سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

ساجد

محفلین
پنجابیوں نے ملک توڑا ، سندھی غدار ٹھہرے ، بلوچ علیحدگی پسند اور پٹھان شدت پسند۔ فوج سب سے بڑا مسئلہ۔پنجابی بے وقوف ، سندھی غدار ، نہ جانے اور بھی کیا کیا شگوفے۔
تمام خواتین و حضرات کا بے حد شکریہ کہ ہم سب نے ایک دوسرے کی معلومات میں گراں قدر اضافہ کر دیا۔:)
میرا خیال ہے کہ اب ہم اس مظلوم پاکستان کی جان پر مزید احسان چڑھانے کی بجائے کچھ دیر کے لئیے کمرے کی دھیمی روشنی میں دروازے بند کر کے تنہائی میں ایک سوال اپنی ذات سے کریں کہ ۔۔۔۔۔۔کیا ہمارے ہوتے ہوئے اس ملک کو کسی دوسرے دشمن کی ضرورت ہے؟؟؟۔
 
خرم

محفلین
ارے بھیا اس سوال کے جواب کے لئے دھیمی روشنی کی اور تنہائی کی کیا ضرورت۔ اس کا جواب تو وطن عزیز کی ہر سڑک، ہر گلی، ہر دفتر، ہر ادارے میں ملتا ہے۔

نہیں
 
حقیقت کو جو بھی ڈنڈی مارتے رہو بدلے گی تو نہیں۔ پاکستان کی دشمن پاکستان فوجی افسر ہی ہیں اور ایک صوبے کی تعصب پرستی ہے
 
حقیقت ہے کہ پنجاب کے جاگیر دار اور فوجی افسران نے ملک کی ایسی تیسی پھیر دی ہے۔ حقیقت کااعتراف میں‌ ڈر کیا؟
 
زینب

محفلین
ہمت اور مہوش سسٹر کے مرغے کی ایک ٹنگ ہی رہنی ہے ۔۔۔۔۔کبھی دو نظر نہیں انی انہیں۔پر افسوس یہ ہے کہ اپنے ہی ملک کے لوگوں‌کے لیے ان کے دلوں‌میں نفرت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔جو یہ کھلے دل سے اوروں میں بھی بانٹ رہے ہیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اگر میری اور مہوشں بیٹی کی نظرمیں‌ایک ایک ٹانگ کو جمع کرلیا جائے تو پوری مرغی کی دو ٹانگین‌بن جاتی ہے۔
دراصل مہوش تصویر کےپوری طرح سے دیکھ نہیں پاتی اور ان کی نظر طالبان تک ہی محدود رہتی ہے۔ اگر پوری طرح سے دیکھا جائے تو خطہ میں‌امریکی فوج کی موجودگی اس تمام فساد کی اصل جڑ ہے۔ امریکی فوج کی موجودگی کو دوآتشہ پاکستانی کرائے کے فوج کی مدد ہے۔ بدقسمتی سے پاکستانی فوج میں اکثریت پنجاب کے عوام کی ہے۔ بدقسمتی سے فوجی حکمرانوں کی غلط کاریوں کی کالک معصوم پنجابی عوام پر لگ جاتی ہے۔
 
طالوت

محفلین
مگر رہے گی پھر بھی مرغی ! جس کو کوئی بھی عام سی بلی کسی وقت بھی چبا جائے گی ۔۔۔
ویسے بھی وہ نظریہ کیا جس کے اظہار سے ڈر لگتا ہو یا ذرا سختی پر منہ میں ہی گم ہو جائے ۔۔
مثال پاکستان کے سب سے بڑے عدالتی قتل کی سامنے رکھ لیں ، پتہ نہ ہلا ;)
مثال دو تہائی اکثریت کے وزیر اعظم کی رکھ لیں ذرا ہوا نہ چلی ;)

وسلام
 
AHsadiqi

محفلین
ماشااللہ سب بہن بھائیوں کو مبارک ہو کہ ہم نے اپنے ملک میں تعصب قوم پرستی کی ترقی میں ہم تمام اراکین محفل نے خوب کردار ادا کیا ہے اور ایک سری لنکن ٹیم پر حملہ کو موضوع بنا کر خوب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالا ہے یہاں تک کہ اپنی آرمی جو (اگرچہ گندی مچھلیاں اس میں بھی موجود ہیں )کو خوب لتاڑا ہے اب کسی بھی وقت ہم اراکین محفل میں سے کوئی بھی رکن اسلحہ اٹھا کر اپنے پاکستانی بھائی کو بہت آسانی سے مارسکتاہے کیوں کہ ہم پہلے بلوچی سندھی پنجابی پٹھان سنی شیعہ دیوبندی مسلمان عیسائی ہیں اور پاکستانی بعد میں ہیں میری طرف سے ایک دفعہ پھر سب اراکین محفل جنہوں نے اس بحث میں شرکت کی اور خوب اپنے دل کی بھڑاس اپنی مخالف پارٹیوں پر نکالی کو مبارک ہو کہ ہم میں اصلاحی کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ہم میں صرف تعصب نفرت اور لسانی وفرقہ پرستی کا تعصب پھیلانے کی صلاحیت موجود ہے بہر حال چوں چوں کے اس مربعہ میں کچھ لطیفہ ملتے ہیں کچھ ہنسی کا سامان ہو جاتا ہے تاکہ ہم اپنا غم بھلا سکیں
بہت شکریہ بحث کو جاری رکھیں انشااللہ اس ملک کو تباہ کرنے میں ہم کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے انشااللہ
والسلام
 
بیٹا یہ اس قوم کی پرانی عادت ہے۔ اپنی غلطی نہ ماننا۔
پاکستانی فوج کی غلط پالیسناں‌اور کرائے پر امریکی فوج کے لیے کام کرنا وہ عمل ہے جس سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔ اگر یہ غلط کام درست نہ کیا گیا تو جلد خدانہ خواستہ اور نقصان ہوگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کے متعلق معلومات مکمل ہو گئی ہوں تو اس دھاگے کو مقفل کر دوں۔

مزید اس دھاگے پر صوبائی اور فوجی بحث مت کیجیئے گا۔ پیغام حذف کر دوں گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ہمت اور مہوش سسٹر کے مرغے کی ایک ٹنگ ہی رہنی ہے ۔۔۔۔۔کبھی دو نظر نہیں انی انہیں۔پر افسوس یہ ہے کہ اپنے ہی ملک کے لوگوں‌کے لیے ان کے دلوں‌میں نفرت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔جو یہ کھلے دل سے اوروں میں بھی بانٹ رہے ہیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔

ماشااللہ سب بہن بھائیوں کو مبارک ہو کہ ہم نے اپنے ملک میں تعصب قوم پرستی کی ترقی میں ہم تمام اراکین محفل نے خوب کردار ادا کیا ہے اور ایک سری لنکن ٹیم پر حملہ کو موضوع بنا کر خوب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالا ہے یہاں تک کہ اپنی آرمی جو (اگرچہ گندی مچھلیاں اس میں بھی موجود ہیں )کو خوب لتاڑا ہے اب کسی بھی وقت ہم اراکین محفل میں سے کوئی بھی رکن اسلحہ اٹھا کر اپنے پاکستانی بھائی کو بہت آسانی سے مارسکتاہے کیوں کہ ہم پہلے بلوچی سندھی پنجابی پٹھان سنی شیعہ دیوبندی مسلمان عیسائی ہیں اور پاکستانی بعد میں ہیں میری طرف سے ایک دفعہ پھر سب اراکین محفل جنہوں نے اس بحث میں شرکت کی اور خوب اپنے دل کی بھڑاس اپنی مخالف پارٹیوں پر نکالی کو مبارک ہو کہ ہم میں اصلاحی کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ہم میں صرف تعصب نفرت اور لسانی وفرقہ پرستی کا تعصب پھیلانے کی صلاحیت موجود ہے بہر حال چوں چوں کے اس مربعہ میں کچھ لطیفہ ملتے ہیں کچھ ہنسی کا سامان ہو جاتا ہے تاکہ ہم اپنا غم بھلا سکیں
بہت شکریہ بحث کو جاری رکھیں انشااللہ اس ملک کو تباہ کرنے میں ہم کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے انشااللہ
والسلام

ہر ہر جرم کرنے والے مجرم کو پکڑا جانا چاہیے اور اُسے سزا ملنی چاہیے۔ چاہے یہ را ہو یا طالبان، کراچی کا ہو یا لاہور کا۔ انصاف ہر کسی کے لیے برابر ہے چاہے وہ سگے باپ یا سگے بھائی کے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو۔
انویسٹیگیشن جاری ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ قاتل ضرور بالضرور گرفتار ہوں۔ اور آفیشل سٹیٹمنٹ سامنے آ جائے تاکہ شکوک و شبہات بالکل مٹ جائیں۔ امید ہے کہ اس اخباری سٹیٹمنٹ کی طرح آپ لوگ اُن میڈیا کی رپورٹوں کو بھی قبول کر لیں گے جن میں اجمل قصاب پاکستانی، ذکی الرحمان ماسٹر مائینڈ ہے [یہ اُن لوگوں کے لیے جو دوسروں پر میٹھا میٹھا ہڑپ اور کھٹا کھٹا تھو تھو کا الزام لگا رہے تھے]۔
اور جہاں تک طالبان سے محبت کا تعلق ہے تو اگر پاکستان میں ہونے والے سینکڑوں قتل عام میں سے ایک میں ملوث نہیں تو کیا انسانیت کے خلاف بقیہ تمام جرائم سے آنکھیں بند کر کے ان سے محبت کرنی شروع کر دینی چاہیے؟

صرف آج کے اخبار کے ابتک کے چند تراشے:

up27.gif

up22.gif

up14.gif

up08.gif

up04.gif

پاکستان کے ان حالات کے باوجود بھی اگر آپ لوگ طالبان کی محبت میں خوشیاں منانا چاہیں اور انکا تمام تر فتنہ و قتل و غارت سے ہمیشہ کی طرح آنکھیں بند کیے رکھنا چاہیں تو آپ کی مرضی۔
[بائی دا وے، میں اپنے اس پاکستانی میڈیا کی بات پر فی الحال یقین کر رہی ہوں کہ اس کیس میں را ملوث ہے۔ مگر کل کو اگر حکومتی آفیشل سٹیٹمنٹ اس سے مختلف آتا ہے اور میڈیا بھی نئے حقائق کو پیش کرتا ہے تو امید کرتی ہوں آپ لوگ پرانی عادات ترک کر کے اُن نئے حقائق کو بھی شرف قبولیت بخشیں گے اور کھٹا کھٹا تھو تھو نہیں کرتے پھریں گے]۔
 
طالوت

محفلین
اگر ہماری رضا میں آپ بھی راضی ہیں تو اس قدر لمبے مراسلوں اور بحث و مباحثے کا کیا مقصد ؟
بند کریں ، جو جیسے جیتا ہے جینے دیں ۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
اگر سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کے متعلق معلومات مکمل ہو گئی ہوں تو اس دھاگے کو مقفل کر دوں۔

مزید اس دھاگے پر صوبائی اور فوجی بحث مت کیجیئے گا۔ پیغام حذف کر دوں گا۔
:)
شمشادبھائی اگر اپ کے دھاگے مقفل کرنے سے اور پیغام حذف کرنے سے ملک بچ سکتا ہے توکریں
ویسے بھی اپ اور کر بھی کیا سکتے ہیں;)
 
طالوت

محفلین
ہر ہر جرم کرنے والے مجرم کو پکڑا جانا چاہیے اور اُسے سزا ملنی چاہیے۔ چاہے یہ را ہو یا طالبان، کراچی کا ہو یا لاہور کا۔ انصاف ہر کسی کے لیے برابر ہے چاہے وہ سگے باپ یا سگے بھائی کے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو۔
اس بات سے بھلا کون کافر انکار کی جرات کر سکتا ہے ۔۔ مگر رسول اللہ کا فتح مکہ کے بعد "ابو سفیان اور ان کے خاندان کے ساتھ معاملہ" (معاملہ فہمی کا نقطہ عروج و درگزر کی انتہا) بھی دیکھنا چاہیے ۔۔ اسی طرح سیدنا عمر کا وہ قول کہ روٹی چوری کر کے کھانے والے کا ہاتھ نہ کاٹو بلکہ اس کا کاٹو جس نے اسے بھوکا رکھا ۔۔
ان معاملات پر بھی غور کی ضرورت ہے ، اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس قدر معاملہ فہم ہیں کہ ان دونوں مثالوں کو اس تناظر میں سمجھ سکیں ۔۔

[یہ اُن لوگوں کے لیے جو دوسروں پر میٹھا میٹھا ہڑپ اور کھٹا کھٹا تھو تھو کا الزام لگا رہے تھے]۔[بائی دا وے، میں اپنے اس پاکستانی میڈیا کی بات پر فی الحال یقین کر رہی ہوں کہ اس کیس میں را ملوث ہے۔ مگر کل کو اگر حکومتی آفیشل سٹیٹمنٹ اس سے مختلف آتا ہے اور میڈیا بھی نئے حقائق کو پیش کرتا ہے تو امید کرتی ہوں آپ لوگ پرانی عادات ترک کر کے اُن نئے حقائق کو بھی شرف قبولیت بخشیں گے اور کھٹا کھٹا تھو تھو نہیں کرتے پھریں گے]۔
گڑے مردے اکھاڑنے سے آپ نے منع کیا تھا ، نہیں اکھاڑ رہا ;)
وسلام
 
زینب

محفلین
اففف میں ہمت علی کی پاک فوج کے خلاف اور پنجاب کے خلاف باتوں سے تنگ آچکی ہوں میں احتجاج کے طور پے ہمت علی سے بات چیت بند کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور0 10فیصد یقین سے کہتی ہوں‌کہ یہ کچھ بھی ہوسکتے ہین پر یہ پاکستانی نہیں ہیں۔۔۔۔حد ہو گئی ہر برائی کی جڑ پاک فوج ہر ظلم کی وجہ پنجاب ۔۔۔۔
 
Top