مہمان اس ہفتے کی مہمان "زینب"

تعبیر

محفلین
[ ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کا

اس دفعہ کی مہمان شخصیت کے بارے مین بس اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ

ز۔۔۔زندہ دل

ی۔۔۔یکتا اور دلاری

ن۔۔۔نٹ کھٹ
ب۔۔۔باتونی/ بہادر

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​

977H_28.gif
زینب
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

فہیم

لائبریرین
ہووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو:p

ایڈوانس میں بکنگ کرالی میں نے پلاٹ کی تعمیر کچھ عرصے بعد کی جائے گی:smile:
 
زینب

محفلین
لیں،زینبو!

اب تو ""دشمنوں‌""کو آپ کے خلاف محاذ کھولنا کا اچھا موقع مل گیا ہے ۔

ہووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو:p

ایڈوانس میں بکنگ کرالی میں نے پلاٹ کی تعمیر کچھ عرصے بعد کی جائے گی:smile:
چلو کوئی گل نیئں اسی بہانے تم اور فہیم بھی دکھے دل وک سکون دے لو خیر ہے

تعبیر اپ نا بہت بہت ۔۔۔ بنا دیا نا مجھے قربانی کا بکرا:yell:
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
اس معصوم پیاری نٹ کھٹ بٹیا کا نام ہی میرے لیئے بہت مقدس ہے ۔
دعا ہے اللہ تعالی اسے سدا اپنی امان میں رکھتے ہوئے
زندگی کی تیز گرم دھوپ میں اپنی رحمت و برکت کا سایہ عطا کرے آمین

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

شرارتی باتونی معصوم (مجھے یقین ہے کبھی بدلیں گی بھی نہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

محفل میں کون آیا میں پہلی بار بات کی تھی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہر کسی کی بات پر کمنٹس دینا (اپنی شخصیت پر اعتماد)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

جو دل میں ہو وہ بیان کر دو

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

جناب زینب علیہ السلام کی حیات مبارکہ سے آگہی حاصل کریں

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

کبھی کبھی ان کی ا ملا پڑھ کر میں اپنے آپ کو پڑھا لکھا سمجھتا ہوں

اللہ تعالی اس محفل اردو میں سدا ایسے ہی پیار و خلوص کی بہار رکھے آمین
نایاب
 
طالوت

محفلین
[ ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کا
اس دفعہ کی مہمان شخصیت کے بارے مین بس اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ

ز۔۔۔زندہ دل

ی۔۔۔یکتا اور دلاری

ن۔۔۔نٹ کھٹ
ب۔۔۔باتونی/ بہادر

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​

977H_28.gif
زینب
977H_28.gif
اس کے بعد اصولا تو کہنے کو کچھ بچتا ہی نہیں ۔۔ یعنی خود ہی منصف ، خود ہی شاہد خود ہی ملزم ۔۔

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر تو یاد نہیں اب کا تاثر بیان نہیں کیا جا سکتا کہ نقص امن کا اندیشہ ہے ۔۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
ٹھیک سے یاد نہیں کب کیوں کیسے پہلی بار بات چیت شروع ہوئی ۔۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
ٹر ٹر کرنے کی ۔۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے اپنی بات پہ اڑے رہے رہو ۔۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام: کسی کے بارے میں کوئی اچھی رائے قائم کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح جان لینا ضروری ہے۔
سوال: عقل بڑی کہ بھینس ؟
مشورہ: سب کو دوست جانو مگر رازدار نہ بناؤ۔
رائے: ایک ایسی شخصیت جس کے دم سے اردو محفل کی نوک جھونک قائم ہے ، مگر بعض احباب اس سے بےجا اور غلط مطلب اخذ کرنے لگتے ہیں ۔۔ (کیونکہ تحریر کا حاصل یہی ہے)
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
ایسی باتیں سر محفل :bulgy-eyes:
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
اوہو۔۔ مہمان زینب۔۔۔۔
اس سے تو میری زیادہ بات چیت نہیں ہوئی، بس یہ دیکھا ہے کہ ہر جگہ پہنچ کر اپنا پھڑکتا ہوا جملہ لکھ دیتی ہے۔ اور خاص کر جہاں بات ہندوستان کی مخالفت کی ہو۔۔۔
مشورہ۔۔۔ کبھی کبھی خالص اردو میں بھی بات کیا کرو کہ ہما شما کو سمجھ میں آ جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دیکھیں یہ تعبیر کے جواب میں زینب نے لکھا تھا :

تعبیر اپ نا بہت بہت ۔۔۔ بنا دیا نا مجھے قربانی کا بکرا

اور میں نے زینب کے حق میں لکھا ہے کہ :

تمہیں بھلا بکرا کیسے بنا سکتے ہیں، ہاں گائے یا بھینس بنائیں تو کوئی بات بھی ہے۔

آپ کو کیوں یہ نظر نہیں آیا؟
 
اوہو تو اپنی زینو بٹیا مہمان ہوئی ہیں اس بار اور ہمیں علم ہی نہیں۔ ارے بھئی کچھ کھلاتے پلاتے ہیں بچی کو۔

فہیم بھائی وہ انگوری پیٹھا لے آئیے جو پرسوں آگرہ سے لایا تھا۔

چلئے بیٹآ آپ تب تک لوگوں سے بات چیت کیجئے میں آتا ہوں۔

ارے چھوٹو گندی بات بیٹے ریموٹ پھوپھی کو دیجئے اور آپ چل کر ہوم ورک کیجئے۔ دن بھر رات بھی کارٹون نیٹورک دیکھنا اچھی بات نہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
اوہو تو اپنی زینو بٹیا مہمان ہوئی ہیں اس بار اور ہمیں علم ہی نہیں۔ ارے بھئی کچھ کھلاتے پلاتے ہیں بچی کو۔

فہیم بھائی وہ انگوری پیٹھا لے آئیے جو پرسوں آگرہ سے لایا تھا۔

یہ لیجئے سعود بھائی حاضر ہے:-P
کھول کر نہیں‌ لایا کہیں زینب یہ نہ سمجھ لے کہ میں‌ اس میں سے پہلے ہی کچھ اڑا چکا ہوں:laughing3:
petha_1.jpg
 
یہ والا نہیں لانا تھا پیارے۔ انگوری پیٹھا بھی لایا تھا میں۔ خود سے اٹحا لائے ہونگے۔ بھابھی سے مانگا ہوتا۔ خیر اب اسے لے آئے تو کوئی بات نہیں اسے کھول کر سبھی کو کھلائیے
 
Top