لائبریری ایوارڈز

زھرا علوی

محفلین
تمام ایوارڈ یافتگان کو میری طرف سے بہت مبارک۔۔۔۔۔:)

گو ہماری مسلسل عدم دستیابی کے باعث ہماری لائبریری ممبر شپ منسوخ ہو چکی ہے مگر پھر بھی ایک عدد ایوارڈ کی حصولی پر ہم بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔۔۔۔

:):)
 
سب سے پہلے تو بہت بہت معذرت خواہ ہوں کہ اس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے محروم رہا۔ اس قدر غیر فعالیت کے باوجود مجھے ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے لئے میں ’’جیوری‘‘ اور ’’جنتا‘‘ کا بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے ایوارڈ کے قابل سمجھا۔:)

باقی ایوارڈ یافتہ اراکین کو بھی میری جانب سے ایوارڈ ملنے پر بہت بہت بہت مبارکباد!:congrats:
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت شکریہ جنہوں نے مبارک باد دی۔ اور بہت بہت شکریہ جیوری کا کہ جنہوں نے گوشہء اطفال کا ایوارڈ مجھے عنایت کیا۔ میری طرف سے بھی تمام ایوارڈ حاصل کنندگان کو بہت بہت مبارک ہو۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
بھائی ایوارڈز کی اس لوٹ سیل میں ایک میرے ہاتھ بھی لگ گیا ہے۔ (شکر ہے کسی جیوری کو تو خیال آیا ;) )
ویسے کسی کونے سے آواز آ رہی ہے کہ اتنے سارے ایوارڈز ہیں کہ سب لائبریری اراکین کے ہاتھ کم از کم ایک تو لگا ہی ہے :grin:
 

جیہ

لائبریرین
بات یہ ہے فہد بھائی ۔ کہ لائبریری ارکان اتنے کم ہیں کہ ہر کسی کو ایوارڈ ملنا لازمی تھا۔ بلوچستان کی اسمبلی ہے یہ تو ہر رکن اسمبلی حکومت بلکہ وزارت میں ہے کوئی اپوزیشن ممبر ہی نہیں;)
 

ابوشامل

محفلین
بات یہ ہے فہد بھائی ۔ کہ لائبریری ارکان اتنے کم ہیں کہ ہر کسی کو ایوارڈ ملنا لازمی تھا۔ بلوچستان کی اسمبلی ہے یہ تو ہر رکن اسمبلی حکومت بلکہ وزارت میں ہے کوئی اپوزیشن ممبر ہی نہیں;)
واہ جی واہ ادی! یہ بھی خوب کہی۔
آج آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ میں خود کئی دنوں کے بعد یہاں آیا ہوں، اور آتے ہی آپ کو پا کر مسرت ہوئی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ ننھے میاں کیسے ہيں؟
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ بھائی فہد میں ٹھیک ہوں اللہ کے فضل سے ، منا بھی اور منے کے ابا بھی۔ :)

آپ کہاں رہے اتنے دنوں؟

آپ نے گبین کی تصویریں دیکھیں ہیں ؟
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ بھائی فہد میں ٹھیک ہوں اللہ کے فضل سے ، منا بھی اور منے کے ابا بھی۔ :)

آپ کہاں رہے اتنے دنوں؟

آپ نے گبین کی تصویریں دیکھیں ہیں ؟
نہیں میں نے اس ترک شہزادے "عبد اللہ گبین" کی تصویریں نہیں دیکھیں (معاف کیجیے گا نام سے مجھے ہمیشہ ایسے ہی لگتا ہے جیسے کوئی عثمانی شہزادہ ہے :) )
اور آپ بتائیے آپ نے محمد حسن کی تصویریں دیکھیں ؟؟؟ اب آپ لازماً یہ بھی پوچھیں گی کہ یہ محمد حسن کون ہیں؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شگفتہ ، آج شام سے برفباری ہورہی ہے ۔ :party: اور ابھی تک ہورہی ہے ۔ ساری سڑکیں سفید ، گھاس سفید ، گاڑیاں سفید :happy:
بہت مزہ آرہا ہے ۔ :party: میں اسوقت کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہوں ، بہت شدید سنُو ہورہی ہے ۔ اور مجھے یہ سب دیکھکر آپ کی یاد آرہی ہے :party:

(فرحت آپکی طرف بھی ہے کہ نہیں ؟ )

جی یہاں تو ابھی بھی جاری ہے۔ کل موقع نہیں ملا۔ لیکن صبح سے میں بھی اسی کام میں مشغول ہوں :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ملائکہ ۔ میں بھی شامل ہوں ایوارڈ یافتہ گان میں۔

میں تمام اراکین کو ایوارڈ کی وصولی پر بہت بہت مبارک پیش کرتی ہوں

ایک بات سمجھ میں نہیں آئی سال 2008 میں ۔ میں اتنی فعال نہیں رہی پھر بھی فعالیت کا ایوارڈ مل گیا ، حالانکہ مجھے بہترین پروف ریڈر کا ایوارڈ مل جانا چاہیئے تھا۔۔۔۔ ;):idontknow: کیا خیال ہے سب کا؟

السلام علیکم جیہ!
آپ کو فعال پروف ریڈر کا ہی ایوارڈ ملا ہے۔ فہرست میں نام نہیں دیکھا آپ نے؟
 

جیہ

لائبریرین
میں نے بھی نہیں دیکھیں ۔ محمد حسن آپ ہی کے صاحبزادے ہیں نا مگر تصویریں کس ربط پر ہیں

گبین کی تصویریں خوشخبری والے دھاگے میں ہیں
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم جیہ!
آپ کو فعال پروف ریڈر کا ہی ایوارڈ ملا ہے۔ فہرست میں نام نہیں دیکھا آپ نے؟


ہاہاہا فرحت لگتا ہے آپ نے غور سے نہیں دیکھا میرا پیغام۔۔۔۔۔

میں کہہ رہی تھی کہ میں تو 2008 میں فعال نہیں تھی تو فعال پروف ریڈر کا ایوارڈکیوں مل گیا :)
 

ابوشامل

محفلین
میں نے بھی نہیں دیکھیں ۔ محمد حسن آپ ہی کے صاحبزادے ہیں نا مگر تصویریں کس ربط پر ہیں

گبین کی تصویریں خوشخبری والے دھاگے میں ہیں
تلاش کے بعد گبین کی تصویریں مل گئیں ماشآ اللہ بہت پیارا ہے۔ اللہ صحت، تندرستی اور ایمان کے ساتھ طویل عمر دے۔

ABD_001444.jpg
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ ہمیں کس بات پر انعام دیا گیا ہے جناب؟؟

خیر میری طرف سے سب کو بہت بہت مبارک ہو مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کے تیز رفتاری پر ہماری ٹیم کے رکن ابوکاشان کو انعام ملا ہے بہت شکریہ
 
Top