مہمان اس ہفتے کی مہمان "زینب"

تعبیر

محفلین
شکر ہے یہ ہفتہ ختم ہوا اور اس کے ساتھ ہی ہفتے کی مہمان بھی۔ ویسے تو مثال مشہور ہے کہ مچھلی اور مہمان سے تین دن بعد بُو آنے لگ جاتی ہے۔ تعبیر نے ہفتہ رکھا ہوا ہے، ہو سکتا ہے وہاں ٹھنڈ کی وجہ سے مچھلی اور مہان ہفتے تک چل جاتے ہوں۔

ہاہاہا

زبردست :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:


بہت شکریہ آپی کہ آپ نے میری فرمائش سے پہلے ہی میری دلی خواہش کے مطابق زینب کو مہمان بنایا۔ :) میری اس موضوع پر دیر سے حاضری کی وجوہات خیر بہت سی ہیں لیکن اب آگیا ہوں تو ان شاء اللہ ساری کسر نکال کر ہی جاؤں گا۔ :box:

عمار اتنا سویٹ پیغام دیکھ کر مجھ میں جلن رقابت،حسرت ایسے ہی احساسات جاگ رہے ہیں :nailbiting:


زینب بری بات آپ نے مسیج دیکھا ہو گا عمار کا وہاں آپ کا شکریہ نا ادا کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ابھی تک ناراض ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ وجہ کیا ہو سکتی ہے یا ہوئی ہے آپ دونوں کی ناراضگی کی
ایک بات کہنا چاہوںگی کہ کبھی عمار کو بھی آپ کی کوئی بات بری لگی ہو گی اور وہ ناراض ہھی ہوا ہو گا لیکن پھر اس بات کو بھول بھی گیا ہو گا تو آپ بھی اس ایک لمحے کے بدلے اس کی غلطی بھول جائیں ۔ ویسے بھی پتہ نہیں کیوں اگلے کی صرف ایک غلطی کے آگے ہم اسکی پچھلی ساری اچھائیاں کیوں بھول جاتے ہیں :confused: کیوں برائی اچھائی پر حاوی ہو جاتی ہے ؟؟؟
ویسے بھی کہتے ہیں کہ دوست کا دل قبرستان کی طرح ہونا چاہیے جہاں ہم اسکی غلطیاں دفنایا کریں۔

آج ٹائم ملے تو کل ہو نا ہو کا ہر گھڑی بدل رہی ہے ضرور سننا خاص کر وہ لائن چاہے جو تمھیں پورے دل سے ملتا ہے وہ مشکل سے بار بار سننا :)

ا
 

زینب

محفلین
بہت شکریہ آپی کہ آپ نے میری فرمائش سے پہلے ہی میری دلی خواہش کے مطابق زینب کو مہمان بنایا۔ :) میری اس موضوع پر دیر سے حاضری کی وجوہات خیر بہت سی ہیں لیکن اب آگیا ہوں تو ان شاء اللہ ساری کسر نکال کر ہی جاؤں گا۔ :box:


کوئی کسر رہ گئی ہے کیا۔۔۔۔

ویسے حوصلہ افزائی کس بات کی؟ اس نے کون سے تیر مارے ہیں اب تک جن پر اس کی حوصلہ افزائی کی جائے؟ شروع سے اب تک کچھ نہ کچھ ہانکتی ہی رہی ہے اور کوئی اس کی حوصلہ افزائی کرے یا نہ کرے، اس نے ایسا کرتے ہی رہنا ہے۔ :rollingonthefloor:

واقعی تیر تو آپ نے مارے ہیں دوستی میں

پہلے میں اس کو بہت بے وقوف سی اور چھوٹی سی لڑکی سمجھتا تھا جو بس ہر وقت کچھ نہ کچھ بولتی رہتی تھی۔۔۔ پھر جب اس سے بات چیت بڑھی تو پتا چلا کہ چھوٹی سی بچی تو یہ بنی رہتی ہے۔۔۔ ورنہ اچھی خاصی سمجھدار ہے۔۔۔ اور اس کی ہنستی مسکراتی باتوں کے پیچھے ایک بہت اچھی، سمجھدار، سنجیدہ لیکن بہت بہت بہت ہی زیادہ جذباتی لڑکی ہے۔ :rolleyes:

ہوں۔۔۔۔جذباتی ہونے کی سزا بھی بڑی ملتی ہے

پہلی دفعہ بات چیت۔۔۔۔ ہمم۔۔۔ بہت ہی غیر متوقع اور یادگار ہے۔ سیاست پر ہر تھریڈ میں اس کی دخل اندازی اور اتنے بڑے بڑے تجزیے دیکھ کر میرے ذہن میں آیا کہ یہ تو اچھی بلاگر بن سکتی ہے۔ ان دنوں اردو ٹیک شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا۔ میں نے اس کو پی۔ایم کیا کہ سیاست پر اچھا لکھ لیتی ہو، بلاگ کیوں نہیں کرتیں؟ اب چونکہ پہلی پہلی بات تھی، اس لیے میں آداب ملحوظ رکھے۔

مجھے تو آخری بات چیت بھی یاد ہے

ہاہہاہا اکثر لوگ ایسی ہی پیش گوئیاں کرتے ہیں جوتے پڑنے والے ہیں کب کوئی بتاتا ہے​
واقعی جو حوصلہ افزائی کرتے ہیں جوتے بھی وہی مارتے ہیں
بس۔۔۔ پھر وہیں سے بات چیت شروع ہوئی۔ مسینجر پر آئے۔ گپ شپ اور پھر بہت ہی بے تکلفی۔۔۔ ہماری بات چیت میں، دوستی میں اتار چڑھاؤ اس قدر آئے کہ شمار نہیں۔۔۔ لیکن انجام۔۔۔ پھر وہی کہ ہم ڈھیٹ کے ڈھیٹ۔۔۔ دوبارہ سے ساتھ۔ :tongue: کئی بار خاصا خطرناک وقت بھی آیا۔۔۔ سازشیں بھی ہوئیں اور کچھ ہم سے بھی مسلسل بے وقوفیاں سرزد ہوتی رہیں لیکن اللہ کا شکر ہے، ہم ساتھ ساتھ ہیں۔ :)

ایک تصیح کرنا چاہوں گی یہاں۔۔۔۔ہم ساتھ ساتھ"ہیں" نہیں۔۔۔۔ہم ساتھ ساتھ"تھے"

اس کا دل نا۔۔۔۔ بہت بہت بہووووووووووووووووووووووووووووووووووت بڑا ہے۔۔۔۔ اور اس کا ہر وقت خوش رہنا۔

ہوں

یہ سیکھا کہ کیسے ہر حال میں، چاہے خوشی ہو یا غم، خود کو ہنستے مسکراتے دکھایا جاسکتا ہے، کیسے دنیا کو اپنے مسکراتے چہرے اور قہقہے والی باتوں سے دھوکا دیا جاسکتا ہے۔ :grin:

اور کیسے اپنوں سےدھوکا کھایا جا تا ہے
:
سوال۔۔۔ امید توڑ لوں یا آس رکھوں؟ :blushing:

جو دوستی کامان،غرور اور اعتبار توڑتے ہیں۔۔انہیں کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے

مشورہ/ رائے۔۔۔ اتنا غصہ نہیں کرتے، کالے ہوجاتے ہیں۔ :biggrin:
شکل سے کالا ہونا اچھا ہے بجاے کہ دل کا کالا ہوا جائے

فقط اک بات کہنا چاہتا ہوں
تِری آنکھوں میں رہنا چاہتا ہوں

دوستی ہی تھی نا بس۔یا کچھ اور۔۔۔؟


تری جبیں پہ لکھا تھا کہ تُو بھلادے گا
سو میں بھی بھانپ گیا تھا کہ تُو بھلادے گا

ہر ایک شخص سے لڑتا رہا میں تیرے لیے
ہر اِک نے مجھ سے کہا تھا کہ تُو بھلادے گا
بھلا دوں گی نہیں ۔۔۔بھلا دیا

اپنی خاطر جگے ہو، سوئے ہو
اپنی خاطر ہنسے ہو، روئے ہو
کس لیے آج کھوئے کھوئے ہو
تم نے آنسو بہت پئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مِرے، صرف میرے ہوکے رہو

ایموشنل بلیک میلنگ

ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ خوش رہو۔۔۔ اور کوئی غم، کوئی تکلیف، کوئی پریشانی تمہاری راہ سے بھی نہ گزرے۔۔۔ خدا تمہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دونوں جہانوں میں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین ثم آمین۔​


سیم ٹو یو۔۔۔۔۔۔​
 
میری ایک ہی گزارش ہے کہ احباب "ہمیں" ڈسکس کرنے کے بجائے "اس ہفتے کی مہمان" پر لکھیں۔ :shameonyou: ورنہ میرے مہمان بننے والے تھریڈ کا انجام یاد ہے نا؟ نتیجے میں دس/ بیس پیغامات حذف ہوجائیں گے۔
 

زینب

محفلین
مجھے بہت غصہ آرہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اوے کس پے غصہ ہے ہاں۔۔۔۔۔مجھ پے تو یاد رکھو تم چھوٹے بھائی ہو اور میں بڑی دو لگانی ہیں‌میں‌نے کان کے نیچے دن میں‌تارے نظر آجانے ہیں اور اگر تم ناراض ہوئے تو میں‌چاکلیٹ دے کے منا لوں‌گی:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
چاکلیٹ پر ضرور پیسے خرچ کرنے ہیں۔ ناراض ہونے کی صورت میں بھی پہلے ولا ہی حربہ استعمال کرو۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یاد نہیں


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہو تو بتاؤں
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
سیکھا تو کچھ البتہ سبق ضرور سکھانا ہے
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
بچ کہ رہنا رے بابا
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
آپ اتنی اچھی کیوں ہیں ؟؟؟؟؟':grin:
 

زینب

محفلین
چاکلیٹ پر ضرور پیسے خرچ کرنے ہیں۔ ناراض ہونے کی صورت میں بھی پہلے ولا ہی حربہ استعمال کرو۔

سنا زین۔۔۔۔۔۔۔اب میں‌ہو سکتا ہے دو کان کے نیچے لگا کے منانے کے لیے بھی دو اور کا اضافہ کر لوں اس لیے بچے آپ غصہ"افورڈ" نہیں کر سکتے:rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
یاد نہیں




ہو تو بتاؤں
ہاہاہا
سیکھا تو کچھ البتہ سبق ضرور سکھانا ہے
میں سبق سیکھتی نہیں سیکھاتی ہوں ہمیشہ
بچ کہ رہنا رے بابا
ہاں تو بچ کے رہو نا
آپ اتنی اچھی کیوں ہیں ؟؟؟؟؟':grin:

میں اچھی ہوں؟؟ پہلے یہ خود کو یقین تو دلا لو پھر مجھ سے پوچھنا۔۔ویسے جب اپ کو یہ یقین ہو گیا کہ میں اچھی ہوں تو مجھ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:rollingonthefloor:
 

زین

لائبریرین
اوے کس پے غصہ ہے ہاں۔۔۔۔۔مجھ پے تو یاد رکھو تم چھوٹے بھائی ہو اور میں بڑی دو لگانی ہیں‌میں‌نے کان کے نیچے دن میں‌تارے نظر آجانے ہیں اور اگر تم ناراض ہوئے تو میں‌چاکلیٹ دے کے منا لوں‌گی:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
:(:(:(


ناراض نہیں غصہ آرہا ہے۔




چاکلیٹ پر ضرور پیسے خرچ کرنے ہیں۔ ناراض ہونے کی صورت میں بھی پہلے ولا ہی حربہ استعمال کرو۔
:raisedeyebrow::noxxx:
 
Top