مجھے ان سے ملنا ہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ،، فرحت ، شگفتہ ، ماورہ ، سارہ ، حجاب ، ضبط ، شمشاد ص ، سے ملنا چاہوں گی ،
چھوٹے بھا ،۔۔ اور فرزانہ سے مل چکی ہوں ۔ ۔مگر ان دونوں سے پھر بھی ملتے رہنا پسند کروں گی ۔ ۔

3d-animated-emoticons-smileys22.gif


:)

تھینکس بوچھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نبیل بھائی سے ملنے کا خواہشمند ہوں آواز تو سنی ہے لیکن ملاقات کا اشتیاق ہے۔
فاتح، محب، ساجد اقبال سے مل چکا ہوں۔ ہاں قادری صاحب سے بھی مل چکا ہوں کیا شخصیت ہے ماشا اللہ! دوبارہ ملاقات کا اشتیاق ہے۔ بلکہ شاگردی کا بھی کہ علم عروض ان سے یا فاتح سے سیکھنے کا خواہشمند ہوں۔
فاروق بھائی سے بھی فون پر بات چیت ہوئی ہے لیکن اب کافی عرصے سے ان کا کوئی فون نہیں آیا۔
م م مغل صاحب سے بھی ملنے کا شوق ہے کہ دیکھیں کیا ہو۔
ظفری بھائی پر بھی ہمیں ہم مزاجی کا شک ہے۔ کبھی تو ہاتھ لگیں گے کہ دنیا گول ہے۔
تعبیر آپی سے بھی ملنے کا شوق ہے۔ بہت ڈانٹتی ہیں مجھے دھاگوں میں:( وہ تو شکر ہے کہ جاپانی کہانی چل گئی نہ چلتی تو خیر نہیں تھی سمیت ناظمین کے۔ :grin:
بوچھی آپی کی طبیعت پر ہمیں اپنی سب سے چھوٹی خالہ کا گمان ہوتا ہے وہی جن کی بابت ایک نظم یہیں کہیں پڑی ہوگی۔ یہ بات بھی ڈرتے ڈرتے کہہ رہے ہیں کہیں الٹا ہی نہ لٹکا دیا جائے۔ :( ویسے ہم الٹے لٹک کربھی ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں جسے سیدھے دکھائی دیتے ہیں یہ حاشیہ ضروری اس لیے کہ کوئی مہم جو کوشش نہ کرے کچھ حاصل نہ ہوگا۔
سیدہ شگفتہ سے بھی ملنے کا شوق ہے کہ تجسس ہے کہ کتب خانے کو چلانے والی ہستی کس قسم کی شخصیت کی مالک ہیں۔ میرا خیال کہ ان کا انٹرویو بھی نہیں ہے شاید؟
اپنے آپ سے تو ہم ملتے ہی رہتے ہیں بلکہ مل مل کے بے حال ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اب کوئی اور آن ملے یا خود میں ہی کسی اور سے ملاقات ہو جائے کہ وہی عادتیں ہیں ہماری اتنی ہم سے ہماری ہی ملاقاتوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا۔
کسی کا نام رہ گیا ہو یا کسی کا خیال ہو کہ اس کا نام بھی اس فہرست میں ہونا چاہئے تھا تو ہمیں اس پتے پر خط لکھیں:
انچارج پروگرام کچھ نہ کرو
P.o Box 420
بستی لامکان
ساتھ میں جوابی لفافہ ضرور بھیجیں اور ایک ادھ پستہ قد نوٹ بھی لفافے میں ملفوف ہو تو کوئی مضائقہ نہیں۔


السلام علیکم ، بہت شکریہ ۔ میں بس بالکل عام ، کوئی بھی خاص بات نہیں اور بقول حمزہ تو کوئی ایک بھی اچھی بات نہیں میری :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میری تو لمبی لسٹ ہے۔۔۔۔

سب سے پہلے اجمل انکل سے ملنے کا شوق ہے۔ یہ اچانک ہی شوق ہو گیا تھا۔ کیونکہ میں خواب میں ان سے ملی تو جاگنے کے بعد بھی شوق ہو گیا۔ شاید اسی بہانے ان سے کچھ سیکھ سکوں۔

فیصل بھائی ، بھابھی (ام طلحہ) اور طلحہ سے ملنے کا شوق ہے۔ فیصل بھائی نے بہت محبت دی۔ اتنے پیار سے بیٹا کہتے ہیں کہ دل خوش ہو جاتا ہے۔

باجو سے ضرور ملنا ہے۔ ان کے ساتھ کچھ وقت گزار کا زندگی کے چند لمحات کو ڈھیر سا انجوائے کرنا ہے۔ باجو جیسے ہنستی رہتی ہیں، اور زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرتی ہیں۔ شاید ان سے اس وقت میں سیکھ سکوں یا کم از کم یادگار بنا سکوں۔

حجاب، سارہ، امن، شگفتہ اور سارا سے بھی ملنا ہے۔
حجاب سے مل کر تو اس کے بنائے ہوئے مزیدار سے کھانے کھانے ہیں۔ اور اس سے ڈھیر سی گپ شپ کرنی ہے۔ اور حجاب کی طرف جانے سے پہلے سارہ کو ملنا ہے، سارہ نے میرے لیے خاص طور پر شکار پور سے کڑھائی کروا کر کرتا بنوانا ہے،;) وہ لے کر۔۔۔ پھر دونوں مل کر حجاب کے گھر جائیں گی۔
شگفتہ سے مل کر دیکھنا ہے کہ حقیقی زندگی میں وہ کتنی ایکٹو ہیں۔ جس رفتار سے تھریڈ کھولتی ہیں، یعنی تھریڈ کھول دیا اور اس کی وضاحت کرنے میں چاہے تو مہینے لگا دئیے۔ اور ان سے لائبریری پر ڈھیر ساری باتیں کرنی ہیں۔ ساتھ حمزہ سے بھی مل لوں گی۔
امن کی تو شادی پر اس سے ملنے کا موڈ تھا۔۔ڈھولکی بجانی سیکھنی تھی۔۔ اور بجانی بھی تھی۔لیکن اب شادی کا گفٹ دینے جانا ہے۔
سارا سے مجھے عجیب سے انسیت ہے۔ میں زیادہ کسی کو یاد نہیں رکھتی، لیکن سارا کو میں کبھی بھولی نہیں۔۔۔سادگی کا پیکر لگتی ہے۔اور اپنائیت سے بھی بات کرتی ہے۔ اور بریانی اچھی بناتی ہے۔ :grin:



باقی۔۔۔۔بعد میں۔۔۔۔۔



:)

تھینکس ماوراء :) ایسا کرنا حمزہ سے ہی مل لینا ، مجھ سے مل کر تو مایوسی ہی ہونی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آج شگفتہ صاحبہ کے سامنے یہ دھاگہ آیا تو انہوں نے سوچا آج ساری کسر اسی دھاگے پر پوری کر دی جائے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی خرم!!
معذرت خواہ ہوں کہ کم کم محفل میں آتا ہوں۔ دوسرے فون پر بھی بات نہ ہو سکی۔
پچھلے دن میرا موبائل گم ہو گیا تھا۔ شائد انہی دنوں آپ نے فون کیا ہو۔ بہرحال اب حاضر ہوں، فون پر بھی اوت نیٹ پر بھی۔
اللہ تعالیٰ سب خیر فرمائیں گے انشاءاللہ جلد ہی آپ سے پھر بات ہو گی اچھا نمبر وہی پہلے والا ہی ہے کیا
 

زین

لائبریرین
مجھے ایک دو ممبرز کے علاوہ باقی سب سے ملنے کا اشتیاق ہے خصوصآٓ عمار بھائی، شمشاد بھائی، فہیم بھائی، زینب بہنا ، ظہیر بھائی (طالوت)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھ سے کیوں ملنا ہے بھائی، میرا تم پہلا ادھار واپس نہیں کیا، اب اور تو میں نے نہیں دینا۔
 

جہانزیب

محفلین
"اتنے سارے" افراد کے علاوہ میری ایک شخص سے گفتگو بھی ہو چکی ہے، جی ہاں شاکر عزیز (دوست) سے، ایک دن صبح صبح (11 بجے) فون کی گھنٹی بجی میں ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا رسیور اٹھایا تو بڑی سریلی سے آواز اپنا تعارف کرانے کی کوشش کرانے لگی جبکہ ہمارا تو ابھی دماغ ہی "ٹھکانے" نہيں آیا تھا، تین چار بار وضاحت کے بعد بالآخر سمجھ میں آئی، بڑی شرمندگی ہوئی لیکن انہوں نے پہلے اپنے مدعا بیان کیا، ہم نے سوال کا جواب دیا لیکن گفتگو میں زیادہ تر ہاں ہوں سے گزارا چل رہا تھا (نیند کے باعث) آخر میں اللہ حافظ کہنے سے پہلے انہوں نے بڑے معصومانہ لہجے میں کہا بڑے دھیمے آدمی ہیں جی آپ! :) ان سے یہ ایک گفتگو میرے لیے بڑی یادگار تھی اور بعد میں بہت افسوس ہوا کہ ان سے اچھی طرح بات بھی نہ ہو سکی اور میں ان کا نمبر بھی نوٹ نہ کر سکا اور اس کے بعد سے آج تک خوبصورت پنجابی لہجے والی ان کی سریلی اردو سننے سے محروم ہوں۔

:biggrin: شاکر فیصل آباد سے ہیں، پنجابی لہجوں‌ میں‌ فیصل آباد اور نواح‌ کا پنجابی میں‌ لہجہ بھی سریلا ہوتا ہے :)
 

جہانزیب

محفلین
مجھے کافی لوگوں‌ سے ملنا ہے، لیکن میرا خیال ہے وہ تمام لوگ مجھ سے شائد ملنا نہیں‌ چاہیں‌ ۔
اگر کسی کا ملنے کا ارادہ ہو تو خط ڈال دے :battingeyelashes:
 

زینب

محفلین
مجھے ایک دو ممبرز کے علاوہ باقی سب سے ملنے کا اشتیاق ہے خصوصآٓ عمار بھائی، شمشاد بھائی، فہیم بھائی، زینب بہنا ، ظہیر بھائی (طالوت)

انتظار کرو میں‌آرہی ہوں پاکستان،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے یہ کون گھڑے مردے اکھاڑ رہا ہے
 
Top