7 || ہم بستری کے وقت کیا کہے؟ || 24
8 || جماع کیسے کرے؟ || 24
9 || تحریم دبر || 26
10 || دوبارہ جماع کا ارادہ ہو تو وضو کرے || 29
11 || غسل افضل ہے || 29
12 || میاں بیوی کا اکٹھے غسل کرنا || 29
13 || جنبی سونے سے قبل وضو کرے || 31
14 || مذکورہ وضو کا حکم || 32
15 || جنبی کا وضو کے بدلے تیمم کرنا || 33
16 || سونے سے پہلے غسل افضل ہے || 33
17 || حائضہ عورت سے جماع حرام ہے || 34
18 || حائصہ سے جماع کرنے کا کفارہ || 35
19 || حائضہ عورت سے کہاں تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ || 36
20 || عورت کے پاک ہونے کے بعد جماع کب جائز ہے؟ || 37
21 || عزل کا جواز || 37
22 || عزل نہ کرنا بہتر ہے || 39
23 || نکاح میں میاں اور بیوی کی نیت کیا ہو؟ || 40
24 || شادی سے اگلے دن کیا کرے؟ || 41
25 || گھر میں غسل خانہ بنانا واجب ہے || 42
26 || میاں بیوی اپنے راز دوسروں کو بیان نہ کریں || 43
27 || ولیمہ کرنا واجب ہے || 44
28 || ولیمہ اور سنت طریقہ || 45
29 || گوشت کے بغیر بھی ولیمہ جائز ہے || 47
30 || صاحب ثروت لوگوں سے مدد اور ولیمہ کی دعوت || 47
31 || دعوت ولیمہ میں فقط امیروں کو بلانا حرام ہے || 48
32 || دعوت میں حاضر ہونا واجب ہے || 48
33 || ولیمہ میں حاضر ہو اگرچہ روزہ دار ہو || 48
34 || دعوت دینے والے کے کہنے پر روزہ افطار کرنا || 49
35 || نفلی روزہ کی قضا واجب نہیں || 50
36 || اللہ کی نافرمانی پر مشتمل دعوت میں نہ جائے || 51
37 || دعوت میں حاضر ہونے والے کیلئے کیا مستحب ہے؟ || 54
38 || اللہ کے نام کے علاوہ مبارکباد جاہلیت کا کام ہے || 60
39 || دلہن کا مہمانوں کی خدمت کرنا || 60
40 || دف بجا کر اشعار وغیرہ پڑھنا || 61
41 || شریعت کی مخالفت سے بچنے کا حکم || 64
42 || تصاویر لٹکانا || 64
43 || دیواروں کو پردوں اور قالینوں سے بچانا || 67
44 || بھنووں کے بال اکھاڑنا || 70
45 || ناخنوں کو لمبا کرنا اور نیل پالش لگانا || 70
46 || داڑھی منڈانا || 71
47 || منگنی کی انگوٹھی || 73
48 || عورتوں کیلئے سونے کا استعمال || 76
49 || بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا حکم || 77
50 || کچھ میاں بیوی کی خدمت میں || 81
51 || عورت پر خاوند کی خدمت واجب ہے || 85
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم۔
اگر اس تھریڈ کو کسی موزوں و مناسب زمرے میں منتقل کیا جا سکتا ہے تو ضرور کر دیا جائے۔ شکریہ۔
 

رضا

معطل
43 || دیواروں کو پردوں اور قالینوں سے بچانا || 67
44 || بھنووں کے بال اکھاڑنا || 70
45 || ناخنوں کو لمبا کرنا اور نیل پالش لگانا || 70
46 || داڑھی منڈانا || 71
47 || منگنی کی انگوٹھی || 73

باذوق بھائی! اس فہرست سے متعلقہ مضموان ادھر ہی پیسٹ کردیں۔ویسے یہ قوم ۔۔۔۔بھنووں کے بال اکھاڑنا ،ناخنوں کو لمبا کرنا اور نیل پالش لگانا اور تو اور آپ نے ۔۔۔داڑھی منڈانا اور اس پر منگنی کی انگوٹھی (مرد کو سونے وغیرہ کی/میں نے پڑھا نہیں شاید مضمون اسی متعلق ہو)
ناصحہ مت کر نصیحت دل میرا گبھرائے ہے
اس کو دشمن جانتا ہوں جو مجھے سمجھائے ہے
جبکہ ہونا یوں چاہیے تھا کہ۔۔۔
ناصحہ کچھ کر نصیحت دل میرا گبھرائے ہے
اس کو دوست جانتا ہوں جو مجھے سمجھائے ہے
 

فا ر و ق

محفلین
بہت اچھا لگا یہ جان کر مگر بازرق بھائی
عربی کتاب : آداب الزفاف في السنة المطهرة
کا لنک کام نہیں کر رہا اگر اپ یہ فایل ایمیل کر دیں تو اچھا ہو گا
 

باذوق

محفلین
43 || دیواروں کو پردوں اور قالینوں سے بچانا || 67
44 || بھنووں کے بال اکھاڑنا || 70
45 || ناخنوں کو لمبا کرنا اور نیل پالش لگانا || 70
46 || داڑھی منڈانا || 71
47 || منگنی کی انگوٹھی || 73
باذوق بھائی! اس فہرست سے متعلقہ مضموان ادھر ہی پیسٹ کردیں۔ویسے یہ قوم ۔۔۔۔بھنووں کے بال اکھاڑنا ،ناخنوں کو لمبا کرنا اور نیل پالش لگانا اور تو اور آپ نے ۔۔۔داڑھی منڈانا اور اس پر منگنی کی انگوٹھی (مرد کو سونے وغیرہ کی/میں نے پڑھا نہیں شاید مضمون اسی متعلق ہو)
ناصحہ مت کر نصیحت دل میرا گبھرائے ہے
اس کو دشمن جانتا ہوں جو مجھے سمجھائے ہے
جبکہ ہونا یوں چاہیے تھا کہ۔۔۔
ناصحہ کچھ کر نصیحت دل میرا گبھرائے ہے
اس کو دوست جانتا ہوں جو مجھے سمجھائے ہے
بھائی ! مواد اگر کمپوز ہوا تب ہی تو پیسٹ‌ کر سکوں گا۔ انتظار فرمائیں تب تک۔
شعر والی بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی۔
عربی کتاب : آداب الزفاف في السنة المطهرة
کا لنک کام نہیں کر رہا اگر اپ یہ فایل ایمیل کر دیں تو اچھا ہو گا
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
 

رضا

معطل
شاید آپ میری بات سمجھ نہیں پائے۔۔۔
میرا اشارہ اس قوم کی طرف تھا۔۔۔شرابیں پی کر نائٹ کلبوں میں رات گزارنے والوں کو بھنوں کو اکھاڑنے سے منع کررہے ہیں۔میرا خیال ہے آپ سمجھ جائیں گے۔
یہ نصیحت کرنے والے کو اپنا دوست نہیں دشمن سمجھتے ہيں۔
 

رضا

معطل
مسئلہ ۱۴۱ و ۱۴۲ : مولوی نذیر احمد صاحب ساکن سموہان پر گنہ نواب گنج بریلی مورخہ ۲۷ محرم الحرام ۱۳۳۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسائل مفصلہ ذیل میں :
(۱) بی بی سے ہمبستری کس طرح سنت ہے؟
(۲) دن میں بی بی سے ہمبستر ہونا کیساہے؟ بینوا توجروا
الجواب
(۱) جو وقت تمام شرعی ممانعتوں سے خالی ہو اس میں تین نیتوں سے : طلب ولد صالح کہ توحید و رسالت شہید دے تکثیر امت مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کرے۔ عورت کا ادائے حق اور اسے پریشان خاطری وپریشان نظری سے بچانا، یا د الٰہی واعمال صالحہ کے لئے اپنے قلب کا اس تشویش سے فارغ کرنا یوں کہ نہ اپنی برہنگی ہو نہ عورت کی کہ حدیث میں فرمایا :ولا یتجردان تجرد العیر ۱؎۔دونوں( میاں بیوی) گدھوں کی طرح ننگے نہ ہوں (ہمبستری کے وقت)۔ (ت) (۱؎ کنز العمال بحوالہ ابن سعد عن ابی قلابہ حدیث ۴۴۸۶۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۳۴۸)
اور اس وقت نہ رو بقبلہ ہو نہ پشت بقبلہ، عورت چت ہو اور یہ اکڑوں بیٹھے اور بوس وکنار و مساعی و ملاعبت سے شروع کرےجب اسے بھی متوجہ پائےبسم اﷲ الرحمن الرحیم جنبنا الشیطن و جنب الشیطان مارزقتنا ۲؎ (اللہ تعالی کے نام سے ابتداء جو بیحد رحم کرنے والا مہربان ہے۔ اے اللہ ہمیں شیطان کے وار سے بچائے اور جو کچھ تو نے ہمیں عطا فرمایا اس میں شیطان کو ہم سے دور رکھے۔ ت) کہہ کر آغاز کرے اور اس وقت کلام اور فرج پر نظر نہ کرے۔ بعد فراغ فورا جدا نہ ہو یہاں تک کہ عورت کی بھی حاجت پوری ہو ، حدیث میں اس کا بھی حکم ہے۔ (۲؎کنز العمال بحوالہ حم ، ق عن ابن عباس حدیث ۴۴۸۴۷ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۳۴۵)
اللہ عزوجل کی بے شمار درودیں ان پر جنھوں نے ہم کو ہر باب میں تعلیم دی اور ہماری کشتی حاجت دینی ودنیوی کومہمل نہ چھوڑا، صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم وبارک علیہ والہ وصحبہ اجمعین۔
(۲) جائز ہے ۔ واللہ تعالٰی اعلم۔
(فتاوی رضویہ،جلد 23)
 

محمدصابر

محفلین
اس کا مطلب ہے کہ اس کتاب کا کئی لوگوں نے اُردو ترجمہ کیا ہے۔
میں نے تحفہ العروس کے نام سے ہی البانی صاحب کا کی کتاب کا اُردو ترجمہ تو پڑھا ہے لیکن مترجم شاید کوئی اور ہے۔
 

باذوق

محفلین
شاید آپ میری بات سمجھ نہیں پائے۔۔۔
میرا اشارہ اس قوم کی طرف تھا۔۔۔شرابیں پی کر نائٹ کلبوں میں رات گزارنے والوں کو بھنوں کو اکھاڑنے سے منع کررہے ہیں۔میرا خیال ہے آپ سمجھ جائیں گے۔
یہ نصیحت کرنے والے کو اپنا دوست نہیں دشمن سمجھتے ہيں۔
بھائی ! ہمارا کام منوانا تو نہیں‌ہے نا۔ بات کو معقول طریقہ سے پہنچا دینا بس ہماری ذمہ داری ہے۔
با ذوق بھئی آپ کو میری خبر لگ گئی تھی کیا؟ :)
آپ کو کیا ہوا ہے؟؟ یہاں محفل پر سننے میں تو یہی آ رہا ہے کہ آپ جا رہے ہیں۔ مطلب کہ ۔۔۔۔ بیچلرشپ ختم کرنے جا رہے ہیں :) ۔ ویسے اس عربی کتاب کے اردو ترجمہ کی بہت سے دوستوں نے مانگ کر رکھی تھی ، اسی لئے تلاش رہا تھا جو بالآخر ایک جگہ سے مل گئی تو کتاب و سنت ڈاٹ کام پر لگا دی گئی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اس کتاب کا کئی لوگوں نے اُردو ترجمہ کیا ہے۔
میں نے تحفہ العروس کے نام سے ہی البانی صاحب کا کی کتاب کا اُردو ترجمہ تو پڑھا ہے لیکن مترجم شاید کوئی اور ہے۔
میرے علم کی حد تک تو علامہ البانی کی عربی کتاب اوریجنل ہے اور اس کا اردو ترجمہ اب تک ایک ہی فرد نے کیا ہے جو کہ یہی صدیق صاحب ہیں۔ ہاں محمد الاستنبولی کی عربی کتاب تحفۃ العروس کے کئی اردو تراجم ہوئے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
اللہ رب العزت نے عورتوں کو کھیتیوں کی مثال دے کر ایسی ہزاروں کتابوں کو ایک لفظ میں سمو دیا ہے مگر ضرورت غورو فکر کی ہے ۔۔
وسلام
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ڈاؤن لوڈ روابط :

عربی کتاب : [arabic]آداب الزفاف في السنة المطهرة[/arabic]
- ورڈ فائل
- صفحات:44
- 52 کیلوبائیٹس

اردو کتاب : سنتِ مطہرة اور آدابِ مباشرت
- پ-ڈ-ف فائل
- صفحات:90
- 2.65 میگابائیٹس


*****************

کتاب کا نام : سنتِ مطہرة اور آدابِ مباشرت
تالیف : علامہ ناصر الدین البانی (رحمة اللہ)
اردو ترجمہ : محمد اختر صدیق
ناشر : مکتبہ اسلامیہ ، لاہور
صفحات : 90
پ-ڈ-ف فائل سائز : 2.65 میگابائیٹس


فہرست مضامین

نمبر شمار || مضمون کا عنوان || صفحہ نمبر

جناب مجھے بھی یہ اردو والی کتاب ای میل کر دیں۔ بڑی مہربانی ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top