ونڈوز کے لئے اردو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن

duffer

محفلین
ٹیسٹنگ کے لئے ورڈپریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان اور محفل پر ملنے والے ایک پرٹوٹائپ کی مدد سے ایک عدد بنیادی اردو ایڈیٹر بنایا ہے جو بمعہ سورس یہاں دستیاب ہے۔ ایڈوانس ایڈیٹر پر بھی کام جاری ہے جو انشا اللہ چند دنوں میں یہاں دستیاب ہو گا۔
urdueditorscreenshot2.jpg

urdueditorscreenshot.jpg

http://www.fileden.com/files/2008/9/13/2095029/UrduEditor_SRC.zip
http://www.fileden.com/files/2008/9/13/2095029/UrduEditor_SRC.rar
http://www.fileden.com/files/2008/9/13/2095029/UrduEditor_EXE.zip
http://www.fileden.com/files/2008/9/13/2095029/UrduEditor_EXE.rar
 
arifkarim

معطل
بہت خوب، اب اگر اسمیں ایڈوانسڈ کرننگ اور کاپی پیسٹ جو وکٹر پروگرامز میں لیجانے کی اسپورٹ ڈال دی جائے تو کیا کہنے۔
 
الف عین

لائبریرین
میری طرف سے دو فیزرس اور شامل کر دئے جائیں۔ RTL LTR بٹن ہوں تاکہ درمیان میں اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو سوئچ کیا جا سکے۔ دوسرے سپیل چیک اور ہو جائے۔ اس کے لئے میری لغت حاضر ہے، شاید کل تک نیا ورژن اپ لوڈ کر دوں گا esnipsپر۔
 
رابطہ

محفلین
عارف، یہ سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے، تمہاری تجویز کردہ فیچرز اس میں شامل نہیں کی جا سکتیں۔

تو جناب ہمیں سمجھائیں گے کہ اس مدیر کی کیا ضرورت ہے ۔ جب کہ ہم اردو ادارت تو ورڈ میں بھی کر سکتے ہیں۔ اگر میں غلط سمجھا ہوں تو اصلاح فرما دیجیے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، یہ ایک سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے۔ صرف اس میں ٹیکسٹ مدون کرنے کے لیے نستعلیق فونٹ مہیا کیا گیا ہے۔ اسے رچ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ سے مکس نہیں کریں۔
 
فہیم

لائبریرین
اس کو چلانے کا طریقہ بھی معلوم ہوجائے تو کیا کہنے۔

ایگزی فائل تو چل کر نہیں دی ایرر ماردیا اس نے۔
 
الف عین

لائبریرین
پائریٹیڈ ورڈ کے استعمال سے بہتر ہو کہ سادہ ایڈیّر سے ہی کم از کم متن درست لکھ لیا جائے۔ اگر رچ اڈیٹنگ بھی ہو تو سونے پر سہاگہ۔ پھر ورڈ کی بھی کیا ضرورت؟
 
duffer

محفلین
تو جناب ہمیں سمجھائیں گے کہ اس مدیر کی کیا ضرورت ہے ۔ جب کہ ہم اردو ادارت تو ورڈ میں بھی کر سکتے ہیں۔ اگر میں غلط سمجھا ہوں تو اصلاح فرما دیجیے گا۔
شائد ہر کسی کے کام کا نا ہو لیکن مجھے اس کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی تھی کہ ہر اس مشین جس پر میں کام کروں مجھے اردو فینیٹک کی بورڈ میسر نہیں‌ہوتا تھا۔ اور ورڈپریس اور بلاگسپاٹ کے تبصروں میں دقت پیش آتی ہے۔ دوسرے مجھے ورڈپریس کے پلگ ان کے استعمال کی عادت ہے اور کرلپپ کی بورڈ مجھے ہو بہو ویسی سہولیات میسر نہیں کرتا کہ ورڈ میں بھی اسی آسانی سے اردو لکھ سکوں۔ یا مجھے وہ استعمال نہیں کرنا آتا۔ اسی لئے میں نے یہ اپنی سہولت کے لئے بنایا تھا یہاں اس لئے شئیر کیا کہ شائد مجھ جیسے کسی اور ڈفر کو بھی سہولت ہو جائے :biggrin:
 
duffer

محفلین
پائریٹیڈ ورڈ کے استعمال سے بہتر ہو کہ سادہ ایڈیّر سے ہی کم از کم متن درست لکھ لیا جائے۔ اگر رچ اڈیٹنگ بھی ہو تو سونے پر سہاگہ۔ پھر ورڈ کی بھی کیا ضرورت؟
بس چند دن میں فلی فیچرڈ اردو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر بھی آیا ہی چاہتا ہے
 
دوست

محفلین
اچھا ایڈیٹر ہے۔ نبیل نے بھی ایک اردو ایڈیٹر بنا رکھا ہے اور محفل کے ہی ایک اور رکن نے ایڈوانسڈ اردو ایڈیٹر کے نام سے کچھ عرصہ پہلے ایک ٹول بنایا تھا۔ مزے کی بات ہے یہ دونوں بھی ڈاٹ نیٹ میں لکھے گئے تھے۔ آپ کے ایڈیٹر کی شکل صورت سے بھی مجھے لگ رہا ہے کہ اسے سی شارپ یا ڈاٹ نیٹ کی کسی دوسری زبان میں لکھا گیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
پائریٹیڈ ورڈ کے استعمال سے بہتر ہو کہ سادہ ایڈیّر سے ہی کم از کم متن درست لکھ لیا جائے۔ اگر رچ اڈیٹنگ بھی ہو تو سونے پر سہاگہ۔ پھر ورڈ کی بھی کیا ضرورت؟

رچ ایڈیٹنگ ہی تو کافی نہیں ہے نا۔ تصاویر لگانا، ٹیبلز بنانا، صفحہ سازی کرنا اور نہ جانے جانے کیا کیا بہترین فیوچرز ورڈ و انڈیزائن فراہم کرتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھا ایڈیٹر ہے۔ نبیل نے بھی ایک اردو ایڈیٹر بنا رکھا ہے اور محفل کے ہی ایک اور رکن نے ایڈوانسڈ اردو ایڈیٹر کے نام سے کچھ عرصہ پہلے ایک ٹول بنایا تھا۔ مزے کی بات ہے یہ دونوں بھی ڈاٹ نیٹ میں لکھے گئے تھے۔ آپ کے ایڈیٹر کی شکل صورت سے بھی مجھے لگ رہا ہے کہ اسے سی شارپ یا ڈاٹ نیٹ کی کسی دوسری زبان میں لکھا گیا ہے۔

ڈفر نے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے میرے سی شارپ والے پروٹوٹائپ کو اس میں استعمال کیا ہے۔
 
اس کو چلانے کا طریقہ بھی معلوم ہوجائے تو کیا کہنے۔

ایگزی فائل تو چل کر نہیں دی ایرر ماردیا اس نے۔

میرے پاس بھی مندرجہ ذیل ایرر دے رہی ہے اس کی ایگزی فائل:؛؛
The application failed to initialize properly. Click on OK to terminate the application.
 
Top