القلم ریسرچ لائبریری کا افتتاح

فخرنوید

محفلین
معزز ہمقدم!
سلام مسنون! امید ہے کہ آپ بخیریت ہونگے!
آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ القلم نے فروغ اردو کا ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا ہے اور القلم کی جانب سے نہایت مسرت سے اعلان کیا جاتا ہے کہ "القلم ریسرچ لائبریری" کا افتتاح گیارہ مئی 2009 کو کیا جا رہا ہے یہ لائبریری القلم کے منتظم اعلی "سید تفسیر احمد" اور القلم کی مدیرہ خاص "صدف" کی لگن، محنت اور ان تھک کاوشوں کا نتیجہ ہے ان کا یہ خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گیارہ مئی کا دن اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس روز القلم کی ہر دلعزیز مدیرہ خاص "صدف" کی سالگرہ بھی ہے
تو معزز اراکین القلم تیار ہو جایئے اور لائبریری کی افتتہاحی تقریب کے ساتھ ساتھ سالگرہ کے لیے بھی تہنیتی پیغامات تیار کر لیجیئے
اب کچھ لائبریری کے بارے میں:

القلم ریسرچ لائبریری کا مقصد
القلم تحقیقی کتب خانہ ( القلم ریسرچ لائبریری ) اردو کی ایک ڈیجٹل لائبریری ہے اس کے قیام کا مقصد محققین ، مورخین ، دانشوروں اور عوام الناس کی اردو زبان و ادب اور مطلوبہ تحقیقی مواد تک رسائی کو سہل بنانا ہے ۔

گزشتہ ادوار میں لاتعداد کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے ان میں سے بے شمار کتب ایسی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ نایاب ہو چکی ہیں اور عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں تاہم بیشتر کتب اب بھی اصل صورت میں پاکستان اور ہندوستان کے بڑے کتب خانوں میں محفوظ ہیں۔ لیکن ان کتب کو نایاب قرار دیکر ان تک عوام الناس کی رسائی کو مسدود اور محقیقین کی رسائی کو محدود بنا دیا گیا ہے لیکن علمی تحقیق کا تقاضا ہے کہ ان کتب تک خواصو عوام کی رسائی کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ یہ رسائی سہل ترین ہو تاکہ تعلیم و تعلم اور تحقیق و تدقیق کی راہیں مسدود نہ ہوں چنانچہ جدید تقاضوں کے پیش نظران کتابوں کی کمپیوٹر پر منتقلی، اور انٹر نیٹ پر فراہمی ان کے تحفظ کی جانب پہلا قدم ہے۔ القلم نے اس عظیم ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور القلم کی جانب سے "القلم ریسرچ لائبریری" کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
مطبوعہ کتابوں میں موجود مواد کی کمپیوٹر پر منتقلی کا کام جاری ہے۔ جیسے جیسے وہ مہیا ہوں گی ہم ان کتب کو اپنی لائبریری میں شامل کرتے جائیں گے۔
اس کے بعد ان کتابوں کی یونیکوڈ میں منتقلی کا مرحلہ آئے گا، اس مرحلے کی تکمیل سے ان کتابوں کی تقسیم کا کام مزید آسان اور سبک رفتار ہو جائے گا۔

اس وقت "القلم ریسرچ لائبریری" میں ایک ہزار﴿1000﴾ دستاویزات ہیں۔

القلم ریسرچ لائبریری کے فیچرز:

سرچ فیچرز

القلم لائبریری کے استعمال میں آسانی کے لئے تمام صفحات کو ایک جیسی شکل دی گئی ہے۔

صفحہ اول پر کتابوں کی تلاش میں آسانی کے لیے مختلف ذرائع پیش کئے گئے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔

1۔ کتاب کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔ بذریعہ حرف اول
2 ۔کتاب کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔۔ بذریعہ موضوع

اس وقت 27 موضوعات موجود ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:
آرٹ ،اخلاقیات ، ادب ، اردو گرامر، اسلام ، بزم اطفال ، تاریخ ، تعلیم وتدریس ،
ٹیکنالوجی ، جغرافیہ ، جیولوجی ، سائنس ، سوانح حیات ، سیاحت ، سیاست ، شاعری ، طب ، عربی ، گرامر ، فلسفہ ، فکشن ، لسانیات ، معاشیات ، متفرقات ، مذہب ، طنز و مزاح ، منطق اور انگلش

3۔ کتاب کی تلاش کے دوسرے ذرائع

﴿1﴾ تصویری کتابیں - ﴿2﴾ یونی کوڈ کتابیں ﴿3﴾ تمام کتابیں ﴿4﴾ مصنفین ﴿5﴾ سن اشاعت

تصویری کتابیں
وہ دستاویز ہیں جو بین القوامی پروگرام کے تحت میلن بکس یا بڑی یونیورسٹیوں نے جمع کی ہیں ۔ یہ دستاویز تصویر کی شکل میں موجود ہیں۔ ہم نے دستاویز جمع کرنے میں دستاویز کی دیژا وو ( Djv u ) فارمیٹ کو ترجیجی دی ہے ۔ دستاویز کی دیژا وو فارمیٹ نہ ملنے پر پی ڈی ایف فارمیٹ استعمال کی ہے۔

یونی کوڈ کتابیں
قدیم نادر نایاب اردو دستاویز کو تصوریری شکل میں پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے ۔ ان کو اسیکن کرنے کا مقصد ان کو ضائع ہونے سے بچانا ہوتا ہے۔
وقت کے ساتھ ان کو ڈیجیٹل یونی کوڈ میں تبدیل کیا جائےگا تاکہ ان کو پڑھنے میں آسانی ہو۔ اس لیے اس لائبریری میں ایک یونی کوڈ سکشن بھی بنایا گیا۔ اس سکیش بھی فی الحال دور جدید کی کچھ کتابیں ہیں۔ مگر ریسرچ لائبریری کا مقصد قدیم نایاب اور نادر کتابوں کو یونی کوڈ کیا جائے گا۔

تمام کتابیں
یہاں تصویری کتابوں اور یونی کوڈ کتابوں کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے تاکہ اگر اس کتاب کا یونی کوڈ موجود ہے تو پھر آپ کی پسند پر منحصرہے آپ کس کو چنتے ہیں

مصنفین
کتابوں کی تلاش مصنفین کے ناموں سے بھی کی جاسکتی ہے پہلا درجہ پر تمام تحریر نگار حرف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دے گئے ہیں۔ ایک تحریر نگار کے نام پر کلک کرنے سے اس کی تمام کتابیں نظر آتی ہیں۔

4 ۔تلاش بذریعہ سن اشاعت گروپ

سن اشاعت کو آسانی کے لیے گروپوں میں آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس قسم کی گروپ بنانے کئی وجہ تلاش کو آسان کرنا تھا۔ تاکہ آپ اندازہ سے اس گروپ کو چنیں جس میں کتاب کے موجود ہونے کا زیادہ امکان ہے

1850 پہلے کی کتابیں
1850-1900
1901-1910
1911-1920
1921-1930
1931-1940
1941-1950
1950 کے بعد کی کتابیں

مخزن
ریسرچ میں یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ کو سورس کا پتہ ہو کہ جس کتاب کو آپ حواشی کے لیے استعمال کریں گے وہ کتاب کس بڑی لائیبریری سے حاصل کی گئی ہے۔ تاکہ اس کے مستند ہونے کی تصدیق ہو سکے۔ اسے لیے ہم یہ انفارمیشن کو بھی عام کر رہے ہیں۔

5 ۔ میڈیا وکی کی عنوان سے تلاش
تلاش کے لئے میڈیا وکی کی تلاش بھی شامل کرسکتے ہیں مگر اس کے لئے کتاب کے عنوان کا نام اور ہجے جاننا ضروری ہے۔

6 کتابوں کو دو زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔ سرچ کی آسانی کے لیے کتابوں کو ہر دو زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔ جیسے اسلام سے متعلق کتاب کو مذہب اور اسلام کی کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ شاعری کی کتاب کو ادب اور شاعری کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

یوزر کی آسانی کے فیچرز

ہر کیٹیگری اس میں موجود کتابوں کو حروف تہجی کی لسٹ میں پیش کرتی ہے ۔
ہر کتاب کے لیے ایک صفحہ مقرر ہے اور اس صفحہ میں کتاب سے متعلق معلومات ہیں۔
ہر صفحہ مکمل ہے اور اس کو دوسرے صفحات کی ضرورت نہیں۔
یہ سانچہ ہر کتاب کے لیے ایک ہے ۔
ہر صفحہ سے لا ئبریری کے دوسرے حصوں میں آسانی سے جایا جاسکتا ہے۔اس سے لائبریری کا استعمال یوزر کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔

اس اسکیم سے ہمارا مقصد کتاب کی تلاش میں یوزر کا وقت کم کرناہے ۔ ہم یہ نہیں چاہتے کے ایک کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے بعد یوزر کو پتہ چلے کہ اسکو اس کتاب کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس لئے ہم نے اس کو وہ تمام ضروری انفارمیشن ایک جگہ یکجا کردی ہیں ۔ یہاں اس کی تفصیل ہے

ایک کتاب کا صفحہ

اوپری حصہ
انڈکس - یہ وہ ہی انڈکس ہے جو صفحہ اول ہے ۔ اس انڈکس کی مدد سے آپ لائبریری کے ہرسیکشن میں جا سکتے ہیں۔

درمیانی حصہ
یہاں ڈاونلوڈ کی ہدایات ہیں ۔حالانکہ یہ ہدایات تبدیل نہیں ہوتیں ۔ پھر بھی وہ ہر صفحہ پر مہیا کی گئی ہیں تاکہ نئے یا پرانے یوزر کو ہداہات دیکھنے کسی اور صفحہ پر نہ جانا پڑے

اسکے بعد کے سیکشن میں ڈاونلوڈ لنک ہے ۔ جہاں سے آپ یہ دستاویز، ایک ای بک کی صورت میں ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔ یہاں یہ انفارمیشن دی گئی ہیں۔

کتاب کا نام
سن اشاعت
مصنف کانام
اور فائل سائز

آخیر میں کتاب کے پہلے صفحہ کی نمائیدہ تصویر دی گئی ہے جس میں کتاب سے متعلق تفصیل موجود ہے اگر اس صفحہ سے متن مکمل طور پر ظاہر نہیں ہوتا تو اس کتاب کا متن جانے کے لیے ایک اور تصویری صفحہ فراہم کیا گیا ہے۔ اس تصویر پر کلک کر کے بڑی تصویر حاصل کی جاسکتی ہے۔ یوزر اس صفحات کی حالت اور تفصیل دیکھ کر یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ وہ ڈانلوڈ کرے یا نہ کرے

اس کے بعد کی سطر کچھ لنک پروگرام نے بنائے ہیں جو ہمارے اوپر دیئے ہوے انڈیکس میں موجود ہیں۔

یونی کوڈ سیکشن؛

یونی کوڈ سیکشن صرف ایک وجہ سے تصوریری سیکشن سےذرا مختلف ہے۔ یہاں سے آپ نہ صرف ایک ای بک ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں بلکہ یہ ایک آن لائن ریڈنگ روم بھی ہے۔ کتاب یا تحریر کا پہلا صفحہ اُسی سانچہ پر ہے جس پر تصویری کتاب ہے۔ لیکن اب اس پر اس کتاب کا مکمل انڈکس ہے ۔ آپ یہاں سے کتاب کے کسی بھی صفحہ پر جاسکتے ہیں۔ اور اس انڈیکس پر واپس بھی آسکتے ہیں۔

یہاں کتاب کو صفحات میں پیش کیا گیا ہے۔ صفحات چھپی کتابوں کی طرح 18 سے 24 سطروں کے ہیں اور ہر صفحہ پر دو لنک ہیں ایک صفحہ کے اوپر اور دوسرا نیچے۔ نیچے کا لنک اوپر کے لنک کی نقل ہے۔ یہ پڑھے والے کہ آسانی کے لیے ہیں اور اسکرولنگ کے ٹائم کو ختم کرتے ہیں۔

لائبریری ٹیکنالوجی

لائبریری کی بنیاد میڈیا وکی سافٹ وئیر ہے ۔ اس کا استعمال مشہور انسائکلوپیڈیا وکی میں شروع ہوا ۔ یہ ساف وئیر جی یو این جنرل پبلک لائسنس ( GPL ) کے تحت تقسیم ہوتا ہے اور مفت ہے۔ یہ میڈیا وکی اپلیکیشن ساف وئیر ، پی ایچ پی پروگرام کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اور مائی سکول ڈیٹابیس میں اسٹورڈ ڈیٹا کو پروسس کرکے اسکرین پر پیش کرتا ہے۔

اسکین دستاویز Djvu فارمیٹ میں ہیں جس کی فائل GIF اور JPEG بہت زیادہ چھوٹی ہوتی ہیں اور صفحات کو کتابی شکل میں جمع کیا جاسکتا ہے۔ اور Djvu کے کتاب ریڈر میں یہ کتاب آن لائن بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔ جو مفت دستاب ہے۔

القلم ریسرچ لائبریری کا افتتاح​
 
مغزل

محفلین
شکریہ فخر صاحب میں نے بھی بلاگ پر اشتہار لگا دیا ہے ، تحریری متن کا کچھ حصہ آپ کے نام کے ساتھ بلاگ میں شامل کیا ہے ۔ بہت شکریہ کہ القلم پر مجھے تلاش کرنے پر بھی نہ ملا تھا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
سلام مسنون! امید ہے کہ آپ بخیریت ہونگے!آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ القلم نے فروغ اردو کا ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا ہے اور القلم کی جانب سے نہایت مسرت سے اعلان کیا جاتا ہے کہ "القلم ریسرچ لائبریری" کا افتتاح گیارہ مئی 2009 کو کیا جا رہا ہے یہ لائبریری القلم کے منتظم اعلی "سید تفسیر احمد" اور القلم کی مدیرہ خاص "صدف" کی لگن، محنت اور ان تھک کاوشوں کا نتیجہ ہے ان کا یہ خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گیارہ مئی کا دن اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس روز القلم کی ہر دلعزیز مدیرہ خاص "صدف" کی سالگرہ بھی ہےتو معزز اراکین القلم تیار ہو جایئے اور لائبریری کی افتتہاحی تقریب کے ساتھ ساتھ سالگرہ کے لیے بھی تہنیتی پیغامات تیار کر لیجیئےاب کچھ لائبریری کے بارے میں۔۔

القلم ریسرچ لائبریری کا مقصد

القلم تحقیقی کتب خانہ ( القلم ریسرچ لائبریری ) اردو کی ایک ڈیجٹل لائبریری ہے اس کے قیام کا مقصد محققین ، مورخین ، دانشوروں اور عوام الناس کی اردو زبان و ادب اور مطلوبہ تحقیقی مواد تک رسائی کو سہل بنانا ہے ۔

گزشتہ ادوار میں لاتعداد کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے ان میں سے بے شمار کتب ایسی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ نایاب ہو چکی ہیں اور عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں تاہم بیشتر کتب اب بھی اصل صورت میں پاکستان اور ہندوستان کے بڑے کتب خانوں میں محفوظ ہیں۔ لیکن ان کتب کو نایاب قرار دیکر ان تک عوام الناس کی رسائی کو مسدود اور محقیقین کی رسائی کو محدود بنا دیا گیا ہے لیکن علمی تحقیق کا تقاضا ہے کہ ان کتب تک خواصو عوام کی رسائی کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ یہ رسائی سہل ترین ہو تاکہ تعلیم و تعلم اور تحقیق و تدقیق کی راہیں مسدود نہ ہوں چنانچہ جدید تقاضوں کے پیش نظران کتابوں کی کمپیوٹر پر منتقلی، اور انٹر نیٹ پر فراہمی ان کے تحفظ کی جانب پہلا قدم ہے۔ القلم نے اس عظیم ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور القلم کی جانب سے "القلم ریسرچ لائبریری" کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
مطبوعہ کتابوں میں موجود مواد کی کمپیوٹر پر منتقلی کا کام جاری ہے۔ جیسے جیسے وہ مہیا ہوں گی ہم ان کتب کو اپنی لائبریری میں شامل کرتے جائیں گے۔
اس کے بعد ان کتابوں کی یونیکوڈ میں منتقلی کا مرحلہ آئے گا، اس مرحلے کی تکمیل سے ان کتابوں کی تقسیم کا کام مزید آسان اور سبک رفتار ہو جائے گا۔

اس وقت "القلم ریسرچ لائبریری" میں ایک ہزار﴿1000﴾ دستاویزات ہیں۔

القلم ریسرچ لائبریری کے فیچرز:

سرچ فیچرز

القلم لائبریری کے استعمال میں آسانی کے لئے تمام صفحات کو ایک جیسی شکل دی گئی ہے۔

صفحہ اول پر کتابوں کی تلاش میں آسانی کے لیے مختلف ذرائع پیش کئے گئے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔

1۔ کتاب کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔ بذریعہ حرف اول
2 ۔کتاب کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔۔ بذریعہ موضوع

اس وقت 27 موضوعات موجود ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:
آرٹ ،اخلاقیات ، ادب ، اردو گرامر، اسلام ، بزم اطفال ، تاریخ ، تعلیم وتدریس ،
ٹیکنالوجی ، جغرافیہ ، جیولوجی ، سائنس ، سوانح حیات ، سیاحت ، سیاست ، شاعری ، طب ، عربی ، گرامر ، فلسفہ ، فکشن ، لسانیات ، معاشیات ، متفرقات ، مذہب ، طنز و مزاح ، منطق اور انگلش

3۔ کتاب کی تلاش کے دوسرے ذرائع

﴿1﴾ تصویری کتابیں - ﴿2﴾ یونی کوڈ کتابیں ﴿3﴾ تمام کتابیں ﴿4﴾ مصنفین ﴿5﴾ سن اشاعت

تصویری کتابیں
وہ دستاویز ہیں جو بین القوامی پروگرام کے تحت میلن بکس یا بڑی یونیورسٹیوں نے جمع کی ہیں ۔ یہ دستاویز تصویر کی شکل میں موجود ہیں۔ ہم نے دستاویز جمع کرنے میں دستاویز کی دیژا وو ( Djv u ) فارمیٹ کو ترجیجی دی ہے ۔ دستاویز کی دیژا وو فارمیٹ نہ ملنے پر پی ڈی ایف فارمیٹ استعمال کی ہے۔

یونی کوڈ کتابیں
قدیم نادر نایاب اردو دستاویز کو تصوریری شکل میں پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے ۔ ان کو اسیکن کرنے کا مقصد ان کو ضائع ہونے سے بچانا ہوتا ہے۔
وقت کے ساتھ ان کو ڈیجیٹل یونی کوڈ میں تبدیل کیا جائےگا تاکہ ان کو پڑھنے میں آسانی ہو۔ اس لیے اس لائبریری میں ایک یونی کوڈ سکشن بھی بنایا گیا۔ اس سکیش بھی فی الحال دور جدید کی کچھ کتابیں ہیں۔ مگر ریسرچ لائبریری کا مقصد قدیم نایاب اور نادر کتابوں کو یونی کوڈ کیا جائے گا۔

تمام کتابیں
یہاں تصویری کتابوں اور یونی کوڈ کتابوں کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے تاکہ اگر اس کتاب کا یونی کوڈ موجود ہے تو پھر آپ کی پسند پر منحصرہے آپ کس کو چنتے ہیں

مصنفین
کتابوں کی تلاش مصنفین کے ناموں سے بھی کی جاسکتی ہے پہلا درجہ پر تمام تحریر نگار حرف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دے گئے ہیں۔ ایک تحریر نگار کے نام پر کلک کرنے سے اس کی تمام کتابیں نظر آتی ہیں۔

4 ۔تلاش بذریعہ سن اشاعت گروپ

سن اشاعت کو آسانی کے لیے گروپوں میں آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس قسم کی گروپ بنانے کئی وجہ تلاش کو آسان کرنا تھا۔ تاکہ آپ اندازہ سے اس گروپ کو چنیں جس میں کتاب کے موجود ہونے کا زیادہ امکان ہے

1850 پہلے کی کتابیں
1850-1900
1901-1910
1911-1920
1921-1930
1931-1940
1941-1950
1950 کے بعد کی کتابیں

مخزن
ریسرچ میں یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ کو سورس کا پتہ ہو کہ جس کتاب کو آپ حواشی کے لیے استعمال کریں گے وہ کتاب کس بڑی لائیبریری سے حاصل کی گئی ہے۔ تاکہ اس کے مستند ہونے کی تصدیق ہو سکے۔ اسے لیے ہم یہ انفارمیشن کو بھی عام کر رہے ہیں۔

5 ۔ میڈیا وکی کی عنوان سے تلاش
تلاش کے لئے میڈیا وکی کی تلاش بھی شامل کرسکتے ہیں مگر اس کے لئے کتاب کے عنوان کا نام اور ہجے جاننا ضروری ہے۔

6 کتابوں کو دو زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔ سرچ کی آسانی کے لیے کتابوں کو ہر دو زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔ جیسے اسلام سے متعلق کتاب کو مذہب اور اسلام کی کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ شاعری کی کتاب کو ادب اور شاعری کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

یوزر کی آسانی کے فیچرز

ہر کیٹیگری اس میں موجود کتابوں کو حروف تہجی کی لسٹ میں پیش کرتی ہے ۔
ہر کتاب کے لیے ایک صفحہ مقرر ہے اور اس صفحہ میں کتاب سے متعلق معلومات ہیں۔
ہر صفحہ مکمل ہے اور اس کو دوسرے صفحات کی ضرورت نہیں۔
یہ سانچہ ہر کتاب کے لیے ایک ہے ۔
ہر صفحہ سے لا ئبریری کے دوسرے حصوں میں آسانی سے جایا جاسکتا ہے۔اس سے لائبریری کا استعمال یوزر کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔

اس اسکیم سے ہمارا مقصد کتاب کی تلاش میں یوزر کا وقت کم کرناہے ۔ ہم یہ نہیں چاہتے کے ایک کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے بعد یوزر کو پتہ چلے کہ اسکو اس کتاب کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس لئے ہم نے اس کو وہ تمام ضروری انفارمیشن ایک جگہ یکجا کردی ہیں ۔ یہاں اس کی تفصیل ہے

ایک کتاب کا صفحہ

اوپری حصہ
انڈکس - یہ وہ ہی انڈکس ہے جو صفحہ اول ہے ۔ اس انڈکس کی مدد سے آپ لائبریری کے ہرسیکشن میں جا سکتے ہیں۔

درمیانی حصہ
یہاں ڈاونلوڈ کی ہدایات ہیں ۔حالانکہ یہ ہدایات تبدیل نہیں ہوتیں ۔ پھر بھی وہ ہر صفحہ پر مہیا کی گئی ہیں تاکہ نئے یا پرانے یوزر کو ہداہات دیکھنے کسی اور صفحہ پر نہ جانا پڑے

اسکے بعد کے سیکشن میں ڈاونلوڈ لنک ہے ۔ جہاں سے آپ یہ دستاویز، ایک ای بک کی صورت میں ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔ یہاں یہ انفارمیشن دی گئی ہیں۔

کتاب کا نام
سن اشاعت
مصنف کانام
اور فائل سائز

آخیر میں کتاب کے پہلے صفحہ کی نمائیدہ تصویر دی گئی ہے جس میں کتاب سے متعلق تفصیل موجود ہے اگر اس صفحہ سے متن مکمل طور پر ظاہر نہیں ہوتا تو اس کتاب کا متن جانے کے لیے ایک اور تصویری صفحہ فراہم کیا گیا ہے۔ اس تصویر پر کلک کر کے بڑی تصویر حاصل کی جاسکتی ہے۔ یوزر اس صفحات کی حالت اور تفصیل دیکھ کر یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ وہ ڈانلوڈ کرے یا نہ کرے

اس کے بعد کی سطر کچھ لنک پروگرام نے بنائے ہیں جو ہمارے اوپر دیئے ہوے انڈیکس میں موجود ہیں۔

یونی کوڈ سیکشن؛

یونی کوڈ سیکشن صرف ایک وجہ سے تصوریری سیکشن سےذرا مختلف ہے۔ یہاں سے آپ نہ صرف ایک ای بک ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں بلکہ یہ ایک آن لائن ریڈنگ روم بھی ہے۔ کتاب یا تحریر کا پہلا صفحہ اُسی سانچہ پر ہے جس پر تصویری کتاب ہے۔ لیکن اب اس پر اس کتاب کا مکمل انڈکس ہے ۔ آپ یہاں سے کتاب کے کسی بھی صفحہ پر جاسکتے ہیں۔ اور اس انڈیکس پر واپس بھی آسکتے ہیں۔

یہاں کتاب کو صفحات میں پیش کیا گیا ہے۔ صفحات چھپی کتابوں کی طرح 18 سے 24 سطروں کے ہیں اور ہر صفحہ پر دو لنک ہیں ایک صفحہ کے اوپر اور دوسرا نیچے۔ نیچے کا لنک اوپر کے لنک کی نقل ہے۔ یہ پڑھے والے کہ آسانی کے لیے ہیں اور اسکرولنگ کے ٹائم کو ختم کرتے ہیں۔

لائبریری ٹیکنالوجی

لائبریری کی بنیاد میڈیا وکی سافٹ وئیر ہے ۔ اس کا استعمال مشہور انسائکلوپیڈیا وکی میں شروع ہوا ۔ یہ ساف وئیر جی یو این جنرل پبلک لائسنس ( GPL ) کے تحت تقسیم ہوتا ہے اور مفت ہے۔ یہ میڈیا وکی اپلیکیشن ساف وئیر ، پی ایچ پی پروگرام کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اور مائی سکول ڈیٹابیس میں اسٹورڈ ڈیٹا کو پروسس کرکے اسکرین پر پیش کرتا ہے۔

اسکین دستاویز Djvu فارمیٹ میں ہیں جس کی فائل GIF اور JPEG بہت زیادہ چھوٹی ہوتی ہیں اور صفحات کو کتابی شکل میں جمع کیا جاسکتا ہے۔ اور Djvu کے کتاب ریڈر میں یہ کتاب آن لائن بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔ جو مفت دستاب ہے۔ __________________
 
arifkarim

معطل
یہی مضمون کل شاید فخر نوید نے پوسٹ کیا تھا۔۔۔ اس حوالے سے ایک سوال یہ ہے کہ Dejavu فارمیٹ کیا ہوتا ہے؟:confused:
 
الف عین

لائبریرین
لیکن ابھی القلم کے پہی مطابق کئی گھنٹے باقی ہیں اس کے افتتاح میں۔۔
بہر حال مبارک ہو۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ فخر صاحب میں نے بھی بلاگ پر اشتہار لگا دیا ہے ، تحریری متن کا کچھ حصہ آپ کے نام کے ساتھ بلاگ میں شامل کیا ہے ۔ بہت شکریہ کہ القلم پر مجھے تلاش کرنے پر بھی نہ ملا تھا

القلم کی جانب سے اپنے تمام معزز اراکیں کو یہ مراسلہ بذریعہ برقی خط ارسال کیا گیا تھا جس میں یقینا آپ بھی شامل ہیں ۔۔۔ فخر صاحب نے پہل کر دی اور یہاں ارسال کردیا اسے میں اس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں
اور مغل صاحب آپ کے بلاگ تو یہ مراسلہ ایسا جچا ہے کہ تب سے اب تک میں نے آپ کے بلاگ کو بند ہی نہیں کیا ۔۔۔ کیا کہنے آپ کے بلاگ کہ غالبا یہ بلاگ ان چند بلاگز میں سے بھی صف اول میں ہوگا جو دوسرے موصوعات سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف شعرو ادب کے لیے مخصوص ہیں اپنی ظاہری صورت اور اپنے مواد کے اعتبار سےاتنے خوبصورت بلاگ کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
لیکن ابھی القلم کے پہی مطابق کئی گھنٹے باقی ہیں اس کے افتتاح میں۔۔
بہر حال مبارک ہو۔

قبلہ ! یہ افتتاح 11 مئی کو ہوگا ۔ یہ تو محض پیشگی اطلاعی مہم ہے
ہمیں امید ہے کہ آپ گیارہ مئی کو بھی ہماری افتتاحی تقریب میں رونق افروز ہونگے
نیاز مند
سید شاکرالقادری
 
فخرنوید

محفلین
شکریہ فخر صاحب میں نے بھی بلاگ پر اشتہار لگا دیا ہے ، تحریری متن کا کچھ حصہ آپ کے نام کے ساتھ بلاگ میں شامل کیا ہے ۔ بہت شکریہ کہ القلم پر مجھے تلاش کرنے پر بھی نہ ملا تھا

السلام علیکم!

جناب من !
مزاج کیسے ہیں؟
میں نے بھی جناب شاکر القادری کی محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے دوستوں سے کہہ کر انمول اردو ڈاٹ انفو پر اس کا اشتہار لگا دیا ہے۔
اللہ تعالی انہیں ان کی منزل میں کامیاب کرے۔

آمین۔

وسلام

ریسرچ لائبریری کا انمول اردو پر اشتہار یہاں سے ملاحظہ فرمائیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری جانب سے بھی القلم کی انتظامیہ اور خصوصاً برادرم شاکرالقادری کو اس کامیابی پر بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ القلم اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔ آمین۔
 
Top